🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

52. بَابُ مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَاءِ وَنَبْعِهِ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ .
پانی سے متعلق، اور آپ ﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے پانی پھوٹنے سے متعلق آپ ﷺ کے معجزات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14104
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَقَالَ:" مَا مِنْ مَاءٍ؟". قَالُوا: لَا فَقَالَ:" هَلْ مِنْ شَنٍّ؟". فَجَاءُوا بِشَنٍّ فَوُضِعَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ، ثُمَّ فَرَّقَ أَصَابِعَهُ، فَنَبَعَ الْمَاءُ مِثْلَ عَصَا مُوسَى مِنْ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا بِلَالُ اهْتِفْ بِالنَّاسِ بِالْوُضُوءِ". فَأَقْبَلُوا يَتَوَضَّئُونَ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَتْ هِمَّةُ ابْنِ مَسْعُودٍ الشُّرْبَ فَلَمَّا تَوَضَّئُوا صَلَّى بِهِمُ الصُّبْحَ، ثُمَّ قَعَدَ لِلنَّاسِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ أَعْجَبُ إِيمَانًا؟". قَالُوا: الْمَلَائِكَةُ. قَالَ:" وَكَيْفَ لَا تُؤْمِنُ الْمَلَائِكَةُ وَهُمْ يُعَايِنُونَ الْأَمْرَ؟". قَالُوا: فَالنَّبِيُّونَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَكَيْفَ لَا يُؤْمِنُ النَّبِيُّونَ وَالْوَحْيُ يَنْزِلُ عَلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ". قَالُوا: فَأَصْحَابُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَكَيْفَ لَا يُؤْمِنُ أَصْحَابِي وَهُمْ يَرَوْنَ مَا يَرَوْنَ، وَلَكِنَّ أَعْجَبَ النَّاسِ إِيمَانًا قَوْمٌ يَجِيئُونَ مِنْ بَعْدِي يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي، وَيُصَدِّقُونِي وَلَمْ يَرَوْنِي، أُولَئِكَ إِخْوَانِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَأَحْمَدُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَانْفَجَرَ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ عُيُونٌ. وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا پانی نہیں ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی نہیں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا کوئی مشکیزہ ہے؟ لوگ ایک مشکیزہ لے کر آئے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھا گیا، پھر آپ نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا، پھر آپ نے اپنی انگلیوں کو پھیلایا، تو ان میں سے یوں پانی پھوٹ پڑا، جس طرح سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے عصا مارنے سے پھوٹا تھا، وہ پانی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں سے پھوٹا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال! لوگوں میں وضو کا اعلان کر دو! لوگ آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے نکلنے والے پانی سے وضو کرنے لگے، اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اسے پی بھی لیا، جب ان لوگوں نے وضو کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں صبح کی نماز پڑھائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے لئے بیٹھ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! ایمان کے اعتبار سے، سب سے زیادہ حیرت انگیز کون ہے؟ لوگوں نے کہا: فرشتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کیسے؟ فرشتے تو ایسی حالت میں ایمان رکھتے ہیں کہ وہ اصل معاملے کا معائنہ کر رہے ہوتے ہیں، پھر لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! انبیاء، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کیسے؟ انبیاء کیوں ایمان نہ لائیں؟ جبکہ ان پر آسمان سے وحی نازل ہوتی ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے اصحاب، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے اصحاب کیوں ایمان نہ لائیں؟ جبکہ وہ دیکھتے ہیں، جو دیکھتے ہیں (یعنی معجزات دیکھتے ہیں) ایمان کے اعتبار سے، سب سے زیادہ حیرت انگیز وہ لوگ ہوں گے، جو میرے بعد آئیں گے اور وہ مجھ پر ایمان رکھیں گے، حالانکہ انہوں نے مجھے نہیں دیکھا ہوا ہو گا، اور وہ میری تصدیق کریں گے، حالانکہ انہوں نے مجھے نہیں دیکھا ہوا ہو گا، اور وہ لوگ میرے بھائی ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام بزار نے بھی یہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اسے امام أحمد نے بھی نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے پانی کے چشمے پھوٹ پڑے۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14104]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2415) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12560) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2268 و 2991)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2268، 2982، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12560، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7294، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2472»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14105
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ فَأَتَيْنَا عَلَى رَكِيَّةٍ ذَمَّةٍ - أَيْ قَلِيلَةِ الْمَاءِ - قَالَ: فَنَزَلَ فِيهَا سِتَّةٌ أَنَا سَادِسُهُمْ مَاحَّةً. قَالَ: فَأُدْلِيَتْ إِلَيْنَا دَلْوٌ. قَالَ: وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى شَفَةِ الرَّكِيِّ. قَالَ: فَجَعَلْنَا فِيهَا نِصْفَهَا أَوْ قَرِيبَ ثُلُثَيْهَا، فَرُفِعَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ الْبَرَاءُ: فَجِئْتُ بِإِنَائِي هَلْ أَجِدُ شَيْئًا أَجْعَلُهُ فِي حَلْقِي فَمَا وَجَدْتُ، فَرَفَعْتُ الدَّلْوَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَغَمَسَ يَدَهُ فِيهَا فَقَالَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ، فَأُعِيدَتْ إِلَيْنَا الدَّلْوُ بِمَا فِيهَا. قَالَ: فَقَدْ رَأَيْتُ آخِرَنَا أُخْرِجَ بِقُوَّةٍ خَشْيَةَ الْغَرَقِ. قَالَ: ثُمَّ سَاحَتْ يَعْنِي جَرَتْ نَهْرًا. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ فِي غَزْوَةِ الْحُدَيْبِيَةِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، ہم ایک ایسے کنویں کے پاس آئے جس میں پانی کم تھا، راوی کہتے ہیں: اس میں چھ افراد اترے، جن میں چھٹا فرد میں تھا، وہ کنواں خشک تھا، راوی کہتے ہیں: ہماری طرف ایک ڈول لٹکایا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کنویں کے کنارے پر موجود تھے، راوی کہتے ہیں: ہم نے اس ڈول کو نصف، یا دو تہائی کے قریب بھر دیا، پھر اس ڈول کو اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لے جایا گیا، سیدنا براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اپنے برتن کے ذریعے کوشش کی کہ کاش مجھے کچھ مل جائے، تاکہ وہ میں اپنے حلق میں ڈالوں، لیکن مجھے کچھ نہیں ملا، وہ ڈول نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بلند ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس میں ڈبویا، پھر جو اللہ کو منظور تھا، وہ پڑھا، پھر وہ ڈول ہماری طرف واپس بھیج دیا اور اس میں موجود پانی بھی بھیج دیا، راوی کہتے ہیں: تو میں نے دیکھا کہ ہم میں سے جو آخری فرد نکلا تھا، اُسے کپڑے سے پکڑ کر نکالا گیا تھا، اس اندیشے کے تحت کہ کہیں وہ اُس میں ڈوب نہ جائے۔ راوی کہتے ہیں: یعنی پھر وہاں سے پانی پھوٹ پڑا تھا، یعنی نہر جاری ہو گئی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں بہت زیادہ اختصار کے ساتھ، غزوہ حدیبیہ کے بارے میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14105]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1177) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (292/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18112»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14106
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَهَّزَ جَيْشًا إِلَى الْمُشْرِكِينَ فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، أَمَرَهُمَا وَالنَّاسَ كُلَّهُمْ قَالَ لَهُمْ:" أَجِدُّوا السَّيْرَ ; فَإِنَّ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الْمُشْرِكِينَ مَاءٌ، إِنْ سَبَقَ الْمُشْرِكُونَ إِلَى ذَلِكَ الْمَاءِ شَقَّ عَلَى النَّاسِ، وَعَطِشْتُمْ عَطَشًا شَدِيدًا أَنْتُمْ وَدَوَابُّكُمْ وَرِكَابُكُمْ". وَتَخَلَّفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَمَانِيَةٍ هُوَ تَاسِعُهُمْ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" هَلْ لَكُمْ أَنْ نُعَرِّسَ قَلِيلًا ثُمَّ نَلْحَقَ بِالنَّاسِ؟". قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَعَرَّسُوا فَمَا أَيْقَظَهُمْ إِلَّا حَرُّ الشَّمْسِ. فَاسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ فَقَالَ لَهُمْ:" قُومُوا وَاقْضُوا حَاجَتَكُمْ". فَفَعَلُوا ثُمَّ رَجَعُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ مَعَ أَحَدٍ مِنْكُمْ مَاءٌ؟". قَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِيضَأَةٌ فِيهَا شَيْءٌ مِنْ مَاءٍ. قَالَ:" جِئْ بِهَا". فَجَاءَ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَهَا بِكَفَّيْهِ، وَدَعَا بِالْبَرَكَةِ ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" تَعَالَوْا فَتَوَضَّئُوا". فَجَاءُوا فَجَعَلَ يَصُبُّ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى تَوَضَّئُوا، وَأَذَّنَ رَجُلٌ مِنْهُمْ وَأَقَامَ. قَالَ: فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ لِصَاحِبِ الْمِيضَأَةِ:" ازْدَهِرْ بِمِيضَأَتِكَ فَسَيَكُونَ لَهَا نَبَأٌ". فَرَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ قَبْلَ النَّاسِ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" مَا تَرَوْنَ النَّاسَ فَعَلُوا؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" إِنَّ فِيهِمْ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَسَيُرْشِدَانِ النَّاسَ". فَقَدِمَ النَّاسُ وَقَدْ سَبَقَ الْمُشْرِكُونَ إِلَى ذَلِكَ الْمَاءِ فَشَقَّ عَلَى النَّاسِ وَعَطِشُوا عَطَشًا شَدِيدًا، وَرِكَابُهُمْ وَدَوَابُّهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ صَاحِبُ الْمِيضَأَةِ؟". قَالَ: هَا هُوَ ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: جِئْ بِمَيْضَأَتِكَ فَجَاءَ بِهَا وَفِيهَا شَيْءٌ مِنْ مَاءٍ فَقَالَ لَهُمْ كُلِّهِمْ:" تَعَالَوْا فَاشْرَبُوا". فَجَعَلَ يَصُبُّ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى شَرِبُوا كُلُّهُمْ، وَسَقَوْا دَوَابَّهُمْ وَرِكَابَهُمْ، وَمَلَئُوا كُلَّ إِدَاوَةٍ وَقِرْبَةٍ وَمَزَادَةٍ، ثُمَّ نَهَضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ إِلَى الْمُشْرِكِينَ. فَبَعَثَ اللَّهُ رِيحًا فَضَرَبَتْ وُجُوهَ الْمُشْرِكِينَ، وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى نَصْرَهُ، وَأَمْكَنَ مِنْ أَدْبَارِهِمْ، فَقَتَلُوا مِنْهُمْ مَقْتَلَةً عَظِيمَةً، وَأَسَرُوا أَسْرَى كَثِيرَةً، وَاسْتَاقُوا غَنَائِمَ كَثِيرَةً، وَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّاسُ وَافْرِينَ صَالِحِينَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمٍ الضَّبِّيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین کی طرف ایک لشکر بھیجا، جن میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو اور باقی سب لوگوں کو حکم دیتے ہوئے ان سے فرمایا: تم لوگوں نے تیزی سے سفر کرنا ہے، کیونکہ تمہارے اور مشرکین کے درمیان ایک پانی کا مقام ہے، اگر مشرکین پہلے اس مقام تک پہنچ گئے، تو (تم) لوگوں کے لیے یہ بات گراں ہو گی، اور لوگ بہت شدید پیاس کا شکار ہو جائیں گے، تم بھی، تمہارے جانور بھی اور تمہاری سواریاں بھی پیاس کا شکار ہو جائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آٹھ افراد سمیت پیچھے رہ گئے، نویں فرد آپ تھے، آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: کیا تم لوگ اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو؟ کہ ہم رات کے وقت تھوڑی دیر کے لئے پڑاؤ کر لیں، پھر ہم لوگوں کے ساتھ جا ملیں گے، لوگوں نے کہا: ٹھیک ہے، ان لوگوں نے رات کے وقت پڑاؤ کیا اور پھر وہ لوگ سورج کی تپش سے بیدار ہوئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب بیدار ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اُٹھو اور قضائے حاجت کر لو! ان لوگوں نے ایسا ہی کیا، پھر وہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کسی کے پاس پانی ہے؟ ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک برتن ہے، جس میں تھوڑا سا پانی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے لے آؤ! وہ شخص اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اپنی دونوں ہتھیلیوں کے ذریعے ہاتھ پھیرا اور برکت کی دعا کی، پھر آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: آگے آؤ! اور وضو کر لو! لوگ آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان پر پانی ڈالنے لگے، یہاں تک ان لوگوں نے وضو کر لیا، ان میں سے ایک شخص نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر آپ نے اس برتن والے شخص سے فرمایا: تم اپنے برتن کو سنبھال کے رکھنا، اس کے حوالے سے ایک نمایاں چیز سامنے آئے گی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب لوگوں سے پہلے سوار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: لوگوں کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ کہ انہوں نے کیا، کیا ہو گا؟ ان لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں ابوبکر اور عمر ہیں، وہ لوگوں کی رہنمائی کر لیں گے، پھر لوگ آ گئے، مشرکین پہلے ہی پانی تک پہنچ گئے تھے، یہ بات لوگوں پر گراں گزری، وہ شدید پیاس کا شکار تھے، ان کی سواریاں اور جانور بھی پیاسے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ برتن والا شخص کہاں ہے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ یہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا برتن لے کر آؤ! وہ لے کر آیا، اس میں تھوڑا سا پانی موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب لوگوں سے فرمایا: تم لوگ آگے آؤ! اور پانی پیو! راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لئے پانی ڈالنا شروع کیا، یہاں تک کہ ان سب لوگوں نے پانی پی لیا اور اپنی سواریوں اور جانوروں کو بھی پلا دیا، اور اپنے پاس موجود ہر برتن، ہر چھوٹا بڑا مشکیزہ بھی بھر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب مشرکین کی طرف روانہ ہوئے، اللہ تعالیٰ نے ایک ہوا کو بھیجا، جس نے مشرکین کو پسپا کر دیا، اللہ تعالیٰ نے اپنی مدد نازل کر دی اور یہ ممکن کر دیا کہ انہیں لوٹا دیا جائے، مسلمانوں نے ان میں سے بہت سے لوگوں کو قتل کیا، کئی لوگوں کو قیدی بنایا، اور ان سے بہت سا مال غنیمت حاصل کیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگ واپس آئے، تو ان کے پاس بہت سا ساز و سامان تھا اور وہ ٹھیک تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن ضبی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14106]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4235)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14107
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ فَأَصَابَنَا عَطَشٌ شَدِيدٌ، فَشَكَوْنَا ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَلْ فَضَلَ مَاءٌ فِي إِدَاوَةٍ؟". فَأَتَاهُ رَجُلٌ بِفَضْلَةِ مَاءٍ فِي إِدَاوَةٍ، فَحَفَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْأَرْضِ حُفْرَةً وَوَضَعَ عَلَيْهَا نُطْفَةً، وَوَضَعَ كَفَّهُ عَلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ قَالَ لِصَاحِبِ الْإِدَاوَةِ:" صُبَّ الْمَاءَ عَلَى كَفِّي وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ". فَفَعَلَ. قَالَ أَبُو لَيْلَى: رَأَيْتُ الْمَاءَ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى رَوِيَ الْقَوْمُ وَسَقُوا رِكَابَهُمْ. وَفِي إِسْنَادِهِ: خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِقَوِيٍّ، يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَسْرٍ، وَقَدِ كُلَّهُمْ اشْتَهَرَ أَنَّ شُيُوخَهُ ثِقَاتٌ عِنْدَهُ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ زِيَادِ بْنِ الْحَارِثِ الصُّدَائِيِّ وَحَدِيثُ حِبَّانَ بْنِ بُحٍّ الصُّدَائِيِّ فِي كَرَاهِيَةِ الْإِمَارَةِ.
عبدالرحمن بن ابولیلی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں شریک ہوئے، ہمیں شدید پیاس لاحق ہو گئی، ہم نے اس کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا کسی برتن میں بچا ہوا پانی ہے؟ تو ایک صاحب ایک برتن میں بچا ہوا پانی آپ کے پاس لے کر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین میں گڑھا کھودا، آپ نے اس پر دسترخوان رکھا (یا چمڑا رکھا) پھر آپ نے اپنی ہتھیلی زمین پر رکھی، اور پھر برتن والے شخص سے فرمایا: اللہ کا نام لے کر، تم میری ہتھیلی پر پانی بہاؤ! اس نے ایسا ہی کیا۔ سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے پانی پھوٹ پڑا، یہاں تک کہ سب لوگ سیراب ہو گئے، اور انہوں نے اپنی سواریوں کو بھی پانی پلا دیا۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن زید اشعری ہے، جسے امام ابوزرعہ، ابوداؤد اور نسائی نے ضعیف قرار دیا ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے، اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، امام أحمد نے اس سے روایت نقل کی ہے، اور یہ بات مشہور ہے: کہ امام أحمد کے تمام اساتذہ ان کے نزدیک ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا زیاد بن حارث صدائی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے، اور سیدنا حبان بن بح صدائی رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے، جو حکومت کے ناپسندیدہ ہونے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9420)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6420»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14108
وَعَنْ أَبِي رَجَاءٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى دَخَلَ حَائِطًا لِبَعْضِ الْأَنْصَارِ، فَإِذَا هُوَ يَسْنُو فِيهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا تَجْعَلُ لِي إِنْ أَرْوَيْتُ حَائِطَكَ هَذَا؟". قَالَ: إِنِّي أَجْهَدُ أَنْ أَرْوِيهِ فَلَا أُطِيقُ ذَلِكَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَجْعَلُ لِي مِائَةَ تَمْرَةٍ أَخْتَارُهَا مِنْ تَمْرِكَ؟". قَالَ: نَعَمْ. فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْغَرْبَ فَمَا لَبِثَ أَنْ أَرَوَاهُ حَتَّى قَالَ الرَّجُلُ: غَرَّقْتَ عَلَيَّ حَائِطِي. فَاخْتَارَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِائَةَ تَمْرَةٍ. قَالَ: فَأَكَلَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ حَتَّى شَبِعُوا، ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ مِائَةَ تَمْرَةٍ كَمَا أَخَذَهَا مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَقَدْ ذُكِرَ لِأَبِي عِمْرَانَ تَرْجَمَةٌ.
سیدنا ابورجاء بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، یہاں تک کہ آپ ایک انصاری کے باغ میں داخل ہوئے، وہ وہاں پانی لگا رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اگر میں تمہارے باغ کو پانی لگا دوں، تو تم مجھے کیا معاوضہ دو گے؟ اس نے کہا: میں بھرپور کوشش کر رہا ہوں کہ اسے سیراب کر دوں، لیکن میں اس کی طاقت نہیں رکھتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم مجھے ایک سو کھجوریں دے دینا، جو میں تمہاری کھجوروں میں سے منتخب کر لوں گا، اُس نے کہا: ٹھیک ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈول لیا اور پھر اس باغ کو سیراب کر دیا، یہاں تک کہ وہ شخص کہنے لگا: آپ تو میرا باغ ڈبو دیں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سو کھجوریں وصول کر لیں۔ راوی کہتے ہیں: وہ کھجوریں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے کھائیں، یہاں تک کہ وہ سب لوگ سیر ہو گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک سو کھجوریں ہی واپس کر دیں، جس طرح اُس سے لی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، یہ روایت ابوعمران کے حالت کے ضمن میں نقل کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14108]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (244/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ اس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں