🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَصَائِصِ .
(نبی اکرم ﷺ کے) خصائص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13977
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُتِبَ عَلَيَّ الْنَّحْرُ وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھ پر قربانی لازم قرار دی گئی ہے، یہ تم پر لازم قرار نہیں دی گئی ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13977]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11803) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2920)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2913، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12044»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13978
وَفِي رِوَايَةٍ:" أُمِرْتُ بِرَكْعَتَيِ الضُّحَى وَلَمْ تُؤْمَرُوا بِهَا، وَأُمِرْتُ بِالضُّحَى وَلَمْ تُكْتَبْ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مجھے چاشت کی دو رکعات ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، تمہیں اس کا حکم نہیں دیا گیا اور مجھے قربانی کا حکم دیا گیا ہے، اور یہ تم پر لازم قرار نہیں دی گئی ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13978]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2919 و 2081 و 2918)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13979
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَيْضًا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" ثَلَاثٌ هُنَّ عَلَيَّ فَرَائِضُ وَهُنَّ لَكُمْ تَطَوُّعٌ: الْوِتْرُ وَالْنَّحْرُ وَصَلَاةُ الضُّحَى".
ایک روایت میں یہ بات منقول ہے: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تین چیزیں ہیں، جو میرے لئے فرض ہیں اور تمہارے لئے نفل ہیں، وتر، قربانی اور چاشت کی نماز۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13979]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2050)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13980
وَفِي رِوَايَةٍ:" أُمِرْتُ بِرَكْعَتَيِ الضُّحَى وَالْوِتْرِ وَلَمْ تُكْتَبْ"، رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادٍ:" ثَلَاثٌ هُنَّ فَرَائِضُ"، أَبُو خَبَّابٍ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا عِنْدَ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَفِي بَقِيَّةِ أَسَانِيدِهَا جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مجھے چاشت کی دو رکعات ادا کرنے کا، اور وتر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اور تم پر یہ لازم قرار نہیں دیے گئے۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں، اور امام بزار نے اس کی مانند روایات اختصار کے ساتھ نقل کی ہیں، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہیں، اور ان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تین چیزیں ہیں، جو مجھ پر فرض ہیں۔۔۔۔۔۔۔“۔ ان کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے، اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال، جو امام أحمد کے نقل کردہ ہیں، وہ صحیح کے رجال ہیں اور ان کی بقیہ اسانید میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13980]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2065)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13981
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ هُنَّ عَلَيَّ فَرِيضَةٌ وَهُمْ لَكُمْ سُنَّةٌ: الْوِتْرُ وَالسِّوَاكُ وَقِيَامُ اللَّيْلِ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصَّنْعَانِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں مجھ پر فرض ہیں، اور وہ تمہارے لئے سنت ہیں، وتر، مسواک کرنا اور رات کو نوافل ادا کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبدالرحمن صنعانی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13981]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3290»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13982
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَصْرَ، ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا؟ قَالَ:" قَدِمَ عَلَيَّ مَالٌ فَشَغَلَنِي، عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ، فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَنَقْضِيهُمَا إِذَا فَاتَتَا؟ قَالَ:" لَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ بِمَعْنَاهُ خَالِيًا عَنْ قَوْلِهَا: أَفَنِقْضِيهُمَا إِذَا فَاتَتْنَا؟، قَالَ:" لَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی، پھر آپ میرے گھر میں داخل ہوئے، آپ نے دو رکعت ادا کیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ایک ایسی نماز ادا کی ہے، جو آپ پہلے ادا نہیں کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس کچھ مال آیا ہوا تھا (اس کو تقسیم کرنے کی وجہ سے) مصروفیت کے باعث، میں یہ دو رکعات ادا نہیں کر سکا، جنہیں میں ظہر کے بعد ادا کرتا تھا، تو میں نے اب وہ دونوں ادا کی ہیں۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر ہماری یہ رہ جائیں، تو کیا ہم بھی ان کی قضاء کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں!“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس مضمون کی ایک روایت مذکور ہے، جس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اگر یہ دونوں رہ جائیں، تو کیا ہم بھی اس کی قضاء کریں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں!“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13982]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7028) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (315/6)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4112، وأخرجه سنن النسائي برقم: 581، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1273، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1159، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26138، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1436»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13983
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ (نَافِلَةً لَكَ) قَالَ: إِنَّمَا كَانَتِ النَّافِلَةُ خَاصَّةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ فِيهِ: فِي قَوْلِهِ: (وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَكَ) وَقَالَ فِي الْكَبِيرِ: كَانَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَافِلَةً وَلَكُمْ فَضِيلَةً، وَبَعْضُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ وَغَيْرِهِ حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”تمہارے لئے نفل ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہ خاص طور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نفل تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”رات کے وقت تم تہجد پڑھو! یہ تمہارے لئے نفل ہو گا۔“ انہوں نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کہ یہ نماز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نفل تھی، اور تمہارے لئے فضیلت ہے۔“ امام أحمد کی بعض اسانید اور دیگر حضرات کی بعض اسانید ”حسن“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13983]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8060) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (255/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21707»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13984
وَعَنْ مُعَاذَةَ قَالَتْ: سَأَلَتِ امْرَأَةٌ عَائِشَةَ [ وَأَنَا شَاهِدَةٌ ] عَنْ [ وَصْلِ ] صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ لَهَا: أَتَعْمَلِينَ كَعَمَلِهِ؟ فَإِنَّهُ قَدْ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، كَانَ عَمَلُهُ لَهُ نَافِلَةً، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَفِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
معاذہ (نامی خاتون) بیان کرتی ہیں: ایک خاتون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا: میں اس وقت وہاں موجود تھی، اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صوم وصال کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اُس سے فرمایا: کیا تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کی طرح عمل کرنا چاہتی ہو؟ اُن کے تو گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت ہو چکی ہے، اور ان کا عمل ان کے لئے نفل ہوتا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13984]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (250/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25594»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13985
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِ سَأَلَ عَنْهُ، فَإِنْ قِيلَ: هَدِيَّةٌ أَكَلَ، وَإِنْ قِيلَ: صَدَقَةٌ قَالَ:" كُلُوا". وَلَمْ يَأْكُلْ، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب آپ کے گھر والوں کے علاوہ کہیں اور سے کھانا لایا جاتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں دریافت کر لیتے، اگر یہ بتایا جاتا کہ یہ تحفہ ہے، تو آپ اسے کھا لیتے تھے اور اگر یہ کہا: جاتا: کہ یہ صدقہ ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: (تم لوگ) کھا لو! اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود اسے نہیں کھاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13985]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (406/2)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2437، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1077، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7954، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9035»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13986
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ فَأَكَلَ مِنْهُ، بَعَثَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ، وَكَانَ أَبُو أَيُّوبَ يَضَعُ أَصَابِعَهُ حَيْثُ يَرَى أَصَابِعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَصْعَةٍ فَوَجَدَ فِيهَا رِيحَ ثَوْمٍ فَلَمْ يَذُقْهَا، وَبَعَثَ بِهَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ، فَنَظَرَ فَلَمْ يَرَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَذُقْهَا، فَأَتَاهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ أَرَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِكَ، قَالَ:" إِنِّي وَجَدْتُ مِنْهَا رِيحَ ثَوْمٍ"، قَالَ: تَبْعَثُ إِلَيَّ مَا لَمْ تَأْكُلْ؟ قَالَ:" إِنِّي يَأْتِينِي الْمَلَكُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کھانا آتا تھا، تو آپ کھا لیتے تھے اور جو بچ جاتا تھا، وہ آپ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیتے تھے، سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ اپنی انگلیاں وہاں رکھتے تھے، جہاں انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشان نظر آتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیالہ لایا گیا، آپ نے اس میں لہسن کی بو محسوس کی، تو اسے چکھا بھی نہیں، اور وہ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیا، انہوں نے دیکھا کہ اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کا نشان نظر نہیں آ رہا، تو انہوں نے بھی اسے نہیں چکھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کی انگلیوں کا نشان اس کھانے میں نہیں دیکھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس میں سے لہسن کی بو محسوس ہوئی تھی، تو سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: وہ آپ نے مجھے بھجوا دیا، جو آپ نے خود نہیں کھایا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس فرشتہ آتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13986]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (96/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20373، 20392، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1972»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں