مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابُ رَمْيِ الْجِمَارِ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ
جمرات کو چھوٹی ککریوں سے رمی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1013
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ مِنْ بَنِي تَيْمٍ، يُقَالُ [ ص: 280 ] لَهُ: مُعَاذٌ أَوِ ابْنُ مُعَاذٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُنْزِلُ النَّاسَ مَنَازِلَهُمْ بِمِنًى، وَهُوَ يَقُولُ:"ارْمُوا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ".
محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی سے روایت ہے وہ اپنی قوم بنی تیم کے ایک آدمی سے بیان کرتے ہیں جس کا نام معاذ یا ابن معاذ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو منیٰ میں ان کی جگہوں پر ٹھہراتے ہوئے کہتے: ”کنکریاں ایسے مارو جیسے انگلی سے ماری جاتی ہیں۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 1013]
تخریج الحدیث: «حدیث صحیح أخرجہ ابوداود، المناسک، باب النزول بمنی (1951، 1957) والنسائی، الحج، باب ما ذکر فی منی (2999).»
حدیث نمبر: 1014
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ: أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَى الْجِمَارَ مِثْلَ حَصَى الْخَذْفِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ مُخْتَصَرِ الْحَجِّ الْكَبِيرِ.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمار کو کنکریاں ایسے ماریں جیسے انگلیوں سے ماری جاتی ہیں۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 1014]
تخریج الحدیث: «أخرجہ مسلم الحج، باب استحباب کون حصٰی الجمار بقدر حصٰی الخذف (1299).»