الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَطَاعَةُ الْأَئِمَّةِ وَالنَّهْيِ عَنْ قِتَالِهِمْ .
جماعت کے ساتھ رہنا حکمرانوں کی اطاعت کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 9100
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - مَا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ تَجْتَمِعَ أُمَّتِي عَلَى ضَلَالَةٍ فَعَلَيْكُمْ بِالْجَمَاعَةِ فَإِنَّ يَدَ اللَّهِ عَلَى الْجَمَاعَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مَرْزُوقَ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مَرْزُوقَ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”میری امت گمراہی پر اکٹھی نہیں ہو گی تم پر جماعت کے ساتھ رہنا لازم ہے بے شک اللہ تعالیٰ کا دست رحمت جماعت پر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ ان دو میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں صرف مرزوق کا معاملہ مختلف ہے جو آل طلحہ کا غلام ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9100]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12623)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13623»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9101
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَدُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَى الْجَمَاعَةِ، فَإِذَا شَذَّ الشَّاذُّ مِنْهُمُ اخْتَطَفَهُ الشَّيْطَانُ كَمَا يَخْتَطِفُ الذِّئْبُ الشَّاةَ مِنَ الْغَنَمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا دست رحمت جماعت پر ہوتا ہے، اور جب ان میں سے کوئی الگ ہونے والا الگ ہوتا ہے، تو شیطان اسے اچک لیتا ہے جیسے بھیڑیا، ریوڑ سے الگ ہونے والی بکری کو اچک لیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9101]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9101]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (489)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 489»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9102
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ مَاتَ بِغَيْرِ إِمَامٍ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً".
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص امام کے بغیر مر جائے (یعنی ایسی حالت میں مرے کہ وہ کسی امام کا پیروکار نہ ہو) تو وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9102]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (388/19) اخرجه احمد فى المسند (96/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16434»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 9103
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ مَاتَ وَلَيْسَ فِي عُنُقِهِ بَيْعَةٌ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُمَا ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُمَا ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص ایسی حالت میں مرے کہ اس کی گردن میں بیعت نہ ہو، تو وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9103]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9103]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (334/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 9104
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: رَأَيْتُ حُجْرَ بْنَ عَدِيٍّ حِينَ أَخَذَهُ مُعَاوِيَةُ يَقُولُ: هَذِهِ بَيْعَتِي لَا أُقِيلُهَا وَلَا أَسْتَقِيلُهَا سَمَاعَ اللَّهِ وَالنَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا حجر بن عدی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں پکڑا تو وہ یہ کہہ رہے تھے: یہ میری بیعت ہے نہ، تو میں اسے واپس کر رہا ہوں اور نہ ہی میں اس کی واپسی کا مطالبہ کر رہا ہوں، اور یہ بات اللہ تعالیٰ بھی سن رہا ہے، اور لوگ بھی سن رہے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9104]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9104]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3569)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9105
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَيَلِيكُمْ بَعْدِي وُلَاةٌ فَيَلِيكُمُ الْبَرُّ بِبِرِّهِ، وَالْفَاجِرُ بِفُجُورِهِ، فَاسْمَعُوا لَهُمْ وَأَطِيعُوا فِي كُلِّ مَا وَافَقَ الْحَقَّ، وَصَلُّوا وَرَاءَهُمْ فَإِنْ أَحْسَنُوا فَلَكُمْ وَلَهُمْ وَإِنْ أَسَاؤُوا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب میرے بعد کچھ لوگ تمہارے حکمران بنیں گے نیک شخص اپنی نیکی کے ہمراہ اور گناہ گار شخص اپنے گناہ کے ہمراہ تمہارا نگران بنے گا، تو تم لوگ ان کی اطاعت و فرمانبرداری کرنا ہر اس چیز کے بارے میں، جو حق کے مطابق ہو اور ان کے پیچھے نماز ادا کرنا اگر وہ اچھائی کریں گے، تو تمہیں اس کا بدلہ ملے گا، اور انہیں بھی اس کا اجر ملے گا، اور اگر وہ برائی کریں گے، تو تمہیں اجر مل جائے گا، اور ان پر و بال ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9105]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9105]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6306»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9106
وَعَنْ يُسَيْرِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ أَبَا مَسْعُودٍ لَمَّا قُتِلَ عُثْمَانُ احْتَجَبَ فِي بَيْتِهِ فَأَتَيْتُهُ فَسَأَلْتُهُ عَنْ أَمْرِ النَّاسِ فَقَالَ: عَلَيْكَ بِالْجَمَاعَةِ فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَجْمَعْ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ضَلَالَةٍ، وَاصْبِرْ حَتَّى يَسْتَرِيحَ بَرٌّ وَيُسْتَرَاحَ مِنْ فَاجِرٍ.
یسیر بن عمرو بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں بیٹھ گئے میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے ان سے لوگوں کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا:، تو انہوں نے فرمایا: تم پر جماعت کے ساتھ رہنا لازم ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو گمراہی پر جمع نہیں کرے گا تم صبر سے کام لو یہاں تک کہ نیک شخص راحت حاصل کرے یا برے شخص سے راحت حاصل ہو جائے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9106]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (239/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9107
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ يَسِيرٍ قَالَ: لَقِيتُ أَبَا مَسْعُودٍ حِينَ قُتِلَ عَلِيٌّ فَتَبِعْتُهُ فَقُلْتُ لَهُ: أَنْشُدُكَ اللَّهَ مَا سَمِعْتَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْفِتَنِ؟ فَقَالَ: إِنَّا لَا نَكْتُمُ شَيْئًا، عَلَيْكَ بِتَقْوَى اللَّهِ وَالْجَمَاعَةِ، وَإِيَّاكَ وَالْفُرْقَةَ فَإِنَّهَا هِيَ الضَّلَالَةُ، وَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَكُنْ لِيَجْمَعَ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ضَلَالَةٍ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقَةِ الثَّانِيَةِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقَةِ الثَّانِيَةِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یسیر کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا تو میری ملاقات سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں ان کے پیچھے آیا میں نے ان سے دریافت کیا: میں نے کہا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ فتنوں کے بارے میں آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا سنا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ہم کوئی چیز نہیں چھپائیں گے تم پر اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرنا اور جماعت کے ساتھ رہنا لازم ہے، اور تم پر فرقہ بندی سے بچ کے رہنا لازم ہے، کیونکہ یہ گمراہی ہے اللہ تعالیٰ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو گمراہی پر جمع نہیں کرے گا۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور اس دوسرے طریق کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (240/13)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9108
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ ذِئْبُ الْإِنْسَانِ كَذِئْبِ الْغَنَمِ يَأْخُذُ الشَّاةَ الْقَاصِيَةَ وَالنَّاحِيَةَ، وَإِيَّاكُمْ وَالشِّعَابَ، وَعَلَيْكُمْ بِالْجَمَاعَةِ وَالْعَامَّةِ وَالْمَسْجِدِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْعَلَاءَ بْنَ زِيَادٍ قِيلَ: إِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْعَلَاءَ بْنَ زِيَادٍ قِيلَ: إِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شیطان آدمی کے لئے بھیڑیے کی مانند ہے جس طرح بکریوں کے لیے بھیٹریا ہوتا ہے کہ وہ الگ ہونے والی اور کونے پر موجود بکری کو پکڑ لیتا ہے، اور تم گھاٹیوں سے بچ کر رہنا، اور تم پر جماعت کے ساتھ رہنا عام افراد کے ساتھ رہنا اور مسجد میں آنا لازم ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں، البتہ علاء بن زیاد کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے کہ اس نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9108]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (232/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21524»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 9109
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ، وَمَنْ لَقِيَ اللَّهَ نَاكِثًا بَيْعَتَهُ لَقِيَهُ وَهُوَ أَجْذَمُ، وَمَنْ خَرَجَ مِنَ الْجَمَاعَةِ قِيدَ شِبْرٍ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ، وَمَنْ مَاتَ لَيْسَ لِإِمَامِ جَمَاعَةٍ عَلَيْهِ طَاعَةٌ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جنت کسی گناہ گار کے لئے حلال نہیں ہے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو کہ اس نے اپنی بیعت، توڑ دی ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو گا کہ وہ جذام زدہ ہو گا، اور جو شخص بالشت بھر جماعت سے نکلے گا، جب کہ وہ جان بوجھ کر ایسا کرنے والا ہو تو وہ اپنی گردن سے اسلام کا پٹہ الگ کر دے گا، اور جو شخص ایسی حالت میں مرے کہ وہ کسی امام کا پیروکار نہ ہو جو (امام) جماعت (یعنی مسلمانوں کی جماعت) کا حکمران ہو تو ایسا شخص زمانہ جاہلیت کی موت مرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9109]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9109]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (164/20)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً