🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

64. بَابٌ فِيمَنْ كَرِهَ الْفِتَنَ وَمَنْ رَضِيَ بِهَا .
اس شخص کا بیان جو فتنوں کو ناپسند کرتا ہے اور اس کا بیان، جو ان سے راضی ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12262
عَنِ الْحُسَيْنِ - يَعْنِي ابْنَ عَلِيٍّ - وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَهِدَ أَمْرًا فَكَرِهَهُ كَانَ كَمَنْ غَابَ عَنْهُ، وَمَنْ غَابَ عَنْ أَمْرٍ فَرَضِيَ بِهِ كَانَ كَمَنْ شَهِدَهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَكَذَلِكَ يُوسُفُ بْنُ مَيْمُونٍ الصَّبَّاغُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَمَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ثِقَةٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی معاملے میں موجود ہو اور اسے ناپسند کرے، تو وہ اس شخص کی مانند ہو گا، جو وہاں موجود نہ ہو، اور جو شخص کسی معاملے میں موجود نہ ہو اور وہ اس سے راضی ہو، تو وہ اس شخص کی مانند ہو گا، جو وہاں موجود ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن شبیب ہے، جسے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، یوسف بن میمون صباغ کا معاملہ بھی اسی طرح ہے، ابن حبان اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے، جبکہ جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، ایک راوی منصور بن ابومزاحم ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12262]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6785)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12263
وَعَنْ عَوْنٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ - قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقُولُ: إِنَّهَا سَتَكُونُ أُمُورٌ مُشْتَبِهَةٌ، فَمَنْ رَضِيَهَا مِمَّنْ غَابَ عَنْهَا فَهُوَ كَمَنْ شَهِدَهَا، وَمَنْ كَرِهَهَا مِمَّنْ شَهِدَهَا فَهُوَ كَمَنْ غَابَ عَنْهَا. فَأَعْجَبَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَوْنٌ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَالْمَسْعُودِيُّ اخْتَلَطَ.
عون بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن عبدالعزیز سے کہا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرمایا کرتے تھے: ”عنقریب کچھ مشتبہ امور آئیں گے اور جو شخص ان کے پاس موجود نہ ہونے کے باوجود ان سے راضی ہو، تو وہ ان کے پاس موجود ہونے والے کی مانند ہو گا، اور جو شخص اُن کے پاس موجود ہو، لیکن پھر بھی انہیں ناپسند کرے، تو وہ اس شخص کی مانند ہو گا، جو وہاں موجود نہ ہو۔“ تو سیدنا عمر بن عبدالعزیز کو یہ بات اچھی لگی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، عون نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اور مسعودی نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12263]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8888)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں