🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

55. بَابٌ فِي الْقُرْآنِ وَغَيْرِهِ وَحَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حج قران اور دیگر حجوں کا بیان، اور نبی اکرم ﷺ کے حج کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5441
عَنِ الْهِرْمَاسِ قَالَ: كُنْتُ رِدْفَ أَبِي، فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعِيرٍ، وَهُوَ يَقُولُ:" لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ فِي زِيَادَاتِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ہرماس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے پیچھے سواری پر موجود تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اونٹ پر سوار تھے، اور آپ یہ کہہ رہے تھے: میں حج اور عمرہ ایک ساتھ کرنے کے لئے حاضر ہوں۔
یہ روایت عبداللہ نے اپنی زیادات میں نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5441]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (203/22) اخرجه احمد فى المسند (485/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5442
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجْنَا نَصْرُخُ بِالْحَجِّ صُرَاخًا، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَجْعَلَهَا عُمْرَةً، وَقَالَ:" لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَجَعَلْتُهَا عُمْرَةً، وَلَكِنْ سُقْتُ الْهَدْيَ، وَقَرَنْتُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" وَقَرَنْتُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَسْمَاءُ الصَّيْقَلُ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ رَوَى عَنْهُ غَيْرَ أَبِي إِسْحَاقَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ روانہ ہوئے، ہم بلند آواز میں تلبیہ پڑھ رہے تھے، جب ہم مکہ آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ ہم اسے عمرہ بنا لیں۔ آپ نے ارشاد فرمایا: مجھے بعد میں جس چیز کا خیال آیا اگر وہ (خیال) پہلے آ جاتا، تو میں اس عمرہ بنا لیتا، لیکن میں کیونکہ قربانی کا جانور ساتھ لایا ہوں، اس لئے میں نے حج اور عمرہ کو ملا لیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”میں نے حج اور عمرہ کو ملا لیا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماء صیقل میں نے ابواسحاق کے علاوہ اور کسی کو اس سے روایت نقل کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5442]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1073) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4345) اخرجه احمد فى المسند (148/3 و266)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12093، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2742»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5443
وَعَنْ سُرَاقَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". قَالَ: وَقَرَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (فِي حُجَّةِ الْوَدَاعِ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن تک کے لئے عمرہ، حج میں داخل ہو گیا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: حجۃ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزید اودی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5443]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (175/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17133، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6657، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6561، 6596»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5444
وَعَنْ أَبِي عِمْرَانَ أَسْلَمَ قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ مَوَالِيَّ فَدَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ: أَعْتَمِرُ قَبْلَ أَنْ أَحُجَّ؟ قَالَتْ: إِنْ شِئْتَ فَاعْتَمِرْ قَبْلَ أَنْ تَحُجَّ، وَإِنْ شِئْتَ فَبَعْدَ أَنْ تَحُجَّ. قَالَ: فَقُلْتُ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ: مَنْ كَانَ صَرُورَةً فَلَا يَصْلُحُ أَنْ يَعْتَمِرَ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ؟ قَالَ: فَسَأَلْتُ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ فَقُلْنَ مِثْلَ مَا قَالَتْ (فَرَجَعْتُ إِلَيْهَا) ، فَأَخْبَرْتُهَا بِقَوْلِهِنَّ. قَالَ: فَقَالَتْ: نَعَمْ وَأَشْفِيكَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" أَهِلُّوا يَا آلَ مُحَمَّدٍ بِعُمْرَةٍ فِي الْحَجِّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَقَالَ: فَسَأَلْتُ صَفِيَّةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ. وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَهِلُّوا يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ بِحَجٍّ وَعُمْرَةٍ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ابوعمران اسلم بیان کرتے ہیں: میں اپنے آقاؤں کے ساتھ حج کے لئے گیا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے دریافت کیا: میں حج کرنے سے پہلے عمرہ کر لوں۔ انہوں نے فرمایا: اگر تم چاہو، تو حج سے پہلے عمرہ کر لو اور اگر چاہو، تو حج کرنے کے بعد (عمرہ) کر لینا راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: لوگ یہ کہتے ہیں: جو شخص ”ضرورة“ ہو، اس کے لئے درست نہیں ہے کہ حج سے پہلے عمرہ کرے راوی بیان کرتے ہیں: میں نے امہات المؤمنین سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بھی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے جواب کے مطابق جواب دیا میں واپس سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور انہیں امہات المؤمنین کے جواب کے بارے میں بتایا تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ٹھیک ہے میں تمہاری مزید تسلی کروا دیتی ہوں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”اے آل محمد! حج میں عمرہ کا تلبیہ پڑھو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے اس میں ان کے یہ الفاظ ہیں: میں نے ام المؤمنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اے محمد کی امت! حج اور عمرے کا تلبیہ پڑھو“۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5444]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7011) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (340/23) اخرجه احمد فى المسند (297/6298)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26008، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2480/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5445
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ (عَنْ جَدِّهِ) ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا قَرَنَ خَشْيَةَ أَنْ يُصَدَّ عَنِ الْبَيْتِ وَقَالَ:" إِنْ لَمْ يَكُنْ حَجَّةً فَعُمْرَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ الْحَارِثِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَلَا أَدْرِي مَا مَعْنَى قَوْلِهِ: خَشْيَةَ أَنْ يُصَدَّ عَنِ الْبَيْتِ. وَهُوَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران اس اندیشے کے تحت کیا تھا کہ کہیں آپ کو بیت اللہ تک جانے سے روک نہ دیا جائے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: اگر حج نہ ہو سکا تو پھر عمرہ ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے اس کی سند میں ایک راوی یونس بن حارث ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) مجھے یہ نہیں معلوم کہ روایت کے ان الفاظ کا مطلب کیا ہے ”اس اندیشے کے تحت کہ آپ کو بیت اللہ سے روک دیا جائے گا“۔ کیونکہ یہ تو حجتہ الوداع کے موقع کی بات ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5445]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7011)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6972»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5446
وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: إِنَّمَا جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ ; لِأَنَّهُ عَلِمَ أَنَّهُ لَا يَحُجُّ بَعْدَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرے کو اکٹھا کر دیا کیونکہ آپ یہ بات جانتے تھے کہ آپ اس کے بعد حج نہیں کریں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عطاء ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5446]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1124)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5447
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّ بَعْدَمَا هَاجَرَ حَجَّةً وَاحِدَةً لَمْ يَحُجَّ بَعْدَهَا: حَجَّةَ الْوَدَاعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کرنے کے بعد صرف ایک ہی حج کیا تھا اور وہ حجتہ الوداع ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5447]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5049)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18811، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1786، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5049»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5448
وَعَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَرَادَ أَنْ يَنْهَى عَنْ مُتْعَةِ الْحَجِّ، فَقَالَ لَهُ أُبَيٌّ: لَيْسَ ذَلِكَ لَكَ قَدْ تَمَتَّعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَأَضْرَبَ عُمَرُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُبَيٍّ وَلَا مِنْ عُمَرَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حج تمتع سے منع کرنے کا ارادہ کیا، تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ کو اس بات کا حق حاصل نہیں ہے کیونکہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج تمتع کیا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس ارادے سے رک گئے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے حسن نامی راوی نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5448]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20776»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5449
وَعَنْ أَبِي شَيْخٍ الْهُنَائِيِّ أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ لِنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَعْلَمُونَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْمُتْعَةِ؟ - يَعْنِي: مُتْعَةَ الْحَجِّ - قَالُوا: لَا.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدَ النَّهْيَ عَنِ الْقِرَانِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوشیخ ہنائی بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی کچھ جماعت سے کہا: کہ آپ لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج تمتع سے منع کیا ہے ان حضرات نے جواب دیا: جی نہیں!۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے ان کے حوالے سے حج قران کی ممانعت سے متعلق روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5449]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16422، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19927»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5450
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَرِيكٍ الْعَامِرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ سُئِلُوا عَنِ الْعُمْرَةِ قَبْلَ الْحَجِّ فِي الْمُتْعَةِ؟ فَقَالُوا: نَعَمْ، سُنَّةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقْدُمُ فَتَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ تُحِلُّ، وَإِنَّ ذَلِكَ قَبْلَ يَوْمِ عَرَفَةَ بِيَوْمٍ، ثُمَّ تُحِلُّ بِالْحَجِّ فَتَكُونُ قَدْ جَمَعْتَ عُمْرَةً وَحَجَّةً، أَوْ جَمَعَ اللَّهُ لَكَ عُمْرَةً وَحَجَّةً.
قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ فِي الْمُتْعَةِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَرِيكٍ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن شریک عامری بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو سنا ان حضرات سے حج تمتع میں حج سے پہلے عمرہ کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو ان حضرات نے جواب دیا: جی ہاں! یہ اللہ کے رسول کی سنت ہے تم آ کے پہلے بیت اللہ کا طواف کرو صفا و مروہ کی سعی کرو اور پھر احرام کھول دو اور پھر عرفہ کے دن سے ایک دن پہلے تم حج کا احرام باندھ لو تو اس طرح تم عمرے اور حج کو جمع کر دو گے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اللہ تعالیٰ تمہارے لئے حج اور عمرے کو جمع کر دے گا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث منقول ہے، جو حج تمتع کے بارے میں ہے اور وہ اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے عبداللہ بن شریک کو امام ابوزرعہ اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5450]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1684، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 823، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1986، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6204»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں