الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابٌ فِي التَّيَمُّمِ .
تیمم کا بیان
حدیث نمبر: 1414
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" التَّيَمُّمُ ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ، وَضَرْبَةٌ لِلْيَدَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، قَالَ شُعْبَةُ فِيهِ: وَضَعَ أَرْبَعَمِائَةِ حَدِيثٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، قَالَ شُعْبَةُ فِيهِ: وَضَعَ أَرْبَعَمِائَةِ حَدِيثٍ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تیمم میں ایک ضرب چہرے کے لیے ہو گی، اور ایک ضرب کہنیوں تک، دونوں بازؤں کے لیے ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے، شعبہ نے اُس کے بارے میں یہ کہا: ہے: اس نے چار سو احادیث ایجاد کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1414]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7959»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 1415
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: كُنْتُ أَرَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَيَمَّمُ بِالصَّعِيدِ، فَلَمْ أَرَهُ يَمْسَحُ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ إِلَّا مَرَّةً وَاحِدَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَصْلُوبُ، وَقِيلَ فِيهِ: كَذَّابٌ، يَضَعُ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَصْلُوبُ، وَقِيلَ فِيهِ: كَذَّابٌ، يَضَعُ الْحَدِيثَ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مٹی کے ذریعے تیمم کرتے ہوئے دیکھا ہے، لیکن میں نے آپ کو دونوں بازؤں اور چہرے پر مسح کرتے ہوئے صرف ایک مرتبہ دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سعید مصلوب ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے: یہ کذاب ہے اور حدیث ایجاد کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1415]

إسنادہ موضوع، اس کا راوی محمد بن سعید مصلوب کذاب اور وضاع
حدیث نمبر: 1416
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" التَّيَمُّمُ ضَرْبَتَانِ: ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ، وَضَرْبَةٌ لِلْيَدَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ ظَبْيَانَ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ فَقَالَ: كَذَّابٌ خَبِيثٌ، وَجَمَاعَةٌ، وَقَالَ أَبُو عَلِيٍّ النَّيْسَابُورِيُّ: لَا بَأْسَ بِهِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تیمم میں دو ضربیں ہوں گی، ایک ضرب چہرے کے لیے ہو گی اور ایک ضرب کہنیوں تک، دونوں بازؤں کے لیے ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن ظبیان ہے، جسے یحیی بن معین نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے اور یہ کہا: ہے: یہ کذاب خبیث ہے، ایک جماعت نے بھی اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، ابوعلی نیشا پوری کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1416]

تخریج الحدیث: «المستدرك على الصحيحين للحاكم كتاب الطهارة واما حديث عائشة 585 مصنف ابن ابي شيبة كتاب الطهارات فى التيمم كيف هو 1663 سنن الدارقطني كتاب الطهارة باب 593 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الطهارة جماع ابواب التيمم باب كيف التيمم 938 معرفة السنن والآثار للبيهقى باب التيمم، 428 المعجم الكبير للطبراني من اسمه ومما اسند عبد الله بن عمر رضى الله عنهما نافع 13142، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13366»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 1417
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَيْضًا، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" فِي التَّيَمُّمِ بِالصَّعِيدِ أَنْ يَضْرِبَ بِكَفَّيْهِ عَلَى الثَّرَى، ثُمَّ يَمْسَحُ بِهِمَا وَجْهَهُ، ثُمَّ يَضْرِبُ ضَرْبَةً أُخْرَى فَيَمْسَحُ بِهِمَا ذِرَاعَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْجَزَرِيُّ، قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْجَزَرِيُّ، قَالَ أَبُو زُرْعَةَ: مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ہی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات منقول ہے: مٹی کے ذریعے تیمم کرنے کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے: کہ آدمی اپنی ہتھیلیاں زمین پر مارے گا اور پھر ان دونوں کے ذریعے اپنے چہرے پر مسح کر لے گا، پھر وہ ایک اور ضرب مارے گا اور ان دونوں کے ذریعے کہنیوں تک دونوں بازؤں کا مسح کر لے گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد جزری ہے، امام ابوزرعہ فرماتے ہیں: یہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1417]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد جزری ہے، امام ابوزرعہ فرماتے ہیں: یہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1417]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6088»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً، اس کی سند میں سلیمان بن داود الجزری متروک راوی ہے۔
حدیث نمبر: 1418
وَعَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي التَّيَمُّمِ ضَرْبَتَيْنِ: ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ، وَضَرْبَةٌ لِلْيَدَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَرِيشُ بْنُ الْخِرِّيتِ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو زُرْعَةَ وَالْبُخَارِيُّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَرِيشُ بْنُ الْخِرِّيتِ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو زُرْعَةَ وَالْبُخَارِيُّ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، تیمم کے بارے میں یہ نقل کرتی ہیں: ”دو ضربیں ہوں گی، ایک ضرب چہرے کے لیے ہو گی اور ایک ضرب کہنیوں تک، دونوں بازؤں کے لیے ہو گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حریش بن خریت ہے، اسے ابوحاتم، ابوزرعہ اور امام بخاری رحمہ اللہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1418]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1419
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ نَزَلَ الْقَوْمُ، فَبَصُرَ بِهِمَا رَاعٍ فَنَزَلَ يَضْرِبُ بِيَدِهِ الصَّعِيدَ، فَتَيَمَّمَ ثُمَّ أَذَّنَ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ. قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَى الْفِطْرَةِ". قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. قَالَ:" خَرَجَ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ الْمَازِنِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ الْمَازِنِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے، جب نماز کا وقت ہوا، تو لوگوں نے پڑاؤ کر لیا، ایک چرواہے نے ان دونوں کو دیکھا، تو وہ سواری سے نیچے اتر آیا، اس نے اپنا ہاتھ زمین پر مار کر تیمم کیا، اور پھر اذان دیتے ہوئے کہا: «الله اكبر، الله اكبر»، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ فطرت پر ہے، اس نے کہا: «اشهد ان لا اله الا الله»، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جہنم سے نکل گیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن راشد مازنی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1419]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن راشد مازنی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1419]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً، اس میں سعید بن راشد المازنی ہے جو کہ متروک الحدیث ہے۔
حدیث نمبر: 1420
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الرَّجُلُ يَغِيبُ لَا يَقْدِرُ عَلَى الْمَاءِ، أَيُجَامِعُ أَهْلَهُ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَلَا يَتَعَمَّدُ الْكَذِبَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَلَا يَتَعَمَّدُ الْكَذِبَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک شخص جو آبادی سے دور ہوتا ہے اور وہ پانی پر قدرت نہیں رکھتا، کیا وہ اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں!
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے، لیکن وہ جان بوجھ کر جھوٹ بیان نہیں کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1420]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7057»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1421
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَمِّهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَغِيبُ الشَّهْرَ عَنِ الْمَاءِ وَمَعِي أَهْلِي، فَأُصِيبَ مِنْهُمْ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَغِيبُ أَشْهُرًا؟ قَالَ:" وَإِنْ غِبْتَ ثَلَاثَ سِنِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حکیم بن معاویہ نے، اپنے چچا کا یہ بیان نقل کیا ہے: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایک، ایک ماہ تک پانی سے دور رہتا ہوں، میرے ساتھ میری بیوی ہوتی ہے، کیا میں اس کے ساتھ صحبت کر سکتا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں کئی ماہ تک پانی سے دور رہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم تین سال تک دور رہو (تو بھی یہی حکم ہو گا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1421]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1421]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔