المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
26. مَنْ كَسَا مُسْلِمًا ثَوْبًا لَمْ يَزَلْ فِي سِتْرِ اللَّهِ
جس نے کسی مسلمان کو کپڑا پہنایا، وہ ہمیشہ اللہ کی پردہ پوشی میں رہے گا
حدیث نمبر: 7609
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرّبيع بن سليمان، حدثنا أسَد بن موسى، حدثنا أبو عَقيل يحيى بن المتوكِّل، حدثنا أبو سلمة بن عُبيد الله ابن عبد الله بن عمر، عن أبيه، عن جدِّه عبد الله بن عمر قال: لَبِسَ عمر قميصًا جديدًا، ثم قال: مُدَّ كُمِّي يا بُنيَّ، وألزِقَ يدَك بأطرافِ أصابعي، واقطَعْ ما فَضَلَ عنها، قال: فقطعتُ من الكُمَّين، فصار فمُ (1) الكمَّين مُتعاديًا بعضُه فوق بعض، فقلتُ: لو سوَّيتَه بالمِقَص؟ قال: دَعْه يا بني، هكذا رأيتُ رسول الله ﷺ يفعل. قال ابنُ عمر: فما زال القميصُ على أبي حتى تقطَّعَ، وما كُنَّا نُصلِّي حتى رأيتُ بعض الخيوط تتساقطُ على قَدَميه (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7421 - أبو عقيل ضعفوه
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7421 - أبو عقيل ضعفوه
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نئی قمیص پہنی، پھر فرمایا: اے بیٹے میری آستین کو کھینچ کر میری انگلیوں تک کر دو، اور جو اس سے زائد ہو اس کو کاٹ ڈالو، سیدنا عبداللہ فرماتے ہیں: میں نے ان کی دونوں آستینوں کا تھوڑا تھوڑا حصہ کاٹ دیا، اس طرح دونوں آستینیں چھوٹی بڑی ہو گئیں، میں نے کہا: اگر اس کو قینچی سے کاٹ دیا جائے تو اچھا ہو جائے گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے بیٹے! رہنے دے، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ہی کرتے دیکھا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: پرانی ہونے تک وہ قمیص میرے والد محترم مسلسل پہنتے رہے، اور جب ہم نماز پڑھتے تو ہم اس کے دھاگے آپ کے قدموں پر گرتے ہوئے دیکھا کرتے تھے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7609]