🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

28. بَابُ الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے دوران روزہ رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4928
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلَ بِأَصْحَابِهِ، وَإِذَا نَاسٌ قَدْ جَعَلُوا عَرِيشًا عَلَى صَاحِبِهِمْ، وَهُوَ صَائِمٌ، فَمَرَّ بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:"مَا شَأْنُ صَاحِبِكُمْ؟ أَوَجِعٌ؟". قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنَّهُ صَائِمٌ، وَذَلِكَ فِي يَوْمٍ حَرُورٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا بِرَّ أَنْ يُصَامَ فِي سَفَرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے۔ آپ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پڑاؤ کیا اسی دوران آپ کے ایک ساتھی پر سایہ کر دیا گیا اس شخص نے روزہ رکھا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ان لوگوں کے پاس سے ہوا آپ نے دریافت کیا: تمہارے ساتھی کا کیا معاملہ ہے کیا اسے کوئی تکلیف ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں، یا رسول اللہ! اس نے روزہ رکھا ہوا ہے راوی کہتے ہیں: وہ ایک گرم دن تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ نیکی نہیں ہے کہ سفر کے دوران روزہ رکھا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4928]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4929
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةٍ، فَسِرْنَا فِي يَوْمٍ شَدِيدِ الْحَرِّ، فَنَزَلْنَا فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ، فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنَّا فَدَخَلَ تَحْتَ شَجَرَةٍ، فَإِذَا أَصْحَابُهُ يَلُوذُونَ بِهِ، وَهُوَ مُضْطَجِعٌ كَهَيْئَةِ الْوَجِعِ، فَلَمَّا رَآهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا بَالُ صَاحِبِكُمْ؟". قَالُوا: صَائِمٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ أَنْ تَصُومُوا فِي السَّفَرِ، عَلَيْكُمْ بِالرُّخْصَةِ الَّتِي أَرْخَصَ اللَّهُ لَكُمْ فَاقْبَلُوهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ سے آ رہے تھے ایک شدید گرم دن میں ہم سفر کرتے رہے ہم نے راستے میں پڑاؤ کیا ہم میں سے ایک شخص گیا اور ایک درخت کے سائے میں آ گیا اس کے ساتھیوں نے اسے سہارا دیا ہوا تھا وہ لیٹا ہوا تھا اور اس کو تکلیف محسوس ہو رہی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملاحظہ کیا، تو دریافت کیا: تمہارے ساتھی کا کیا معاملہ ہے۔ لوگوں نے بتایا: اس نے روزہ رکھا ہوا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ چیز نیکی نہیں ہے کہ تم لوگ سفر کے دوران روزہ رکھو تم پر رخصت کو اختیار کرنا لازم ہے جو (رخصت) اللہ تعالیٰ نے تمہیں عطا کی ہے تم اسے قبول کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4929]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4930
وَعَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ - قَالَ عَبْدُ الْوَاحِدِ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصِّيَامُ فِي السَّفَرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیده ام درداء رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: عبدالواحد نامی راوی کہتے ہیں: میرے خیال میں انہوں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سفر کے دوران روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4930]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5593»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4931
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ أَنَّهُ قَالَ: لَيْسَ مِنَ السُّنَّةِ الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سفر کے دوران روزہ رکھنا سنت نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4931]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم ا الكبير (394/19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4932
وَعَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ [ أَنَّهُ ] دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَأْكُلُ فَقَالَ:" هَلُمَّ". فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. فَقَالَ:" هَلُمَّ أُحَدِّثُكَ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ الصِّيَامَ وَشَطْرَ الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ [ ال] سَّرِيِّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
زرارہ بن اوفی ایک صاحب کے بارے میں بیان کرتے ہیں: وہ صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت کھانا کھا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: آگے آ جاؤ! اس شخص نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آگے آ جاؤ! میں تمہیں بتاتا ہوں اللہ تعالیٰ نے مسافر شخص سے روزے اور نصف نماز کو معاف کر دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن سری ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4932]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 1712، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 767، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6720»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4933
وَعَنْ أَبِي الْفَيْضِ قَالَ: خَطَبَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ فَقَالَ: لَا تَصُومُوا رَمَضَانَ فِي السَّفَرِ، فَمَنْ صَامَ فَلْيَقْضِهِ. قَالَ أَبُو الْفَيْضِ: فَلَقِيتُ أَبَا قِرْصَافَةَ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: [ لَوْ صُمْتَ ثُمَّ ] صُمْتَ مَا قَضَيْتَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوالفیض بیان کرتے ہیں: مسلمہ بن عبدالملک نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے یہ کہا: تم سفر کے دوران رمضان میں، روزے نہ رکھو جو شخص روزہ رکھے گا اسے اس کی قضاء کر لینی چاہیے، ابوالفیض کہتے ہیں: بعد میں میری ملاقات سیدنا ابوقرصافہ واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے ان سے دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: اگر تم روزہ رکھ لیا اور پھر رکھ لیا تو تم نے اس کی قضاء نہیں کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4933]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (52/22)»

الحكم على الحديث:
إسناده رجالہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4934
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: الْإِفْطَارُ فِي السَّفَرِ رُخْصَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سفر کے دوران روزہ نہ رکھنا رخصت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4934]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8390) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1483)»

الحكم على الحديث:
إسناده رِجَالُهُ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4935
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّهُ كَانَ يَسْتَحِبُّ الصَّوْمَ فِي السَّفَرِ، وَيَقُولُ: إِنَّهَا كَانَتْ رُخْصَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَنْبَرِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ سفر کے دوران روزہ رکھنے کو مستحب قرار دیتے تھے، اور یہ کہتے تھے: یہ چیز رخصت تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبداللہ بن حسن عنبری ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4935]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8389)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4936
وَعَنْ أَبِي طُعْمَةَ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنِّي أَقْوَى عَلَى الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ لَمْ يَقْبَلْ رُخْصَةَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ كَانَ عَلَيْهِ مِنَ الْإِثْمِ مِثْلُ جِبَالِ عَرَفَةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
ابوطعمہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا۔ ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: اے ابوعبدالرحمن میں سفر کے دوران روزہ رکھنے کی قوت رکھتا ہوں تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی رخصت کو قبول نہیں کرتا ہے اسے عرفہ کے پہاڑوں جتنا گناہ ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4936]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5392)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5369»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4937
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَمْ يَقْبَلْ رُخْصَةَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ كَانَ عَلَيْهِ مِنَ الذُّنُوبِ مِثْلُ جِبَالِ عَرَفَةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رُزَيْقٌ الثَّقَفِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَّحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی رخصت قبول نہیں کرتا اسے اتنا گناہ ہوتا ہے، جو عرفہ کے پہاڑوں کی مانند ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رزیق ثقفی ہے میں نے کسی کو اس پر جرح کرتے یا اس کی توثیق کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 4937]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16997»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں