🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. بَابُ مَا كَانَ عِنْدَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ أَمْرِ نُبُوَّتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اہل کتاب کے پاس نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے حوالے سے کیا علم تھا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13893
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: جَاءَ جُرْمُقَانِيٌّ إِلَى أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَيْنَ صَاحِبُكُمْ هَذَا الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ؟ لَئِنْ سَأَلْتُهُ لَأَعْلَمَنَّ نَبِيٌّ هُوَ أَوْ غَيْرَ نَبِيٍّ، قَالَ: فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الْجُرْمُقَانِيُّ: اقْرَأْ عَلَيَّ أَوْ قُصَّ عَلَيَّ، قَالَ: فَتَلَا عَلَيْهِ آيَاتٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَقَالَ الْجُرْمُقَانِيُّ: هَذَا وَاللَّهِ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَى.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وَقَالَ: مُنْكَرٌ، قُلْتُ: مَا فِيهِ غَيْرُ أَيُّوبَ بْنِ جَابِرٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جرمقانی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے پاس آیا اور بولا: تمہارے وہ آقا کہاں ہیں؟ جو یہ کہتے ہیں کہ وہ نبی ہیں، میں ان سے سوال کروں گا اور پھر پتہ چل جائے گا کہ وہ نبی ہیں، یا نبی نہیں ہیں؟ راوی کہتے ہیں: پھر اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، تو جرمقانی نے کہا: آپ میرے سامنے تلاوت کیجئے، یا میرے سامنے بیان کیجئے! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کے سامنے اللہ کی کتاب کی کچھ آیات تلاوت کیں، تو جرمقانی نے کہا: اللہ کی قسم! یہ وہی چیز ہے، جو سیدنا موسیٰ علیہ السلام لے کر آئے تھے۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: یہ روایت منکر ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: اس میں ایوب بن جابر کے علاوہ اور کوئی (غیر مستند راوی) نہیں ہے، اور اُسے بھی امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13893]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2054)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20371»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منکر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13894
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ قَالَ: رَأَيْتُ التَّنُوخِيَّ رَسُولَ هِرَقْلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحِمْصَ وَكَانَ جَارًا لِي، شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ بَلَغَ الْفَنَاءَ أَوْ قَرُبَ، فَقُلْتُ: أَلَا تُخْبِرُنِي عَنْ رِسَالَةِ هِرَقْلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرِسَالَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى هِرَقْلَ؟ قَالَ: بَلَى، وَقَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبُوكَ وَبَعَثَ دِحْيَةَ الْكَلْبِيَّ إِلَى هِرَقْلَ، فَلَّمَا أَنْ جَاءَ كِتَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا قِسِّيسِي الرُّومِ وَبِطَارِقَتَهَا، ثُمَّ غَلَّقَ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ الدَّارَ، قَالَ: نَزَلَ هَذَا الرَّجُلُ حَيْثُ رَأَيْتُمْ، وَقَدْ أَرْسَلَ إِلَيَّ يَدْعُونِي إِلَى ثَلَاثِ خِصَالٍ: يَدْعُونِي أَنْ أَتْبَعَهُ عَلَى دِينِهِ، أَوْ أَنْ نُعْطِيَهُ مَا لَنَا عَلَى أَرْضِنَا وَالْأَرْضُ أَرْضُنَا، أَوْ نُلْقِي إِلَيْهِ الْحَرْبَ، وَاللَّهِ لَقَدْ عَرَفْتُمْ فِيمَا تَقْرَءُونَ مِنَ الْكُتُبِ لَتَأْخُذَنَّ مَا تَحْتَ قَدَمِي، فَهَلُمَّ نَتْبَعُهُ عَلَى دِينِهِ أَوْ نُعْطِيهِ مَا لَنَا عَلَى أَرْضِنَا، فَنَخَرُوا نَخْرَةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ حَتَّى خَرَجُوا مِنْ بَرَانِسِهِمْ، وَقَالُوا: تَدْعُونَا إِلَى أَنْ نَذَرَ النَّصْرَانِيَّةَ أَوْ نَكُونَ عَبِيدًا لِأَعْرَابِيٍّ جَاءَ مِنَ الْحِجَازِ؟ فَلَمَّا ظَنَّ أَنَّهُمْ إِنْ خَرَجُوا [ مِنْ عِنْدِهِ ] أَفْسَدُوا عَلَيْهِ رِفَاقَهُمْ وَمُلْكَهُ، قَالَ: إِنَّمَا قُلْتُ ذَلِكَ لَكُمْ لِأَعْلَمَ صَلَابَتَكُمْ عَلَى أَمْرِكُمْ، ثُمَّ دَعَا رَجُلًا مِنْ عَرَبِ تُجِيبَ كَانَ عَلَى نَصَارَى الْعَرَبِ، قَالَ: ادْعُ لِي رَجُلًا حَافِظًا لِلْحَدِيثِ عَرَبِيَّ اللِّسَانِ، أَبْعَثُهُ إِلَى هَذَا الرَّجُلِ بِجَوَابِ كِتَابِهِ، فَجَاءَنِي، فَدَفَعَ إِلَيَّ هِرَقْلُ كِتَابًا، فَقَالَ: اذْهَبْ بِكِتَابِي إِلَى هَذَا الرَّجُلِ، فَمَا صَغَيْتَ مِنْ حَدِيثِهِ فَاحْفَظْ مِنْهُ ثَلَاثَ خِصَالٍ: انْظُرْ هَلْ يَذْكُرُ صَحِيفَتَهُ الَّتِي كَتَبَ إِلَيَّ بِشَيْءٍ؟ وَانْظُرْ إِذَا قَرَأَ كِتَابِي هَلْ يَذْكُرُ اللَّيْلَ؟ وَانْظُرْ فِي ظَهْرِهِ هَلْ بِهِ شَيْءٌ يُرِيبُكَ؟ فَانْطَلَقْتُ بِكِتَابِهِ حَتَّى جِئْتُ تَبُوكَ، فَإِذَا هُوَ جَالِسٌ بَيْنَ أَصْحَابِهِ مُحْتَبِيًا عَلَى الْمَاءِ، فَقُلْتُ: أَيْنَ صَاحِبُكُمْ؟ قِيلَ: هَا هُوَ ذَا، فَأَقْبَلْتُ أَمْشِي حَتَّى جَلَسْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَنَاوَلْتُهُ كِتَابِي فَوَضَعَهُ فِي حِجْرِهِ ثُمَّ قَالَ:" مِمَّنْ أَنْتَ؟"، قُلْتُ: أَنَا أَحَدُ تَنُوخَ، فَقَالَ:" هَلْ لَكَ فِي الْحَنِيفِيَّةِ مِلَّةِ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ؟"، قُلْتُ: إِنِّي رَسُولُ قَوْمٍ، وَعَلَى دِينِ قَوْمٍ لَا أَرْجِعُ عَنْهُ حَتَّى أَرْجِعَ إِلَيْهِمْ، [ فَضَحَكَ وَ ] قَالَ:" (إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ) يَا أَخَا تَنُوخَ، إِنِّي كَتَبْتُ بِكِتَابٍ [ إِلَى كِسْرَى فَمَزَّقَهُ، وَاللَّهُ مُمَزِّقُهُ، وَمُمَزِّقُ مُلْكَهُ، وَكَتَبْتُ ] إِلَى النَّجَاشِيِّ فَخَرَقَهَا، وَاللَّهُ مُخْرِقُهُ وَمُخْرِقُ مُلْكِهِ، وَكَتَبْتُ إِلَى صَاحِبِكُمْ بِصَحِيفَةٍ فَأَمْسَكَهَا، فَلَنْ يَزَالَ النَّاسُ يَجِدُونَ مِنْهُ بَأْسًا مَا دَامَ فِي الْعَيْشِ خَيْرٌ"، قُلْتُ: هَذِهِ إِحْدَى الثَّلَاثِ الَّتِي أَوْصَانِي بِهَا [ صَاحِبِي ] ، وَأَخَذْتُ سَهْمًا مِنْ جَعْبَتِي فَكَتَبْتُهَا فِي جِلْدِ سَيْفِي، ثُمَّ أَنَّهُ نَاوَلَ الصَّحِيفَةَ رَجُلًا عَنْ يَسَارِهِ، فَقُلْتُ: مَنْ صَاحِبُ كِتَابِكُمُ الَّذِي يَقْرَأُ لَكُمْ؟ قَالُوا: مُعَاوِيَةُ، فَإِذَا فِي كِتَابِ صَاحِبِي: يَدْعُونِي إِلَى جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ، فَأَيْنَ النَّارُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ فَأَيْنَ اللَّيْلُ إِذَا جَاءَ النَّهَارُ؟"، فَأَخَذْتُ سَهْمًا مِنْ جُعَيْبَتِي فَكَتَبْتُهُ فِي جِلْدِ سَيْفِي، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ كِتَابِي قَالَ: إِنَّ لَكَ حَقًّا وَأَنْتَ رَسُولٌ فَلَوْ وُجِدَتْ عِنْدَنَا جَائِزَةٌ جَوَّزْنَاكَ بِهَا، إِنَّا سَفْرٌ مُرَمِّلُونَ، قَالَ: فَنَادَاهُ رَجُلٌ مِنْ طَائِفَةِ النَّاسِ: أَنَا أُجَوِّزُهُ، فَفَتَحَ رَحْلَهُ فَإِذَا هُوَ يَأْتِي بِحُلَّةٍ صَفُورِيَّةٍ، فَوَضَعَهَا فِي حِجْرِي، فَقُلْتُ: مَنْ صَاحِبُ الْحُلَّةِ؟ قِيلَ: عُثْمَانُ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ يُنْزِلُ هَذَا الرَّجُلَ؟"، فَقَالَ فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ: أَنَا، فَقَامَ الْأَنْصَارِيُّ وَقُمْتُ مَعَهُ، فَلَمَّا خَرَجْتُ مِنْ طَائِفَةِ الْمَجْلِسِ نَادَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" [ تَعَالَ ] يَا أَخَا تَنُوخَ"، فَأَقْبَلْتُ أَهْوِي [ إِلَيْهِ ] حَتَّى كُنْتُ قَائِمًا فِي مَجْلِسِي الَّذِي كُنْتُ فِيهِ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَحَلَّ حَبْوَتَهُ عَنْ ظَهْرِهِ فَقَالَ:" هَهُنَا، امْضِ لِمَا أُمِرْتَ بِهِ"، فَجُلْتُ فِي ظَهْرِهِ، فَإِذَا أَنَا بِخَاتَمٍ فِي مَوْضِعِ غُضْرُوفِ الْكَتِفِ مِثْلَ الْحَجْمَةِ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ، وَرِجَالُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ كَذَلِكَ.
سعید بن ابوراشد بیان کرتے ہیں: ”حمص“ میں میری ملاقات تنوخی سے ہوئی، جو ہرقل کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف قاصد تھے وہ صاحب میرے پڑوسی تھے اور ایک بوڑھے عمر رسیدہ شخص تھے، میں نے کہا: کیا آپ مجھے ہرقل کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجے گئے مکتوب اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہرقل کی طرف بھیجے گئے مکتوب کے بارے میں نہیں بتائیں گے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تبوک تشریف لائے، آپ نے سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کو ہرقل کی طرف بھیجا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب اس کے پاس آیا، تو اس نے روم کے پادریوں اور سرداروں کو بلایا اور اپنے لئے اور ان کے لئے دروازہ بند کروا دیا۔ پھر اس نے کہا: یہ شخص آیا ہے، جس کو تم دیکھ رہے ہو (یا وہ صاحب مبعوث ہوئے ہیں، جن کے بارے میں تمہیں پتہ چلا ہے) انہوں نے مجھے پیغام بھیجا ہے، اور تین چیزوں کی دعوت دی ہے، انہوں نے اس بات کی دعوت دی ہے کہ میں اُن کے دین کے حوالے سے ان کی پیروی کر لوں، یا پھر یہ ہے کہ ہم اپنے علاقے میں رہیں اور ان کو فدیہ ادا کرتے رہیں، یا پھر یہ ہے کہ ان کے ساتھ جنگ کر لیں، اللہ کی قسم! تم لوگ جو کتابیں پڑھتے رہے ہو، اس کے حوالے سے تم لوگوں کو اس بات کی معرفت حاصل ہے کہ وہ میرے قدموں کے نیچے کی جگہ (یعنی میری سلطنت) پر بھی قبضہ کر لیں گے، تو یا تو ہم ان کے دین کی پیروی کر لیتے ہیں، یا پھر یہ ہے کہ ہم اپنے علاقے میں رہتے ہیں اور انہیں فدیہ دے دیتے ہیں، تو وہ سب لوگ ایک دم غصے میں آ گئے، انہوں نے اپنی ٹوپیاں اتار دیں اور بولے: کیا تم ہمیں اس بات کی دعوت دے رہے ہو کہ ہم عیسائیت کو چھوڑ دیں؟ اور ہم حجاز سے آئے ہوئے ایک دیہاتی کے غلام بن جائیں؟ جب ہرقل نے یہ محسوس کیا کہ وہ لوگ اُسے چھوڑ کے چلے جائیں گے اور اُن کا ساتھ خراب ہو جائے گا اور اس کی بادشاہی کو نقصان ہو گا، تو اس نے کہا: میں نے یہ بات تم سے اس لئے کی تھی، تاکہ تمہارے دین کے بارے میں تمہاری مضبوطی کو جان سکوں پھر اس نے عربوں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بلایا، جو عرب عیسائیوں کا حکمران تھا، اس نے کہا: تم میرے پاس کسی ایسے شخص کو لے کر آؤ! جو بات کو اچھی طرح یاد رکھتا ہو اور عربی زبان جانتا ہو، تاکہ میں اس سے ان صاحب کی طرف اُن کے جوابی مکتوب کے ہمراہ بھیجوں، تو اس شخص نے مجھے بلوایا، ہرقل نے جوابی مکتوب میرے حوالے کیا، اور بولا: میرا یہ مکتوب لے کر ان صاحب کے پاس جاؤ، اور ان کی کوئی بات بھولنا نہیں، خاص طور پر تین چیزیں اُن کے حوالے سے یاد رکھنا، تم اس بات کا جائزہ لینا کہ انہوں نے جو مکتوب بھیجا تھا، اُس حوالے سے وہ کسی چیز کا ذکر کرتے ہیں؟ اور اس بات کا جائزہ لینا کہ جب وہ میرا مکتوب پڑھتے ہیں، تو کیا ہوتا ہے؟ کیا وہ رات کا ذکر کرتے ہیں؟ اور تم ان کی پشت کا جائزہ لینا کہ کیا وہاں کوئی ایسی چیز ہے جو تمہیں شک میں مبتلا کرتی ہو؟ راوی کہتے ہیں: میں اُس کا مکتوب لے کر تبوک آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے درمیان ”احتباء“ کے طور پر بیٹھے ہوئے تھے، وہ لوگ ایک پانی کے پاس موجود تھے، میں نے دریافت کیا: تمہارے آقا کہاں ہیں؟ تو بتایا گیا: کہ وہ یہ ہیں، میں چلتا ہوا آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا، میں نے اپنے پاس موجود مکتوب اُن کی طرف بڑھایا، تو انہوں نے اسے اپنی گود میں رکھ لیا اور پھر دریافت کیا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ میں نے جواب دیا تنوخ سے تعلق رکھتا ہوں، انہوں نے دریافت کیا: کیا تم صحیح دین کو قبول کرنے میں دلچسپی رکھتے ہو؟ جو تمہارے جدامجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا دین ہے، میں نے کہا: میں ایک قوم کا نمائندہ ہوں اور ایک قوم کے دین پر گامزن ہوں، میں اس سے اس وقت تک رجوع نہیں کروں گا، جب تک ان لوگوں کے پاس واپس نہیں چلا جاتا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیئے، آپ نے یہ آیت پڑھی: ”بے شک تم جسے چاہتے ہو، اسے ہدایت نہیں دیتے، بلکہ اللہ تعالیٰ اسے ہدایت دیتا ہے، جسے وہ چاہتا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے تنوخ سے تعلق رکھنے والے فرد! میں نے کسریٰ کی طرف ایک مکتوب بھیجا، اُس نے اسے پھاڑ دیا، اللہ تعالیٰ اسے اور اس کی حکومت کو پھاڑ دے گا، میں نے نجاشی کی طرف ایک مکتوب بھیجا، اُس نے اسے پھاڑ دیا، اللہ تعالیٰ اُسے اور اس کی حکومت کو پھاڑ دے گا، میں نے تمہارے حکمران کی طرف ایک مکتوب بھیجا، اُس نے اسے سنبھال کے رکھا، تو وہ لوگ مسلسل ایسی حالت میں رہیں گے کہ انہیں کوئی پریشانی نہیں ہو گی، جب تک وہ رہے گا، یہ لوگ بہتر رہیں گے، راوی کہتے ہیں: میں نے سوچا میرے حکمران نے مجھے جو تلقین کی تھی اُن میں سے ایک بات تو سامنے آ گئی ہے، میں نے اپنے ترکش میں سے ایک تیر لیا اور اپنی تلوار کے چمڑے پر یہ بات نوٹ کر لی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مکتوب اپنے بائیں طرف موجود ایک شخص کی طرف بڑھایا، میں نے دریافت کیا: یہ صاحب کون ہیں؟ جو تمہارے لئے اس مکتوب کو پڑھیں گے، تو لوگوں نے بتایا: یہ معاویہ ہیں، میرے حکمران نے جو خط لکھا تھا، اُس میں یہ بات مذکور تھی: آپ جنت کے بارے میں دعوت دیتے ہیں، جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین جتنی ہے، جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گی ہے، تو پھر جہنم کہاں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! جب دن آ جاتا ہے، تو رات کہاں ہوتی ہے؟ راوی کہتے ہیں: میں نے اپنے ترکش میں سے ایک تیر نکالا اور اپنی تلوار کے چمڑے پر یہ بات نوٹ کر لی، جب وہ صاحب میرے مکتوب کو پڑھ کر فارغ ہوئے، تو انہوں نے کہا: تمہارا ایک حق ہے کہ تم ایک قاصد ہو، اگر تم ہمارے پاس اہتمام کے طور پر کوئی چیز پاتے، تو ہم نے وہ تمہیں کھلانی تھی، لیکن ہم خود سفر کر رہے ہیں، راوی کہتے ہیں: تو ان لوگوں میں سے ایک شخص نے بلند آواز میں کہا: میں اسے کوئی تحفہ دیتا ہوں، پھر اس نے اپنے پالان کو کھولا اور ایک صفوری حلہ لے کر آیا اور وہ میری گود میں رکھ دیا، میں نے دریافت کیا: یہ حلہ دینے والے صاحب کون ہیں؟ تو بتایا گیا: یہ صاحب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون شخص اس کی مہمان نوازی کرے گا؟ تو ایک انصاری نوجوان بولا: میں کروں گا، وہ انصاری اُٹھ کھڑا ہوا، اُس کے ساتھ میں بھی اُٹھ گیا، جب میں اس محفل سے اٹھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلند آواز میں مخاطب کر کے فرمایا: اے تنوخ سے تعلق رکھنے والے فرد! آگے آؤ! میں آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھا، یہاں تک کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس جگہ پر کھڑا ہو گیا، جہاں پہلے بیٹھا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پشت پر بندھے ہوئے کپڑے کو کھولا اور فرمایا: اس حوالے سے جو تمہیں حکم دیا گیا تھا، اُس کو بھی پورا کر لو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پشت سے کپڑا ہٹایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے کے مخصوص مقام پر مہر نبوت موجود تھی، جو ایک بڑے بٹن کی مانند تھی۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں، اور عبداللہ بن أحمد کے رجال بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13894]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1597) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (441/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15228»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13895
وَعَنْ دِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ أَنَّهُ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكِتَابٍ إِلَى قَيْصَرَ، فَقَدِمْتُ عَلَيْهِ فَأَعْطَيْتُهُ الْكِتَابَ وَعِنْدَهُ ابْنُ أَخٍ لَهُ أَحْمَرُ أَزْرَقُ سَبِطُ الرَّأْسِ، فَلَمَّا قَرَأَ الْكِتَابَ كَانَ فِيهِ:" مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى هِرَقْلَ صَاحِبِ الرُّومِ"، قَالَ: فَنَخَرَ ابْنُ أَخِيهِ نَخْرَةً، وَقَالَ: لَا يُقْرَأُ هَذَا الْيَوْمَ، فَقَالَ لَهُ قَيْصَرُ: لِمَ؟ قَالَ: إِنَّهُ بَدَأَ بِنَفْسِهِ وَكَتَبَ:" صَاحِبَ الرُّومِ"، وَلَمْ يَكْتُبْ: مَلِكَ الرُّومِ، فَقَالَ قَيْصَرُ: لَتَقْرَأَنَّهُ، فَلَمَّا قَرَأَ الْكِتَابَ وَخَرَجُوا مِنْ عِنْدِهِ، أَدْخَلَنِي عَلَيْهِ وَأَرْسَلَ إِلَى الْأُسْقُفِ، وَهُوَ صَاحِبُ أَمْرِهِمْ، فَأَخْبَرُوهُ وَأَخْبَرَهُ وَأَقْرَأَهُ الْكِتَابَ، فَقَالَ لَهُ الْأُسْقُفُ: هَذَا الَّذِي كُنَّا نَنْتَظِرُ وَبَشَّرَنَا بِهِ عِيسَى، قَالَ لَهُ قَيْصَرُ: كَيْفَ تَأْمُرُنِي؟ قَالَ لَهُ الْأُسْقُفُ: أَمَّا أَنَا فَمُصَدِّقُهُ وَمُتَّبِعُهُ، فَقَالَ لَهُ قَيْصَرُ: أَمَّا أَنَا إِنْ فَعَلْتُ ذَلِكَ ذَهَبَ مُلْكِي، ثُمَّ خَرَجْنَا مِنْ عِنْدِهِ، فَأَرْسَلَ قَيْصَرُ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ وَهُوَ يَوْمَئِذٍ عِنْدَهُ، قَالَ: حَدِّثْنِي عَنْ هَذَا الَّذِي خَرَجَ بِأَرْضِكُمْ، مَا هُوَ؟ قَالَ: شَابٌّ، قَالَ: فَكَيْفَ حَسَبُهُ فِيكُمْ؟ قَالَ: هُوَ فِي حَسَبٍ مِنَّا لَا يُفَضَّلُ عَلَيْهِ أَحَدٌ، قَالَ: هَذِهِ آيَةُ النُّبُوَّةِ، قَالَ: كَيْفَ صِدْقُهُ؟ قَالَ: مَا كَذَبَ قَطُّ، قَالَ: هَذِهِ آيَةُ النُّبُوَّةِ، قَالَ: أَرَأَيْتَ مَنْ خَرَجَ مِنْ أَصْحَابِكُمْ إِلَيْهِ، هَلْ يَرْجِعُ إِلَيْكُمْ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: هَذِهِ آيَةُ النُّبُوَّةِ، قَالَ: أَرَأَيْتَ مَنْ خَرَجَ مِنْ أَصْحَابِهِ إِلَيْكُمْ، هَلْ يَرْجِعُونَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: هَذِهِ آيَةُ النُّبُوَّةِ، قَالَ: هَلْ يَنْكُبُ أَحْيَانًا إِذَا قَاتَلَ هُوَ فِي أَصْحَابِهِ؟ قَالَ: قَدْ قَاتَلَهُ قَوْمٌ فَهَزَمَهُمْ وَهَزَمُوهُ، قَالَ: هَذِهِ آيَةُ النُّبُوَّةِ، قَالَ: ثُمَّ دَعَانِي فَقَالَ: أَبْلِغْ صَاحِبَكَ أَنِّي أَعْلَمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ، وَلَكِنْ لَا أَتْرُكُ مُلْكِي، قَالَ: وَأَمَّا الْأُسْقُفُ فَإِنَّهُ كَانُوا يَجْتَمِعُونَ إِلَيْهِ فِي كُلِّ أَحَدٍ، فَيَخْرُجُ إِلَيْهِمْ وَيُحَدِّثُهُمْ وَيُذَكِّرُهُمْ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْأَحَدِ لَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِمْ وَقَعَدَ إِلَى يَوْمِ الْأَحَدِ الْآخَرِ، فَكُنْتُ أَدْخُلُ إِلَيْهِ فَيُكَلِّمُنِي وَيَسْأَلُنِي، فَلَمَّا جَاءَ الْأَحَدُ الْآخَرُ انْتَظَرُوهُ لِيَخْرُجَ إِلَيْهِمْ فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِمْ، وَاعْتَلَّ عَلَيْهِمْ بِالْمَرَضِ، وَفَعَلَ ذَلِكَ مِرَارًا، وَبَعَثُوا إِلَيْهِ: لَتَخْرُجَنَّ إِلَيْنَا أَوْ لَنَدْخُلَنَّ عَلَيْكَ فَنَقْتُلَكَ، فَإِنَّا قَدْ أَنْكَرْنَاكَ مُنْذُ قَدِمِ هَذَا الْعَرَبِيُّ، فَقَالَ الْأُسْقُفُ: خُذْ هَذَا الْكِتَابَ وَاذْهَبْ إِلَى صَاحِبِكَ، فَاقْرَأْ عَلَيْهِ السَّلَامَ وَأَخْبِرْهُ أَنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَأَنِّي قَدْ آمَنْتُ بِهِ وَصَدَّقْتُهُ وَاتَّبَعْتُهُ وَأَنَّهُمْ قَدْ أَنْكَرُوا عَلَيَّ ذَلِكَ، فَبَلِّغْهُ مَا تَرَى، ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْهِمْ فَقَتَلُوهُ، ثُمَّ خَرَجَ دِحْيَةُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ رُسُلُ عُمَّالِ كِسْرَى عَلَى صَنْعَاءَ، بَعَثَهُمْ إِلَيْهِ وَكَتَبَ إِلَى صَاحِبِ صَنْعَاءَ يَتَوَعَّدُهُ يَقُولُ: لِتَكْفِنِي رَجُلًا خَرَجَ بِأَرْضِكَ يَدْعُونِي إِلَى دِينِهِ أَوْ أُؤَدِّي الْجِزْيَةَ، أَوْ لَأَقْتُلَنَّكَ - أَوْ قَالَ: لَأَفْعَلَنَّ بِكَ - فَبَعَثَ صَاحِبُ صَنْعَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَمْسَةَ عَشَرَ رَجُلًا، فَوَجَدَهُمْ دِحْيَةُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَرَأَ كِتَابَ صَاحِبِهِمْ تَرَكَهُمْ خَمْسَ عَشْرَةَ لَيْلَةً، فَلَمَّا مَضَتْ خَمْسَ عَشْرَةَ لَيْلَةً تَعَرَّضُوا لَهُ، فَلَمَّا رَآهُمْ دَعَاهُمْ فَقَالَ:" اذْهَبُوا إِلَى صَاحِبِكُمْ فَقُولُوا لَهُ: إِنَّ رَبِّي قَتَلَ رَبَّهُ اللَّيْلَةَ"، فَانْطَلَقُوا فَأَخْبَرُوهُ بِالَّذِي صَنَعَ فَقَالَ: أَحْصُوا هَذِهِ اللَّيْلَةَ، قَالَ: أَخْبِرُونِي كَيْفَ رَأَيْتُمُوهُ؟ قَالُوا: مَا رَأَيْنَا مَلِكًا أَهْيَأَ مِنْهُ، يَمْشِي فِيهِمْ لَا يَخَافُ شَيْئًا، مُبْتَذِلًا لَا يُحْرَسُ، وَلَا يَرْفَعُونَ أَصْوَاتَهُمْ عِنْدَهُ، قَالَ دِحْيَةُ: ثُمَّ جَاءَ الْخَبَرُ أَنَّ كِسْرَى قُتِلَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ يَحْيَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک مکتوب دے کر قیصر کے پاس بھیجا، جب میں اس کے پاس آیا، اور میں نے اسے مکتوب دیا، تو اس وقت اس کے پاس اس کا ایک بھتیجا موجود تھا، جو سرخ رنگت کا، نیلی آنکھوں کا مالک تھا، اس کے سر کے بال بالکل سیدھے تھے، جب اس نے مکتوب پڑھنا شروع کیا، تو اس میں یہ تحریر تھا: ”یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے، روم کے متعلقہ فرد، ہرقل کے نام ہے“ راوی کہتے ہیں: تو اس کا بھتیجا غصے میں آ گیا اور بولا: اس کو آج نہیں پڑھا جائے گا، قیصر نے اس سے دریافت کیا: وہ کیوں؟ اس نے کہا: ایک بات تو یہ ہے کہ انہوں نے اپنی ذات کا ذکر کر کے آغاز کیا ہے، دوسرا یہ کہ انہوں نے لکھا ہے روم کے متعلقہ فرد، انہوں نے یہ نہیں لکھا کہ روم کے بادشاہ، تو قیصر نے کہا: تم اسے پڑھو، جب اس نے اس مکتوب کو پڑھا تو وہ لوگ اس کے پاس سے اٹھ کے چلے گئے، اس نے مجھے اپنے پاس بلوایا اور ایک پادری کو بلوایا جو ان کے معاملے سے متعلقہ فرد تھا، اس نے اس بارے میں اس پادری کو بتایا اور اسے وہ خط پڑھایا تو اس پادری نے اس سے کہا: یہ وہی صاحب ہیں جن کا ہم انتظار کر رہے تھے اور جن کے بارے میں سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے ہمیں بشارت دی تھی، قیصر نے اس سے کہا: تم اس بارے میں مجھے کیا ہدایت کرتے ہو؟ پادری نے اس سے کہا: جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے، تو میں ان کی تصدیق کروں گا اور ان کی پیروی کروں گا، قیصر نے اس سے کہا: لیکن جہاں تک میرا تعلق ہے، تو اگر میں ایسا کر لیتا ہوں تو میری حکومت ختم ہو جائے گی، پھر ہم اس کے پاس سے اٹھ کے آ گئے، قیصر نے ابوسفیان کو پیغام بھیجا جو ان دنوں وہاں ہی تھے۔ اس نے کہا: آپ مجھے ان صاحب کے بارے میں بتائیے جو آپ کے علاقے میں مبعوث ہوئے ہیں وہ کون ہیں، ابوسفیان نے بتایا وہ ایک نوجوان ہیں، اس نے دریافت کیا: آپ لوگوں کے درمیان ان کا حسب نسب کیسا ہے، ابوسفیان نے بتایا کہ وہ حسب نسب کے اعتبار سے ایسے ہیں کہ کوئی ان پر فضیلت نہیں رکھتا، قیصر نے کہا: یہ نبوت کی ایک نشانی ہے، اس نے دریافت کیا: ان کی سچائی کیسی ہے، ابوسفیان نے کہا: انہوں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا:، قیصر نے کہا: یہ نبوت کی نشانی ہے، پھر قیصر نے دریافت کیا: اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے کہ تمہارے ساتھیوں میں سے جو شخص نکل کر ان کی طرف گیا ہو، کیا وہ تمہاری طرف واپس بھی آ جاتا ہے؟ ابوسفیان نے کہا: جی نہیں، تو قیصر نے کہا: یہ نبوت کی نشانی ہے، پھر اس نے کہا: اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے کہ ان کے ساتھیوں میں سے کوئی نکل کر تمہاری طرف آ جائے تو وہ لوگ ان کی طرف واپس چلے جاتے ہیں، ابوسفیان نے جواب دیا: جی ہاں، تو قیصر نے کہا: یہ نبوت کی نشانی ہے، پھر قیصر نے دریافت کیا: کیا کبھی ایسا بھی ہوا، انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے لڑائی کی ہو، تو ابوسفیان نے بتایا کہ ان کے مخالفین نے ان کے ساتھ لڑائی کی، کبھی انہوں نے اپنے مخالفین کو پسپا کر دیا، اور کبھی ان کے مخالفین نے انہیں پسپا کر دیا، قیصر نے کہا: یہ نبوت کی نشانی ہے، راوی بیان کرتے ہیں: پھر قیصر نے مجھے بلایا اور بولا: تم اپنے آقا تک یہ پیغام پہنچا دو کہ ہم پہچان گئے ہیں کہ آپ اللہ کے نبی ہیں لیکن میں اپنی حکومت نہیں چھوڑ سکتا۔ راوی بیان کرتے ہیں: جہاں تک اس پادری کا تعلق ہے، تو اس کا یہ معاملہ تھا، لوگ ہر اتوار کے دن اس کے پاس اکٹھے ہوتے تھے، وہ نکل کر ان کے پاس آتا تھا اور ان کے ساتھ بات چیت کرتا تھا، انہیں وعظ و نصیحت کرتا تھا، جب اتوار کا دن آیا تو وہ اس مرتبہ نکل کر ان کے پاس نہیں آیا اور اگلا اتوار آنے تک وہ اپنی جگہ پر موجود رہا، میں اس کے پاس جاتا تھا، وہ میرے ساتھ بات چیت کرتا تھا وہ میرے ساتھ سوال و جواب کرتا تھا، جب اگلے اتوار کا دن آیا اور لوگ انتظار کر رہے تھے کہ وہ نکل کر ان کے پاس آئے گا، تو وہ نکل کر ان کے پاس نہیں گیا اور ان کے سامنے یہ عذر پیش کیا کہ وہ بیمار ہے، ایسا چند مرتبہ ہوا، تو ان لوگوں نے اسے پیغام بھیجا کہ یا تو تم نکل کر ہمارے پاس آ جاؤ! ورنہ ہم اندر تمہارے پاس آ کر تمہیں قتل کر دیں گے، کیونکہ جب سے یہ عربی شخص آیا ہے ہمیں تمہاری صورت حال بدلی ہوئی محسوس ہو رہی ہے، تو اس پادری نے مجھ سے کہا: تم یہ مکتوب لو اور اسے لے کر اپنے آقا کے پاس جاؤ اور انہیں سلام کہنا اور انہیں یہ بتانا کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، میں ان پر ایمان لاتا ہوں، ان کی تصدیق کرتا ہوں، ان کی پیروی کرتا ہوں، لیکن ان لوگوں نے میری اس بات کو ناپسند کیا ہے، تو تم جو صورت حال دیکھو گے، اس کے بارے میں انہیں بتا دینا، پھر وہ نکل کر ان لوگوں کے پاس گیا اور ان لوگوں نے اسے قتل کر دیا۔ پھر سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آ گئے، اس وقت صنعاء میں موجود کسریٰ کے مقرر کردہ گورنر کے نمائندے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، انہیں آپ کی طرف بھیجا گیا تھا، کسریٰ نے صنعاء کے گورنر کو خط لکھا تھا، جس میں اس سے یہ کہا: تھا: کہ تم ان صاحب پر قابو پا لو، جو تمہاری سرزمین پر مبعوث ہوئے ہیں، اور مجھے اپنے دین کی طرف دعوت دے رہے ہیں کہ یا تو میں ان کا دین قبول کر لوں، یا جزیہ دے دوں، ورنہ میں تمہیں قتل کر دوں گا، یا میں تمہیں یہ کروں گا، تو صنعاء کے گورنر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پندرہ افراد بھیجے، سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ نے ان افراد کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پایا تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے آقا کا مکتوب پڑھا، تو آپ نے پندرہ دن انہیں ایسے ہی رہنے دیا، جب پندرہ دن گزر گئے تو وہ لوگ آپ کے سامنے آئے، جب آپ نے انہیں ملاحظہ کیا تو انہیں بلایا اور ارشاد فرمایا: تم اپنے آقا (یعنی صنعاء کے گورنر) کے پاس جاؤ! اور اس سے یہ کہو کہ میرے پروردگار نے آج رات اس کے آقا (یعنی کسریٰ) کو قتل کر دیا ہے، وہ لوگ گئے اور اس بارے میں اس گورنر کو بتایا، تو اس نے کہا: تم لوگ اس رات کا حساب لگاؤ کہ وہ کون سی رات تھی؟ اس نے یہ بھی کہا: کہ تم لوگ بتاؤ کہ تم نے ان کو کیسا پایا؟ تو ان لوگوں نے بتایا: کہ ہم نے ان سے زیادہ ہیبت ناک (یعنی بارعب) کوئی بادشاہ نہیں دیکھا، وہ لوگوں کے درمیان چلتے ہیں اور انہیں کسی سے کوئی خوف نہیں ہوتا، وہ عام کی حالت میں رہتے ہیں، ان کی حفاظت نہیں کی جاتی، لیکن ان کے پاس آواز بھی بلند نہیں کی جاتی، سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر یہ اطلاع آ گئی کہ اُس رات کسریٰ قتل ہو گیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن یحیی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13895]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2374)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2366، وأخرجه فتح الباري برقم: 97، 1017، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1817»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13896
وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: أُخْرِجَ جَيْشٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَنَا أَمِيرُهُمْ، حَتَّى نَزَلْنَا الْإِسْكَنْدَرِيَّةَ فَقَالَ عَظِيمٌ مِنْ عُظَمَائِهِمْ: أَخْرِجُوا إِلَيَّ رَجُلًا أُكَلِّمُهُ وَيُكَلِّمُنِي، فَقُلْتُ: لَا يَخْرُجُ إِلَيْهِ غَيْرِي، فَخَرَجْتُ مَعَ تُرْجُمَانِهِ حَتَّى وُضِعَ لَنَا مِنْبَرَانِ، فَقَالَ: مَا أَنْتُمْ؟ فَقُلْنَا: نَحْنُ الْعَرَبُ، وَنَحْنُ أَهْلُ الشَّوْكِ وَالْقَرَظِ، وَنَحْنُ أَهْلُ بَيْتِ اللَّهِ، كُنَّا أَضْيَقَ النَّاسِ أَرْضًا وَأَشَدَّهُ عَيْشًا، نَأْكُلُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ، وَيُغِيرُ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ بِشَرِّ عَيْشٍ عَاشَ بِهِ النَّاسُ، حَتَّى خَرَجَ فِينَا رَجُلٌ لَيْسَ بِأَعْظَمِنَا يَوْمَئِذٍ شَرَفًا وَلَا بِأَكْثَرِنَا مَالًا، قَالَ: أَنَا رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ، يَأْمُرُنَا بِأَشْيَاءَ لَا نَعْرِفُ، وَيَنْهَانَا عَمَّا كُنَّا عَلَيْهِ وَكَانَ عَلَيْهِ آبَاؤُنَا، فَشَنِفْنَا لَهُ وَكَذَّبْنَاهُ وَرَدَدْنَا عَلَيْهِ مَقَالَتَهُ، حَتَّى خَرَجَ إِلَيْهِ قَوْمٌ مِنْ غَيْرِنَا فَقَالُوا: نَحْنُ نُصَدِّقُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَّبِعُكَ وَنُقَاتِلُ مَنْ قَاتَلَكَ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ وَخَرَجْنَا إِلَيْهِ فَقَاتَلْنَاهُ، فَظَهَرَ عَلَيْنَا وَغَلَبَنَا، وَتَنَاوَلَ مَنْ يَلِيهِ مِنَ الْعَرَبِ فَقَاتَلَهُمْ حَتَّى ظَهَرَ عَلَيْهِمْ، فَلَوْ يَعْلَمُ مَنْ وَرَائِيَ مِنَ الْعَرَبِ مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ لَمْ يَبْقَ أَحَدٌ حَتَّى جَاءَكُمْ حَتَّى يُشَارِكَكُمْ فِيمَا أَنْتُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ، فَضَحِكَ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ صَدَقَ، قَدْ جَاءَتْنَا رُسُلُنَا بِمِثْلِ الَّذِي جَاءَ بِهِ رَسُولُكُمْ، فَكُنَّا عَلَيْهِ حَتَّى ظَهَرَتْ فِينَا فِتْيَانٌ فَجَعَلُوا يَعْمَلُونَ فِينَا بِأَهْوَائِهِمْ وَيَتْرُكُونَ أَمْرَ الْأَنْبِيَاءِ، فَإِنْ أَنْتُمْ أَخَذْتُمْ بِأَمْرِ نَبِيِّكُمْ لَمْ يُقَاتِلْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبْتُمُوهُ، وَلَمْ يُشَارِرْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا ظَهَرْتُمْ عَلَيْهِ، فَإِذَا فَعَلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي فَعَلْنَا، وَتَرَكْتُمْ أَمْرَ نَبِيِّكُمْ، وَعَمِلْتُمْ مِثْلَ الَّذِي عَمِلُوا بِأَهْوَائِهِمْ، فَهُمْ لَمْ يَكُونُوا أَكْثَرَ عَدَدًا مِنَّا وَلَا أَشَدَّ قُوَّةً مِنَّا، فَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: فَمَا كَلَّمْتُ رَجُلًا أَنْكَرَ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
علقمہ بن وقاص بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی کہ مسلمانوں کا ایک لشکر بھیجا گیا، میں ان لوگوں کا امیر تھا، ہم نے اسکندریہ کے مقام پر پڑاؤ کیا، تو دشمن کے ایک بڑے فرد نے یہ کہا: کسی شخص کو میرے پاس بھیجو تاکہ میں اس کے ساتھ بات چیت کروں اور وہ میرے ساتھ بات کرے (سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) تو میں نے کہا: میرے علاوہ اور کوئی اس کی طرف نہیں جائے گا، تو میں اس کے قاصد کے ہمراہ نکلا، یہاں تک کہ ہمارے لئے دو منبر رکھے گئے، اس نے دریافت کیا: تم لوگ کون ہو؟ میں نے جواب دیا: ہم عرب ہیں، ہم کانٹوں اور پتوں میں رہنے والے لوگ ہیں، ہم اللہ کے گھر کے پاس رہنے والے لوگ ہیں، ہم روئے زمین پر سب سے زیادہ تنگی کا شکار لوگ تھے، اور ہماری زندگی سب سے زیادہ مشکل تھی، ہم مردار اور خون کھا لیا کرتے تھے اور ایک دوسرے پر حملہ آور ہو جایا کرتے تھے، ہم اس سب سے برے طریقے سے زندہ رہے تھے جس کے ساتھ لوگ رہ سکتے ہیں، یہاں تک کہ ہمارے درمیان ایک صاحب کا ظہور ہوا، جو نہ تو معاشرتی طور پر سب سے زیادہ نمایاں حیثیت کے مالک تھے اور نہ ہی سب سے زیادہ مال دار تھے، انہوں نے کہا: میں تم لوگوں کی طرف اللہ کا رسول ہوں، انہوں نے ہمیں ایسی باتوں کا حکم دیا، جن سے ہم واقف نہیں تھے اور انہوں نے ہمیں ایسی چیزوں سے منع کیا جن پر ہم عمل پیرا تھے، اور ہمارے آباؤ اجداد ان پر عمل پیرا تھے، تو ہم نے ان کی مخالفت کی، ان کی تکذیب کی، ان کی بات کو مسترد کیا۔ یہاں تک کہ ہمارے علاوہ ایک اور قوم ان کے پاس آئی اور اس قوم کے لوگوں نے کہا: کہ ہم آپ کی تصدیق کرتے ہیں اور آپ پر ایمان لاتے ہیں اور آپ کی پیروی کرتے ہیں، جو شخص آپ کے ساتھ لڑائی کرے گا، ہم اس کے ساتھ جنگ کریں گے، تو وہ صاحب ان لوگوں کے پاس تشریف لے گئے، پھر ہم ان کے پیچھے گئے، ہم نے ان کے ساتھ لڑائی کی، تو وہ ہم پر غالب آ گئے اور پھر انہوں نے عربوں کے دیگر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر ان سے لڑائی کی، یہاں تک کہ وہ ان پر بھی غالب آ گئے، اگر میرے پیچھے موجود عرب لوگوں کو یہ پتہ چل جائے کہ تم لوگ کس طرح کی خوشحال زندگی گزار رہے ہو، تو وہ سب لوگ تمہارے پاس آ جائیں گے اور تم لوگ جس خوشحال زندگی کو بسر کر رہے ہو، وہ اس میں تمہارے حصے دار بن جائیں گے۔ تو دشمن کا امیر ہنس پڑا اور بولا: بے شک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ کہا: ہے، ہمارے پاس بھی رسول اسی کی مانند تعلیمات لے کے آئے تھے، جو تمہارے رسول لے کے آئے ہیں، اور ہمارے بڑے ان تعلیمات پر عمل پیرا رہے، یہاں تک کہ ہمارے درمیان کچھ لوگ آئے، جنہوں نے اپنی نفسانی خواہشات پر عمل کرنا شروع کر دیا اور انبیاء کے حکم کو ترک کر دیا، جب تک تم لوگ اپنے نبی کے حکم پر عمل پیرا رہو گے، جو بھی تمہارے مقابلے میں آئے گا، تم اس پر غالب آ جاؤ گے اور جو بھی تمہارے سامنے آئے گا، تم اس پر غلبہ پا لو گے اور جب تم لوگ اس طرح کے کام کرو گے، جس طرح کے ہم نے کیے اور تم لوگ اپنے نبی کے حکم کو ترک کر دو گے اور اس کی مانند عمل کرو گے جو ان لوگوں نے عمل کیا جو اپنی نفسانی خواہشات پر عمل کرتے تھے، تو پھر تمہیں تمہارے حال پر چھوڑ دیا جائے گا کیونکہ تم تعداد میں ہم سے زیادہ نہیں ہو، اور قوت میں ہم سے زیادہ مضبوط نہیں ہو۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اُس سے زیادہ سمجھ دار کسی شخص سے بات نہیں کی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمرو بن علقمہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ راوی ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13896]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7353)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13897
وَعَنْ كُرْزِ بْنِ عَلْقَمَةَ قَالَ: قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفْدُ نَصَارَى نَجْرَانَ، مِنْهُمْ أَرْبَعَةٌ وَعِشْرُونَ مِنْ أَشْرَافِهِمْ، وَالْأَرْبَعَةُ وَالْعِشْرُونَ مِنْهُمْ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ إِلَيْهِمْ يَئُولُ أَمْرُهُمْ، الْعَاقِبُ: أَمِيرٌ لِلْقَوْمِ وَذُو رَأْيِهِمْ وَصَاحِبُ مَشُورَتِهِمْ وَالَّذِي لَا يَصْدُرُونَ إِلَّا عَنْ رَأْيِهِ وَأَمْرِهِ، وَاسْمُهُ عَبْدُ الْمَسِيحِ، وَالسَّيِّدُ: عَالِمُهُمْ وَصَاحِبُ رَحْلِهِمْ وَمُجْتَمَعِهِمْ، وَأَبُو حَارِثَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ أَخُو بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ، أُسْقُفُهُمْ وَحَبْرُهُمْ وَإِمَامُهُمْ وَصَاحِبُ مُدَارَسَتِهِمْ، وَكَانَ أَبُو حَارِثَةَ قَدْ شَرُفَ فِيهِمْ حَتَّى حَسُنَ عِلْمُهُ فِي دِينِهِمْ، وَكَانَتْ مُلُوكُ النَّصْرَانِيَّةِ قَدْ سَرَقُوهُ وَقَتَلُوهُ وَبَنَوْا لَهُ الْكَنَائِسَ وَبَسَطُوا عَلَيْهِ الْكَرَامَاتِ لِمَا يَبْلُغُهُمْ مِنَ اجْتِهَادِهِ فِي دِينِهِمْ، فَلَمَّا وَجَّهُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ نَجْرَانَ، جَلَسَ أَبُو حَارِثَةَ عَلَى بَغْلَةٍ لَهُ مُوَجَّهًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِلَى جَنْبِهِ أَخٌ لَهُ يُقَالُ لَهُ: كُرْزُ بْنُ عَلْقَمَةَ يُسَائِلُهُ إِذْ عَثَرَتْ بَغْلَةُ أَبِي حَارِثَةَ فَقَالَ كُرْزٌ: تَعِسَ الْأَبْعَدُ، يُرِيدُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: بَلْ أَنْتَ تَعِسْتَ، قَالَ: وَلِمَ يَا أَخِ؟ قَالَ: وَاللَّهِ إِنَّهُ النَّبِيُّ الَّذِي كُنَّا نَنْتَظِرُ، قَالَ لَهُ كُرْزٌ: مَا يَمْنَعُكَ وَأَنْتَ تَعْلَمُ هَذَا؟ قَالَ: مَا صَنَعَ بِنَا هَؤُلَاءِ الْقَوْمُ، شَرَّفُونَا وَأَكْرَمُونَا وَقَدْ أَبَوْا إِلَّا خِلَافَهُ، وَلَوْ قَدْ فَعَلْتُ نَزَعُوا مِنَّا كُلَّ مَا تَرَى، وَأَضْمَرَ عَلَيْهَا أَخُوهُ كُرْزُ بْنُ عَلْقَمَةَ، يَعْنِي: أَسْلَمَ بَعْدَ ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بُرَيْدَةُ بْنُ سُفْيَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کرز بن علقمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نجران کے عیسائیوں کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وفد میں ان کے چوبیس سرکردہ افراد تھے، اور ان چوبیس افراد میں سے تین افراد ایسے تھے، جن کی طرف ان لوگوں کے معاملات میں رجوع کیا جاتا تھا، ان میں سے ایک ”عاقب“ نام کا شخص تھا، جو ان لوگوں کا امیر تھا اور ان کا تجربہ کار آدمی اور مشورہ دینے والا فرد تھا، وہ لوگ اس کی رائے اور اس کے حکم سے عدول نہیں کرتے تھے، اس کا نام عبدالمسیح تھا، ایک شخص کا نام ”سید“ تھا، وہ ان کا عالم تھا اور ان کے امور کا نگران تھا، ایک شخص ”ابوحارثہ بن علقمہ“ تھا، جو بکر بن وائل سے تعلق رکھتا تھا، وہ ان کا پادری ان کا بڑا عالم اور ان کا پیشوا اور ان کے درس و تدریس کے امور کا نگران تھا، ابوحارثہ کو ان کے درمیان نمایاں حیثیت حاصل تھی، ان لوگوں کے دین کے بارے میں وہ بھرپور عالم تھا، عیسائیوں کے بادشاہ اسے عزت دیتے تھے، اس کی بات کو قبول کرتے تھے، ان لوگوں نے اس کے لئے عبادت خانے تعمیر کیے تھے، اور دین میں اس کی بھرپور کوشش کی وجہ سے اسے بہت سے اعزاز و احترام سے نوازا تھا۔ جب یہ لوگ نجران سے چل کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جانے کے لئے روانہ ہوئے، تو ابوحارثہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جانے کے لئے اپنے خچر پر بیٹھا، اس کے پہلو میں اس کا بھائی تھا، جس کا نام کرز بن علقمہ تھا، وہ اس سے بات چیت کر رہا تھا، اسی دوران ابوحارثہ کے خچر کو ٹھوکر لگی تو کرز نے کہا: دور کا شخص، برباد ہو جائے، اس کی مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، تو ابوحارثہ نے کہا: بلکہ تم برباد ہو جاؤ! کرز نے دریافت کیا: وہ کیوں اے بھائی جان؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! یہ وہی نبی ہیں، جن کا ہم انتظار کر رہے تھے، کرز نے اس سے دریافت کیا: جب تم یہ بات جانتے ہو، تو پھر تمہارے لئے رکاوٹ کیا ہے؟ اس نے کہا: رکاوٹ یہ ہے کہ جو ان (عیسائی) لوگوں نے ہمارے ساتھ سلوک کیا ہوا ہے، ان لوگوں نے ہمیں عزت دی ہے، یہ لوگ ہمارا احترام کرتے ہیں اور یہ لوگ اس بات کو نہیں مانیں گے کہ ہم اُن (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی پیروی کریں، اگر میں ایسا کر لیتا ہوں، تو وہ مجھ سے ہر وہ چیز لے لیں گے، جو تم دیکھ رہے ہو۔ تو اس کے بھائی کرز بن علقمہ نے اس حوالے سے یہ بات پوشیدہ رکھی، راوی کہتے ہیں: یعنی انہوں نے بعد میں اسلام قبول کر لیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بریدہ بن سفیان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13897]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3918»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13898
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا أَرَادَ هَدْيَ زَيْدِ بْنِ سَعْنَةَ، قَالَ زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ: مَا مِنْ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ شَيْءٌ إِلَّا وَقَدْ عَرَفْتُهَا فِي وَجْهِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ نَظَرْتُ إِلَيْهِ، إِلَّا اثْنَتَيْنِ لَمْ أُخْبَرْهُمَا مِنْهُ: يَسْبِقُ حِلْمُهُ جَهْلَهُ، وَلَا تَزِيدُهُ شِدَّةُ الْجَهْلِ عَلَيْهِ إِلَّا حِلْمًا، قَالَ زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا مِنَ الْحُجُرَاتِ وَمَعَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَتَاهُ رَجُلٌ عَلَى رَاحِلَةٍ كَالْبَدَوِيِّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِي نَفَرٌ فِي قَرْيَةِ بَنِي فُلَانٍ قَدْ أَسْلَمُوا وَدَخَلُوا فِي الْإِسْلَامِ، وَكُنْتُ حَدَّثْتُهُمْ إِنْ أَسْلَمُوا أَتَاهُمُ الرِّزْقُ رَغَدًا، وَقَدْ أَصَابَتْهُمْ سَنَةٌ وَشِدَّةٌ وَقَحْطٌ مِنَ الْغَيْثِ، فَأَنَا أَخْشَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْ يَخْرُجُوا مِنَ الْإِسْلَامِ طَمَعًا كَمَا دَخَلُوا فِيهِ طَمَعًا، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تُرْسِلَ إِلَيْهِمْ بِشَيْءٍ تُغِيثَهُمْ بِهِ فَعَلْتَ، فَنَظَرَ إِلَى رَجُلٍ إِلَى جَانِبِهِ - أَرَاهُ عَلِيًّا - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا بَقِيَ مِنْهُ شَيْءٌ، قَالَ زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ: فَدَنَوْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: يَا مُحَمَّدُ، هَلْ لَكَ أَنْ تَبِيعَنِي تَمْرًا مَعْلُومًا فِي حَائِطِ بَنِي فُلَانٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ، إِلَى أَجَلِ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ:" لَا تُسَمِّي حَائِطَ بَنِي فُلَانٍ"، قُلْتُ: نَعَمْ، فَبَايَعَنِي، فَأَطْلَقْتُ هِمْيَانِي فَأَعْطَيْتُهُ ثَمَانِينَ مِثْقَالًا مِنْ ذَهَبٍ فِي تَمْرٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلِ كَذَا وَكَذَا، فَأَعْطَى الرَّجُلَ وَقَالَ:" اعْدِلْ عَلَيْهِمْ وَأَغِثْهُمْ بِهَا"، قَالَ زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ: فَلَمَّا كَانَ قَبْلَ مَحَلِّ الْأَجَلِ بِيَوْمَيْنِ أَوْ ثَلَاثٍ، خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَلَمَّا صَلَّى عَلَى الْجِنَازَةِ وَدَنَا إِلَى الْجِدَارِ لِيَجْلِسَ إِلَيْهِ أَتَيْتُهُ فَأَخَذْتُ بِمَجَامِعِ قَمِيصِهِ وَرِدَائِهِ، وَنَظَرْتُ إِلَيْهِ بِوَجْهٍ غَلِيظٍ، قُلْتُ لَهُ: يَا مُحَمَّدُ، أَلَا تَقْضِينِي حَقِّي؟ فَوَاللَّهِ مَا عُلِمْتُمْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ إِلَّا مُطْلٌ، وَلَقَدْ كَانَ بِمُخَالَطَتِكُمْ عِلْمٌ، وَنَظَرْتُ إِلَى عُمَرَ وَعَيْنَاهُ تَدُورَانِ فِي وَجْهِهِ كَالْفَلَكِ الْمُسْتَدِيرِ، ثُمَّ رَمَانِي بِبَصَرِهِ فَقَالَ: يَا عَدُوَّ اللَّهِ، أَتَقُولُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا أَسْمَعُ وَتَصْنَعُ بِهِ مَا أَرَى؟ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْلَا مَا أُحَاذِرُ فَوْتَهُ لَضَرَبْتُ بِسَيْفِي رَأْسَكَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْظُرُ إِلَيَّ فِي سُكُونٍ وَتُؤَدَةٍ، فَقَالَ:" يَا عُمَرُ أَنَا وَهُوَ كُنَّا أَحْوَجَ إِلَى غَيْرِ هَذَا، أَنْ تَأْمُرَنِي بِحُسْنِ الْأَدَاءِ وَتَأْمُرَهُ بِحُسْنِ اتِّبَاعِهِ، اذْهَبْ بِهِ يَا عُمَرُ، فَأَعْطِهِ حَقَّهُ، وَزِدْهُ عِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ مَكَانَ مَا رُعْتَهُ"، قَالَ زَيْدٌ: فَذَهَبَ بِي عُمَرُ فَأَعْطَانِي حَقِّي وَزَادَنِي عِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ الزِّيَادَةُ يَا عُمَرُ؟ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَزِيدَكَ مَكَانَ مَا رُعْتُكَ، قَالَ: وَتَعْرِفُنِي يَا عُمَرُ؟ قَالَ: لَا [ مَنْ أَنْتَ ] ، قُلْتُ: أَنَا زَيْدُ بْنُ سَعْنَةَ، قَالَ: الْحَبْرُ؟ قُلْتُ: الْحَبْرُ، قَالَ: فَمَا دَعَاكَ إِلَى أَنْ فَعَلْتَ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا فَعَلْتَ، وَقُلْتَ لَهُ مَا قُلْتَ؟ قُلْتُ: يَا عُمَرُ، لَمْ يَكُنْ مِنْ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ شَيْءٌ إِلَّا وَقَدْ عَرَفْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ نَظَرْتُ إِلَيْهِ، إِلَّا اثْنَتَيْنِ لَمْ أُخْبَرْهُمَا مِنْهُ: يَسْبِقُ حِلْمُهُ جَهْلَهُ، وَلَا تَزِيدُهُ شِدَّةُ الْجَهْلِ عَلَيْهِ إِلَّا حِلْمًا، وَقَدِ اخْتَبَرْتُهُمَا، فَأُشْهِدُكَ يَا عُمَرُ أَنِّي قَدْ رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَأُشْهِدُكَ أَنَّ شَطْرَ مَالِي - فَإِنِّي أَكْثَرُهَا مَالًا - صَدَقَةٌ عَلَى أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عُمَرُ: أَوْ عَلَى بَعْضِهِمْ، فَإِنَّكَ لَا تَسَعُهُمْ؟ قُلْتُ: أَوْ عَلَى بَعْضِهِمْ، فَرَجَعَ عُمَرُ وَزَيْدٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ زَيْدٌ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَآمَنَ بِهِ وَصَدَّقَهُ وَبَايَعَهُ وَشَهِدَ مَعَهُ مَشَاهِدَ كَثِيرَةً، ثُمَّ تُوُفِّيَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ، رَحِمَ اللَّهُ زَيْدًا.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ طَرَفًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ کو ہدایت دینے کا ارادہ کیا، تو زید بن سعنہ نے کہا: نبوت کی علامات سے متعلق جو بھی چیز ہے، وہ مجھے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے میں پتہ چل گئی، جب میں نے ان کی طرف دیکھا تھا، البتہ دو چیزوں کا معاملہ مختلف ہے، ان کے حوالے سے میں انہیں آزما لیتا ہوں، ایک یہ کہ اُن کی بردباری، ان کی سختی پر سبقت لے جاتی ہو گی اور ان کے خلاف جتنی شدت کے ساتھ بدتمیزی کی جائے گی، وہ اتنے ہی زیادہ بردبار ہوں گے، تو میں ان کے ساتھ رہنے لگا، تاکہ ان کے ساتھ گھل مل کے سختی کے مقابلے میں، اُن کی بردباری کا جائزہ لوں، زید بن سعنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجروں سے تشریف لائے، آپ کے ساتھ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بھی تھے، ایک شخص سواری پر سوار ہو کے آپ کے پاس آیا، وہ بدوی لگ رہا تھا، اس نے کہا: یا رسول اللہ! بنوفلاں کے علاقے میں، میرے ساتھی کچھ لوگ ہیں، وہ اسلام قبول کر چکے ہیں، وہ لوگ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں، میں نے انہیں یہ بتایا تھا کہ جب وہ اسلام قبول کر لیں گے، تو ان کے پاس بہت سا رزق آئے گا، لیکن انہیں تو قحط سالی اور مصیبت نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اور بارش ہو نہیں رہی ہیں، یا رسول اللہ! مجھے یہ اندیشہ ہے کہ وہ لوگ جس طرح لالچ کی بنیاد پر اسلام میں داخل ہوئے تھے، اسی طرح لالچ کی وجہ سے اسلام سے نکل جائیں گے، تو اگر آپ مناسب سمجھیں کہ ان کی طرف کوئی چیز بھیج دیں، جس کے ذریعے آپ ان لوگوں کی مدد کر دیں، تو یہ مناسب ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پہلو میں موجود شخص کی طرف دیکھا، میرا خیال ہے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ کوئی بھی چیز باقی نہیں ہے، زید بن سعنہ کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، میں نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا آپ اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ متعین مدت کے بعد بنو فلاں کے باغ میں لگنے والی متعین کھجوروں کے عوض میں میرے ساتھ سودا کر لیں، اور اس کی مدت اتنی اتنی ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! اے یہودی! میں تمہارے ساتھ کھجوروں کا سودا کروں گا، جو متعین ہوں گی اور اس کی مدت متعین ہو گی، جو فلاں مدت ہو گی، لیکن تم اس میں کسی مخصوص باغ کو متعین نہیں کر سکتے، میں نے کہا: ٹھیک ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ یہ سودا طے کیا، میں نے اپنی تھیلی کو کھولا اور اس میں سے متعین کھجوروں کے عوض میں متعین مدت کے معاہدے کے ساتھ سونے کے اسّی مثقال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیدیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مثقال ان صاحب کو دیے اور فرمایا: تم ان لوگوں کے پاس جاؤ اور ان کے ذریعے اُن لوگوں کی مدد کرو۔ سیدنا زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اس متعین مدت کے ختم ہونے میں دو یا تین دن باقی رہ گئے تو ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے اور کچھ دیگر اصحاب تھے، آپ نے نماز جنازہ ادا کی، پھر آپ ایک دیوار کی طرف بڑھ گئے، تاکہ اس کے پاس بیٹھ جائیں، میں آپ کے پاس آیا، میں نے آپ کی قمیص کے گریبان اور آپ کی چادر کو پکڑا اور سخت نظروں سے آپ کی طرف دیکھا اور آپ سے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ میرا حق مجھے کیوں نہیں ادا کر رہے ہیں؟ آپ لوگوں، بنو عبدالمطلب کے بارے میں مجھے پتہ ہے کہ آپ لوگ ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں اور آپ لوگوں کے ساتھ میل جول رکھ کر مجھے اس بات کا پتہ چل چکا ہے، پھر میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا، تو ان کی آنکھیں اُبل رہی تھیں، انہوں نے میری طرف دیکھ کر کہا: اے اللہ کے دشمن! کیا تم اللہ کے رسول کو یہ بات کہہ رہے ہو؟ جو میں سن رہا ہوں اور ان کے ساتھ یہ کر رہے ہو، جو میں دیکھ رہا ہوں، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر وہ چیز نہ ہوتی جس کے ضائع ہونے سے میں بچ رہا ہوں تو میں نے اپنی تلوار کے ذریعے تمہارا سر اُڑا دینا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سکون اور نرمی کے ساتھ میری طرف دیکھتے رہے، آپ نے فرمایا: اے عمر! میں اور یہ، ہم اس کے علاوہ صورت حال کے بارے میں زیادہ محتاج ہیں، اور وہ یہ ہے کہ تم مجھ سے یہ کہو: کہ آپ اچھے طریقے سے ادائیگی کریں، اور تم اس کو یہ کہو: کہ یہ اچھے طریقے سے وصولی کرے، اور اے عمر! تم اسے لے جاؤ اسے اس کا حق دے دو، اور اسے کھجوروں کے بیس صاع زیادہ دینا، جو اُس چیز کا بدلہ ہوں گے، جو تم نے اسے دھمکی دی ہے۔ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مجھے ساتھ لے گئے، انہوں نے میرا حق مجھے ادا کیا اور کھجوروں کے مزید بیس صاع مجھے دیے، تو میں نے کہا: اے عمر! یہ اضافی ادائیگی کس لئے ہے؟ انہوں بتایا کہ اللہ کے رسول نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ میں نے جو تمہیں دھمکی دی تھی، اس کی جگہ میں تمہیں مزید ادائیگی کروں، تو سیدنا زید بن سعنہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے عمر! کیا تم مجھے جانتے ہو؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: نہیں! تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں زید بن سعنہ ہوں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ جو یہودیوں کا بڑا عالم ہے؟ میں نے کہا: ہاں! یہودیوں کا بڑا عالم، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیوں کیا؟ اور جو بات کہی تھی، اس طرح کی بات کیوں کی؟ تو میں نے کہا: اے عمر! نبوت کی علامات سے متعلق ہر چیز، میں اللہ کے رسول کے چہرے میں پہچان چکا تھا، جب میں نے انہیں دیکھا تھا، لیکن دو چیزیں باقی رہ گئی تھیں، جن کے بارے میں، میں اُن کے حوالے سے تحقیق کرنا چاہتا تھا، وہ یہ کہ ان کی بردباری ان کی سختی پر سبقت لے جاتی ہو گی، اور ان کے سامنے جتنی زیادہ سختی کے ساتھ بدتمیزی کی جائے گی، اُن کی بردباری اتنی ہی زیادہ ہو گی، تو اب میں نے ان دونوں چیزوں کو آزما لیا ہے، اور میں آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں اے عمر! کہ میں اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی ہوں، اور میں آب کو اس بات پر بھی گواہ بنا رہا ہوں کہ میرا نصف مال سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لئے صدقہ ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اس (مال) کا کچھ حصہ کر لو، تم اس کی گنجائش نہیں رکھو گے، میں نے کہا: یا پھر اس کا کچھ حصہ، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید رضی اللہ عنہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئے اور آپ کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بہت سے غزوات میں شریک ہوئے، پھر وہ غزوہ تبوک کے موقع پر دشمن کی طرف رخ کر کے پیٹھ پھیرے بغیر شہید ہوئے تھے، اللہ تعالیٰ سیدنا زید رضی اللہ عنہ پر رحم کرے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13898]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5147)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6606، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 288، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 421، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8103»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13899
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: كُنْتُ مِنْ أَبْنَاءِ أَسَاوِرَةِ فَارِسَ، قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
فَانْطَلَقْتُ تَرْفَعُنِي أَرْضٌ وَتَخْفِضُنِي أُخْرَى، حَتَّى مَرَرْتُ عَلَى قَوْمٍ [ مِنْ الْأَعْرَابِ ] فَاسْتَعْبَدُونِي فَبَاعُونِي، حَتَّى اشْتَرَتْنِي امْرَأَةٌ، فَسَمِعْتُهُمْ يَذْكُرُونَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ الْعَيْشُ عَزِيزًا فَقُلْتُ لَهَا: هَبِي لِي يَوْمًا، قَالَتْ: نَعَمْ، فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ فَصَنَعْتُ طَعَامًا، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا؟"، فَقُلْتُ: صَدَقَةٌ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" كُلُوا"، وَلَمْ يَأْكُلْ، فَقُلْتُ: هَذِهِ مِنْ عَلَامَاتِهِ، ثُمَّ مَكَثْتُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَمْكُثَ، فَقُلْتُ لِمَوْلَاتِي: هِبِي لِي يَوْمًا، قَالَتْ: نَعَمْ، فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ بِأَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، فَصَنَعْتُ طَعَامًا فَأَتَيْتُهُ بِهِ وَهُوَ جَالِسٌ بَيْنَ أَصْحَابِهِ، فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟"، فَقُلْتُ: هَدِيَّةٌ، فَوَضَعَ يَدَهُ، وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" خُذُوا بِاسْمِ اللَّهِ"، وَقُمْتُ خَلْفَهُ فَوَضَعَ رِدَاءَهُ، فَإِذَا خَاتَمُ النُّبُوَّةِ، فَقُلْتُ: أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟"، فَحَدَّثْتُهُ عَنِ الرَّجُلِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّهُ حَدَّثَنِي أَنَّكَ نَبِيٌّ؟ فَقَالَ:" لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ، فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ أَخْبَرَنِي أَنَّكَ نَبِيٌّ أَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ؟ قَالَ: لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرا تعلق فارس کے خوشحال لوگوں سے تھا، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کے یہ الفاظ ہیں: ”میں مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا کچھ لوگوں کے پاس آیا، جو دیہاتی تھے انہوں نے مجھے غلام بنا لیا اور مجھے فروخت کر دیا، یہاں تک کہ ایک عورت نے مجھے خرید لیا، میں نے ان لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے سنا اور ان دنوں گزر بسر بہت مشکل تھی، ایک دن میں نے اپنی مالکن سے کہا: آپ مجھے ایک دن کی چھٹی دے دیں، اس نے کہا: ٹھیک ہے، میں گیا، میں نے لکڑیاں اکٹھی کیں، انہیں فروخت کیا، ان کے ذریعے کھانا تیار کیا اور وہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے، میں نے عرض کی: یہ صدقہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ کھا لو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اسے نہیں کھایا، تو میں نے سوچا: یہ ان کی مخصوص علامات میں سے ایک ہے۔ پھر جتنا عرصہ اللہ کو منظور تھا اتنا عرصہ گزر گیا، پھر میں نے اپنی مالکن سے کہا: آپ مجھے ایک دن کی چھٹی دے دیں، اس نے کہا: ٹھیک ہے، میں گیا، میں نے لکڑیاں اکٹھی کیں، انہیں زیادہ قیمت میں فروخت کیا، ان کے ذریعے کھانا تیار کیا، اسے لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے، وہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھا، آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے، میں نے عرض کی یہ تحفہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس میں رکھا اور اپنے ساتھیوں سے فرمایا: تم لوگ اللہ کا نام لے کر کھاؤ، میں آپ کے پیچھے کھڑا ہوا، آپ نے چادر ہٹائی تو مہر نبوت نظر آ گئی، میں نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کس وجہ سے؟ تو میں نے آپ کو اس شخص کے بارے میں بتایا، میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ شخص جنت میں جائے گا؟ جس نے مجھے یہ بتایا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں صرف مسلمان جان داخل ہو گی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس نے مجھے یہ بتایا تھا کہ آپ نبی ہیں، تو کیا وہ جنت میں ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں صرف مسلمان داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13899]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6155) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (438/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13900
وَعَنْ سَلْمَانَ أَيْضًا قَالَ: خَرَجْتُ أَبْتَغِي الدِّينَ، فَوَقَعْتُ فِي الرُّهْبَانِ بَقَايَا أَهْلِ الْكِتَابِ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمُ) فَكَانُوا يَقُولُونَ: هَذَا زَمَانُ نَبِيٍّ قَدْ أَطَلَّ، يَخْرُجُ مِنْ أَرْضِ الْعَرَبِ، لَهُ عَلَامَاتٌ، مِنْ ذَلِكَ: شَامَةٌ مُدَوَّرَةٌ بَيْنَ كَتِفَيْهِ خَاتَمُ النُّبُوَّةِ. فَلَحِقْتُ بِأَرْضِ الْعَرَبِ وَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْتُ مَا قَالُوا كُلَّهُ، وَرَأَيْتُ الْخَاتَمَ، فَشَهِدْتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، قُلْتُ: وَتَأْتِي بَقِيَّةُ أَحَادِيثِ سَلْمَانَ فِي مَنَاقِبِهِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں دین کی تلاش میں نکلا، میں اہل کتاب کے باقی رہ جانے والے کچھ راہبوں کے پاس پہنچا، اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”وہ لوگ اس نبی کو یوں پہچانتے ہیں جس طرح وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔“ تو راہبوں کا یہ کہنا تھا کہ یہ اس نبی کی بعثت کا زمانہ آ گیا ہے، جن کا ظہور عرب کی سرزمین پر ہو گا، ان کی مخصوص نشانیاں ہیں، جن میں سے ایک نشانی مہر نبوت ہے، جو ان کے دونوں کندھوں کے درمیان ایک بڑے سے تل کی طرح ہو گی، تو میں عرب کی سرزمین پر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور ہوا، میں نے تمام چیزیں دیکھ لیں، جو انہوں نے بیان کی تھیں اور میں نے مہر نبوت بھی دیکھ لی، تو میں نے اس بات کی گواہی دی کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی بقیہ احادیث ان کے مناقب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13900]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں