الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابُ مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَاءِ وَنَبْعِهِ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ .
پانی سے متعلق، اور آپ ﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے پانی پھوٹنے سے متعلق آپ ﷺ کے معجزات کا بیان
حدیث نمبر: 14107
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ فَأَصَابَنَا عَطَشٌ شَدِيدٌ، فَشَكَوْنَا ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَلْ فَضَلَ مَاءٌ فِي إِدَاوَةٍ؟". فَأَتَاهُ رَجُلٌ بِفَضْلَةِ مَاءٍ فِي إِدَاوَةٍ، فَحَفَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْأَرْضِ حُفْرَةً وَوَضَعَ عَلَيْهَا نُطْفَةً، وَوَضَعَ كَفَّهُ عَلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ قَالَ لِصَاحِبِ الْإِدَاوَةِ:" صُبَّ الْمَاءَ عَلَى كَفِّي وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ". فَفَعَلَ. قَالَ أَبُو لَيْلَى: رَأَيْتُ الْمَاءَ يَنْبُعُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى رَوِيَ الْقَوْمُ وَسَقُوا رِكَابَهُمْ. وَفِي إِسْنَادِهِ: خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَيْسَ بِقَوِيٍّ، يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَسْرٍ، وَقَدِ كُلَّهُمْ اشْتَهَرَ أَنَّ شُيُوخَهُ ثِقَاتٌ عِنْدَهُ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ زِيَادِ بْنِ الْحَارِثِ الصُّدَائِيِّ وَحَدِيثُ حِبَّانَ بْنِ بُحٍّ الصُّدَائِيِّ فِي كَرَاهِيَةِ الْإِمَارَةِ.
عبدالرحمن بن ابولیلی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں شریک ہوئے، ہمیں شدید پیاس لاحق ہو گئی، ہم نے اس کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا کسی برتن میں بچا ہوا پانی ہے؟ تو ایک صاحب ایک برتن میں بچا ہوا پانی آپ کے پاس لے کر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین میں گڑھا کھودا، آپ نے اس پر دسترخوان رکھا (یا چمڑا رکھا) پھر آپ نے اپنی ہتھیلی زمین پر رکھی، اور پھر برتن والے شخص سے فرمایا: اللہ کا نام لے کر، تم میری ہتھیلی پر پانی بہاؤ! اس نے ایسا ہی کیا۔ سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے درمیان سے پانی پھوٹ پڑا، یہاں تک کہ سب لوگ سیراب ہو گئے، اور انہوں نے اپنی سواریوں کو بھی پانی پلا دیا۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد بن زید اشعری ہے، جسے امام ابوزرعہ، ابوداؤد اور نسائی نے ضعیف قرار دیا ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ قوی نہیں ہے، اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا، امام أحمد نے اس سے روایت نقل کی ہے، اور یہ بات مشہور ہے: کہ امام أحمد کے تمام اساتذہ ان کے نزدیک ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا زیاد بن حارث صدائی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے، اور سیدنا حبان بن بح صدائی رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے، جو حکومت کے ناپسندیدہ ہونے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9420)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6420»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14107 in Urdu