الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابٌ فِيمَنْ كَرِهَ الْفِتَنَ وَمَنْ رَضِيَ بِهَا .
اس شخص کا بیان جو فتنوں کو ناپسند کرتا ہے اور اس کا بیان، جو ان سے راضی ہوتا ہے
حدیث نمبر: 12263
وَعَنْ عَوْنٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ - قَالَ: قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقُولُ: إِنَّهَا سَتَكُونُ أُمُورٌ مُشْتَبِهَةٌ، فَمَنْ رَضِيَهَا مِمَّنْ غَابَ عَنْهَا فَهُوَ كَمَنْ شَهِدَهَا، وَمَنْ كَرِهَهَا مِمَّنْ شَهِدَهَا فَهُوَ كَمَنْ غَابَ عَنْهَا. فَأَعْجَبَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَوْنٌ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَالْمَسْعُودِيُّ اخْتَلَطَ.
عون بن عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن عبدالعزیز سے کہا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرمایا کرتے تھے: ”عنقریب کچھ مشتبہ امور آئیں گے اور جو شخص ان کے پاس موجود نہ ہونے کے باوجود ان سے راضی ہو، تو وہ ان کے پاس موجود ہونے والے کی مانند ہو گا، اور جو شخص اُن کے پاس موجود ہو، لیکن پھر بھی انہیں ناپسند کرے، تو وہ اس شخص کی مانند ہو گا، جو وہاں موجود نہ ہو۔“ تو سیدنا عمر بن عبدالعزیز کو یہ بات اچھی لگی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، عون نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اور مسعودی نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12263]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، عون نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اور مسعودی نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12263]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8888)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 12263 in Urdu