🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

114. بَابُ ذَهَابِ الْعِلْمِ .
علم کا رخصت ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 986
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَوْتُ الْعَالِمِ مُصِيبَةٌ لَا تُجْبَرُ، وَثُلْمَةٌ لَا تُسَدُّ وَهُوَ نَجْمٌ طُمِسَ، وَمَوْتُ قَبِيلَةٍ أَيْسَرُ لِي مِنْ مَوْتِ عَالِمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ أَيْمَنَ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ، وَكَذَلِكَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ صَالِحٍ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عالم کی موت ایسی مصیبت ہے، جس کو ختم نہیں کیا جا سکتا اور ایسا شگاف ہے، جسے بند نہیں کیا جا سکتا، وہ اک ستارہ تھا، جو بجھ گیا، میرے نزدیک پورے قبیلے کا مر جانا، ایک عالم کی موت سے زیادہ آسان (یعنی ہلکی مصیبت) ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن ایمن ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا، اسماعیل بن صالح کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 986]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6443، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3097»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 987
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مَثَلَ الْعُلَمَاءِ كَمَثَلِ النُّجُومِ فِي السَّمَاءِ، يُهْتَدَى بِهَا فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ، فَإِذَا انْطَمَسَتِ النُّجُومُ أَوْشَكَ أَنْ يَضِلَّ الْهُدَاةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ فِي فَضْلِ الْعَالِمِ وَالْمُتَعَلِّمِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”علماء کی مثال، آسمان میں موجود ستاروں کی مانند ہے، جن کے ذریعے خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں رہنمائی حاصل کی جاتی ہے اور جب ستارے بجھ جائیں، تو جو لوگ سیدھے راستے پر ہوں، اُن کے بھی گمراہ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، عالم اور طالب علم کی فضیلت سے متعلق باب میں، اس روایت پر کلام پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 987]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 157/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 175، أخرجه مسند أحمد برقم: 12189»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 988
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَكْثُرُ الْفِتَنُ، وَيَكْثُرُ الْهَرْجُ، وَيُرْفَعُ الْعِلْمُ"، فَلَمَّا سَمِعَ عُمَرُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ:" يُرْفَعُ الْعِلْمُ" - قَالَ عُمَرُ: أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ يُنْزَعُ مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ، وَلَكِنْ تَذْهَبُ الْعُلَمَاءُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ - وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَ عُمَرَ - وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”فتنے بکثرت ہو جائیں گے، ہرج بکثرت ہو گا اور علم کو اٹھا لیا جائے گا“۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ علم کو اٹھا لیا جائے گا: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اُسے لوگوں کے سینے سے الگ نہیں کیا جائے گا، بلکہ علماء رخصت ہو جائیں گے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، یہ ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قول کے بغیر ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 988]
تخریج الحدیث: «اوردة المؤلف فى زوائد المسند 279 أورده المؤلف فى كشف الاستار 236، أخرجه مسند أحمد برقم: 9871»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے تمام راوی صحیح بخاری ومسلم کے ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 989
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَزَالُ هَذِهِ الْأُمَّةُ عَلَى شَرِيعَةٍ مَا لَمْ يَظْهَرْ فِيهِمْ ثَلَاثٌ: مَا لَمْ يُقْبَضِ الْعِلْمُ مِنْهُمْ، وَيَكْثُرْ فِيهِمْ وَلَدُ الْحِنْثِ، وَيَظْهَرْ فِيهِمُ الصَّقَّارُونَ". قِيلَ: وَمَنِ الصَّقَّارُونَ أَوِ الصَّقَّارُونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بَشَرٌ يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، تَحِيَّتُهُمْ بَيْنَهُمُ التَّلَاعُنُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَزَبَّانُ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یہ امت مسلسل شریعت پر گامزن رہے گی، جب تک ان کے درمیان تین چیزیں ظاہر نہیں ہوں گی، جب تک ان سے علم کو قبض نہیں کر لیا جاتا، اور ان کے درمیان حنث کی اولاد زیادہ نہیں ہوتی اور ان کے درمیان ”صقارون“ ظاہر نہیں ہوتے، عرض کی گئی: ”صقارون“ سے مراد کیا ہے؟ یا رسول اللہ! (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ ایسے لوگ ہیں، جو آخری زمانے میں ہوں گے، اور ان لوگوں کا آپس میں سلام کرنے کا طریقہ یہ ہو گا کہ وہ ایک دوسرے پر لعنت کریں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے (اپنی ”مسند“ میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں دو راوی ابن لہیعہ اور زبان ہیں، یہ دونوں ضعیف ہیں، ان کو ثقہ بھی قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 989]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 439/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 4380، أخرجه مسند أحمد برقم: 15201، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 916»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 990
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: تَدْرُونَ كَيْفَ يَنْقُصُ الْإِسْلَامُ؟ قَالُوا: كَمَا يَنْقُصُ صَبْغُ الثَّوْبِ، وَكَمَا يَنْقُصُ سِمَنُ الدَّابَّةِ، وَكَمَا يَنْقُصُ الدِّرْهَمُ مِنْ طُولِ الْخِبَاءِ. قَالَ: إِنَّ ذَلِكَ لَمِنْهُ، وَأَكْبَرُ مِنْ ذَلِكَ مَوْتُ أَوْ ذَهَابُ الْعُلَمَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ اسلام کیسے کم ہو گا؟ لوگوں نے جواب دیا: جس طرح کپڑے کا رنگ کم ہو جاتا ہے، یا جس طرح جانور کا موٹاپا کم ہو جاتا ہے، یا جس طرح طویل استعمال کے بعد درہم کم ہو جاتا ہے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ بھی اس میں سے ہے، لیکن ان سب سے بڑی بات علماء کی موت (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) علماء کی رخصتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 990]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8991»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 991
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: شَهِدْتُ جِنَازَةَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَلَمَّا دُفِنَ فِي قَبْرِهِ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: يَا هَؤُلَاءِ، مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَعْلَمَ كَيْفَ ذَهَابُ الْعِلْمِ فَهَكَذَا ذَهَابُ الْعِلْمِ. أَيْمُ اللَّهِ، لَقَدْ ذَهَبَ الْيَوْمَ عِلْمٌ كَثِيرٌ. قَالَ سَعِيدٌ: وَالْقَائِلُ: لَقَدْ ذَهَبَ الْيَوْمَ عِلْمٌ كَثِيرٌ يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سعید بن مسیب فرماتے ہیں: میں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے جنازے میں شریک ہوا، جب انہیں قبر میں دفن کر دیا گیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اے لوگو! جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اُسے یہ پتہ چل جائے کہ علم کیسے رخصت ہوتا ہے؟ تو علم اس طرح رخصت ہو گا، اللہ کی قسم! آج بہت سا علم رخصت ہو گیا۔ سعید بن مسیب فرماتے ہیں: کہنے والا یہ بھی کہے گا: آج بہت سا علم رخصت ہو گیا، اُن کی مراد، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 991]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمها الكبير 4751»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 992
وَعَنْهُ قَالَ: هَلْ تَدْرُونَ مَا ذَهَابُ الْعِلْمِ؟ هُوَ ذَهَابُ الْعُلَمَاءِ مِنَ الْأَرْضِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ يَأْتِي فِي سُورَةِ سَأَلَ، وَفِيهِ قَابُوسٌ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْفَرَائِضِ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ علم کے رخصت ہونے سے مراد کیا ہے؟ وہ زمین سے علماء کا رخصت ہو جانا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک حدیث میں نقل کی ہے، جو آگے چل کر ”سورہ سال“ سے متعلق باب میں آئے گی، اس کی سند میں ایک راوی قابوس ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”فرائض“ (یعنی وراثت) سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 992]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 278»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں