الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يُكَذِّبُ بِالْقَدَرِ وَمَسَائِلِهِمْ وَالزَّنَادِقَةِ .
اس شخص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے، جو تقدیر کو جھٹلاتا ہے اور اس کے مسائل کا بیان اور زندیقوں کا بیان
حدیث نمبر: 11886
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَا تَنَالُهُمَا شَفَاعَتِي: الْمُرْجِئَةُ وَالْقَدَرِيَّةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَحْرُ بْنُ كَنِيزٍ السَّقَّاءُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری اُمت کے دو قسم کے گروہوں کو میری شفاعت نصیب نہیں ہو گی، مرجئہ اور قدریہ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بحر بن کنیز سقاء ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11886]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بحر بن کنیز سقاء ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11886]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5813»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11887
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَيْسَ لَهُمَا فِي الْإِسْلَامِ نَصِيبٌ: الْمُرْجِئَةُ وَالْقَدَرِيَّةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَرِيرُ بْنُ سَهْلٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَرِيرُ بْنُ سَهْلٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے دو قسم کے گروہوں کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں ہے، مرجئہ اور قدریہ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قریر بن سہل ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11887]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قریر بن سہل ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11887]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5813»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 11888
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَيْسَ لَهُمَا فِي الْإِسْلَامِ نَصِيبٌ: الْمُرْجِئَةُ وَالْقَدَرِيَّةُ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ حَبِيبٍ التَّمَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَكَذَلِكَ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے دو قسم کے گروہوں کا اسلام میں کوئی حصہ نہیں ہے، مرجئہ اور قدریہ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن قاسم بن حبیب تمار ہے اور وہ ضعیف ہے عطیہ عوفی کی حالت بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11888]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن قاسم بن حبیب تمار ہے اور وہ ضعیف ہے عطیہ عوفی کی حالت بھی اسی طرح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11888]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5813»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11889
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَا يَرِدَانِ عَلَيَّ الْحَوْضِ وَلَا يَدْخُلَانِ الْجَنَّةَ: الْقَدَرِيَّةُ وَالْمُرْجِئَةُ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هَارُونَ بْنِ مُوسَى الْفَرْوِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے دو قسم کے لوگ حوض پر میرے پاس نہیں آ سکیں گے، اور جنت میں داخل نہیں ہوں گے، مرجئہ اور قدريہ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہارون بن موسیٰ فروی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11889]

إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 11890
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِكُلِّ أُمَّةٍ مَجُوسٌ، وَلِكُلِّ أُمَّةٍ نَصَارَى، وَلِكُلِّ أُمَّةٍ يَهُودٌ، وَإِنَّ مَجُوسَ أُمَّتِي الْقَدَرِيَّةُ، وَنَصَارَاهُمُ الْحَشَيِيَّةُ، وَيَهُودُهُمُ الْمُرْجِئَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَابِقٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَابِقٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر امت کے مجوسی ہوتے ہیں اور ہر امت کے نصاریٰ ہوتے ہیں اور ہر اُمت کے یہودی ہوتے ہیں، میری اُمت کے مجوسی قدریہ ہیں، اُن کے عیسائی حشییہ ہیں اور ان کے یہودی مرجئہ ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سابق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11890]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سابق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11890]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9219»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11891
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَمْ يَرْضَ بِقَضَاءِ اللَّهِ وَيُؤْمِنْ بِقَدَرِهِ فَلْيَلْتَمِسْ إِلَهًا غَيْرَ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ فیصلے سے راضی نہیں ہوتا اور اس کی مقرر کردہ تقدیر پر ایمان نہیں رکھتا اسے اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور معبود تلاش کر لینا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور مجحم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سہل بن ابوحزم ہے جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11891]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (902)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7269، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 866»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11892
وَعَنْ أَبِي هِنْدٍ الدَّارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى: مَنْ لَمْ يَرْضَ بِقَضَائِي وَيَصْبِرْ عَلَى بَلَائِي فَلْيَلْتَمِسْ رَبًّا سِوَائِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ هِنْدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ هِنْدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہند داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جو شخص میری قضا سے راضی نہیں ہوتا اور میری (دی ہوئی) آزمائش پر صبر نہیں کرتا اسے میرے علاوہ کوئی اور پروردگار تلاش کر لینا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زیاد بن ہند ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11892]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زیاد بن ہند ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11892]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (320/22)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11893
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، فَقَالَ: أَلَا إِنَّهُ سَيَكُونُ مِنْ بَعْدِكُمْ قَوْمٌ يُكَذِّبُونَ بِالرَّجْمِ، وَبِالدَّجَّالِ، وَبِالشَّفَاعَةِ، وَبِعَذَابِ الْقَبْرِ، وَبِقَوْمٍ يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ بَعْدَمَا امْتَحَشُوا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ: وَيُكَذِّبُونَ بِطُلُوعِ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور یہ ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں کے بعد عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو سنگسار (کرنے کی سزا حق ہونے) دجال، شفاعت اور قبر کے عذاب کو جھٹلائیں گے اور (اس بات کو جھٹلائیں گے) کہ کچھ لوگوں کو جہنم سے اُن کے کوئلہ ہو جانے کے بعد نکال دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”وہ لوگ سورج کے مغرب کی طرف سے طلوع ہونے کو جھٹلائیں گے۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11893]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (156)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11894
وَعَنِ ابْنِ عَوْنٍ قَالَ: أَنَا رَأَيْتُ غَيْلَانَ - يَعْنِي الْقَدَرِيَّ - مَصْلُوبًا عَلَى بَابِ دِمَشْقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن عون بیان کرتے ہیں: میں نے غیلان قدری کو دیکھا کہ اسے باب دمشق کے پاس مصلوب کر دیا گیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11894]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11894]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (109/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11895
وَعَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، وَذَكَرَ الْجَهْمِيَّةَ فَقَالَ: إِنَّمَا يُحَاوِلُونَ أَنْ لَيْسَ فِي السَّمَاءِ شَيْءٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حماد بن زید کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے جہمیہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہا: وہ لوگ اس بات کے درپے ہیں کہ آسمان میں کوئی (یعنی خدا) نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11895]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11895]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (457/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح