الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابٌ فِيمَنْ كَرِهَ الْفِتَنَ وَمَنْ رَضِيَ بِهَا .
اس شخص کا بیان جو فتنوں کو ناپسند کرتا ہے اور اس کا بیان، جو ان سے راضی ہوتا ہے
حدیث نمبر: 12262
عَنِ الْحُسَيْنِ - يَعْنِي ابْنَ عَلِيٍّ - وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَهِدَ أَمْرًا فَكَرِهَهُ كَانَ كَمَنْ غَابَ عَنْهُ، وَمَنْ غَابَ عَنْ أَمْرٍ فَرَضِيَ بِهِ كَانَ كَمَنْ شَهِدَهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَكَذَلِكَ يُوسُفُ بْنُ مَيْمُونٍ الصَّبَّاغُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَمَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ثِقَةٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی معاملے میں موجود ہو اور اسے ناپسند کرے، تو وہ اس شخص کی مانند ہو گا، جو وہاں موجود نہ ہو، اور جو شخص کسی معاملے میں موجود نہ ہو اور وہ اس سے راضی ہو، تو وہ اس شخص کی مانند ہو گا، جو وہاں موجود ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن شبیب ہے، جسے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، یوسف بن میمون صباغ کا معاملہ بھی اسی طرح ہے، ابن حبان اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ کہا: ہے، جبکہ جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، ایک راوی منصور بن ابومزاحم ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12262]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6785)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12262 in Urdu