الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
440. 29 - 92 - سُورَةُ إِذَا زُلْزِلَتْ
سورت زلزال کا بیان
حدیث نمبر: 11512
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: نَزَلَتْ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَأَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَاعِدٌ، فَبَكَى أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يُبْكِيكَ يَا أَبَا بَكْرٍ؟". فَقَالَ: أَبْكَتْنِي هَذِهِ السُّورَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَنَّكُمْ لَا تُخْطِئُونَ وَلَا تُذْنِبُونَ لَخَلَقَ اللَّهُ - تَعَالَى - أُمَّةً مِنْ بَعْدِكُمْ يُخْطِئُونَ وَيُذْنِبُونَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُيَيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَعَافِرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت نازل ہوئی: ”جب زمین میں زبردست قسم کا زلزلہ آئے گا“۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اس وقت بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رونے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: اے ابوبکر! تم کیوں رو رہے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اس سورت نے مجھے زلا دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم لوگ خطا نہ کرو اور گناہ نہ کرو، تو اللہ تعالیٰ تمہارے بعد ایسی امت پیدا کر دے گا جو خطا کریں گے اور گناہ کریں گے اور پھر اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حیی بن عبداللہ بن معافری ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11512]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حیی بن عبداللہ بن معافری ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11512]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 11513
وَعَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَمِّ الْفَرَزْدَقِ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَرَأَ عَلَيْهِ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ قَالَ: حَسْبِي، لَا أُبَالِي أَنْ لَا أَسْمَعَ غَيْرَهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا وَمُتَّصِلًا، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا صعصعہ بن معاویہ رضی اللہ عنہ، جو فرزدق کے چچا ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے سامنے یہ آیت تلاوت کی: ”جو شخص ذرے کے وزن جتنی بھلائی کرے گا، وہ اُس (کا اجر و ثواب) دیکھ لے گا، اور جو شخص ذرے کے وزن جتنی برائی کرے گا وہ (اُس کا بدلہ) دیکھ لے گا“۔ تو سیدنا صعصعہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے لئے یہ کافی ہے، میں اس بات کی پرواہ نہیں کروں گا کہ میں اس کے علاوہ کوئی اور بات نہیں سنتا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور طبرانی نے ”مرسل“ اور ”متصل“ (یعنی دونوں طرح) سے نقل کی ہے، ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11513]
یہ روایت امام أحمد نے اور طبرانی نے ”مرسل“ اور ”متصل“ (یعنی دونوں طرح) سے نقل کی ہے، ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11513]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7411) اخرجه احمد فى المسند (59/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20070، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6630، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7411، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5899/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11514
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَيْنَمَا أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ يَأْكُلُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ نَزَلَتْ عَلَيْهِ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ يَدَهُ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَرَاءٍ مَا عَمِلْتُ مِنْ مِثْقَالِ ذَرَّةٍ مِنْ شَرٍّ؟ فَقَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، أَرَأَيْتَ مَا تَرَى فِي الدُّنْيَا مِمَّا تَكْرَهُ فَبِمَثَاقِيلِ الشَّرِّ، وَيُدَّخَرُ لَكَ مَثَاقِيلُ الْخَيْرِ حَتَّى تُوَفَّاهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُوسَى بْنِ سَهْلٍ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ الْوَشَّاءُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے، اسی دوران یہ آیت آپ پر نازل ہوئی: ”اور جو شخص ذرے کے وزن جتنی بھلائی کرے گا، وہ اُس (کا اجر و ثواب) دیکھ لے گا اور جو شخص ذرے کے وزن جتنی برائی کرے گا، وہ (اُس کا بدلہ) دیکھ لے گا“۔ تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ہاتھ کھینچ لیا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ذرے کے وزن جتنی جو برائی کی ہو گی کیا میں اس کا بدلہ بھی دیکھوں گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! کیا تم نے غور نہیں کیا کہ تم دنیا میں جو (ناگوار) چیز (یا صورتحال) دیکھتے ہو، جو تمہیں بری لگتی ہے، تو وہ برائی کے وزن کے حساب سے (یعنی برائی کا بدلہ) ہو گی، اور تمہارے لئے بھلائی کا وزن ذخیرہ کر لیا جائے گا، یہاں تک کہ قیامت کے دن تمہیں اُس کا پورا بدلہ دیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد موسیٰ بن سہل کے حوالے سے نقل کی ہے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ وشاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11514]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد موسیٰ بن سہل کے حوالے سے نقل کی ہے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ وشاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11514]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8402»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف