الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ .
مساجد تعمیر کرنا
حدیث نمبر: 1935
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا أَوْسَعَ مِنْهُ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُتَكَلَّمٌ فِيهِ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں اس سے زیادہ بڑا گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1935]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27065»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1936
وَعَنْ بِشْرِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ: جَاءَ وَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ وَنَحْنُ نَبْنِي مَسْجِدَنَا قَالَ: فَوَقَفَ عَلَيْنَا فَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ بَنَى مَسْجِدًا فَصَلَّى فِيهِ بَنَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ فِي الْجَنَّةِ أَفْضَلَ مِنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي رِوَايَةٍ، وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ.

بشر بن حیان بیان کرتے ہیں: سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ تشریف لائے ہم اس وقت اپنی مسجد تعمیر کر رہے تھے وہ ہمارے پاس آ کر ٹھہر گئے انہوں نے ہمیں سلام کیا پھر انہوں نے یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مسجد بناتا ہے، اور اس میں نماز ادا کرتا ہے، تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جنت میں اس سے زیادہ فضیلت والا گھر بنا دیتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حسن بن یحیی خشنی ہے، اسے امام دارقطنی رحمہ اللہ اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے دحیم اور ابوحاتم نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1936]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15575»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1937
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی خاطر مسجد بناتا ہے خواہ وہ قطاۃ پرندے کے (اپنے انڈے کے لئے کھودے جانے والے) گڑھے جتنی ہو، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1937]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2158»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 1938
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا قَدْرَ مَفْحَصِ قَطَاةٍ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص قطاة پرندے کے (اپنے انڈے کے لئے) کھودے جانے والے گڑھے جتنی مسجد اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1938]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1060»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1939
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:"وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ"، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ ظُهَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”خواہ وہ قطاۃ پرندے کے گڑھے جتنی ہو“ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ظہیر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1939]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27065، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8454، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 940/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1940
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى بَيْتًا يُعْبَدُ اللَّهُ فِيهِ مِنْ مَالٍ حَلَالٍ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ مِنْ دُرٍّ وَيَاقُوتٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ خَلَا قَوْلَهُ:" مِنْ دُرٍّ وَيَاقُوتٍ"، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص حلال مال میں سے ایسا گھر بناتا ہے، جس میں اللہ تعالی کی عبادت کی جائے تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جنت میں موتیوں اور یاقوت کا گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے بھی اسے نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں ”موتیوں اور یاقوت“ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1940]

تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد، 5162 شعب الإيمان للبيهقى فصل المشى إلى المساجد، حديث 2802»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1941
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ" قُلْتُ: وَهَذِهِ الْمَسَاجِدُ الَّتِي فِي طَرِيقِ مَكَّةَ؟ قَالَ:" وَتِلْكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ضَعَّفَهُ الْعَقِيلِيُّ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بنائی اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا“۔ میں نے دریافت کیا: یہ جو مکہ کے راستے میں مساجد آتی ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بھی (اس کے حکم میں شامل ہوں گی)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبدالرحمن ہے، جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1941]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبدالرحمن ہے، جسے عقیلی نے ضعیف قرار دیا ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1941]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27065، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8454، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 940/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1942
وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا لَا يُرِيدُ بِهِ رِيَاءً وَلَا سُمْعَةً بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے، اور اس کا ارادہ اس کے ذریعے ریاکاری یا دکھاوا نہ ہو، تو اللہ تعالی اس شخص کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، جسے یحیی القطان نے اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1942]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6582»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1943
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ حَفْصٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بناتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وہب بن حفص ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1943]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وہب بن حفص ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1943]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27065، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8454، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1556، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 940/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1944
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي إِحْدَى الرِّوَايَاتِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص نے اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بنائی اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنا دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، جسے یحیی القطان اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1944]