الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. بَابٌ فِي عَرَفَةَ وَالْوُقُوفُ بِهَا
منیٰ اور عرفہ کی طرف جانا
حدیث نمبر: 5549
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ فِيمَا دَعَا بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَسْمَعُ كَلَامِي وَتَرَى مَكَانِي وَتَعْلَمُ سِرِّي وَعَلَانِيَتِي، لَا يَخْفَى عَلَيْكَ شَيْءٌ مِنْ أَمْرِي أَنَا الْبَائِسُ الْفَقِيرُ الْمُسْتَغِيثُ الْمُسْتَجِيرُ الْمُشْفِقُ الْمُقِرُّ الْمُعْتَرِفُ بِذَنْبِهِ أَسْأَلُكَ مَسْأَلَةَ الْمِسْكِينِ، وَأَبْتَهِلُ إِلَيْكَ ابْتِهَالَ الْمُذْنِبِ الذَّلِيلِ، وَأَدْعُوكَ دُعَاءَ الْخَائِفِ الضَّرِيرِ، مَنْ خَضَعَتْ لَكَ رَقَبَتُهُ، وَفَاضَتْ لَكَ عَيْنَاهُ، وَذَلَّ جَسَدُهُ، وَرَغِمَ لَكَ أَنْفُهُ، اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْنِي بِدُعَائِكَ شَقِيًّا، وَكُنْ بِي رَءُوفًا رَحِيمًا، يَا خَيْرَ الْمَسْئُولِينَ وَيَا خَيْرَ الْمُعْطِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ وَزَادَ:" الْوَجِلِ الْمُشْفِقِ". وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْأُبُلِّيُّ قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: رَوَى عَنْهُ يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ مَنَاكِيرَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: حجۃ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعا کی تھی ان میں یہ کلمات بھی شامل تھے: ”اے اللہ! بے شک تو میرا کلام سنتا ہے اور میری جگہ سے واقف ہے میری پوشیدہ اور اعلانیہ چیزوں کو جانتا ہے میرے معاملے کے حوالے سے تجھ سے کوئی بھی چیز پوشیدہ نہیں ہے، میں لاچار، غریب، مدد مانگنے والا، پناہ مانگنے والا، ڈرنے والا، اپنے گناہوں کا اقرار، اور اعتراف کرنے والا ہوں، میں تجھ سے یوں مانگتا ہوں جیسے کوئی مسکین مانگتا ہے اور تیری بارگاہ میں یوں رجوع کرتا ہوں جس طرح کوئی گناہگار ذلیل بندہ رجوع کرتا ہے میں تجھ سے ہوں دعا کرتا ہوں جس طرح کوئی خوف زدہ اور نابینا شخص دعا کرتا ہے، جس کی گردن تیرے سامنے جھکی ہوئی ہو جس کی آنکھیں تیری بارگاہ میں بہہ رہی ہوں جس کا جسم کمزور ہو جس کی ناک تیری بارگاہ میں خاک آلود ہوا اے اللہ! تو مجھے تجھ سے دعا کرنے میں بد نصیب نہ کرنا اور میرے سامنے مہربان اور رقم والا بن کے رہنا اے ان سب سے زیادہ بہتر جن سے مانگا جاتا ہے اور اے عطا کرنے والوں میں سب سے زیادہ بہتر“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”پریشان اور خوف زدہ شخص“ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن صالح ابلی ہے عقیلی بیان کرتے ہیں: یحیی بکیر نے اس سے منکر روایات نقل کی ہیں اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5549]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (696) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11405)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11405، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 233، 232»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5550
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرفہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ تر یہ دعا پڑھتے تھے: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے صرف وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہ ہو۔ بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے حمد اسی کے لئے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5550]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5550]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6922»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5551
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَانَ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ لَمْ يَبْقَ أَحَدٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ إِلَّا غُفِرَ لَهُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَهْلُ عَرَفَةَ خَاصَّةً؟ قَالَ:" بَلْ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عرفہ کی شام جس شخص کے دل میں رائی کے دانے کے وزن جتنا بھی ایمان موجود ہوتا ہے اس کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ اہل عرفہ کے لئے خاص ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جی نہیں!) بلکہ یہ مسلمانوں کے لئے عام ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5551]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5551]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 5552
وَعَنْ طَالِبِ بْنِ سَلْمَى بْنِ عَاصِمِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ: حَدَّثَنِي بَعْضُ أَهْلِنَا أَنَّهُ سَمِعَ جَدِّي قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ:" أَلَا إِنَّ اللَّهَ نَظَرَ إِلَى هَذَا الْجَمْعِ فَقَبِلَ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَشَفَّعَ مُحْسِنَهُمْ فِي مُسِيئِهِمْ فَتَجَاوَزَ عَنْهُمْ جَمِيعًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
طالب بن سلمی بن عاصم بن حکم بیان کرتے ہیں: میرے اہل خانہ میں سے مجھے کسی نے یہ بات بیان کی کہ انہوں نے میرے دادا کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خبردار بے شک اللہ تعالیٰ نے اس مجمع کی طرف نظر کی اور ان کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کیا اور ان کے برے فرد کے بارے میں ان کے اچھے فرد کی شفاعت کو قبول کیا پھر ان سب سے درگزر کر دیا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5552]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5552]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6832)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2588»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5553
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ أَيَّامٍ أَفْضَلَ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ أَيَّامِ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ". قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هِيَ أَفْضَلُ أَمْ عِدَّتْهُنَّ جِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ: هِيَ أَفْضَلُ مِنْ عِدَّتِهِنَّ جِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا عَفِيرًا يُعَفِّرُ وَجْهَهُ فِي التُّرَابِ. وَمَا مِنْ يَوْمٍ أَفْضَلَ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ يَنْزِلُ اللَّهُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيُبَاهِي بِأَهْلِ الْأَرْضِ أَهْلَ السَّمَاءِ فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي شُعْثًا غُبْرًا صَاحِينَ جَاءُوا مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ وَلَمْ يَرَوْا رَحْمَتِي وَلَمْ يَرَوْا عَذَابِي، فَلَمْ أَرَ يَوْمًا أَكْثَرَ عَتِيقًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْعَقِيلِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ بَعْضُ كَلَامٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَفْضَلُ أَيَّامِ الدُّنْيَا أَيَّامُ الْعَشْرِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ فِي كِتَابِ الْأَضَاحِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالی کے نزدیک کوئی بھی دن ذوالج کے عشرے کے دنوں سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتے ہیں راوی بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ (دن) زیادہ فضیلت رکھتے ہیں یا اتنی ہی تعداد میں اللہ کی راہ میں جہاد کرنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دن اتنی ہی تعداد میں اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جس کا چہرہ مٹی میں خاک آلود ہو جاتا ہے (یعنی جو شہید ہو جاتا ہے) اور کوئی بھی دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک عرفہ کے دن سے افضل نہیں ہے اللہ تعالی آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور زمین والوں کے حوالے سے آسمان والوں کے سامنے فخر کا اظہار کرتا ہے اور فرماتا ہے: میرے بندوں کی طرف دیکھو جو بکھرے ہوئے بالوں کے مالک اور غبار آلود ہیں وہ بلند آواز میں تلبیہ پڑھ رہے ہیں وہ دور دراز کے علاقوں سے آئے ہیں حالانکہ انہوں نے میری رحمت کو بھی نہیں دیکھا ہے اور انہوں نے میرے عذاب کو بھی نہیں دیکھا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) میں نے ایسا کوئی دن نہیں دیکھا جس میں عرفہ کے دن سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو جہنم سے آزاد کیا جاتا ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مروان عقیلی ہے، جسے یحیی بن معین اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں کچھ کلام کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: دنوں میں سب سے زیادہ فضیلت والے دس دن ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ذوالج کے عشرے کی فضیلت کے بارے میں کچھ احادیث آگے چل کر قربانی سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 5553]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1128) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2090)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3853، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2467»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن