🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابُ مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَاءِ وَنَبْعِهِ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ .
پانی سے متعلق، اور آپ ﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے پانی پھوٹنے سے متعلق آپ ﷺ کے معجزات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14106
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَهَّزَ جَيْشًا إِلَى الْمُشْرِكِينَ فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، أَمَرَهُمَا وَالنَّاسَ كُلَّهُمْ قَالَ لَهُمْ:" أَجِدُّوا السَّيْرَ ; فَإِنَّ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الْمُشْرِكِينَ مَاءٌ، إِنْ سَبَقَ الْمُشْرِكُونَ إِلَى ذَلِكَ الْمَاءِ شَقَّ عَلَى النَّاسِ، وَعَطِشْتُمْ عَطَشًا شَدِيدًا أَنْتُمْ وَدَوَابُّكُمْ وَرِكَابُكُمْ". وَتَخَلَّفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ثَمَانِيَةٍ هُوَ تَاسِعُهُمْ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" هَلْ لَكُمْ أَنْ نُعَرِّسَ قَلِيلًا ثُمَّ نَلْحَقَ بِالنَّاسِ؟". قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَعَرَّسُوا فَمَا أَيْقَظَهُمْ إِلَّا حَرُّ الشَّمْسِ. فَاسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ فَقَالَ لَهُمْ:" قُومُوا وَاقْضُوا حَاجَتَكُمْ". فَفَعَلُوا ثُمَّ رَجَعُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ مَعَ أَحَدٍ مِنْكُمْ مَاءٌ؟". قَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِيضَأَةٌ فِيهَا شَيْءٌ مِنْ مَاءٍ. قَالَ:" جِئْ بِهَا". فَجَاءَ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَهَا بِكَفَّيْهِ، وَدَعَا بِالْبَرَكَةِ ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" تَعَالَوْا فَتَوَضَّئُوا". فَجَاءُوا فَجَعَلَ يَصُبُّ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى تَوَضَّئُوا، وَأَذَّنَ رَجُلٌ مِنْهُمْ وَأَقَامَ. قَالَ: فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ لِصَاحِبِ الْمِيضَأَةِ:" ازْدَهِرْ بِمِيضَأَتِكَ فَسَيَكُونَ لَهَا نَبَأٌ". فَرَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ قَبْلَ النَّاسِ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" مَا تَرَوْنَ النَّاسَ فَعَلُوا؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" إِنَّ فِيهِمْ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَسَيُرْشِدَانِ النَّاسَ". فَقَدِمَ النَّاسُ وَقَدْ سَبَقَ الْمُشْرِكُونَ إِلَى ذَلِكَ الْمَاءِ فَشَقَّ عَلَى النَّاسِ وَعَطِشُوا عَطَشًا شَدِيدًا، وَرِكَابُهُمْ وَدَوَابُّهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ صَاحِبُ الْمِيضَأَةِ؟". قَالَ: هَا هُوَ ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: جِئْ بِمَيْضَأَتِكَ فَجَاءَ بِهَا وَفِيهَا شَيْءٌ مِنْ مَاءٍ فَقَالَ لَهُمْ كُلِّهِمْ:" تَعَالَوْا فَاشْرَبُوا". فَجَعَلَ يَصُبُّ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى شَرِبُوا كُلُّهُمْ، وَسَقَوْا دَوَابَّهُمْ وَرِكَابَهُمْ، وَمَلَئُوا كُلَّ إِدَاوَةٍ وَقِرْبَةٍ وَمَزَادَةٍ، ثُمَّ نَهَضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ إِلَى الْمُشْرِكِينَ. فَبَعَثَ اللَّهُ رِيحًا فَضَرَبَتْ وُجُوهَ الْمُشْرِكِينَ، وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى نَصْرَهُ، وَأَمْكَنَ مِنْ أَدْبَارِهِمْ، فَقَتَلُوا مِنْهُمْ مَقْتَلَةً عَظِيمَةً، وَأَسَرُوا أَسْرَى كَثِيرَةً، وَاسْتَاقُوا غَنَائِمَ كَثِيرَةً، وَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّاسُ وَافْرِينَ صَالِحِينَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمٍ الضَّبِّيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین کی طرف ایک لشکر بھیجا، جن میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو اور باقی سب لوگوں کو حکم دیتے ہوئے ان سے فرمایا: تم لوگوں نے تیزی سے سفر کرنا ہے، کیونکہ تمہارے اور مشرکین کے درمیان ایک پانی کا مقام ہے، اگر مشرکین پہلے اس مقام تک پہنچ گئے، تو (تم) لوگوں کے لیے یہ بات گراں ہو گی، اور لوگ بہت شدید پیاس کا شکار ہو جائیں گے، تم بھی، تمہارے جانور بھی اور تمہاری سواریاں بھی پیاس کا شکار ہو جائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آٹھ افراد سمیت پیچھے رہ گئے، نویں فرد آپ تھے، آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: کیا تم لوگ اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو؟ کہ ہم رات کے وقت تھوڑی دیر کے لئے پڑاؤ کر لیں، پھر ہم لوگوں کے ساتھ جا ملیں گے، لوگوں نے کہا: ٹھیک ہے، ان لوگوں نے رات کے وقت پڑاؤ کیا اور پھر وہ لوگ سورج کی تپش سے بیدار ہوئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب بیدار ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اُٹھو اور قضائے حاجت کر لو! ان لوگوں نے ایسا ہی کیا، پھر وہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کسی کے پاس پانی ہے؟ ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایک برتن ہے، جس میں تھوڑا سا پانی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے لے آؤ! وہ شخص اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اپنی دونوں ہتھیلیوں کے ذریعے ہاتھ پھیرا اور برکت کی دعا کی، پھر آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا: آگے آؤ! اور وضو کر لو! لوگ آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان پر پانی ڈالنے لگے، یہاں تک ان لوگوں نے وضو کر لیا، ان میں سے ایک شخص نے اذان دی اور اقامت کہی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر آپ نے اس برتن والے شخص سے فرمایا: تم اپنے برتن کو سنبھال کے رکھنا، اس کے حوالے سے ایک نمایاں چیز سامنے آئے گی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب لوگوں سے پہلے سوار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: لوگوں کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ کہ انہوں نے کیا، کیا ہو گا؟ ان لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں ابوبکر اور عمر ہیں، وہ لوگوں کی رہنمائی کر لیں گے، پھر لوگ آ گئے، مشرکین پہلے ہی پانی تک پہنچ گئے تھے، یہ بات لوگوں پر گراں گزری، وہ شدید پیاس کا شکار تھے، ان کی سواریاں اور جانور بھی پیاسے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ برتن والا شخص کہاں ہے؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ یہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا برتن لے کر آؤ! وہ لے کر آیا، اس میں تھوڑا سا پانی موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب لوگوں سے فرمایا: تم لوگ آگے آؤ! اور پانی پیو! راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لئے پانی ڈالنا شروع کیا، یہاں تک کہ ان سب لوگوں نے پانی پی لیا اور اپنی سواریوں اور جانوروں کو بھی پلا دیا، اور اپنے پاس موجود ہر برتن، ہر چھوٹا بڑا مشکیزہ بھی بھر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب مشرکین کی طرف روانہ ہوئے، اللہ تعالیٰ نے ایک ہوا کو بھیجا، جس نے مشرکین کو پسپا کر دیا، اللہ تعالیٰ نے اپنی مدد نازل کر دی اور یہ ممکن کر دیا کہ انہیں لوٹا دیا جائے، مسلمانوں نے ان میں سے بہت سے لوگوں کو قتل کیا، کئی لوگوں کو قیدی بنایا، اور ان سے بہت سا مال غنیمت حاصل کیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگ واپس آئے، تو ان کے پاس بہت سا ساز و سامان تھا اور وہ ٹھیک تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن ضبی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14106]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4235)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14106 in Urdu