🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَطَاعَةُ الْأَئِمَّةِ وَالنَّهْيِ عَنْ قِتَالِهِمْ .
جماعت کے ساتھ رہنا حکمرانوں کی اطاعت کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9090
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ عَبَدَ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا فَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَسَمِعَ وَأَطَاعَ، فَإِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يُدْخِلُهُ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَ وَلَهَا ثَمَانِيَةُ أَبْوَابٍ.
وَمَنْ عَبَدَ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ، وَسَمِعَ وَعَصَى فَإِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - مِنْ أَمْرِهِ بِالْخِيَارِ، إِنْ شَاءَ رَحِمَهُ وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائے نماز قائم کرے زکوۃ ادا کرے اطاعت و فرمانبرداری سے کام لے، تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کے جس بھی دروازے سے وہ چاہے گا اسے داخل کر دے گا، اور جنت کے آٹھ دروازے ہیں اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائے نماز قائم کرے زکوۃ ادا کرے لیکن نافرمانی کرے، تو اللہ تعالیٰ کو اس کے بارے میں اختیار ہو گا، اگر وہ چاہے گا، تو اس پر رحم کر دے گا، اور اگر چاہے گا، تو اسے عذاب دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9090]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (325/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22262»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9091
وَعَنْ رَجُلٍ قَالَ: كُنَّا قَدْ حَمَلْنَا لِأَبِي ذَرٍّ شَيْئًا نُرِيدُ أَنْ نُعْطِيَهُ إِيَّاهُ فَأَتَيْنَا الرَّبَذَةَ فَسَأَلْنَا عَنْهُ فَلَمْ نَجِدْهُ قِيلَ: اسْتَأْذَنَ فِي الْحَجِّ فَأُذِنَ لَهُ، فَأَتَيْنَاهُ بِالْبَلَدِ - وَهِيَ مِنًى - فَبَيْنَا نَحْنُ عِنْدَهُ إِذْ قِيلَ لَهُ: إِنَّ عُثْمَانَ صَلَّى أَرْبَعًا فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَيْهِ، وَقَالَ قَوْلًا شَدِيدًا وَقَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَصَلَّيْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، ثُمَّ قَامَ أَبُو ذَرٍّ فَصَلَّى أَرْبَعًا فَقِيلَ لَهُ: عِبْتَ عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ شَيْئًا ثُمَّ تَصْنَعُهُ؟ قَالَ: الْخِلَافُ أَشَدُّ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَنَا وَقَالَ:" إِنَّهُ كَائِنٌ بِعْدِي سُلْطَانٌ فَلَا تُذِلُّوهُ فَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُذِلَّهُ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ، وَلَيْسَ بِمَقْبُولٍ مِنْهُ تَوْبَةٌ حَتَّى يَسُدَّ ثُلْمَتَهُ وَلَيْسَ بِفَاعِلٍ، ثُمَّ يَعُودُ فَيَكُونُ فِيمَنْ يُعَزِّرُهُ".
أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (أَنْ) لَا تَغْلِبُونَا عَلَى ثَلَاثٍ: (أَنْ) نَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ، وَنَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ، وَنُعَلِّمُ النَّاسَ السُّنَنَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ایک صاحب بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے لئے کچھ سامان لاد کر گئے ہمارا یہ ارادہ تھا کہ یہ انہیں دیں گے، جب ہم ربذہ آئے، اور ان کے بارے میں دریافت کیا:، تو وہ ہمیں نہیں ملے اور ہمیں یہ بتایا گیا کہ وہ حج کے لئے تشریف لے گئے ہیں ہم شہر آ گئے یعنی منی آ گئے، ایک مرتبہ ہم ان کے پاس موجود تھے انہیں بتایا گیا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے چار رکعت ادا کر لیں ہیں، تو انہوں نے شدید ناگواری کا اظہار کیا اور اس بارے میں انہوں نے سخت کلمات کہے، اور یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت ادا کی تھیں اور میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے (انہوں نے بھی دو رکعت ہی ادا کی تھیں) پھر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، اور انہوں نے چار رکعت ادا کر لیں ان سے کہا: گیا آپ نے پہلے امیرالمؤمنین پر اس حوالے سے اعتراض کیا تھا، اور پھر خود وہی کام کر لیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: (حاکم وقت سے) اختلاف کرنا زیادہ شدت والا کام ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد حکمران ہوں گے، تم انہیں ذلت کا شکار نہ کرنا جو شخص انہیں ذلت کا شکار کرنے کا ارادہ کرے گا وہ اپنی گردن سے اسلام کا پٹہ اتار دے گا ایسے شخص کی، توبہ قبول نہیں ہو گی جب تک وہ اپنے بنائے ہوئے شگاف کو پر نہیں کرتا اور وہ ایسا نہیں کر سکے گا اور پھر وہ شخص واپس آئے، اور ان لوگوں میں شامل ہو جائے جو اس حکمران کا ساتھ دیتے ہیں“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم تین چیزوں کے حوالے سے مغلوب نہ ہوں ہم نیکی کا حکم دیں ہم برائی سے منع کریں اور لوگوں کو سنتوں کی تعلیم دیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9091]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (165/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20949»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9092
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ عَمِلَ لِلَّهِ فِي الْجَمَاعَةِ فَأَصَابَ، قَبِلَ اللَّهُ مِنْهُ وَإِنْ أَخْطَأَ غَفَرَ لَهُ، وَمَنْ عَمِلَ يَبْتَغِي الْفُرْقَةَ فَأَصَابَ لَمْ يَتَقَبَّلِ اللَّهُ وَإِنْ أَخْطَأَ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْحَنَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جماعت میں رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے لئے عمل کرتا ہے، اور وہ درست کام کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کا عمل قبول کرے گا، اور اگر اس نے غلطی کی ہو گی، تو اس کی مغفرت کر دے گا، اور جو شخص (مسلمانوں میں) علیحدگی پیدا کرنے کے لئے کوئی کام کرتا ہے اگرچہ وہ کام ٹھیک ہو پھر بھی اللہ تعالیٰ اسے قبول نہیں کرے گا، اور اگر اس نے غلطی کی ہو گی، تو اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن خلید حنفی ہے، اور وہ ضعیف ہے
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9092]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12471)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12473، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5166»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9093
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ السَّامِعَ الْمُطِيعَ لَا حُجَّةَ عَلَيْهِ وَإِنَّ السَّامِعَ الْعَاصِي لَا حُجَّةَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: خَطَّ أَبِي عَلَى هَذِهِ الزِّيَادَةِ فَلَا أَدْرِي قَرَأَهَا عَلَيَّ أَمْ لَا؟ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا جَبْلَةَ بْنَ عَطِيَّةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”سننے والا اور اطاعت کرنے والا، اس کے خلاف کوئی حجت نہیں ہو گی اور سننے والا اور نافرمانی کرنے والا اس کے حق میں کوئی حجت نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے۔ عبداللہ کہتے ہیں: میرے والد نے اس اضافے پر لکیر لگا دی تھی مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے میرے سامنے اس کو پڑھا تھا یا نہیں پڑھا تھا ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ جبلہ بن عطیہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9093]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (366/19) أخرجه احمد فى المسند (96/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16432»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9094
عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَرَاهُ أَبَا مَالِكٍ الْأَشْعَرِيَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَأَنَا آمُرُكُمْ بِخَمْسٍ: آمُرُكُمْ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، وَالْجَمَاعَةِ، وَالْهِجْرَةِ، وَالْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَمَنْ خَرَجَ مِنَ الْجَمَاعَةِ قِيدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ رَأَسِهِ، وَمَنْ دَعَا دُعَاءَ جَاهِلِيَّةٍ فَهُوَ مِنْ جَثَا جَهَنَّمَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى؟ قَالَ:" وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى، وَلَكِنْ تَسَمَّوْا بِاسْمِ اللَّهِ الَّذِي سَمَّاكُمُ (عِبَادَ اللَّهِ) الْمُسْلِمِينَ الْمُؤْمِنِينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَلِيَّ بْنَ إِسْحَاقَ السُّلَمِيَّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَمَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ قِيدَ قَوْسٍ لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ صَلَاةٌ وَلَا صِيَامٌ، وَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ".
ایک صحابی بیان کرتے ہیں میرا خیال ہے وہ سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں پانچ چیزوں کا حکم دیتا ہوں میں تمہیں اطاعت و فرمانبرداری کرنے جماعت کے ساتھ رہنے ہجرت کرنے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کا حکم دیتا ہوں جو شخص جماعت سے ایک بالشت نکل جائے گا وہ اپنے سر سے اسلام کا پٹہ الگ کر دے گا، اور جو شخص زمانہ جاہلیت کی طرح پکارے گا، تو وہ جہنم میں جائے گا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگرچہ وہ روزہ رکھتا ہو اور نماز پڑھتا ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ وہ روزہ رکھتا ہو اور نماز پڑھتا ہو لیکن تم اپنے آپ کو اس نام سے پکارو جو اللہ تعالیٰ نے تمہارا نام رکھا ہے اس نے تمہیں اللہ کے بندوں، مسلمانوں اور مؤمنوں کا نام دیا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور صبح کے رجال ہیں صرف علی بن اسحاق سلمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے
یہ روایت امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جو شخص جماعت سے ایک کمان جتنا الگ ہو گا اس کی کوئی نماز یا روزہ قبول نہیں ہو گا، اور یہی لوگ جہنم کا ایندھن ہوں گے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9094]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (130/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22403، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11603، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3468»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9095
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آمُرُكُمْ بِثَلَاثٍ (وَأَنْهَاكُمْ عَنْ ثَلَاثٍ) : آمُرُكُمْ أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَأَنْ تَعْتَصِمُوا بِالطَّاعَةِ جَمِيعًا حَتَّى يَأْتِيَكُمْ أَمْرٌ مِنَ اللَّهِ وَأَنْتُمْ عَلَى ذَلِكَ، وَأَنْ تَنَاصَحُوا وُلَاةَ الْأَمْرِ (مِنَ) الَّذِينَ يَأْمُرُونَكُمْ (بِأَمْرِ اللَّهِ) . وَأَنْهَاكُمْ عَنْ قِيلٍ وَقَالَ وَكَثْرَةِ السُّؤَالِ وَإِضَاعَةِ الْمَالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيِّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَالِ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.
سیدنا عمر بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں تین چیزوں کا حکم دیتا ہوں، اور میں تمہیں تین چیزوں سے منع کرتا ہوں میں تمہیں یہ حکم دیتا ہوں کہ تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہ دو اور تم سب اطاعت کو مضبوطی سے تھام لو! یہاں تک کہ تمہارے پاس اللہ کا حکم آ جائے، اور تم اسی حالت میں ہو اور تم حکمرانوں کی خیرخواہی کرو ان لوگوں کی جو تمہیں اللہ کے حکم کے مطابق حکم دیتے ہیں اور میں تمہیں قیل و قال کرنے بکثرت (غیر ضروری) سوالات کرنے اور مال ضائع کرنے سے منع کرتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد بکر بن سہل دمیاطی سے نقل کی ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مقارب الحال ہے امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9095]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8307)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8307، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4560»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9096
وَعَنْ رَجُلٍ قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَقُولُ:" أَيُّهَا النَّاسُ عَلَيْكُمْ بِالْجَمَاعَةِ وَإِيَّاكُمْ وَالْفُرْقَةَ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ سَلَّامٍ عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا.
ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ یہ فرما رہے تھے: ”اے لوگو! تم پر جماعت کے ساتھ رہنا لازم ہے، اور تم پر علیحدگی سے بچنا لازم ہے“۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں یہ بات مذکور ہے زکریا بن سلام نے اپنے والد کے حوالے سے اسے نقل کیا ہے میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9096]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (370/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22635»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9097
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى هَذِهِ الْأَعْوَادِ - أَوْ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ -:" مَنْ لَمْ يَشْكُرِ الْقَلِيلَ لَمْ يَشْكُرِ الْكَثِيرَ وَمَنْ لَمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -، وَالتَّحَدُّثُ بِنِعْمَةِ اللَّهِ شُكْرٌ وَتَرْكُهَا كُفْرٌ، وَالْجَمَاعَةُ رَحْمَةٌ وَالْفُرْقَةُ عَذَابٌ".
قَالَ: فَقَالَ أَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ: عَلَيْكُمْ بِالسَّوَادِ الْأَعْظَمِ. قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: مَا السَّوَادُ الْأَعْظَمُ؟ فَنَادَى أَبُو أُمَامَةَ هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي فِي سُورَةِ النُّورِ: فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لکڑیوں پر (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس منبر پر یہ بات ارشاد فرمائی: ”جو شخص تھوڑے کا شکر ادا نہیں کرتا وہ زیادہ کا شکر بھی ادا نہیں کرتا جو شخص لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا نہیں کرتا اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے بارے میں بات چیت کرنا شکر ہے، اور اس (نعمت کے اظہار و اعتراف) کو ترک کرنا کفر ہے، اور جماعت رحمت ہے، اور فرقہ بندی عذاب ہے“۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگوں پر سواد اعظم کے ساتھ رہنا لازم ہے ایک صاحب نے دریافت کیا: سواد اعظم سے مراد کیا ہے؟ تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے بلند آواز میں یہ آیت تلاوت کی جو سورہ نور میں ہے: ”اگر وہ لوگ منہ موڑ لیتے ہیں، تو اس (رسول) کے ذمہ وہ ہے جو اس پر لازم کیا گیا اور تمہارے ذمہ وہ ہے جو تم پر لازم کیا گیا ہے“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9097]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1637) اخرجه احمد فى المسند (278/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17982»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9098
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَطْمَئِنُّ إِلَيْهِمُ الْقُلُوبُ وَتَلِينُ لَهُمُ الْجُلُودُ، ثُمَّ يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَشْمَئِزُّ مِنْهُمُ الْقُلُوبُ وَتَقْشَعِرُّ مِنْهُمُ الْجُلُودُ". فَقَالَ رَجُلٌ: أَنُقَاتِلُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا، مَا أَقَامُوا الصَّلَاةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْوَلِيدُ صَاحِبُ عَبْدِ اللَّهَ الْبَهِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے جن سے تمہارے دل مطمئن ہوں گے اور تمہاری کھالیں ان کے لئے نرم ہوں گی پھر ایسے حکمران آئیں گے کہ جن سے تمہارے دل غیر مطمئن ہوں گے اور تمہاری کھالیں ان سے لرزاں ہوں گی ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم ان کے ساتھ جنگ کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! جب تک وہ نماز قائم کرتے ہیں (تم ان کے ساتھ جنگ نہ کرو)“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید ہے جو عبداللہ بہی کا شاگرد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9098]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (1300) اخرجه احمد فى المسند (28/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10840»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9099
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" اثْنَانِ خَيْرٌ مِنْ وَاحِدٍ، وَثَلَاثَةٌ خَيْرٌ مِنِ اثْنَيْنِ، وَأَرْبَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ ثَلَاثَةٍ، فَعَلَيْكُمْ بِالْجَمَاعَةِ فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يَجْمَعْ أُمَّتِي إِلَّا عَلَى هُدَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْبَخْتَرِيُّ بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دو، ایک سے بہتر ہوتے ہیں اور تین، دو سے بہتر ہوتے ہیں اور چار، تین سے بہتر ہوتے ہیں، تو تم پر جماعت کے ساتھ رہنا لازم ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ میری امت کو صرف ہدایت پر ہی اکٹھا رکھے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بختری بن عبید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9099]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (145/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20786»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں