🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَطَاعَةُ الْأَئِمَّةِ وَالنَّهْيِ عَنْ قِتَالِهِمْ .
جماعت کے ساتھ رہنا حکمرانوں کی اطاعت کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9110
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَلَا إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ، مَنْ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ نَاكِثٌ بَيْعَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَقِيَهُ وَهُوَ أَجْذَمُ، وَمَنْ خَرَجَ مِنَ الطَّاعَةِ شِبْرًا فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِهِ، وَمَنْ أَصْبَحَ لَيْسَ لِأَمِيرِ جَمَاعَةٍ عَلَيْهِ طَاعَةٌ بَعَثَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بَعْثَ مَنْ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةٍ، وَلِوَاءُ غَدْرٍ عِنْدَ اسْتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رُوَيْبَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے آپ نے ارشاد فرمایا: ”خبردار جنت کسی گناہ گار کے لئے حلال نہیں ہے، اور جو شخص ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو کہ اس نے اپنی بیعت کو توڑ دیا ہو تو جب قیامت کے دن وہ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو وہ جذام زدہ ہو گا، اور جو شخص بالشت بھر اطاعت سے نکلے گا، تو وہ اپنی گردن سے اسلام کے پٹے کو اتار دے گا، اور جو شخص ایسی حالت میں صبح کرے کہ اس پر (مسلمانوں کی) جماعت کے امیر کی فرمانبرداری نہ ہو تو جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے اٹھائے گا، تو اسے ایسی حالت میں اٹھائے گا کہ جیسے وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرا تھا، اور قیامت کے دن اس کا عہد شکنی کا جھنڈا اس کی پشت پر ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن رویبہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9110]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9111
وَعَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَتَى أَبَا سَعِيدٍ فَقَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ بَايَعْتَ أَمِيرَيْنِ قَبْلَ أَنْ تَجْتَمِعَ النَّاسُ عَلَى أَمِيرٍ وَاحِدٍ؟ قَالَ: نَعَمْ بَايَعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ فَجَاءَ أَهْلُ الشَّامِ فَسَاقُونِي إِلَى حُبَيْشِ بْنِ دُلْجَةَ فَبَايَعْتُهُ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِيَّاهَا كُنْتُ أَخَافُ، (إِيَّاهَا كُنْتُ أَخَافُ وَمَدَّ بِهَا حَمَّادٌ صَوْتَهُ) قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَلَمْ تَسْمَعْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَنَامَ يَوْمًا وَلَا يُصْبِحَ صَبَاحًا وَلَا يُمْسِيَ مَسَاءً إِلَّا وَعَلَيْهِ أَمِيرٌ".
قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِنِّي أَكْرَهُ أَنْ أُبَايِعَ أَمِيرَيْنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَجْتَمِعَ النَّاسُ عَلَى أَمِيرٍ وَاحِدٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَبِشْرُ بْنُ حَرْبٍ ضَعِيفٌ.
بشر بن حرب بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور بولے: اے ابوسعید! مجھے یہ بات بتائی گئی ہے کہ آپ نے لوگوں کے کسی ایک امیر پر اکٹھا ہونے سے پہلے ہی دو امیروں کی بیعت کر لی ہے۔ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! میں نے پہلے ابن زبیر کی بیعت کی تھی پھر اہل شام آئے، اور مجھے ہانک کر حبیش بن دلجہ کے پاس لے گئے، تو میں نے اس کی بھی بیعت کر لی، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: مجھے اسی بات کا اندیشہ تھا مجھے اسی بات کا اندیشہ تھا دوسری مرتبہ میں حماد نے بلند آواز کر کے یہ بات نقل کی سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابوعبدالرحمن کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ وہ دن کے وقت نہ سوئے، اور ایسی حالت میں صبح نہ کرے یا شام نہ کرے مگر یہ کہ کوئی اس پر امیر ہونا چاہیے“۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: جی ہاں! لیکن میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ کسی ایک امیر پر لوگوں کے اکٹھا ہونے سے پہلے میں دو امیروں کی بیعت کر لوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ بشر بن حرب نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9111]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (29/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10854»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9112
وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَطِيعُوا أُمَرَاءَكُمْ مَهْمَا كَانَ، فَإِنْ أَمَرُوكُمْ بِشَيْءٍ مِمَّا جِئْتُكُمْ بِهِ فَإِنَّهُمْ يُؤْجَرُونَ عَلَيْهِ وَتُؤْجَرُونَ بِطَاعَتِهِمْ، وَإِنْ أَمَرُوكُمْ بِشَيْءٍ مِمَّا لَمْ آتِكُمْ بِهِ فَإِنَّهُ عَلَيْهِمْ وَأَنْتُمْ مِنْهُ بُرَآءُ، ذَلِكُمْ بِأَنَّكُمْ إِذَا لَقِيتُمُ اللَّهَ قُلْتُمْ: رَبَّنَا لَا ظُلْمَ، فَيَقُولُونَ: لَا ظُلْمَ فَتَقُولُونَ: رَبَّنَا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رُسُلًا فَأَطَعْنَاهُمْ بِإِذْنِكَ وَاسْتَخْلَفْتَ عَلَيْنَا خُلَفَاءَ فَأَطَعْنَاهُمْ بِإِذْنِكَ وَأَمَّرْتَ عَلَيْنَا أُمَرَاءَ فَأَطَعْنَاهُمْ بِإِذْنِكَ فَيَقُولُ: صَدَقْتُمْ هُوَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتُمْ مِنْهُ بُرَآءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اپنے امراء کی اطاعت کرو خواہ وہ جو بھی ہیں اگر وہ تمہیں کسی ایسی چیز کے بارے میں حکم دیں جو میں تمہارے پاس لے کے آیا ہوں تو انہیں اس کا اجر ملے گا، اور تمہیں ان کی فرمانبرداری کا اجر ملے گا، اور اگر وہ تمہیں کسی ایسی چیز کے بارے میں حکم دیں، جو میں تمہارے پاس نہیں لے کے آیا تو اس کا وبال ان لوگوں پر ہو گا اور تم لوگ لاتعلق ہو گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گے، تو تم لوگ یہ کہو گے اے ہمارے پروردگار کوئی ظلم نہیں ہو گا وہ کہیں گے کوئی ظلم نہیں ہو گا، تو تم کہو گے اے ہمارے پروردگار! تو نے ہماری طرف رسول بھیجے، تو ہم نے تیرے اذن کے تحت ان کی اطاعت کی پھر تو نے ہم پر ان کے جانشین مقرر کیے ہم نے تیرے اذن کے تحت ان کی اطاعت کی پھر تو نے ہم پر امراء مقرر کیے ہم نے تیرے اذن کے تحت ان کی اطاعت کی، تو پروردگار فرمائے گا: تم لوگوں نے سچ کہا: ہے اس کا وبال ان لوگوں پر ہو گا اور تم لوگ لاتعلق ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم بن زبریق ہے، جسے ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9112]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (278/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9113
وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيكَرِبَ، وَأَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ كَانَ هَذَا الْأَمْرُ فِي قَوْمِكَ فَأَوْصِهِمْ بِنَا. قَالَ:" أُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أُمَّتِي لَا تَبْغَوْا عَلَى أُمَّتِي بَعْدِي". ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ:" سَيَكُونُ مِنْ بَعْدِي أُمَرَاءُ فَأَدُّوا إِلَيْهِمْ طَاعَتَهُمْ فَإِنَّ الْأَمِيرَ مِثْلُ الْمِجَنِّ يُتَّقَى بِهِ، فَإِنْ أَصْلَحُوا أُمُورَكُمْ بِخَيْرٍ فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنْ أَسَاؤُوا فِيمَا أَمَرُوكُمْ بِهِ فَهُوَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتُمْ مِنْهُ بُرَآءُ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر یہ معاملہ (یعنی حکومت) آپ کی قوم میں رہے گی، تو آپ ہمارے بارے میں انہیں تلقین کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنی امت کے بارے میں تم لوگوں کو اللہ سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں تم میرے بعد میری امت کے خلاف سرکشی نہ کرنا پھر آپ نے لوگوں سے ارشاد فرمایا عنقریب میرے بعد کچھ ایسے حکمران آئیں گے کہ تم ان کی اطاعت انہیں ادا کرنا کیونکہ امیر کی مثال ڈھال کی طرح ہوتی ہے جس کے ذریعے بچا جاتا ہے اگر وہ بھلائی کے ساتھ تمہارے معاملات ٹھیک رکھیں گے، تو تمہیں بھی اجر ملے گا، اور انہیں بھی اجر ملے گا، اور اگر وہ اس چیز کے بارے میں برائی کریں گے جس کا انہوں نے تمہیں حکم دیا ہے، تو اس کا وبال ان لوگوں پر ہو گا، اور تم لوگ بری الذمہ ہو گے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9113]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7515)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9114
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ سَلَمَةَ الْجُعْفِيِّ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ مَنْ بَعْدِكَ يَأْخُذُونَا بِالْحَقِّ الَّذِي عَلَيْنَا وَيَمْنَعُونَا الْحَقَّ الَّذِي (جَعَلَهُ اللَّهُ) لَنَا نُقَاتِلُهُمْ وَنَعْصِيهِمْ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا یزید بن سلمہ جعفی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر آپ کے بعد ہم پر ایسے حکمران مسلط ہوتے ہیں جو ہم سے وہ حق وصول کر لیتے ہیں جو ہمارے ذمہ ہے، اور ہمیں وہ حق نہیں دیتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمارا حصہ مقرر کیا ہے، تو کیا ہم ان حکمرانوں کے ساتھ جنگ کریں اور ان کی نافرمانی کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہوں نے جو کیا ہو گا۔ اس کا وبال ان پر ہو گا، اور تم نے جو کیا ہو گا اس کا ذمہ تم پر ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن عبیدہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9114]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6322)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9115
وَعَنْ أَبِي لَيْلَى الْأَشْعَرِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَمَسَّكُوا بِطَاعَةِ أَئِمَّتِكُمْ وَلَا تُخَالِفُوهُمْ، فَإِنَّ طَاعَتَهُمْ طَاعَةُ اللَّهِ، وَإِنَّ مَعْصِيَتَهُمْ مَعْصِيَةُ اللَّهِ، وَإِنَّ اللَّهَ إِنَّمَا بَعَثَنِي أَدْعُو إِلَى سَبِيلِهِ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ، فَمَنْ خَلَفَنِي فِي ذَلِكَ فَهُوَ وَلِيِّي وَمَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِكُمْ شَيْئًا فَعَمِلَ بِغَيْرِ ذَلِكَ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، وَسَيَلِي أُمَرَاءُ إِنِ اسْتُرْحَمُوا لَمْ يَرْحَمُوا، وَإِنْ سُئِلُوا الْحَقَّ لَمْ يُعْطُوا، وَإِنْ أُمِرُوا بِالْمَعْرُوفِ أَنْكَرُوا وَسَتَخَافُونَهُمْ وَيَتَفَرَّقُ مَلَأُكُمْ حَتَّى لَا يَحْمِلُوكُمْ عَلَى شَيْءٍ إِلَّا احْتَمَلْتُمْ عَلَيْهِ طَوْعًا وَكَرْهًا، فَأَدْنَى الْحَقِّ أَنْ لَا تَأْخُذُوا لَهُمْ عَطَاءً وَلَا يُحَضَرُ لَهُمْ فِي الْمَلَأِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابولیلیٰ اشعری رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا: ”اپنے حکمرانوں کی اطاعت کو مضبوطی سے تھام کے رکھو ان کی مخالفت نہ کرو کیونکہ ان کی فرمانبرداری اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری ہے، اور ان کی نافرمانی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے مبعوث کیا ہے تاکہ میں حکمت اور اچھے وعظ کے ذریعے اس کے راستے کی طرف دعوت دوں جو شخص میرے بعد میرا جانشین ہو گا وہ میرا ولی ہو گا، اور جو شخص تمہارے کسی معاملے کا نگران بنے گا، اور اس کے علاوہ عمل کرے گا، تو اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی اور عنقریب ایسے حکمران آئیں گے کہ اگر ان سے رحم مانگا جائے گا، تو وہ رحم نہیں کریں گے اگر ان سے حق مانگا جائے گا، تو وہ نہیں دیں گے اگر انہیں نیکی کا حکم دیا جائے گا، تو وہ انکار کریں گے اور عنقریب تم ان سے ڈرو گے اور تمہارا اجتماعی شیرازہ منتشر ہو جائے گا یہاں تک کہ وہ جب تمہیں کسی بات کا پابند کریں گے، تو تمہیں چاہتے ہوئے یا نہ چاہتے ہوئے ویسا کرنا پڑے گا، اور زیادہ مناسب یہ ہے، کہ تم ان سے تنخواہ نہ وصول کرو اور نہ ہی ان کی محفل میں حاضر ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9115]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (373/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9116
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (وَهُوَ قَائِلٌ بِكَفِّهِ هَكَذَا كَأَنَّهُ) يُشَبِّرُ شَيْئًا:" مَنْ فَارَقَ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ شِبْرًا خَرَجَ مِنْ عُنُقِهِ رِبْقَةُ الْإِسْلَامِ، وَالْمُخَالِفُونَ بِأَلْوِيَتِهِمْ يَتَنَاوَلُونَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ وَرَاءِ ظُهُورِهِمْ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَبَعْضُهُ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اپنے دست مبارک کے ذریعے اس طرح اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرما رہے تھے: ”جو شخص مسلمانوں کی جماعت سے بالشت بھر الگ ہو گا وہ اپنی گردن سے اسلام کا پٹہ اتار دے گا، اور جو لوگ اپنے جھنڈوں کی بنیاد پر مخالفت کرنے والے ہوں گے وہ قیامت کے دن اپنے ان جھنڈوں کو اپنی پشت پر رکھیں گے“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جس کا بعض حصہ صحیح میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9116]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13604)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13604»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9117
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ جُنَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ فَهُوَ فِي النَّارِ عَلَى وَجْهِهِ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ فَالْخِلَافَةُ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -، فَإِنْ كَانَ خَيْرًا فَهُوَ يَذْهَبُ بِهِ وَإِنْ كَانَ شَرًّا فَهُوَ يُؤْخَذُ بِهِ، عَلَيْكَ بِالطَّاعَةِ فِيمَا أَمَرَكَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سعد بن جنادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جماعت سے علیحدگی اختیار کرے گا وہ چہرے کے بل جہنم میں جائے گا اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ”پریشان حال شخص کی دعا کون سنتا ہے، جب وہ اسے پکارتا ہے، اور اس سے تکلیف کو دور کرتا ہے اس نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنایا ہے“۔ تو خلافت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اگر وہ بہتر ہو گا، تو اسے لے جائے گا، اور اگر وہ برا ہو گا، تو اس کے حوالے سے اس کی گرفت ہو گی تم پر اطاعت کرنا لازم ہے اس چیز کے بارے میں، جس چیز کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9117]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5486)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5486»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9118
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يُسْأَلُ عَنْهُمْ: رَجُلٌ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ وَعَصَى إِمَامَهُ وَمَاتَ عَاصِيًا، وَعَبْدٌ أَوْ أَمَةٌ أَبَقَ مِنْ سَيِّدِهِ، وَامْرَأَةٌ غَابَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَقَدْ كَفَاهَا مَؤُونَةَ الدُّنْيَا فَتَبَرَّجَتْ بَعْدَهُ، فَلَا يُسْأَلُ عَنْهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین قسم کے لوگ ہیں جن سے سوال نہیں کیا جائے گا ایک وہ شخص جو جماعت سے الگ ہو جائے، اور حکمران کی نافرمانی کرے اور نافرمان ہونے کے عالم میں مر جائے ایک وہ غلام یا کنیز جو اپنے آقا کو چھوڑ کر بھاگ جائے، اور ایک وہ عورت جس کا شوہر موجود نہ ہو اور اس کے شوہر نے اسے تمام ضروریات کی چیزیں فراہم کی ہوئی ہوں، اور اس کے بعد وہ اپنی زینت کو ظاہر کر دے، تو ان سے سوال نہیں کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (306/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9119
وَعَنِ الزِّبْرِقَانِ بْنِ بَدْرٍ أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ أَشْيَاءَ فَقَالَ الزِّبْرِقَانُ (يَا رَسُولَ اللَّهِ) : نَشْهَدُ. فَقَالَ: (لَا) " يَا زِبْرِقَانُ فَاسْمَعْ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَأَطِعْ". قَالَ: سَمْعٌ وَطَاعَةٌ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ.
قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي الْأَصْلِ الْمَسْمُوعِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا زبرقان بن بدر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے کچھ چیزوں کے بارے میں ذکر کیا سیدنا زبرقان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم گواہی دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں اسے زبرقان تم اللہ اور اس کے رسول کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو انہوں نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت و فرمانبرداری کی جاتی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں نے اصل مسموع میں اس کو اسی طرح پایا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9119]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5317)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5317»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں