الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابُ الدَّفْعِ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ
مزدلفہ سے روانگی کا بیان
حدیث نمبر: 1008
حَدَّثَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ فَلَمْ تَرْفَعْ نَاقَتُهُ يَدَهَا وَاضِعَةً حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ.
طاؤس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مزدلفہ سے لوٹے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی کو تیز نہیں کیا یہاں تک کہ جمرہ کو کنکریاں ماریں۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 1008]
تخریج الحدیث: «إسنادہ ضعیف لإرسالہ أخرجہ البیہقی: 5 / 127 - وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (3051).»
حدیث نمبر: 1009
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَرْبُوعٍ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ حُوَيْرِثٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَاقِفًا عَلَى قُزَحَ، وَهُوَ يَقُولُ: أَيُّهَا النَّاسُ أَسْفِرُوا ثُمَّ دَفَعَ فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى فَخِذِهِ مِمَّا يَخْرِشُ بَعِيرَهُ بِمِحْجَنِهِ.
جبیر بن حویرث سے روایت ہے فرمایا: ”میں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو قزح پہاڑ پر کھڑے دیکھا وہ فرما رہے تھے: اے لوگو! خوب روشنی ہو لینے دو، پھر وہ وہاں سے روانہ ہوئے تو گویا میں آپ کی ران کی طرف دیکھ رہا ہوں جس سے وہ اپنے اونٹ کو لاٹھی کی طرح مار رہے تھے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 1009]
تخریج الحدیث: «فی إسنادہ جہالۃ أخرجہ البیہقی: 5 / 125 - وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (3048) وابن ابی شیبہ (13881، 15320).»
حدیث نمبر: 1010
ایک اور سند سے جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 1010]
تخریج الحدیث: «انظر الحدیث الأتی برقم: (1014).»
حدیث نمبر: 1011
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَرْبُوعٍ، عَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَاقِفًا عَلَى قُزَحَ، وَهُوَ يَقُولُ: أَيُّهَا النَّاسُ أَصْبِحُوا، ثُمَّ دَفَعَ فَرَأَيْتُ فَخِذَهُ مِمَّا يَخْرِشُ بَعِيرَهُ بِمِحْجَنِهِ.
ابوالحویرث سے روایت ہے فرمایا: ”میں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو قزح پہاڑ پر کھڑے دیکھا وہ کہہ رہے تھے: اے لوگو! خوب صبح ہو لینے دو، پھر آپ لوٹے تو میں نے آپ کی ران کو دیکھا جس سے وہ اپنے اونٹ کو لاٹھی کی طرح مار رہے تھے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 1011]
تخریج الحدیث: «فی إسنادہ جہالۃ أخرجہ البیہقی: 5 / 125 - وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (3048) وابن ابی شیبہ (13881، 15320).»
حدیث نمبر: 1012
أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ ابْنُ أَبِي يَحْيَى أَوْ سُفْيَانُ أَوْ هُمَا، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يُحَرِّكُ فِي مُحَسِّرٍ وَيَقُولُ: إِلَيْكَ تَغْدُو قَلِقًا وَضِينُهَا مُخَالِفًا دِينَ النَّصَارَى دِينُهَا. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي، وَإِلَى آخِرِ الْخَامِسِ مِنْ كِتَابِ مُخْتَصَرِ الْحَجِّ الْكَبِيرِ.
ہشام بن عروہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ وادیِ محسر میں اپنے اونٹ کو تیز چلاتے ہوئے یہ شعر کہتے: ”تیری طرف بے قرار ہو کر اس کا کجاوہ چلا آرہا ہے۔ اس کا دین نصاریٰ کے دین کے خلاف ہے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 1012]
تخریج الحدیث: «صحیح من غیر ھذا الطریق أخرجہ البیہقی: 5 / 126 - وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (3050) وابن ابی شیبہ (1564).»