🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

407. تَفْسِيرُ سُورَةِ {وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا}
سورۃ الشمس وضحاھا کی تفسیر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3982
أخبرنا عبد الرحمن بن الحسن القاضي، حدَّثنا إبراهيم بن الحسين، حدَّثنا آدم بن أبي إياس، حدَّثنا وَرْقاء، عن ابن أبي نَجيحٍ، عن مجاهدٍ، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا﴾ قال: ضَوْؤُها ﴿وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا﴾ تَبِعَها ﴿وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا﴾ قال: أضاءَها ﴿وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا﴾ قال: الله بَنَى السماء، وقوله: ﴿وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا﴾ قال: دَحَاها، ﴿فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا﴾: قال عرَّفها شقاءَها وسعادتَها ﴿وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا﴾، قال: أَغْواها (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3938 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے ارشاد: وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰھَا سورج اور اس کی روشنی کی قسم (کی تفسیر کرتے ہوئے) فرماتے ہیں: (ضحاہا سے مراد) اس کی روشنی ہے۔ وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰھَا اور چاند کی جب اس کے پیچھے آئے۔ (میں تلاھا سے مراد) تبعھا یعنی اس کے پیچھے آنا ہے۔ اور وَ النَّھَارِ اِذَا جَلّٰھَا اور دن کی جب اسے چمکائے (میں جلاھا کا معنی) اضاء ھا یعنی اسے چمکائے ہے۔ اور: وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰھَا اور آسمان اور اس کے بنانے والے کی (کی تفسیر کرتے ہوئے) فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے آسمان کو بنایا: وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰھَا اور زمین اور اس کے پھیلانے والے کی (میں طحاھا سے مراد) دحاھا یعنی اس کو پھیلایا ہے۔ اور: وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰھَا فَاَلْھَمَھَا فُجُوْرَھَا وَ تَقْوٰھَا اور جان کی اور جس نے اسے ٹھیک بنایا، پھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیزگاری دل میں ڈالی (کی تفسیر کرتے ہوئے) فرماتے ہیں: اس کو اس کی بدبختی اور نیک بختی کی پہچان کرا دی۔ قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَکّٰھَا وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰھَا بیشک مراد کو پہنچایا جس نے اسے ستھرا کیا، اور نامراد ہوا جس نے اسے معصیت میں چھپایا (میں دساھا کا معنی) اغواھا یعنی (اسے چھپایا) ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3982]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3983
حدَّثنا علي بن عيسى، حدَّثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدَّثنا ابن أبي عمر، حدَّثنا سفيان، عن حنظلة، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا﴾ قال: ألزَمَها فُجورَها وتَقواها (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. 92 - تفسير سورة (والليل إذا يَغشى)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3939 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے ارشاد: فَاَلْھَمَھَا فُجُوْرَھَا وَ تَقْوٰھَا (کی تفسیر کرتے ہوئے) فرماتے ہیں: اس کا معنی اَلْزَمَھَا فُجُوْرَھَا وَتَقْوَاھَا (اس کا گناہ اور اس کی پرہیزگاری اس کے ساتھ لازم کر دی) ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3983]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں