الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
440. 29 - 92 - سُورَةُ إِذَا زُلْزِلَتْ
سورت زلزال کا بیان
حدیث نمبر: 11512
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: نَزَلَتْ إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَأَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَاعِدٌ، فَبَكَى أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يُبْكِيكَ يَا أَبَا بَكْرٍ؟". فَقَالَ: أَبْكَتْنِي هَذِهِ السُّورَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَنَّكُمْ لَا تُخْطِئُونَ وَلَا تُذْنِبُونَ لَخَلَقَ اللَّهُ - تَعَالَى - أُمَّةً مِنْ بَعْدِكُمْ يُخْطِئُونَ وَيُذْنِبُونَ فَيَغْفِرُ لَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُيَيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَعَافِرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت نازل ہوئی: ”جب زمین میں زبردست قسم کا زلزلہ آئے گا“۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اس وقت بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رونے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: اے ابوبکر! تم کیوں رو رہے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اس سورت نے مجھے زلا دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم لوگ خطا نہ کرو اور گناہ نہ کرو، تو اللہ تعالیٰ تمہارے بعد ایسی امت پیدا کر دے گا جو خطا کریں گے اور گناہ کریں گے اور پھر اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حیی بن عبداللہ بن معافری ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11512]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حیی بن عبداللہ بن معافری ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11512]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 11512 in Urdu