🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9244
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: كَانَ الْحَكَمُ بْنُ أَبِي الْعَاصِي يَجْلِسُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا تَكَلَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اخْتَلَجَ، فَبَصُرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَنْتَ كَذَلِكَ" فَمَا زَالَ يَخْتَلِجُ حَتَّى مَاتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حکم بن ابوالعاص، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گفتگو کرنے لگے تو اسے اختلاج ہونے لگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھا اور ارشاد فرمایا: تم اسی طرح رہو! تو وہ شخص مرتے دم تک مسلسل اختلاج کا شکار رہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9244]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3167»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9245
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: لَمَّا قُبِضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ قِيلَ لَهُ فِي الْحَكَمِ بْنِ أَبِي الْعَاصِي فَقَالَ: مَا كُنْتُ لِأَحُلَّ عُقْدَةً عَقَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ عِيسَى الْعَبْسِيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: فِيهِ جَهَالَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنا دیا گیا، تو اُن سے حکم بن ابوالعاص کے بارے میں بات کی گئی، تو انہوں نے فرمایا: میں اُس گرہ کو نہیں کھولوں گا، جو گرہ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے لگائی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حماد بن عیسیٰ عبسی ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: اس میں مجہول ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9245]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3168)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9246
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى فِي مَنَامِهِ كَأَنَّ بَنِي الْحَكَمِ يَنْزُونَ عَلَى مِنْبَرِهِ وَيَنْزِلُونَ فَأَصْبَحَ كَالْمُتَغَيِّظِ فَقَالَ:" مَا لِي رَأَيْتُ بَنِي الْحَكَمِ يَنْزُونَ عَلَى مِنْبَرِي نَزْوَ الْقِرَدَةِ". قَالَ: فَمَا رُئِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُسْتَجْمِعًا ضَاحِكًا بَعْدَ ذَلِكَ حَتَّى مَاتَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں دیکھا کہ حکم کے بچے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر اتر اور چڑھ رہے ہیں، صبح کے وقت آپ کو غصہ آیا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں نے حکم کے بیٹوں کو دیکھا کہ وہ میرے منبر پر، بندروں کی طرح چڑھ رہے تھے، راوی بیان کرتے ہیں: اُس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال تک کبھی کھل کر ہنستے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف مصعب بن عبداللہ بن زبیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9246]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4464، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7529»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9247
وَعَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُرِيتُ بَنِي مَرْوَانَ يَتَعَاوَرُونَ مِنْبَرِي فَسَاءَنِي ذَلِكَ، وَرَأَيْتُ بَنِي الْعَبَّاسِ يَتَعَاوَرُونَ مِنْبَرِي فَسَرَّنِي ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے خواب میں، بنو مروان دکھائے گئے، جو میرے منبر پر اتر چڑھ رہے تھے، تو مجھے یہ بات بری لگی، پھر میں نے بنوعباس کو دیکھا کہ وہ میرے منبر پر چڑھ اور اتر رہے تھے، تو مجھے یہ بات اچھی لگی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زید بن معاویہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9247]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1425)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1425»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9248
وَعَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ عَمْرِو بْنِ سِنَانٍ الْجَدَلِيَّةِ قَالَتْ: اسْتَأْذَنَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ عَلَى عَلِيٍّ، فَرَدَّهُ قُنْبُرٌ فَأَدْمَى أَنْفَهُ فَخَرَجَ عَلِيٌّ فَقَالَ: مَا لَكَ وَمَا لَهُ يَا أَشْعَثُ؟ أَمَا وَاللَّهِ لَوْ بِعَبْدِ ثَقِيفٍ تَمَرَّسْتَ اقْشَعَرَّتْ شُعَيْرَاتُ اسْتِكَ، قِيلَ لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ وَمَنْ عَبْدُ ثَقِيفٍ؟ قَالَ: غُلَامٌ يَلِيهِمْ لَا يُبْقِي أَهْلَ بَيْتٍ مِنَ الْعَرَبِ إِلَّا أَدْخَلَهُمْ ذُلًّا، قِيلَ: كَمْ يَمْلِكُ؟ قَالَ: عِشْرِينَ إِنْ بَلَغَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
سیدہ ام حکیم بنت عمرو بن سنان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اشعث بن قیس نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آنے کی اجازت مانگی، قنبر نے انہیں روکا، اور ان کی ناک کو خون آلود کر دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ باہر تشریف لائے تو انہوں نے فرمایا: اے اشعث! تمہارا اس کے ساتھ کیا مقابلہ ہے؟ اللہ کی قسم! اگر ثقیف قبیلے کے کسی غلام کے ساتھ تمہارا جھگڑا ہوا ہوتا، تو تمہاری شرمگاہ کے بالوں پر بھی لرزہ طاری ہو جانا تھا، اُن سے کہا: گیا: اے امیرالمؤمنین! ثقیف قبیلے کا غلام کون ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ ایک غلام ہو گا، جو لوگوں کا امیر بن جائے گا اور عربوں کے ہر ایک گھرانے میں، ذلت داخل کر دے گا، اُن سے دریافت کیا گیا: وہ کتنا عرصہ حکمران رہے گا؟ انہوں نے جواب دیا بیس سال، اگر وہ پہنچ گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اجلح کندی ہے جے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9248]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (651)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9249
وَعَنْ ثَوْبَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِبَنِي الْعَبَّاسِ رَايَتَيْنِ أَعْلَاهَا كُفْرٌ وَمَرْكَزُهَا ضَلَالَةٌ فَإِنْ أَدْرَكْتَهَا فَلَا تَضِلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ نُسِبَ إِلَى الْوَضْعِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بنو عباس کے دو جھنڈے ہوں گے، جن میں سے اوپر والا (حصہ) کفر ہو گا، اور گاڑھے جانے کی جگہ والا (حصہ) گمراہی ہو گا، اگر تم اس کو پاؤ تو تم گمراہ نہ ہونا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ ہے اور وہ متروک ہے، اس کی نسبت حدیث ایجاد کرنے کی طرف کی گئی ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9249]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1424)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1424»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9250
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لِي وَلِبَنِي الْعَبَّاسِ شَيَّعُوا أُمَّتِي وَسَفَكُوا دِمَاءَهُمْ وَأَلْبَسُوهَا ثِيَابَ السَّوَادِ أَلْبَسَهُمُ اللَّهُ ثِيَابَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَيْدُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا بنو عباس کے ساتھ کیا واسطہ؟ وہ میری اُمت کو لے کر چلیں گے اور اُن کا خون بہائیں گے اور انہیں سیاہ رنگ کے کپڑے پہنائیں گے، اللہ تعالیٰ انہیں جہنم کے کپڑے پہنائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زید بن ربیع ہے، جس پر کلام، پہلے گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9250]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1426)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1426»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9251
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا سَتَخْرُجُ رَايَتَانِ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ لِبَنِي الْعَبَّاسِ، أَوَّلُهَا مَثْبُورٌ وَآخِرُهَا مَبْتُورٌ، لَا تَنْصُرُوهُمْ لَا نَصَرَهُمُ اللَّهُ، مَنْ مَشَى تَحْتَ رَايَةٍ مِنْ رَايَتِهِمْ أَدْخَلَهُ اللَّهُ تَعَالَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ جَهَنَّمَ، أَلَا إِنَّهُمْ شِرَارُ خَلْقِ اللَّهِ، وَأَتْبَاعُهُمْ شِرَارُ خَلْقِ اللَّهِ، يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ مِنِّي أَلَا إِنِّي مِنْهُمْ بَرِيءٌ وَهُمْ مُنِّيَ بُرَآءُ، عَلَامَاتُهُمْ يُطِيلُونَ الشُّعُورَ وَيَلْبَسُونَ السَّوَادَ، فَلَا تُجَالِسُوهُمْ فِي الْمَلَأِ وَلَا تُبَايِعُوهُمْ فِي الْأَسْوَاقِ وَلَا تَهْدُوهُمُ الطَّرِيقَ وَلَا تَسْقُوهُمُ الْمَاءَ، يَتَأَذَّى بِتَكْبِيرِهِمْ أَهْلُ السَّمَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ وَقَدِ اتُّهِمَ بِالْكَذِبِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مشرق کی طرف سے، بنو عباس کے لیے جھنڈے نکلیں گے، جن کا پہلا حصہ بربادی والا ہو گا اور آخری دم کٹا ہو گا، تم اُن لوگوں کی مدد نہ کرنا، اللہ تعالیٰ اُن کی مدد نہ کرے، جو شخص ان کے جھنڈوں میں سے کسی جھنڈے کے نیچے چلے گا، اللہ تعالیٰ اس شخص کو قیامت کے دن جہنم میں داخل کرے گا، خبردار! وہ لوگ اللہ کی مخلوق کے بدترین لوگ ہوں گے اور ان کے پیروکار، اللہ کی مخلوق کے بدترین لوگ ہوں گے، وہ لوگ یہ کہیں گے: کہ اُن کا مجھ سے تعلق ہے، حالانکہ میں اُن سے لاتعلق ہوں اور وہ مجھ سے لاتعلق ہیں، ان کی علامت یہ ہیں کہ وہ لوگ لمبے بال رکھیں گے اور سیاہ لباس پہنیں گے، تم محفلوں میں اُن کے ساتھ نہ بیٹھنا اور بازاروں میں اُن کے ساتھ خرید و فروخت نہ کرنا، انہیں راستہ نہ بتانا، پانی نہ پلانا، اُن کے تکبیر کہنے سے آسمان والوں کو اذیت ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ بن ابوصغیرہ ہے اور اُس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْخِلَافَةِ/حدیث: 9251]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7494)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7494»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں