🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

56. بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3659
وَعَنْ نَافِعِ بْنِ خَالِدٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا صَلَّى وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ صَلَّى صَلَاةً خَفِيفَةً تَامَّةَ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَنَافِعٌ: ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نافع بن خالد خزاعی بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی ایسی جگہ نماز ادا کر رہے ہوتے تھے، جہاں لوگ دیکھ رہے ہوتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع اور سجود مکمل کرتے تھے، لیکن مختصر نماز ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ نافع نامی راوی کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3659]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني، باب الخاء، باب من اسمه خزيمة خالد أبو نافع الخزاعي 4004 الآحاد والمثانى لابن أبى عاصم خالد الخزاعي رضي الله عنه، 2060، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4113»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3660
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ مِثْلَ حَدِيثِ مَالِكٍ فِي صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً وَاضْطِجَاعُهُ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، فِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا معاویہ بن حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے مالک کی نقل کردہ روایت کی مانند روایت نقل کی ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گیارہ رکعات ادا کی تھیں، اور دائیں پہلو کے بل لیٹ گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال ثقہ ہیں، کچھ رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3660]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3661
وَعَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ غَزِيَّةَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَحْسَبُ أَحَدُكُمْ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يُصَلِّي حَتَّى يُصْبِحَ أَنَّهُ قَدْ تَهَجَّدَ، إِنَّمَا التَّهَجُّدُ: الْمَرْءُ يُصَلِّي الصَّلَاةَ بَعْدَ رَقْدَةٍ ثُمَّ الصَّلَاةَ بَعْدَ رَقْدَةٍ وَتِلْكَ كَانَتْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ إِسْنَادٌ صَحِيحٌ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حجاج بن غزیہ رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ فرماتے ہیں: تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ جب کوئی شخص رات کو نوافل ادا کرتا رہے، اور صبح ہونے تک مسلسل نماز ادا کرتا ہے، تو اُس نے تہجد ادا کر لی، حالانکہ تہجد ادا کرنے والا شخص وہ ہوتا ہے، جو کچھ دیر سونے کے بعد نماز ادا کرے، پھر کچھ دیر سونے کے بعد نماز ادا کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اسی طرح ہوتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ یہ صحیح سند کے ساتھ منقول ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3661]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3662
وَعَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو الْمَازِنِيِّ قَالَ: أَيَحْسَبُ أَحَدُكُمْ إِذَا قَامَ يُصَلِّي حَتَّى يُصْبِحَ أَنْ قَدْ تَهَجَّدَ، إِنَّمَا التَّهَجُّدُ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ رَقْدَةٍ ثُمَّ الصَّلَاةِ بَعْدَ رَقْدَةٍ، وَتِلْكَ كَانَتْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِبَعْضِهِ وَفِي بَعْضِهَا: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَهَجَّدُ بَعْدَ نَوْمِهِ وَكَانَ يَسْتَنُّ قَبْلَ أَنْ يَتَهَجَّدَ وَمَدَارُهُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ كَاتِبِ اللَّيْثِ، قَالَ فِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ، ابْنُ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
سیدنا حجاج بن عمرو مازنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم میں سے کوئی ایک شخص یہ سمجھتا ہے کہ جو شخص صبح ہونے تک مسلسل نماز ادا کرتا رہے اس نے تہجد ادا کر لی، حالانکہ تہجد یہ ہوتی ہے کہ سونے کے بعد نماز ادا کی جائے، پھر سونے کے بعد نماز ادا کی جائے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا طریقہ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، بعض روایات میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سونے کے بعد (بیدار ہو کر) تہجد ادا کرتے تھے، اور آپ تہجد سے پہلے مسواک کیا کرتے تھے۔ اس روایت کا مدار عبداللہ بن صالح پر ہے، جو لیث کا کاتب ہے، اس کے بارے میں عبدالملک بن شعیب بن لیث نے یہ کہا: ہے: یہ ثقہ اور مامون ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3662]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3215»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں