🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا .
شراب کے بارے میں، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8182
وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا فَجَاءَ صُحَارُ عَبَدِ الْقَيْسِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَرَى فِي شَرَابٍ نَصْنَعُهُ بِأَرْضِنَا مِنْ ثِمَارِنَا؟ فَأَعْرَضَ عَنْهُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى سَأَلَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حَتَّى صَلَّى، وَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ السَّائِلُ عَنِ الْمُسْكِرِ؟ لَا تَشْرَبْهُ، وَلَا تَسْقِهِ أَخَاكَ الْمُسْلِمَ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ - أَوْ فَوَالَّذِي يُحْلَفُ بِهِ - لَا يَشْرَبُهُ رَجُلٌ ابْتِغَاءَ لَذَّةِ سُكْرِهِ، فَيَسْقِيهِ اللَّهُ الْخَمْرَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران عبدالقیس قبیلے کے صحار تشریف لائے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس شراب کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جسے ہم اپنی سرزمین میں، اپنے پھلوں میں سے بناتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا، یہاں تک کہ ان صاحب نے تین مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، تو نماز ادا کرنے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نشہ آور چیز کے بارے میں دریافت کرنے والا شخص کہاں ہے؟ تم اسے نہ پیو، اور تم اپنے مسلمان بھائی کو وہ نہ پلاؤ، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اس ذات کی قسم! جس کے نام کا حلف اٹھایا جاتا ہے، جو شخص اس کے نشے کی لذت کے حصول کی خاطر اسے پیے گا، قیامت کے دن اللہ تعالی اسے شراب (شاید یہاں یہ لفظ ٹھیک نہیں ہے، لیکن مطبوعہ نسخہ میں اسی طرح تحریر ہے) پلائے گا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8182]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8259)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27897، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8259، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 184»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8183
وَعَنِ أَبِي تَمِيمٍ الْجَيْشَانِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ قَيْسَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ وَهُوَ عَلَى مِصْرَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ كَذِبَةً مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَضْجَعًا مِنَ النَّارِ، أَوْ بَيْتًا فِي جَهَنَّمَ".
سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ أَتَى عَطِشًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، أَلَا فَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُبَيْرَاءَ".
وَسَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو بَعْدَ ذَلِكَ يَقُولُ مِثْلَهُ، فَلَمْ يَخْتَلِفَا إِلَّا فِي بَيْتٍ أَوْ مَضْجَعٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
ابوتمیم جیشانی بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ کو جو مصر کے گورنر تھے، انہیں یہ بیان کرتے ہوئے سنا: وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص جان بوجھ کے میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اسے آگ کے بچھونے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) جہنم میں موجود گھر تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے“۔ اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص شراب پیے گا، وہ قیامت کے دن پیاسا ہونے کے عالم میں آئے گا، خبردار! ہر نشہ آور چیز خمر ہے، اور تم لوگ غبیراء (نامی شراب) سے بچ کے رہنا“۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو بھی اس کی مانند بیان کرتے ہوئے سنا، اُن دونوں حضرات کے درمیان صرف لفظ ”گھر“ اور ”بستر“ کے بارے میں اختلاف تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8183]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (1436) اخرجه احمد فى المسند (3/422)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15056»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8184
وَعَنْ عِيَاضِ بْنِ غَنَمٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ مَاتَ فَإِلَى النَّارِ، فَإِنْ تَابَ قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ، فَإِنْ شَرِبَهَا الثَّانِيَةَ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ مَاتَ فَإِلَى النَّارِ، فَإِنْ تَابَ قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ، وَإِنْ شَرِبَهَا الثَّالِثَةَ أَوِ الرَّابِعَةَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ رَدْغَةِ الْخَبَالِ" فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا رَدْغَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ:" عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَاحِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو مِحْصَنٍ حَصِينُ بْنُ نُمَيْرٍ، وَالْجُمْهُورُ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عیاض بن غنم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص شراب پیئے گا، چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی اگر وہ مر گیا تو جہنم کی طرف جائے گا، اگر وہ توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا، اگر وہ دوسری مرتبہ اسے پیئے گا، تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی اگر وہ مر گیا تو جہنم کی طرف جائے گا، اگر وہ توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اگر وہ تیسری مرتبہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) چوتھی مرتبہ اسے پیئے گا، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اسے ردغہ خبال میں سے پلائے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ردغہ خبال سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جہنم کا نچوڑ (یعنی خون اور پیپ وغیرہ)“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، اور وہ متروک ہے، ابومحصن حصین بن نمیر نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8184]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6827) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (368/17)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3794»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8185
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَرِبَ شَرَابًا حَتَّى يَذْهَبَ عَقْلُهُ الَّذِي أَعْطَاهُ اللَّهُ، فَقَدْ أَتَى بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْكَبَائِرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ الرَّحَبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص شراب پیئے یہاں تک کہ اس کی عقل رخصت ہو جائے، جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہے، تو وہ شخص کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ کا مرتکب ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس رحبی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8185]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2348) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11538)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11538، 11540»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8186
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَكِرَ مِنَ الْخَمْرِ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ مَاتَ فِيهَا كَانَ كَعَابِدِ وَثَنٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب کی وجہ سے نشے کا شکار ہو جائے، اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہو گی، اگر وہ اس دوران مر گیا، تو وہ بت کی عبادت کرنے والے کی مانند ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یونس بن خباب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8186]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2924)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8187
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" شَارِبُ الْخَمْرِ كَعَابِدِ وَثَنٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شراب پینے والا، بت کی عبادت کرنے والے کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فطر بن خلیفہ ہے، اور وہ ثقہ ہے، اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8187]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2925)، أخرجه مسند البزار برقم: 2382»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8188
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اعْلَمُوا أَنَّ كُلَّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، إِنَّ اللَّهَ عَهِدَ لِمَنْ شَرِبَ مُسْكِرًا أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ یہ بات جان لو! ہر نشہ آور چیز حرام ہے، بے شک اللہ تعالیٰ نے یہ طے کیا ہے، جو شخص نشہ آور چیز پیئے گا، اللہ تعالیٰ اُسے طینہ خبال میں سے پلائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8188]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2927)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8189
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ خَمْرًا سَقَاهُ اللَّهُ مِنْ حَمِيمِ جَهَنَّمَ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پیئے گا، اللہ تعالیٰ اسے جہنم کا کھولتا ہوا پانی پلائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے صحیح میں بھی ایک حدیث مذکور ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8189]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2928)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8190
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ كَانَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ عَادَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَإِنْ عَادَ عَادَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ رَبَّعَ [مِنْهَا] كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ رَدْغَةِ الْخَبَالِ".
قَالُوا: يَا أَبَا الْعَبَّاسِ وَمَا رَدْغَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: شُحُومُ أَهْلِ النَّارِ وَصَدِيدُهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پیئے گا، وہ چالیس دن تک ناپاک رہے گا، اگر وہ اس سے توبہ کر لیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اگر وہ دوبارہ ایسا کرے گا، تو چالیس دن تک نجس رہے گا، اگر وہ اس سے توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا، اگر وہ پھر ایسا کرے گا، تو چالیس دن تک پھر نجس رہے گا، اگر وہ اس سے توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا، اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ ردغہ خبال میں سے اس کو پلائے“۔ لوگوں نے کہا: اے ابوعباس! ردغہ خبال سے مراد کیا ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: اہل جہنم کی چربی اور ان کی پیپ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8190]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13015)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13015»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8191
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ شَرِبَ حَسْوَةً مِنْ خَمْرٍ، لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ مِنْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا، وَمَنْ شَرِبَ كَأْسًا لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ مِنْهُ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، وَالْمُدْمِنُ الْخَمْرَ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ نَهْرِ الْخَبَالِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا نَهْرُ الْخَبَالِ؟ قَالَ:" صَدِيدُ أَهْلِ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص شراب کا ایک گھونٹ پیئے گا، اللہ تعالیٰ تین دن تک اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا، اور جو شخص ایک جام پیئے گا، اللہ تعالیٰ چالیس دن تک اس سے کچھ بھی قبول نہیں کرے گا، اور باقاعدگی سے شراب پینے والے شخص کے لئے، اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اسے نہر خبال میں سے پلائے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! نہر خبال کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جہنم کی پیپ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن نافع ہے، اور وہ ضعیف ہے، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8191]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11465)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11465»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں