🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

56. بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3639
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الْعِشَاءَ رَكَعَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَأَوْتَرَ بِسَجْدَةٍ حَتَّى يُصَلِّيَ بَعْدَ صَلَاتِهِ بِاللَّيْلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَافِعُ بْنُ ثَابِتِ وَثَابِتٌ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَلَمْ يَسْمَعْ نَافِعٌ مِنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ وَلَمْ يُدْرِكْهُ وَإِنَّمَا رَوَى عَنْ أَبِيهِ ثَابِتٍ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب عشاء کی نماز ادا کر لیتے تھے، تو اس کے بعد چار رکعات ادا کرتے تھے، اور ایک وتر ادا کرتے تھے، یہ آپ رات کی نماز کے بعد ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔، اس کی سند میں ایک راوی نافع بن ثابت ہے (نافع کا والد ثابت) سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا بیٹا ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، نافع نے اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے، اور نہ ہی ان کا زمانہ پایا ہے، اس نے اپنے والد ثابت کے حوالے سے روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3639]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند المدنيين حديث عبد الله بن الزبير بن العوام 15814، البحر الزخار مسند البزار نافع بن ثابت، 1956، المعجم الكبير للطبراني، من اسمه عبد الله ومما أسند عبد الله بن عمر رضى الله عنهما، نافع بن ثابت بن عبد الله بن الزبير 13676، مسند الروياني حديث عبد الله بن الزبير 1325، أخرجه مسند أحمد برقم: 15677»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3640
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ السُّلَمِيِّ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَرَمَقْتُ صَلَاتَهُ لَيْلَةً فَصَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ ثُمَّ نَامَ فَلَمَّا كَانَ نِصْفُ اللَّيْلِ اسْتَيْقَظَ فَتَلَا الْآيَاتِ الْعَشْرَ آخِرَ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ ثُمَّ تَسَوَّكَ ثُمَّ تَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَا أَدْرِي أَقِيَامُهُ أَمْ رُكُوعُهُ أَمْ سُجُودُهُ أَطْوَلُ؟ ثُمَّ انْصَرَفَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ لَمْ يَزَلْ يَفْعَلُ كَمَا فَعَلَ أَوَّلَ مَرَّةٍ حَتَّى صَلَّى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا صفوان بن معطل سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا، میں نے آپ کی رات کی نفل نماز کا جائزہ لیا، آپ نے عشاء کی نماز ادا کی، پھر آپ سو گئے جب نصف رات ہوئی، تو آپ بیدار ہوئے آپ نے سورہ آل عمران کی آخری دس آیات کی تلاوت کی، پھر آپ نے مسواک کی، پھر وضو کیا، پھر آپ نے کھڑے ہو کر دو رکعات ادا کی، جس کے بارے میں مجھے اندازہ نہیں ہو سکا کہ آپ کے قیام، رکوع اور سجود میں سے کون سا زیادہ طویل ہے؟ پھر آپ نے نماز ختم کی، پھر آپ سو گئے، پھر آپ نے دوبارہ ایسا ہی کیا، آپ مسلسل ایسا ہی کرتے رہے، جس طرح آپ نے پہلی مرتبہ کیا تھا، یہاں تک کہ آپ نے گیارہ رکعت ادا کر لیں۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اور امام طبرانی نے کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر ہے، جو علی بن مدینی کا والد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3640]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22156، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7343»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3641
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا ذُكِرَ لَهَا أَنَّ نَاسًا يَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ فِي اللَّيْلَةِ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ!! فَقَالَتْ: أُولَئِكَ قَرَءُوا وَلَمْ يَقْرَءُوا كُنْتُ أَقُومُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ التَّمَامِ فَكَانَ يَقْرَأُ بِالْبَقَرَةِ وَآلِ عِمْرَانَ وَالنِّسَاءِ فَلَا يَمُرُّ بِآيَةٍ فِيهَا تَخْوِيفٌ إِلَّا دَعَا اللَّهَ وَاسْتَعَاذَ وَلَا يَمُرُّ بِآيَةٍ فِيهَا اسْتِبْشَارٌ إِلَّا دَعَا اللَّهَ وَرَغِبَ إِلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَجَاءَ عِنْدَهُ فِي رِوَايَةٍ: يَقْرَأُ أَحَدُهُمَا الْقُرْآنَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: اُن کے سامنے یہ بات ذکر کی گئی: کچھ لوگ ایک رات میں پورا قرآن ایک مرتبہ یا دو مرتبہ پڑھ لیتے ہیں، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اُن لوگوں نے تلاوت کی بھی ہے، اور نہیں بھی کی ہے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساری رات نوافل ادا کرتی رہتی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران اور سورۂ نساء کی تلاوت کرتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کسی ایسی آیت کو پڑھتے تھے، جس میں خوف دلانے کا ذکر ہوتا تھا، تو اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے تھے، اور اس چیز کے حوالے سے پناہ مانگتے تھے، اور جب بھی کوئی آیت پڑھتے تھے، جس میں کوئی خوشخبری ہوتی تھی، تو آپ اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے تھے، اور اس کی طرف سے رغبت کا اظہار کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ انہوں نے اس روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ان دونوں میں سے ایک، قرآن کو دو مرتبہ یا تین مرتبہ پڑھ لیتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3641]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3642
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: مَا يُرِيدُ أَنْ يُفْطِرَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: مَا يُرِيدُ أَنْ يَصُومَ، وَكَانَ يَقْرَأُ كُلَّ لَيْلَةٍ بِبَنِي إِسْرَائِيلَ وَالزُّمَرِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: وَكَانَ يَقْرَأُ بِبَنِي إِسْرَائِيلَ وَالزُّمَرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل (نفلی) روزے رکھتے رہتے تھے، یہاں تک کہ ہم یہ سوچتے تھے کہ اب آپ کوئی نفلی روزہ ترک نہیں کریں گے اور آپ کبھی نفلی روزہ ترک کر دیتے تھے، یہاں تک کہ ہم یہ سوچتے تھے کہ اب آپ نفلی روزہ نہیں رکھیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات سورہ بنی اسرائیل اور سورت زمر کی تلاوت کرتے تھے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورت بنی اسرئیل اور سورت زمر کی تلاوت کرتے تھے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3642]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل حديث السيدة عائشة رضى الله عنها 23862، أخرجه سنن الترمذي برقم: 768، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2434، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23867، 25028، وأخرجه موطأ مالك برقم: 688»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3643
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ حَتَّى نَزَلْنَا السُّقْيَا فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: مَنْ يَسْقِينَا فِي أَسْقِيَتِنَا؟ فَخَرَجْتُ فِي فِتْيَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ حَتَّى أَتَيْنَا الْمَاءَ الَّذِي بِالْأُثَايَةِ وَبَيْنَهُمَا قَرْيَبٌ مِنْ ثَلَاثَةَ عَشَرَ مِيلًا فَسَقَيْنَا فِي أَسْقِيَتِنَا حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ عَتَمَةٍ إِذَا رَجُلٌ يُنَازِعُهُ بَعِيرُهُ إِلَى الْحَوْضِ فَقَالَ: أَوْرِدْنَا فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَوْرَدَ ثُمَّ أَخَذْتُ بِزِمَامِ نَاقَتِهِ فَأَنَخْتُهَا، فَقَامَ يُصَلِّي الْعَتَمَةَ وَجَابِرٌ فِيمَا ذُكِرَ إِلَى جَنْبِهِ ثُمَّ صَلَّى بَعْدَهَا ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَجْدَةً.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حدیبیہ کے موقع پر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہے تھے، یہاں تک کہ ہم نے ”سقیا“ کے مقام پر پڑاؤ کیا، تو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے کہا: کون ہمارے مشکیزوں میں پانی لا کر دے گا؟ تو میں انصار کے کچھ نوجوانوں کے ساتھ نکلا، یہاں تک کہ ہم اس پانی کے پاس آ گئے جو ”اثایہ“ کے مقام پر ہے، ان دونوں مقامات کے درمیان تقریبا تیرہ میل کا فاصلہ تھا، ہم نے اپنے مشکیزوں میں پانی ڈال دیا، یہاں تک کہ جب رات کا اندھیرا ہو گیا، تو اسی دوران ایک شخص تھا جسے اس کا اونٹ حوض کی طرف کھینچ رہا تھا، اس نے کہا: ہمیں پانی پلانے دو، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، آپ نے اپنے اونٹ کو پانی پلایا، پھر میں نے آپ کی اونٹنی کی لگام کو پکڑا، اور اُسے بٹھایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر عشاء کی نماز ادا کی، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ بیان کیا ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں کھڑے ہو گئے، اُس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ رکعات ادا کیں۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے، اسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3643]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14646»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3644
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي رَكْعَةٍ مِنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ:" لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو رات کی نفل نماز میں ایک رکعت میں یہ پڑھتے ہوئے سنا «لا اله الا انت» “۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3644]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، حديث السيدة عائشة رضى الله عنها 24470، أخرجه مسند أحمد برقم: 24475، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1688»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3645
وَعَنْ جَسْرَةَ بِنْتِ دَجَاجَةَ أَنَّهَا انْطَلَقَتْ مُعْتَمِرَةً فَانْتَهَتْ إِلَى الرَّبَذَةِ فَسَمِعَتْ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ: قَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةً مِنَ اللَّيَالِي فَصَلَّى بِالْقَوْمِ ثُمَّ تَخَلَّفَ أَصْحَابُهُ يُصَلُّونَ فَلَمَّا رَأَى قِيَامَهُمْ وَتَخَلُّفَهُمُ انْصَرَفَ إِلَى رَحْلِهِ، فَلَمَّا رَأَى الْقَوْمَ قَدْ أَخْلَوُا الْمَكَانَ رَجَعَ إِلَى مَكَانِهِ فَصَلَّى فَقُمْتُ خَلْفَهُ فَأَوْمَأَ إِلَيَّ بِيَمِينِهِ فَقُمْتُ عَنْ يَمِينِهِ ثُمَّ جَاءَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَقَامَ خَلْفِي وَخَلْفَهُ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ بِشَمَالِهِ فَقَامَ عَنْ شِمَالِهِ، فَقُمْنَا ثَلَاثَتُنَا نُصَلِّي كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا لِنَفْسِهِ وَيَتْلُو مِنَ الْقُرْآنِ مَا شَاءَ أَنْ يَتْلُوَ فَقَامَ بِآيَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ يُرَدِّدُهَا حَتَّى صَلَّى الْغَدَاةَ فَبَعْدَ أَنْ أَصْبَحْنَا أَوْمَأْتُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنْ يَسْأَلَهُ إِلَى مَا أَرَادَ إِلَى مَا صَنَعَ الْبَارِحَةَ فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: لَا أَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ حَتَّى يُحَدِّثَ إِلَيَّ فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي قُمْتَ بِآيَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ وَمَعَكَ الْقُرْآنُ لَوْ فَعَلَ هَذَا بَعْضُنَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ كَثِيرًا قَالَ:" دَعَوْتُ لِأُمَّتِي" قَالَ: فَمَاذَا أُجِبْتَ، أَوْ مَاذَا رُدَّ عَلَيْكَ؟ قَالَ:" أُجِبْتُ بِالَّذِي لَوِ اطَّلَعَ عَلَيْهِ كَثِيرٌ مِنْهُمْ طَلْعَةً تَرَكُوا الصَّلَاةَ" قَالَ أَفَلَا أُبَشِّرُ النَّاسَ؟ قَالَ:" بَلَى" فَانْطَلَقْتُ يَمِينًا قَرِيبًا مِنْ قَذْفَةٍ بِحَجَرٍ قَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ إِنْ تَبْعَثْ إِلَى النَّاسِ بِهَذَا اتَّكَلُوا عَنِ الْعِبَادَةِ؟! فَنَادَاهُ أَنِ ارْجِعْ فَرَجَعَ وَتِلْكَ الْآيَةُ: إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ.
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ مِنْهُ أَنَّهُ قَامَ بِآيَةٍ حَتَّى أَصْبَحَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
جسره بنت دجاجہ بیان کرتی ہیں: وہ عمرہ کرنے کے لئے گئیں، وہ ”ربذہ“ پہنچیں، تو میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ نے لوگوں کو نماز پڑھانا شروع کی، آپ کے اصحاب آپ کے پیچھے نماز ادا کرتے رہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے قیام اور ان کے پیچھے موجود ہونے کو ملاحظہ فرمایا، تو آپ اپنے گھر تشریف لے گئے پھر جب آپ نے یہ دیکھا کہ لوگ اس جگہ سے چلے گئے ہیں، تو آپ واپس اپنی جگہ پر آ گئے آپ نے نماز ادا کی، میں آپ کے پیچھے کھڑا ہو کر نماز ادا کرنے لگا، تو آپ نے اپنے دائیں دست مبارک کے ذریعے میری طرف اشارہ کیا، تو میں آپ کے دائیں طرف آ کے کھڑا ہو گیا، پھر عبداللہ بن مسعود آئے اور وہ میرے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا کہ بائیں طرف آ جاؤ! تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف کھڑے ہو گئے، تو ہم تینوں نے اس طرح کھڑے ہو کر نماز ادا کی کہ ہم میں سے ہر ایک انفرادی طور پر نماز ادا کر رہا تھا اور اس نے قرآن کا جو حصہ پڑھنا تھا وہ پڑھ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کی ایک آیت پڑھتے رہے، اور اسے دُہراتے رہے، جب آپ نے صبح کی نماز ادا کر لی، تو میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو اشارہ کیا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کریں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گزشتہ رات جو کیا تھا، اُس کا مقصد کیا تھا؟ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی چیز کے بارے میں نہیں پوچھوں گا، جب تک آپ خود بیان نہیں کر دیتے، تو میں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ قرآن کی ایک آیت تلاوت کرتے رہے، حالانکہ آپ کو اور بھی قرآن آتا ہے؟ اگر ہم میں سے کوئی ایک شخص ایسا کرتا، تو ہم اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اپنی امت کے لئے دعا کرتا رہا، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر آپ کو کیا جواب ملا؟ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے جو جواب ملا، اگر لوگ اس پر مطلع ہو جائیں تو بہت سے لوگ نماز ہی ترک کر دیں، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں لوگوں کو یہ خوشخبری نہ سناؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، وہ ابھی تھوڑی ہی دور گئے تھے، اتنی دور کہ جتنا پتھر پھینکیں، تو پتھر جاتا ہے، اسی دوران سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ اسے لوگوں کی طرف بھیج رہے ہیں، وہ لوگ عبادت کو چھوڑ کر اسی پر اکتفاء کر لیں گے، انہوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو بلند آواز میں پکارا کہ تم واپس آ جاؤ! وہ واپس آ گئے، وہ یہ آیت تھی (جس کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تلاوت کر رہے تھے:) ”اگر تو انہیں عذاب دے، تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو ان کی مغفرت کر دے، تو بے شک تو غلبے والا، حکمت والا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح ہونے تک ایک ہی آیت بار بار پڑھتے رہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3645]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20984»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3646
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَدَّدَ آيَةً حَتَّى أَصْبَحَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَلْمٍ النَّاجِي وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح ہونے تک ایک ہی آیت بار، بار پڑھتے رہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سلم ناجی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3646]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند أبى سعيد الخدرى رضى الله عنه 11387، شعب الإيمان للبيهقي، فصل فى إحضار القارء قلبه ما يقرؤه والتفكر فيه 1976، أخرجه مسند أحمد برقم: 27305»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3647
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا هَجَّرْتُ إِلَّا وَجَدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ فِي رَكْعَتَيْنِ يُصَلِّي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب بھی میں دوپہر کے وقت جلدی (نماز کے لئے) آیا، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ادا کرتے ہوئے پایا، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت بقرہ کو دو رکعات میں تقسیم کیا ہوا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3647]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8823»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3648
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ فِي رَكْعَتَيْنِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورت بقرہ کو دو رکعات میں تقسیم کرتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3648]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 581، 3550، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1710، 5611»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں