🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

14. بَابٌ وَصِيَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی وصیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7118
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أُصْبِحَ يَوْمَ صَوْمِي دَهِينًا مُتَرَجِّلًا:" وَلَا تُصْبِحْ يَوْمَ صَوْمِكَ عَبُوسًا. وَأَجِبْ دَعْوَةَ مَنْ دَعَاكَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ مَا لَمْ يُظْهِرُوا الْمَعَازِفَ فَلَا تُجِبْهُمْ. وَصَلِّ عَلَى مَنْ مَاتَ مِنْ أَهْلِ قَبِلَتِنَا، وَإِنْ قُتِلَ مَصْلُوبًا أَوْ مَرْجُومًا. وَلَأَنْ تَلْقَى اللَّهَ بِمِثْلِ قُرَابِ الْأَرْضِ ذُنُوبًا خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ تَبُثَّ الشَّهَادَةَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ قِبْلَتِنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْيَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ وصیت کی تھی کہ جس دن میں نے روزہ رکھا ہوا ہو، تو بالوں میں تیل بھی لگایا ہوا ہو، اور بال سنوارے بھی ہوئے ہوں، آپ نے فرمایا: تم روزے کی حالت میں ایسی صبح نہ کرنا کہ تم نے ماتھے پر بل ڈالے ہوئے ہوں اور مسلمانوں میں سے جو شخص تمہاری دعوت کرے تو اس کی دعوت قبول کر لینا، جبکہ وہاں آلات موسیقی ظاہر نہ کیے گئے ہوں، اگر ایسا ہو، تو پھر تم قبول نہ کرنا، اور اہل قبلہ میں سے جو شخص مر جاتا ہے، تم اس کی نماز جنازہ ادا کرنا، اگرچہ اسے مصلوب کر کے، یا سنگسار کر کے مارا گیا ہو، اور تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو کہ تم نے پوری زمین جتنے گناہ ساتھ لیے ہوئے ہوں، یہ چیز تمہارے لئے اس سے زیادہ بہتر ہو گی کہ تم نے اہل قبلہ میں سے کسی ایک کے خلاف گواہی دی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یمان بن سعید ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10028)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10028»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7119
وَعَنْ أُمِّ أَنَسٍ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصِنِي قَالَ:" اهْجُرِي الْمَعَاصِيَ ؛ فَإِنَّهَا أَفْضَلُ الْهِجْرَةِ، وَحَافِظِي عَلَى الْفَرَائِضِ ؛ فَإِنَّهَا أَفْضَلُ الْجِهَادِ، وَأَكْثِرِي مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ ؛ فَإِنَّكِ لَا تَأْتِي اللَّهَ بِشَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ ذِكْرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نِسْطَاسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام انس رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے وصیت کیجئے آپ نے فرمایا: تم گناہوں سے لاتعلق رہو، کیونکہ یہ سب سے زیادہ فضیلت والی ہجرت ہے، اور تم فرائض کی حفاظت کرنا کیونکہ یہ سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد ہے، اور تم اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کرنا، کیونکہ تم اللہ تعالیٰ کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں لے کر جاؤ گی، جو اس کے نزدیک اُس کے ذکر سے زیادہ محبوب ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم بن نسطاس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7119]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (129/25)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6818»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7120
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: قَالَ مُعَاذٌ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصِنِي. قَالَ:" اعْبُدِ اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ وَاعْدُدْ نَفْسَكَ فِي الْمَوْتَى وَاذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ كُلِّ حَجَرٍ، وَعِنْدَ كُلِّ شَجَرَةٍ، وَإِذَا عَمِلْتَ سَيِّئَةً فَاعْمَلْ بِجَنْبِهَا حَسَنَةَ السِّرِّ بِالسِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ بِالْعَلَانِيَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ مجھے وصیت کیجئے! آپ نے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ کی یوں عبادت کرو جیسے تم اُسے دیکھ رہے ہو اور تم اپنا شمار مرحومین میں کرو، تم ہر پتھر اور درخت کے پاس اللہ کا ذکر کرو، اور جب تم کوئی برائی کر لو تو اس کے فوراً بعد نیکی کر لو، پوشیدہ کی جگہ پوشیدہ اور اعلانیہ کی جگہ اعلانیہ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابوسلمہ نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7120]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (175/20)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7121
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اضْمَنُوا لِي سِتًّا مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَضْمَنُ لَكُمُ الْجَنَّةَ. اصْدُقُوا إِذَا حَدَّثْتُمْ. وَأَوْفُوا إِذَا وَعَدْتُمْ. وَأَدُّوا إِذَا ائْتُمِنْتُمْ. وَاحْفَظُوا فُرُوجَكُمْ. وَغُضُّوا أَبْصَارَكُمْ. وَكُفُّوا أَيْدِيَكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْمُطَّلِبَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی ذات کے حوالے سے مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو! میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں، جب تم بات کرو، تو سچ بولو، جب وعدہ کرو تو پورا کرو، جب تمہیں امین بنایا جائے تو امانت ادا کر دو، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو، اپنی نگاہیں جھکا کے رکھو اور اپنے ہاتھ (کسی کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے) روک کے رکھو“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں، البتہ مطلب نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7121]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22251، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3091/1»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7122
وَعَنْ أَبِي كَاهِلٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا كَاهِلٍ أَلَا أُخْبِرُكَ بِقَضَاءٍ قَضَاهُ اللَّهُ عَلَى نَفْسِهِ". قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" أَحْيَا اللَّهُ قَلْبَكَ، وَلَا يُمِيتُهُ يَوْمَ يَمُوتُ بَدَنُكَ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ لَنْ يَغْضَبَ رَبُّ الْعِزَّةِ عَلَى مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مَخَافَةٌ، وَلَا تَأْكُلُ النَّارُ مِنْهُ هُدْبَةً. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ سَتَرَ عَوْرَةً حَيَاءً مِنَ اللَّهِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْتُرَ عَوْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ دَخَلَتْ حَلَاوَةُ الصَّلَاةِ قَلْبَهُ حَتَّى يُتِمَّ رُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُرْضِيَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ صَلَّى أَرْبَعِينَ يَوْمًا وَأَرْبَعِينَ لَيْلَةً فِي جَمَاعَةٍ يُدْرِكُ التَّكْبِيرَةَ الْأُولَى كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَكْتُبَ لَهُ بَرَاءَةً مِنَ النَّارِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ صَامَ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مَعَ شَهْرِ رَمَضَانَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَرْوِيَهُ يَوْمَ الْعَطَشِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ كَفَّ أَذَاهُ عَنِ النَّاسِ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَكُفَّ عَنْهُ أَذَى الْقَبْرِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ بَرَّ وَالِدَيْهِ حَيًّا وَمَيِّتًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُرْضِيَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
قُلْتُ: كَيْفَ يَبَرُّ وَالِدَيْهِ إِذَا كَانَا مَيِّتَيْنِ؟ قَالَ:" بِرُّهُمَا أَنْ يَسْتَغْفِرَ لِوَالِدَيْهِ، وَلَا يَسُبَّهُمَا، وَلَا يَسُبَّ وَالِدَيْ أَحَدٍ فَيَسُبَّ وَالِدَيْهِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ أَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ عِنْدَ حُلُولِهَا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَجْعَلَهُ مِنْ رُفَقَاءِ الْأَنْبِيَاءِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ قَلَّتْ عِنْدَهُ حَسَنَاتُهُ وَعَظُمَتْ عِنْدَهُ سَيِّئَاتُهُ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُثْقِلَ مِيزَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. اعْلَمَنْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ سَعَى عَلَى امْرَأَتِهِ وَوَلَدِهِ وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُهُ يُقِيمُ فِيهِمْ أَمْرَ اللَّهِ وَيُطْعِمُهُمْ مِنْ حَلَالٍ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَجْعَلَهُ مَعَ الشُّهَدَاءِ فِي دَرَجَاتِهِمْ. اعْلَمَنْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ كُلَّ يَوْمٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَكُلَّ لَيْلَةٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حُبًّا بِي وَشَوْقًا لِي كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ ذُنُوبَهُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ وَذَلِكَ الْيَوْمَ، اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ مُسْتَيْقِنًا بِهِ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ بِكُلِّ مَرَّةٍ ذُنُوبَ حَوْلٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عَطَاءٍ ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ، وَقَالَ: إِسْنَادُهُ مُظْلِمٌ.
سیدنا ابوکاہل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابوکاہل! کیا میں تمہیں اس فیصلے کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جو اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کے بارے میں طے کیا ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہارے دل کو زندگی دے اور اس دن اسے موت کا شکار نہ کرے جب تمہارا جسم مر جائے گا اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو! کہ رب العزت اس شخص پر غضبناک نہیں ہو گا، جس کے دل میں خوف ہو اور آگ اس شخص کو بالکل بھی نہیں کھائے گی۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے حیا کی وجہ سے پوشیدہ اور اعلانیہ طور پر شرمگاہ کا پردہ رکھے گا، تو اللہ تعالی کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قیامت کے دن اس کے پوشیدہ معاملات کا پردہ رکھے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جس شخص کے دل میں نماز کی حلاوت داخل ہو جائے، یہاں تک کہ وہ اُس کے رکوع اور سجود کو مکمل کرے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قیامت کے دن اس بندے کو راضی کرے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص چالیس دن اور چالیس راتوں تک با جماعت نماز یوں ادا کرے کہ وہ تکبیر اولی کو بھی پا لے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اس کے لئے جہنم سے بچاؤ کو نوٹ کر لے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو جو شخص ہر مہینے میں تین روزے رکھے اور ساتھ رمضان کے روزے بھی رکھے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ پیاس والے دن اُسے سیراب کرے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص لوگوں کو تکلیف دینے سے باز رہے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قبر کی اذیت اُس سے روک لے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص اپنے والدین کے ساتھ ان کی زندگی اور موت، ہر حال میں اچھائی کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ قیامت کے دن اُسے راضی کرے۔ میں نے عرض کی: کوئی شخص اپنے والدین کے مرنے کے بعد، اُن کے ساتھ اچھا سلوک کیسے کر سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن کے مرنے کے بعد ان کے ساتھ اچھا سلوک یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین کے لئے دعائے مغفرت کرے اور انہیں برا نہ کہے اور کسی کے والدین کو برا نہ کہے کہ وہ جواب میں اُس کے والدین کو برا کہے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص زکوۃ لازم ہونے کے وقت اپنے مال کی زکوۃ ادا کرتا ہے، تو اللہ تعالی کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اسے انبیاء کا ساتھی بنائے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جس شخص کی نیکیاں اس کی اپنی نظر میں کم ہوں گی اور اس کی برائیاں اس کی اپنی نظر میں بڑی ہوں گی، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قیامت کے دن اس کے پلڑے کو بھاری کر دے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص اپنی بیوی بچوں کے لئے (کمائی کرنے کے لئے) کوشش کرتا ہے اور اپنے زیر ملکیت لوگوں کے لئے کوشش کرتا ہے اور ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کو قائم رکھتا ہے اور انہیں حلال رزق کھلاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس شخص کو شہداء کے ساتھ ان کے درجہ میں رکھے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص روزانہ دن کے وقت مجھ پر تین مرتبہ درود بھیجے اور رات کے وقت مجھ پر تین مرتبہ درود بھیجے، وہ مجھ سے محبت اور میرے شوق کی خاطر ایسا کرے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس شخص کے اس رات کے اور اس دن کے گناہوں کی مغفرت کر دے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اور وہ اس بات پر یقین رکھتا ہو، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ ہر مرتبہ (یہ کلمات پڑھنے پر) اس شخص کے ایک سال کے گناہوں کی مغفرت کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عطاء ہے، جس کا ذکر امام ذہبی نے کیا ہے، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے کہ اس کی سند تاریک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْوَصَايَا/حدیث: 7122]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (361/18)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں