🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

34. بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ .
رات کی (نفل) نماز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3537
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ يَرْفَعُهُ قَالَ:" ثَلَاثَةٌ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: رَجُلٌ قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَتْلُو كِتَابَ اللَّهِ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ يُخْفِيهَا مِنْ شِمَالِهِ، وَرَجُلٌ كَانَ فِي سَرِيَّةٍ فَانْهَزَمَ أَصْحَابُهُ فَاسْتَقْبَلَ الْعَدُوَّ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ:" الَّذِي كَانَ فِي سَرِيَّةٍ" فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”تین لوگ ایسے ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتا ہے، ایک وہ شخص جو رات کے وقت کھڑا ہو کر اللہ تعالیٰ کی کتاب کی تلاوت کرتا ہے ایک وہ شخص جو یوں صدقہ کرتا ہے کہ اسے بائیں ہاتھ سے بھی پوشیدہ رکھتا ہے، اور ایک وہ شخص جو کسی مہم میں ہو، اس کے ساتھی پسپا ہو جائیں، اور وہ دشمن کے سامنے چلا جائے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا صرف وہ حصہ نقل کیا ہے، جو جنگی مہم کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3537]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 2536، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10486»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3538
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَجِبَ رَبُّنَا مِنْ رَجُلَيْنِ: رَجُلٌ ثَارَ عَنْ وِطَائِهِ وَلِحَافِهِ بَيْنَ أَهْلِهِ وَحُبِّهِ إِلَى صَلَاتِهِ فَيَقُولُ رَبُّنَا: يَا مَلَائِكَتِي انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي ثَارَ مِنْ فِرَاشِهِ وَوِطَائِهِ مِنْ بَيْنِ حُبِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارِ التَّصَدُّقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہمارا پروردگار، دو ایسے افراد پر خوش ہوتا ہے، ایک وہ شخص جو اپنے بستر، لحاف، اپنے اہل خانہ اور اپنی محبوب چیز کو چھوڑ کر نماز کی طرف جاتا ہے، ہمارا پروردگار فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! تم میرے بندے کا جائزہ لو، جس نے اپنا بستر اپنا لحاف اپنی محبوب چیز اور اپنے اہل خانہ کو چھوڑا، اور نماز کی طرف آ گیا، اُس چیز کی طرف رغبت رکھتے ہوئے، جو میرے پاس موجود ہے، اور اس چیز سے ڈرتے ہوئے، جو میرے پاس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، جس میں صدقہ کرنے کا ذکر اختصار کے ساتھ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3538]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3939، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10383»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3539
وَلَهُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ نَحْوُهُ مَوْقُوفًا إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَرَجُلٌ لَا يَعْلَمُ بِهِ أَحَدٌ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ وَصَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَمِدَ اللَّهَ وَاسْتَفْتَحَ الْقِرَاءَةَ فَيَضْحَكُ اللَّهُ مِنْهُ يَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي لَا يَرَاهُ أَحَدٌ غَيْرِي".
وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
ان صحابی کے حوالے سے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند ”موقوف“ روایت کے طور پر
یہ روایت نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اور وہ شخص جو رات کو کھڑا ہوتا ہے، اس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا ہے، وہ اچھی طرح وضو کرتا ہے، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہے، اور قرآءت کرنی شروع کر دیتا ہے، تو اللہ تعالی اس شخص پر خوش ہوتا ہے، اور فرماتا ہے: میرے اس بندے کی طرف دیکھو! اسے میرے علاوہ اور کوئی نہیں دیکھ رہا ہے“۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ ہے، اور اس نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3539]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3540
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: أَلَا إِنَّ اللَّهَ يَضْحَكُ إِلَى رَجُلَيْنِ: رَجُلٌ قَامَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ مِنْ فِرَاشِهِ وَلِحَافِهِ وَدِثَارِهِ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِمَلَائِكَتِهِ: مَا حَمَلَ عَبْدِي هَذَا عَلَى مَا صَنَعَ؟ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا رَجَاءَ مَا عِنْدَكَ وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدَكَ؟! فَيَقُولُ: فَإِنِّي قَدْ أَعْطَيْتُهُ مَا رَجَا وَأَمَّنْتُهُ مِمَّا يَخَافُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”خبردار! اللہ تعالیٰ دو آدمیوں کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے، ایک وہ شخص جو ٹھنڈی رات میں اپنے بستر، لحاف، چادر کو چھوڑ کر اٹھتا ہے، وضو کرتا ہے، اور پھر نماز کی طرف جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: میرے اس بندے کو ایسا کرنے پر کس بات نے مجبور کیا؟ وہ عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! اس چیز کی امید نے جو تیرے پاس ہے، اور اس چیز کے ڈر، نے، جو تیرے پاس ہے، تو پروردگار فرماتا ہے: اس نے جو امید رکھی ہے، وہ میں اسے عطا کرتا ہوں، اور جس چیز سے وہ ڈرتا ہے، اُس کے حوالے سے میں اسے امان دیتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3540]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله، عبد الله بن مسعود الهذلي خطبة ابن مسعود، 8412، أخرجه مسند أحمد برقم: 3939، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8532»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3541
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَيَضْحَكُ إِلَى ثَلَاثَةِ نَفَرٍ: رَجُلٍ قَامَ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ فَأَحْسَنَ الطَّهُورَ وَصَلَّى، وَرَجُلٌ نَامَ وَهُوَ سَاجِدٌ - أَحْسَبُهُ قَالَ: كَانَ فِي كَتِيبَةٍ فَانْهَزَمَتْ وَهُوَ عَلَى جَوَادٍ لَوْ شَاءَ أَنْ يَذْهَبَ لَذَهَبَ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَغَيْرُهُ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ لَا لِكَذِبِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ تین آدمیوں پر خوش ہوتا ہے، ایک وہ شخص جو نصف رات کے وقت اُٹھ کر اچھی طرح وضو کر کے نماز ادا کرتا ہے، اور ایک وہ شخص جو سجدے کی حالت میں سو جاتا ہے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے: روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک وہ شخص جو کسی جنگی مہم میں ہو اور وہ مہم پسپا ہو جائے اور وہ شخص گھوڑے پر سوار ہو (اور دشمن کی طرف چلا جائے) حالانکہ اگر وہ بھی جانا چاہتا تو وہ بھی (فرار ہو کر) جا سکتا تھا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام بن ماجہ نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اس کے بارے میں بہت کلام کیا گیا ہے، اس کے جھوٹا ہونے کی وجہ سے کلام نہیں کیا گیا (یعنی وہ جھوٹا نہیں ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3541]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 200»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں