المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
7. ذِكْرُ وَفْدِ بَنِي الْمُنْتَفِقِ
بنو منتفق کے وفد کا تذکرہ
حدیث نمبر: 7270
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العدل، حدثنا عُبيد بن شَريك، حدثنا محمد بن عبد العزيز الرملي، حدثنا الوليد بن مسلم، عن محمد بن حمزة بن عبد الله بن سَلَام، عن أبيه، عن جدِّه: أنَّ النبيَّ ﷺ كان في بعض أصحابه إذ أقبل عثمانُ يقودُ بعيرًا عليه غِرارتان مُحتجِزٌ (1) بعِقال ناقته، فقال له النبيُّ ﷺ:"ما معك؟" قال: دَقيقٌ وسَمْن وعسَل، فقال له النبي ﷺ:"أنِخْ" فأناخ، فدعا النبيُّ ﷺ ببُرْمة عظيمة، فجعل فيها من ذلك الدقيق والسَّمن والعسل، ثم أنضجَه، فأكل النبيُّ ﷺ، وأكلُوا ثم قال لهم:"كُلُوا، فإنَّ هذا يُشبه خَبِيصَ أهلِ فارس" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7093 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7093 - صحيح
محمد بن حمزہ بن عبداللہ بن سلام اپنے والد سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام میں موجود تھے، کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اونٹ چلاتے ہوئے وہاں پہنچے، ان پر دو بورے ڈالے ہوئے تھے، اونٹ کی لگام کو اپنی کمر سے باندھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: تمہارے پاس کیا ہے؟ انہوں نے کہا: آٹا، گھی اور شہد ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اونٹ کو بٹھاؤ، انہوں نے اونٹ کو بٹھایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑا سا تھال منگوایا، اس میں کچھ آٹا، گھی اور شہد ڈالا، پھر ان کو پکا لیا، اس میں سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کھایا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی کھایا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو کہا: کھاؤ، کیونکہ یہ اہل فارس کے خبیص (کھانے سے ملتا جلتا ہے)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7270]