🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9234
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا جَالِسٌ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحِجْرِ إِذْ مَرَّ الْحَكَمُ بْنُ أَبِي الْعَاصِي فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَيْلٌ لِأُمَّتِي مِمَّا فِي صُلْبِ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ”حطیم“ میں بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران حکم بن ابوالعاص وہاں سے گزرا، تو نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: اس کی پشت میں جو (بچہ) موجود ہے، اُس کی وجہ سے میری اُمت کی بربادی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9234]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1543)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6663»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9235
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْبَهِيِّ مَوْلَى الزُّبَيْرِ قَالَ: كُنْتُ فِي الْمَسْجِدِ وَمَرْوَانُ يَخْطُبُ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ: وَاللَّهِ مَا اسْتَخْلَفَ أَبُو بَكْرٍ أَحَدًا مِنْ أَهْلِهِ فَقَالَ مَرْوَانُ: أَنْتَ الَّذِي نَزَلَتْ فِيكَ: وَالَّذِي قَالَ لِوَالِدَيْهِ أُفٍّ لَكُمَا فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: كَذَبْتَ، وَلَكِنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ أَبَاكَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے غلام، عبداللہ بہی بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں موجود تھا، مروان خطبہ دے رہا تھا، سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنے اہل خانہ میں سے، کسی کو اپنا نائب (یا جانشین) مقرر نہیں کیا، تو مردان بولا: تمہیں وہ فرد ہو، جس کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور وہ شخص جس نے اپنے ماں باپ کو یہ: کہا تمہارے لیے اُف ہے“ تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے غلط کہا: ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے باپ پر لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9235]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1624)، أخرجه مسند البزار برقم: 2273، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11745»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9236
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَزَالُ هَذَا أَمْرُ أُمَّتِي قَائِمًا بِالْقِسْطِ حَتَّى يَكُونَ أَوَّلُ مَنْ يَثْلُمُهُ رَجُلٌ مَنْ بَنِيَ أُمَيَّةَ يُقَالُ لَهُ: يَزِيدُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مَكْحُولًا لَمْ يُدْرِكْ أَبَا عُبَادَةَ.
سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اُمت کا معاملہ عدل پر گامزن رہے گا، یہاں تک کہ سب سے پہلے، اُس میں بنوامیہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص رخنہ ڈالے گا، جس کا نام یزید ہو گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ مکحول نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9236]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1619) اخرجه ابو يعلى فى المسند (870)، أخرجه مسند البزار برقم: 1284، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7533»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9237
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَيْتٍ فِيهِ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا فَقَالَ:" إِنَّ فِي هَذَا الْبَيْتِ مَنْ فِتْنَتُهُ عَلَى أُمَّتِي أَشَرُّ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھر کے پاس سے گزرے، جس میں بارہ افراد موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس گھر میں ایسا شخص موجود ہے، جس کا فتنہ، میری امت کے لیے، دجال کے فتنے سے زیادہ برا ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9237]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1622)، أخرجه مسند البزار برقم: 1590»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9238
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ خَلِيفَةٌ هُوَ وَذُرِّيَّتُهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک خلیفہ ہو گا، وہ اور اُس کی اولاد اہل جہنم میں سے ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9238]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9239
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: هَجَّرْتُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ أَبُو الْحَسَنِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ادْنُ مِنِّي يَا أَبَا الْحَسَنِ" فَلَمْ يَزَلْ يُدْنِيهِ حَتَّى الْتَقَمَ أُذُنَهُ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيَسَارِهِ حَتَّى رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ كَالْفَزِعِ فَقَالَ:" قَرَعَ الْخَبِيثُ بِسَمْعِهِ الْبَابَ". فَقَالَ:" انْطَلِقْ يَا أَبَا الْحَسَنِ فَقُدْهُ كَمَا تُقَادُ الشَّاةُ إِلَى حَالِبِهَا". فَإِذَا أَنَا بِعَلِيٍّ قَدْ جَاءَ بِالْحَكَمِ آخِذًا بِأُذُنِهِ وَلَهَازِمِهِ جَمِيعًا، حَتَّى وَقَفَ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَعَنَهُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ:" أَجْلِسْهُ نَاحِيَةً" حَتَّى رَاحَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاسٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، ثُمَّ دَعَا بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَا إِنَّ هَذَا سَيُخَالِفُ كِتَابَ اللَّهِ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ وَيَخْرُجُ مِنْ صُلْبِهِ مَنْ فِتْنَتُهُ يَبْلُغُ دُخَانُهَا السَّمَاءَ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ هُوَ أَقَلُّ وَأَذَلُّ مِنْ أَنْ يَكُونَ مِنْهُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" بَلَى وَبَعْضُكُمْ يَوْمَئِذٍ شِيعَتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ حَسَنُ بْنُ قَيْسٍ الرَّحْبِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جلدی حاضر ہو گیا، سیدنا ابوالحسن رضی اللہ عنہ تشریف لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے ابوالحسن! تم میرے قریب ہو جاؤ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اتنا زیادہ قریب کر لیا کہ اُن کے کان کے پاس منہ کر لیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بائیں طرف سے آئے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پریشانی کے عالم میں اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: خبیث شخص نے دروازہ بجایا ہے، آپ نے فرمایا: ابوالحسن! تم جاؤ اور اُسے یوں لے کر آؤ، جس طرح بکری کو دودھ دوہنے کے لیے لے جایا جاتا ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنے ساتھ حکم کو لے کر آئے، جسے انہوں نے سر اور کانوں سے پکڑا ہوا تھا اور اُسے لا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ اس پر لعنت کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: اسے کونے میں بٹھا دو! پھر کچھ مہاجرین اور انصار، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کو بلوایا اور ارشاد فرمایا: یہ شخص، عنقریب اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت کی خلاف ورزی کرے گا اور اس کی پشت میں سے وہ شخص نکلے گا، جس کے فتنہ کا دھواں آسمان تک پہنچے گا، مسلمانوں میں سے ایک شخص نے یہ کہا: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، لیکن یہ لوگ تو اس سے کم تعداد میں ہیں اور کم حیثیت کے مالک ہیں کہ ان کا یہ حال ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا ہی ہو گا، اُس وقت تم میں سے کچھ لوگ اس کے ساتھی ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن قیس رحبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9239]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13602)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13602»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9240
وَعَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ فَإِذَا النَّاسُ يَقُولُونَ: نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِ اللَّهِ وَغَضَبِ رَسُولِهِ قَالَ: قُلْتُ: مَاذَا؟ قَالُوا: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ عَلَى مِنْبَرِهِ فَقَامَ رَجُلٌ فَأَخَذَ بِيَدِ ابْنِهِ فَأَخْرَجَهُ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَنَ اللَّهُ الْقَائِدَ (وَالْمَقُودَ، وَيْلٌ لِهَذِهِ يَوْمًا) - لِهَذِهِ الْأُمَّةِ - مِنْ فُلَانٍ ذِي الْأَسْتَاهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نصر بن عاصم نے، اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد نبوی میں داخل ہوا، تو کچھ لوگ یہ کہہ رہے تھے ہم اللہ تعالیٰ کے غضب اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے غضب سے، اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں، میں نے دریافت کیا: کیا ہوا ہے؟ لوگوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے منبر پر خطبہ دے رہے تھے، اس دوران ایک شخص کھڑا ہوا، اُس نے اپنے بیٹے کے ہاتھ کو پکڑا، اور اسے مسجد سے باہر لے گیا، تو نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ لے جانے والے پر، اور جانے والے پر لعنت کرے، ایک دن، اس امت کی بربادی ہو گی، جو فلاں شخص کی وجہ سے ہو گی، جو پیچھے والا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9240]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (176/17)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 199»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9241
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: اسْتَأْذَنَ الْحَكَمُ بْنُ أَبِي الْعَاصِي عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَفَ كَلَامَهُ فَقَالَ:" ائْذَنُوا لَهُ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، وَمَا يَخْرُجُ مِنْ صُلْبِهِ (إِلَّا الصَّالِحِينَ مِنْهُمْ) وَقَلِيلٌ مَا هُمْ يَشْرُفُونَ فِي الدُّنْيَا وَيَرْذُلُونَ فِي الْآخِرَةِ ذَوُو مَكْرٍ وَخَدِيعَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ هَكَذَا، وَفِي غَيْرِهِ:" وَمَا يَخْرُجُ مِنْ صُلْبِهِ إِلَّا الصَّالِحِينَ مِنْهُمْ وَقَلِيلٌ مَا هُمْ".
وَفِيهِ أَبُو الْحَسَنِ الْجَزَرِيُّ وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ حکم بن ابوالعاص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت مانگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کی آواز پہچان لی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے اجازت دیدو! اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور انسانوں، سب کی لعنت ہو، اور اُن پر بھی لعنت ہو، جو اس کی پشت سے نکلیں گے، البتہ اُن لوگوں کا معاملہ مختلف ہے، جو اُن میں سے نیک ہوں گے، اور ایسے لوگ تھوڑے ہوں گے وہ (یعنی اس کی پشت میں سے نکلنے والے) لوگ، دنیا میں نمایاں حیثیت کے مالک ہوں گے اور آخرت میں فقیر ہوں گے، وہ دھوکہ اور فریب کرنے والے لوگ ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی طرح نقل کی ہے، دوسری روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اور وہ جو اس کی پشت میں سے نکلے، اُس پر بھی لعنت ہو، البتہ اُن میں سے نیک لوگوں کا حکم مختلف ہے، اور وہ تھوڑے ہوں گے“ اس کی سند میں ایک راوی ابوالحسن جزری ہے، اور وہ مستور ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9241]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8531، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4454، 4459، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5309، 7527/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9242
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ مَرْوَانُ فَكَلَّمَهُ فِي حَوَائِجِهِ، فَقَالَ: اقْضِ حَاجَتِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَوَاللَّهِ إِنَّ مُؤْنَتِي لَعَظِيمَةٌ، أَصْبَحْتُ أَبَا عَشْرَةٍ، وَأَخَا عَشْرَةٍ، وَعَمَّ عَشْرَةٍ، فَلَمَّا أَدْبَرَ مَرْوَانُ، وَابْنُ عَبَّاسٍ جَالِسٌ مَعَ مُعَاوِيَةَ عَلَى سَرِيرِهِ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَمَا تَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا بَلَغَ بَنُو أَبِي الْحَكَمِ ثَلَاثِينَ رَجُلًا اتَّخَذُوا آيَاتِ اللَّهِ بَيْنَهُمْ دُوَلًا، وَعِبَادَ اللَّهِ خَوَلًا، وَكِتَابَهُ دَخَلًا، فَإِذَا بَلَغُوا سَبْعَةً وَتِسْعِينَ وَأَرْبَعَمِائَةٍ كَانَ هَلَاكُهُمْ أَسْرَعَ مِنَ التَّمْرَةِ" قَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. فَذَكَرَ مَرْوَانُ حَاجَةً لَهُ، فَرَدَّ مَرْوَانُ عَبْدَ الْمَلِكِ إِلَى مُعَاوِيَةَ فَكَلَّمَهُ فِيهَا فَلَمَّا أَدْبَرَ قَالَ مُعَاوِيَةُ: أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَمَا تَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ هَذَا فَقَالَ:" أَبُو الْجَبَابِرَةِ الْأَرْبَعَةِ؟" قَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. فَلِذَلِكَ ادَّعَى مُعَاوِيَةُ زِيَادًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
عبداللہ بن موہب بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، مروان اُن کے پاس آیا اور اپنی ضروریات کے بارے میں اُن کے ساتھ بات چیت کی، اُس نے کہا: اے امیرالمؤمنین! میری حاجت پوری کر دیں، اللہ کی قسم میرے اخراجات زیادہ ہیں، میں دس افراد کا باپ ہوں، دس افراد کا بھائی ہوں، دس افراد کا چچا ہوں، جب مروان چلا گیا، تو اس وقت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ اُن کے پلنگ پر بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابن عباس! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب ابوالحکم کے بیٹے تیسں تک پہنچ جائیں گے تو وہ اپنے درمیان اللہ تعالیٰ کی آیات کو دولت بنا لیں گے، اللہ کے بندوں کو غلام بنا لیں گے اور اس کی کتاب میں دخل دیں گے اور جب وہ چار سو ستانوے ہو جائیں گے، تو اُن کی ہلاکت کھجور سے زیادہ تیزی سے ہو گی، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! مروان نے اپنی حاجت کا ذکر کیا تھا، پھر مروان نے عبدالملک کو دوبارہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، اس نے ان کے ساتھ اس بارے میں بات چیت کی، جب وہ واپس چلا گیا، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابن عباس! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کیا آپ یہ بات جانتے ہیں؟ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ذکر کیا تھا اور یہ فرمایا تھا: ”یہ چار ظالموں کا باپ ہے“۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! راوی بیان کرتے ہیں: اسی وجہ سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے زیاد کا دعوی کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9242]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12982)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9243
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ مَنْ يَطْلُعُ مِنْ هَذَا الْبَابِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، فَطَلَعَ فُلَانٌ". وَفِي رِوَايَةٍ:" لَيَطْلُعَنَّ رَجُلٌ عَلَيْكُمْ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى غَيْرِ سُنَّتِي أَوْ غَيْرِ مِلَّتِي". وَكُنْتُ تَرَكْتُ أَبِي فِي الْمَنْزِلِ فَخِفْتُ أَنْ يَكُونَ هُوَ، فَطَلَعَ غَيْرُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ هَذَا".
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ، وَحَدِيثُهُ مُسْتَقِيمٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ غَيْرُ مُبَيَّنٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: ”اس دروازے سے، سب سے پہلے سامنے آنے والا شخص، جہنمی ہو گا، تو فلاں شخص سامنے آیا“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تمہارے سامنے ایک ایسا شخص ضرور آئے گا، جسے قیامت کے دن میری سنت کے علاوہ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) میرے دین کے علاوہ پر اٹھایا جائے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے والد کو گھر چھوڑ کر آیا تھا، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ مراد نہ ہوں، لیکن پھر ایک اور شخص آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ، یہ ہے“۔ یہ پوری روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق بن راہویہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث مستقیم ہوتی ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے لیکن وہ زیادہ واضح نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9243]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3167)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں