الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا .
شراب کے بارے میں، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8192
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَجَعَلَهَا فِي بَطْنِهِ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ سَبْعًا، فَإِنْ مَاتَ فِيهَا مَاتَ كَافِرًا، فَإِذَا أَذْهَلَتْ عَقْلَهُ عَنْ شَيْءٍ مِنَ الْفَرَائِضِ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، وَإِنْ مَاتَ فِيهَا مَاتَ كَافِرًا".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ النَّسَائِيُّ أَحَادِيثَ غَيْرَ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ النَّسَائِيُّ أَحَادِيثَ غَيْرَ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پی کر اسے اپنے پیٹ میں ڈالے گا، اس کی سات دن تک نماز قبول نہیں ہو گی اگر وہ اس دوران مر گیا تو کافر ہونے کے عالم میں مرے گا، اور اس کی عقل، فرائض، میں کسی چیز کے حوالے سے بھول کا شکار ہو گئی، تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، اور اگر وہ اس دوران مر گیا، تو کافر ہونے کے عالم میں مرے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام نسائی رحمہ اللہ نے ان صحابی کے حوالے سے (اس موضوع کے بارے) کچھ احادیث نقل کی ہیں جو اس روایت کے علاوہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8192]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8192]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13492)، أخرجه سنن النسائي برقم: 5669، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13492»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8193
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ مُسْكِرًا مَا كَانَ لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ مِنْهُ صَلَاةً أَرْبَعِينَ يَوْمًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَنُقِلَ عَنِ ابْنِ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ: لَا بَأْسَ بِهِ وَضَعَّفَهُ فِي رِوَايَتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَنُقِلَ عَنِ ابْنِ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ: لَا بَأْسَ بِهِ وَضَعَّفَهُ فِي رِوَايَتَيْنِ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص نشہ آور چیز پیئے گا خواہ وہ جو بھی ہو، اللہ تعالیٰ چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے، اور وہ متروک ہے یحیی بن معین کے حوالے سے ایک روایت میں یہ بات ذکر کی گئی ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اور دو روایتوں کے مطابق انہوں نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8193]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6672)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8194
وَعَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ مُعَاوِيَةَ فَبَعَثَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَقَالَ: مَا أَحَادِيثُ تَبْلُغُنِي عَنْكَ تُحَدِّثُ بِهَا، لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَنْفِيَكَ مِنَ الشَّامِ؟ فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ لَوْلَا إِنَاثٌ مَا أَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ بِهَا سَاعَةً فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا حَدِيثٌ تُحَدِّثُ فِي الطِّلَاءِ؟ قَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَا يَحِلُّ لِي أَنْ أَقُولَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا لَمْ يَقُلْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي الْخَمْرِ:
" مَنْ وَضَعَهَا عَلَى كَفِّهِ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ دَعْوَةٌ، وَمَنْ أَدْمَنَ عَلَى شُرْبِهَا سُقِيَ مِنَ الْخَبَالِ، وَالْخَبَالُ وَادٍ فِي جَهَنَّمَ".
ثُمَّ قَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا أَرَاكَ إِلَّا سَمِعْتَ مِثْلَ الَّذِي سَمِعْتُ؟ قَالَ: فَهَمَّ مُعَاوِيَةُ أَنْ يُصَدِّقَهُ ثُمَّ سَكَتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ ضَعَّفَهُ الذَّهَبِيُّ فَقَالَ: غَيْرُ مُعْتَمَدٍ. وَلَمْ أَرَ لِلْمُتَقَدِّمِينَ فِيهِ تَضْعِيفًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.

قاسم ابوعبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور بولے: وہ احادیث کیا ہیں؟ جن کے بارے میں، تمہارے بارے میں پتہ چلا ہے کہ تم انہیں روایت کرتے ہو، میں نے تو یہ ارادہ کیا ہے، میں تمہیں شام سے جلاوطن کر دوں، تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر خواتین کا معاملہ نہ ہوتا، تو مجھے بھی یہ بات پسند نہیں تھی کہ میں یہاں ایک لمحے کے لئے ٹھہروں (یا یہاں ایک گھڑی کے لئے بھی ٹھہروں) تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ احادیث کیا ہیں؟ جو آپ طلاء کے بارے میں بیان کرتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: میرے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی ایسی بات منسوب کر کے بیان کروں، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد نہ فرمائی ہو، میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص میری طرف کوئی ایسی بات منسوب کرے، جو میں نے نہ کہی ہو، تو وہ جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہے“۔ اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کے بارے میں یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اسے اپنی ہتھیلی میں رکھے گا، اس کی دعا قبول نہیں ہو گی اور جو شخص باقاعدگی سے اسے پیئے گا، اسے خبال میں سے پلایا جائے گا، اور خبال جہنم میں موجود ایک وادی ہے“۔ پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تمہارے بارے میں میری وہی رائے ہے، کہ تم نے بھی اسی کی مانند سماع کیا ہے جس طرح میں نے سماع کیا ہے راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے یہ ارادہ کیا کہ ان کی بات کی تصدیق کریں لیکن پھر وہ خاموش ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد بن عرق کے حوالے سے نقل کی ہے۔ جسے امام ذہبی نے ضعیف قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ قابل اعتماد نہیں ہے، البتہ میں نے متقدمین کی اس شخص کے بارے میں تضعیف نہیں دیکھی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8194]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (374/19) اخرجه احمد فى المسند (100/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8195
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْخَمْرُ أُمُّ الْفَوَاحِشِ، فَمَنْ شَرِبَهَا لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ صَلَاتُهُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ مَاتَ وَهِيَ فِي بَطْنِهِ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ شَبَّابِ بْنِ صَالِحٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ شَبَّابِ بْنِ صَالِحٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شراب تمام برائیوں کی جڑ ہے، جو شخص اسے پی لے گا، چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی اور اگر وہ ایسے عالم میں مر گیا کہ وہ شراب اس کے پیٹ میں موجود ہوئی، تو وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد شباب بن صالح کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں ان سے واقف نہیں ہوں، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8195]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (3810)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3680»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8196
وَعَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ خَمْرًا خَرَجَ نُورُ الْإِيمَانِ مِنْ جَوْفِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پیئے گا، اس کے اندر سے ایمان کا نور نکل جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8196]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8196]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (343)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8197
وَعَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا تَقْرَبُهُمُ الْمَلَائِكَةُ: السَّكْرَانُ، وَالْمُتَضَمِّخُ بِالزَّعْفَرَانِ، وَالْحَائِضُ أَوِ الْجُنُبُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَالْحَائِضُ وَالْجُنُبُ" مِنْ غَيْرِ شَكٍّ.

سیدنا بریده رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین لوگ ہیں، فرشتے جن کے قریب نہیں جاتے، نشے کا شکار شخص، زعفران میں لتھڑا ہوا شخص، اور حیض والی عورت یا جنبی شخص“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن حکیم ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”حیض والی عورت اور جنبی شخص“ یعنی کسی شک کے بغیر انہیں نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8197]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2929) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (5366)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5229، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4446»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8198
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا تَقْرَبُهُمُ الْمَلَائِكَةُ: الْجُنُبُ وَالسَّكْرَانُ وَالْمُتَضَمِّخُ بِالْخَلُوقِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْعَبَّاسِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْعَبَّاسِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین لوگ ایسے ہیں، کہ فرشتے اُن کے قریب نہیں جاتے، جنبی شخص، نشے کا شکار شخص اور خلوق میں لتھڑا ہوا شخص“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عباس بن ابوطالب نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8198]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عباس بن ابوطالب نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8198]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2930)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8199
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ شَيْبَةَ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنِ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خِدْرُ الْوَجْهِ مِنَ النَّبِيذِ تَتَنَاثَرُ مِنْهُ الْحَسَنَاتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ وُثِّقَ.
عمر بن شیبہ بن ابوکثیر نے، اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نبیذ (پینے) کی وجہ سے، چہرے میں خرابی (یا جلد کا لٹکنا) آ جاتا ہے اور اُس (چہرے سے، یا نبیذ کو پینے کی وجہ) سے نیکیاں جھڑ جاتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8199]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7203)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7203، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7817»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8200
وَعَنِ ابْرَاهِيمَ قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: لَا تَسْقُوا أَوْلَادَكُمُ الْخَمْرَ، فَإِنَّ أَوْلَادَكُمْ وُلِدُوا عَلَى الْفِطْرَةِ، أَتُسْقُونَهُمْ مَا لَا يَحِلُّ لَهُمْ؟ إِثْمُهُمْ عَلَى مَنْ سَقَاهُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَجْعَلْ شِفَاءَكُمْ فِيمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابراہیم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم لوگ اپنی اولاد کو شراب نہ پلاؤ! کیونکہ تمہاری اولاد فطرت پر پیدا ہوئی ہے، کیا تم انہیں وہ چیز پلاؤ گے، جو ان کے لئے حلال نہیں ہے؟ اس کا گناہ اس شخص پر ہو گا، جو انہیں یہ پلائے گا، بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہاری شفاء اس چیز میں نہیں رکھی ہے، جو اس نے تم پر حرام قرار دی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8200]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8200]
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 8201
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَمْرَ، وَشَارِبَهَا وَسَاقِيَهَا، وَعَاصَرَهَا، وَمُعْتَصِرَهَا، وَحَامِلَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَبَائِعَهَا، وَمُبْتَاعَهَا، وَآكِلَ ثَمَنِهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْخَيَّاطُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي هَذَا فِي ثَمَنِ الْخَمْرِ فِي الْبَيْعِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْخَيَّاطُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي هَذَا فِي ثَمَنِ الْخَمْرِ فِي الْبَيْعِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پر، اسے پینے والے، اسے پلانے والے، اسے نچوڑنے والے اسے نچڑوانے والے، اسے لاد کر کے جانے والے جس کی طرف اسے لاد کر لے جایا جا رہا ہے، اس پر، اسیخ فروخت کرنے والے پر، اسے خریدنے والے پر اور اس کی قیمت کھانے والے (ان سب لوگوں پر) لعنت کی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن ابوعیسی خیاط ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ شراب کی قیمت کے بارے میں کچھ احادیث خرید و فروخت سے متعلق باب میں پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 8201]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2937) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10056)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح