الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ، وَالشَّجَرِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جانوروں، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
حدیث نمبر: 14153
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ أَهْلُ بَيْتٍ مِنَ الْأَنْصَارِ لَهُمْ جَمَلٌ يَسْنُونَ عَلَيْهِ، وَإِنَّهُ اسْتُصْعِبَ عَلَيْهِمْ فَمَنَعَهُمْ ظَهْرَهُ، وَأَنَّ الْأَنْصَارَ جَاءُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: إِنَّهُ كَانَ لَنَا جَمَلٌ نَسْتَنِي عَلَيْهِ، وَإِنَّهُ اسْتُصْعِبَ عَلَيْنَا، وَمَنَعَنَا ظَهْرَهُ، وَقَدْ عَطِشَ الزَّرْعُ وَالنَّخْلُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" قُومُوا". فَقَامُوا، فَدَخَلَ الْحَائِطَ وَالْجَمَلُ فِي نَاحِيَتِهِ، فَمَشَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَحْوَهُ. فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ صَارَ مِثْلَ الْكَلْبِ الْكَلِبِ، وَإِنَّا نَخَافُ عَلَيْكَ صَوْلَتَهُ. قَالَ:" لَيْسَ عَلَيَّ مِنْهُ بَأْسٌ". فَلَمَّا نَظَرَ الْجَمَلُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْبَلَ نَحْوَهُ، حَتَّى خَرَّ سَاجِدًا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَاصِيَتِهِ أَذَلَّ مَا كَانَتْ قَطُّ حَتَّى أَدْخَلَهُ فِي الْعَمَلِ. فَقَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا بَهِيمَةٌ لَا يَعْقِلُ يَسْجُدُ لَكَ، وَنَحْنُ نَعْقِلُ ; فَنَحْنُ أَحَقُّ أَنْ نَسْجُدَ لَكَ! قَالَ:" لَا يَصْلُحُ لِبَشَرٍ أَنْ يَسْجُدَ لِبِشْرٍ، وَلَوْ صَلَحَ لِبَشَرٍ أَنْ يَسْجُدَ لِبَشَرٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا ; لِعِظَمِ حَقِّهِ عَلَيْهَا، لَوْ كَانَ مِنْ قَدَمِهِ إِلَى مَفْرِقِ رَأْسِهِ قُرْحَةٌ تَنْبَجِسُ بِالْقَيْحِ وَالصَّدِيدِ ثُمَّ اسْتَقْبَلَتْهُ فَلَحَسَتْهُ مَا أَدَّتْ حَقَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ حَفْصِ ابْنِ أَخِي أَنَسٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ حَفْصِ ابْنِ أَخِي أَنَسٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار کا ایک گھرانہ تھا، جن کے پاس ایک اونٹ تھا جس پر وہ پانی لاد کر لایا کرتے تھے انہیں اس اونٹ کو ق ابوکرنے میں دشواری پیش آئی، اس اونٹ نے اپنی پشت پر کچھ لادنے سے روک دیا، انصار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: ہمارا ایک اونٹ تھا، جس پر ہم پانی لاد کر لایا کرتے تھے، اب اس کو ق ابوکرنا ہمارے لئے دشوار ہو گیا، وہ ہمیں اپنی پشت استعمال کرنے نہیں دیتا ہے جب کہ صورت حال یہ ہے کہ کھیت اور کھجوروں کے درخت پیاسے ہیں (یعنی انہیں پانی لگانے کی ضرورت ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ اٹھو، وہ لوگ کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس باغ میں تشریف لائے، وہ اونٹ باغ کے ایک کونے میں موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف چل کر جانے لگے، تو انصار نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ایک کتے کی مانند ہو چکا ہے، ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ یہ آپ کو نقصان پہنچائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس سے کوئی نقصان نہیں ہو گا، جب اونٹ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ آپ کی طرف چلتا ہوا آیا، اور آپ کے سامنے سجدے میں گر گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پیشانی کو پکڑا، تو وہ اتنا فرمانبردار ہو چکا تھا کہ پہلے اتنا فرمانبردار نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے کام میں داخل کیا، آپ کے اصحاب نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! یہ جانور جو عقل نہیں رکھتا، یہ آپ کو سجدہ کر رہا ہے، ہم تو عقل رکھتے ہیں، ہم اس بات کا زیادہ حق رکھتے ہیں کہ ہم آپ کو سجدہ کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی انسان کے لئے یہ موزوں نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے انسان کو سجدہ کرے، اگر کسی انسان کے لئے یہ موزوں ہوتا کہ وہ کسی انسان کو سجدہ کرے، تو میں نے بیوی کو یہ حکم دینا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے، کیونکہ شوہر کا حق اس عورت پر زیادہ ہے، یہاں تک کہ اگر اس کی سر کی مانگ سے لے کر اس کے قدموں تک پھوڑے نکلے ہوئے ہوں، جن میں سے پیپ اور کیچ لہو بہتا ہو، پھر وہ عورت اپنے شوہر کے پاس آ کر اس کو چاٹ لے، تو بھی وہ اس شوہر کے حق کو ادا نہیں کر سکتی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حفص نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بھتیجا ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14153]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حفص نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بھتیجا ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14153]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (158/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12203»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 14154
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ بَعِيرًا لَنَا قَطَّ فِي حَائِطٍ. فَجَاءَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" تَعَالَ". فَجَاءَ مُطَأْطَأً رَأْسَهُ حَتَّى خَطَمَهُ وَأَعْطَاهُ أَصْحَابَهُ. فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَأَنَّهُ عَلِمَ أَنَّكَ نَبِيٌّ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَحَدٌ إِلَّا يَعْلَمُ أَنِّي نَبِيٌّ، إِلَّا كَفَرَةَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا اونٹ کھل کر باغ میں چلا گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: تم آگے آؤ، تو وہ اپنے سر کو جھکا کر آگے آ گیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لگام ڈال دی، اور وہ اونٹ اس کے مالکان کے حوالے کر دیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا سول اللہ! یوں لگتا ہے جیسے یہ جانتا ہے کہ آپ اللہ کے نبی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دونوں کناروں کے درمیان موجود ہر چیز یہ جانتی ہے کہ میں نبی ہوں، سوائے کافر جنوں اور انسانوں کے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14154]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (744/1)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12744»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14155
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ لَهُ فَحْلَانِ فَاغْتَلَمَا، فَأَدْخَلَهُمَا حَائِطًا فَسَدَّ عَلَيْهِمَا الْبَابَ، ثُمَّ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ لَهُ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاعِدٌ مَعَ نَفَرٍ مِنَ الْأَنْصَارِ. فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي جِئْتُ فِي حَاجَةٍ، وَإِنَّ فَحْلَيْنِ لِيَ اغْتَلَمَا، وَإِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا حَائِطًا وَسَدَدْتُ عَلَيْهِمَا الْبَابَ، فَأُحِبُّ أَنْ تَدْعُوَ لِي أَنْ يُسَخِّرَهُمَا اللَّهُ لِي. فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" قُومُوا مَعَنَا". فَذَهَبَ حَتَّى أَتَى الْبَابَ فَقَالَ:" افْتَحْ". فَأَشْفَقَ الرَّجُلُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" افْتَحْ". فَفَتَحَ الْبَابَ فَإِذَا أَحَدُ الْفَحْلَيْنِ قَرِيبٌ مِنَ الْبَابِ، فَلَمَّا رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَجَدَ لَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتِنِي بِشَيْءٍ أَشُدُّ بِرَأْسِهِ وَأُمَكِّنُكَ مِنْهُ". فَجَاءَ بِخِطَامٍ، فَشَدَّ رَأْسَهُ وَأَمْكَنَهُ مِنْهُ، ثُمَّ مَشَى إِلَى أَقْصَى الْحَائِطِ إِلَى الْفَحْلِ الْآخَرِ، فَلَمَّا رَآهُ وَقَعَ لَهُ سَاجِدًا، فَقَالَ لِلرَّجُلِ:" ائْتِنِي بِشَيْءٍ أَشُدُّ رَأْسَهُ". فَشَدَّ رَأْسَهُ وَأَمْكَنَهُ مِنْهُ. ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبْ فَإِنَّهُمَا لَا يَعْصِيَانِكَ". فَلَمَّا رَأَى أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ قَالُوا: هَذَانِ فَحْلَانِ لَا يَعْقِلَانِ سَجَدَا لَكَ ; أَفَلَا نَسْجُدُ لَكَ؟ قَالَ:" لَا آمُرُ أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ، وَلَوْ أَمَرْتُ أَحَدًا يَسْجُدُ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو عَزَّةَ الدَّبَّاغُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَاسْمُهُ الْحَكَمُ بْنُ طَهْمَانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو عَزَّةَ الدَّبَّاغُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَاسْمُهُ الْحَكَمُ بْنُ طَهْمَانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے دو اونٹ تھے، اس نے ان دونوں کو ایک باغ میں داخل کیا اور دروازہ بند کر دیا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس کا یہ ارادہ تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے لئے دعا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے ہمراہ تشریف فرما تھے، اس نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں ایک کام کے سلسلے میں آیا ہوں، میرے دو اونٹ ہیں، وہ دونوں سرکش ہو گئے ہیں، میں نے ان دونوں کو باغ میں داخل کیا ہے، اور دروازہ بند کر دیا ہے، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ میرے لئے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں میرے لئے مسخر کر دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا کہ تم لوگ ہمارے ساتھ اٹھو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، پھر آپ دروازے پر آئے، آپ نے فرمایا: دروازہ کھولو! وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اندیشے کا شکار ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دروازہ کھولو، اس نے دروازہ کھولا تو دو اونٹوں میں سے ایک دروازے کے قریب موجود تھا، جب اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو آپ کے سامنے سجدہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس کوئی ایسی چیز لے کر آؤ، جس کے ذریعے میں اس کے سر کو باندھ دوں، اور اسے تمہارے ق ابومیں دے دوں، وہ شخص لگام لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر کو باندھا اور اس کو ق ابومیں کر لیا، پھر آپ باغ کے ایک کونے میں تشریف لے گئے، جہاں دوسرا اونٹ موجود تھا، جب اس نے آپ کو دیکھا تو وہ بھی سجدے میں چلا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: تم میرے پاس کوئی چیز لے کر آؤ، جس کے ذریعے میں اس کے سر کو باندھ دوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر کو باندھ دیا اور اسے اس شخص کے ق ابومیں دے دیا، پھر آپ نے فرمایا: تم جاؤ! یہ دونوں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے اس صورت حال کو دیکھا تو انہوں نے عرض کی: یہ دو اونٹ جو عقل نہیں رکھتے ہیں، انہوں نے آپ کو سجدہ کیا ہے، کیا ہم آپ کو سجدہ نہ کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کسی کو یہ اجازت نہیں دوں گا کہ وہ کسی دوسرے کو سجدہ کرے، اگر میں نے کسی کو یہ اجازت دینی ہوتی کہ وہ کسی دوسرے کو سجدہ کرے، تو میں نے عورت کو یہ ہدایت کرنی تھی کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعزہ دباغ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اس کا نام حکم بن طہمان ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14155]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعزہ دباغ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اس کا نام حکم بن طہمان ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12003)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12003، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 373»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14156
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا مَا رَآهَا أَحَدٌ قَبَلِي، وَلَا يَرَاهَا أَحَدٌ بَعْدِي: لَقَدْ خَرَجْتُ مَعَهُ فِي سَفَرٍ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ مَرَرْنَا بِامْرَأَةٍ جَالِسَةٍ مَعَهَا صَبِيٌّ لَهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا صَبِيٌّ أَصَابَهُ بَلَاءٌ، وَأَصَابَنَا مِنْهُ بَلَاءٌ يُؤْخَذُ فِي الْيَوْمِ لَا أَدْرِي كَمْ مَرَّةً. قَالَ:" نَاوِلِينِيهِ". فَحَمَلَتْهُ إِلَيْهِ، فَحَمَلَهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ وَاسِطَةِ الرَّحْلِ، ثُمَّ فَغَرَ فَاهُ، وَنَفَثَ فِيهِ ثَلَاثًا، وَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ، أَنَا عَبْدُ اللَّهِ، احْبِسْ عَدُوَّ اللَّهِ". ثُمَّ نَاوَلَهَا إِيَّاهُ، فَقَالَ:" الْقَيْنَا فِي الرَّجْعَةِ فِي هَذَا الْمَكَانِ فَأَخْبِرِينَا مَا فَعَلَ". قَالَ: فَذَهَبْنَا وَرَجَعْنَا فَوَجَدْنَاهَا فِي ذَلِكَ الْمَكَانِ مَعَهَا شِيَاهٌ ثَلَاثٌ، فَقَالَ:" مَا فَعَلَ صَبِيُّكِ؟". فَقَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا حَسَسْنَا مِنْهُ شَيْئًا حَتَّى السَّاعَةِ، فَاجْتَرِرْ هَذِهِ الْغَنَمَ. قَالَ:" انْزِلْ فَخُذْ مِنْهَا وَاحِدَةً وَرُدَّ الْبَقِيَّةَ". قَالَ: وَخَرَجْتُ ذَاتَ يَوْمٍ إِلَى الْجِنَانِ حَتَّى إِذَا بَرَزْنَا قَالَ:" انْظُرْ وَيْحَكَ هَلْ تَرَى شَيْئًا يُوَارِينِي؟". قُلْتُ: مَا أَرَى شَيْئًا يُوَارِيكَ إِلَّا شَجَرَةً مَا أَرَاهَا تُوَارِيكَ. قَالَ:" فَمَا بِقُرْبِهَا؟". قُلْتُ: شَجَرَةٌ مِثْلُهَا أَوْ قَرِيبٌ مِنْهَا. قَالَ:" اذْهَبْ إِلَيْهِمَا فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُكُمَا أَنْ تَجْتَمِعَا بِإِذْنِ اللَّهِ". قَالَ: فَاجْتَمَعَتَا فَبَرَزَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ رَجَعَ قَالَ:" اذْهَبْ إِلَيْهِمَا فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُكُمَا أَنْ تَرْجِعَ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا إِلَى مَكَانِهَا". فَرَجَعَتْ. قَالَ: وَكُنْتُ عِنْدَهُ جَالِسًا ذَاتَ يَوْمٍ إِذْ جَاءَ جَمَلٌ يُخَبِّبُ حَتَّى ضَرَبَ بِجِرَانِهِ بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ ذَرَفَتْ عَيْنَاهُ، فَقَالَ:" وَيْحَكَ! انْظُرْ لِمَنْ هَذَا الْجَمَلُ؟ إِنَّ لَهُ لَشَأْنًا". فَخَرَجْتُ أَلْتَمِسُ صَاحِبَهُ، فَوَجَدْتُهُ لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَدَعَوْتُهُ إِلَيْهِ، فَقَالَ:" مَا شَأْنُ جَمَلِكَ هَذَا؟". قَالَ: وَمَا شَأْنُهُ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي وَاللَّهِ مَا شَأْنُهُ؟ عَمِلْنَا عَلَيْهِ، وَنَضَحْنَا عَلَيْهِ، حَتَّى عَجَزَ عَنِ السِّقَايَةِ، فَأْتَمَرْنَا الْبَارِحَةَ أَنْ نَنْحَرَهُ وَنُقَسِّمَ لَحْمَهُ. قَالَ:" لَا تَفْعَلْ هَبْهُ لِي، أَوْ بِعْنِيهِ". قَالَ: بَلْ هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: فَوَسَمَهُ بِمَيْسَمِ الصَّدَقَةِ، ثُمَّ بَعَثَ بِهِ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے تین ایسی چیزیں دیکھی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہیں اور نہ میرے بعد کوئی دیکھے گا، میں آپ کے ساتھ سفر پر جا رہا تھا، راستے میں کسی جگہ ہم پہنچے تو ہمارا گزر، ایک بیٹھی ہوئی خاتون کے پاس سے ہوا، جس کے ساتھ اس کا بچہ موجود تھا، اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اس بچے کو بلا لاحق ہو گئی ہے، اور ہمیں اس کی وجہ سے آزمائش کا سامنا ہے، اسے دن میں کئی مرتبہ دورہ پڑتا ہے، مجھے نہیں پتہ کتنی مرتبہ پڑتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے مجھے پکڑاؤ، اس عورت نے اس بچے کو اٹھا کر آپ کی طرف بڑھایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے اور اپنے پالان کے درمیانی حصے میں رکھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا منہ کھولا اور اس کے منہ میں تین مرتبہ پھونک ماری اور پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، میں اللہ کا بندہ ہوں، اے اللہ کے دشمن! دفع ہو جاؤ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بچہ اس عورت کو پکڑایا اور فرمایا: واپسی پر ہم سے اسی جگہ ملنا اور ہمیں بتانا کہ اس کا کیا حال ہے؟ راوی کہتے ہیں: ہم وہاں سے روانہ ہو گئے، جب ہم واپس آئے، تو ہم نے اس خاتون کو اسی جگہ پایا، اس کے پاس تین بکریاں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے بچے کا کیا حال ہے؟ اس نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اس کے بعد سے لے کر اب تک ہمیں اس کے حوالے سے کوئی چیز محسوس نہیں ہوئی، آپ یہ بکریاں قبول کریں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھ سے) فرمایا: تم اترو اور اس سے ایک بکری لے لو اور باقی واپس کر دو۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھلے میدان کی طرف نکلا، یہاں تک کہ جب ہم اس جگہ کے قریب آئے، جہاں قضائے حاجت کی جاتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات کا جائزہ لو کہ کوئی ایسی چیز نظر آتی ہے، جو میرے لئے پردہ بن جائے، میں نے عرض کی: مجھے تو کوئی ایسی چیز نظر نہیں آ رہی، جو آپ کے لئے پردہ بن جائے، البتہ ایک درخت ہے جس کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ وہ آپ کے لئے رکاوٹ بن سکتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے قریب کیا ہے؟ میں نے جواب دیا: وہ ایک درخت ہے، اور اس کی مانند ایک اور درخت ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کے قریب ایک اور درخت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان دونوں کے پاس جاؤ اور انہیں یہ کہو کہ اللہ کے رسول تم دونوں کو یہ حکم دے رہے ہیں کہ تم دونوں اللہ کے اذن کے تحت اکٹھے ہو جاؤ، راوی کہتے ہیں: وہ دونوں اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں قضائے حاجت کی، پھر آپ واپس تشریف لائے آپ نے فرمایا: تم ان دونوں کے پاس جاؤ اور ان سے یہ کہو کہ اللہ کے رسول تمہیں یہ حکم دے رہے ہیں کہ تم دونوں میں سے ہر ایک اپنی جگہ پر واپس چلا جائے، تو وہ واپس چلے گئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ایک اونٹ آیا اور اس نے آ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنی گردن ڈال دی، پھر اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہونے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات کا جائزہ لو کہ یہ کس کا اونٹ ہے؟ اس کا کوئی مخصوص معاملہ لگتا ہے، میں اس اونٹ کے مالک کو تلاش کرنے کے لئے نکلا، تو میں نے اسے پایا کہ وہ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا، میں اسے بلا کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے اس اونٹ کا کیا معاملہ ہے؟ اس نے دریافت کیا: اس کا کیا معاملہ ہے؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ اس کا کیا معاملہ ہے؟ ہم اسے کام میں استعمال کرتے رہے ہیں اور اس پر پانی لاد کے لاتے رہے ہیں، یہاں تک کہ یہ پانی لانے کے قابل نہیں رہا، توکل ہم نے یہ طے کیا کہ ہم اسے قربان کر دیتے ہیں اور اس کا گوشت تقسیم کر لیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسا نہ کرو! اسے مجھے ہبہ کر دو، یا یہ مجھے فروخت کر دو، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ آپ کا ہوا۔ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر صدقہ کا مخصوص نشان لگوایا اور اسے بھجوا دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14156]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الصغير (171/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17097، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6471/9»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14157
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ يَعْلَى قَالَ: إِنِّي مَا أَظُنُّ أَحَدًا رَأَى مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا دُونَ مَا رَأَيْتُ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ لِصَاحِبِ الْبَعِيرِ:" مَا لِبَعِيرِكَ يَشْكُوكَ ; زَعَمَ أَنَّكَ سَنَأْتَهُ حَتَّى كَبِرَ تُرِيدُ أَنْ تَنْحَرَهُ". قَالَ: صَدَقْتَ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ قَدْ أَرَدْتُ ذَلِكَ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَفْعَلُ.
سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: ”میرا نہیں خیال کہ کسی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے وہ چیز دیکھی ہو گی، جو میں نے دیکھی ہے، کسی نے کم ہی دیکھی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے
یہ روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے مالک سے کہا: تمہارے اونٹ کا کیا معاملہ ہے کہ وہ تمہاری شکایت کر رہا ہے، اس کا یہ کہنا ہے کہ تم اس پر پانی لاد کے لاتے رہے ہو، یہاں تک کہ جب اس اونٹ کی عمر زیادہ ہو گئی ہے، تو اب تم اسے قربان کرنے کا ارداہ رکھتے ہو، اس نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، میں نے یہی ارادہ کیا تھا اور اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اب میں ایسا نہیں کروں گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14157]
یہ روایت نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے مالک سے کہا: تمہارے اونٹ کا کیا معاملہ ہے کہ وہ تمہاری شکایت کر رہا ہے، اس کا یہ کہنا ہے کہ تم اس پر پانی لاد کے لاتے رہے ہو، یہاں تک کہ جب اس اونٹ کی عمر زیادہ ہو گئی ہے، تو اب تم اسے قربان کرنے کا ارداہ رکھتے ہو، اس نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، میں نے یہی ارادہ کیا تھا اور اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اب میں ایسا نہیں کروں گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14157]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (173/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14158
وَفِي رِوَايَةٍ: ثُمَّ سِرْنَا وَنَزَلْنَا مَنْزِلًا، فَنَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَتْ شَجَرَةٌ تَشُقُّ الْأَرْضَ حَتَّى غَشِيَتْهُ، ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَى مَكَانِهَا، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ ذَكَرْتُ لَهُ، فَقَالَ:" هِيَ شَجَرَةٌ اسْتَأْذَنَتْ رَبَّهَا - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ تُسَلِّمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَذِنَ لَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: پھر ہم روانہ ہوئے، ہم نے ایک جگہ پڑاؤ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے، تو ایک درخت زمین کو چیرتا ہوا آیا اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سایہ کر دیا، پھر وہ واپس اپنی جگہ پر چلا گیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے، تو میں نے آپ کے سامنے یہ ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس درخت نے اپنے پروردگار سے یہ اجازت مانگی تھی کہ وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرے، تو پروردگار نے اُسے اجازت دیدی۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14158]
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14158]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (173/4)»
الحكم على الحديث:
وأحد إسنادي أحمد رجاله رجال الصحيح.
حدیث نمبر: 14159
وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي إِحْدَى رِوَايَاتِهِ: فَمَرَّ عَلَيْهِ بَعِيرٌ مَادٌّ بِجِرَانِهِ يَرْغُو، فَقَالَ:" عَلَيَّ بِصَاحِبِ هَذَا". فَجَاءَ فَقَالَ:" هَذَا يَقُولُ نَتَجْتُ عِنْدَهُمْ، فَاسْتَعْمَلُونِي حَتَّى إِذَا كَبِرْتُ أَرَادُوا أَنْ يَنْحَرُونِي".
وَقَالَ فِيهَا:" مَا مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يَعْلَمُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، إِلَّا كَفَرَةَ - أَوْ فَسَقَةَ - الْجِنِّ وَالْإِنْسِ".
وَقَالَ فِيهَا:" مَا مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يَعْلَمُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، إِلَّا كَفَرَةَ - أَوْ فَسَقَةَ - الْجِنِّ وَالْإِنْسِ".
امام طبرانی نے اپنی ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک اونٹ گزرا، جس نے اپنی گردن جھکائی ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے مالک کو میرے پاس لے کر آؤ! وہ آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہہ رہا ہے کہ میں ان کے ہاں پیدا ہوا، یہ لوگ مجھے کام میں استعمال کرتے رہے، یہاں تک کہ جب میں بوڑھا ہو گیا ہوں، تو انہوں نے یہ ارادہ کر لیا ہے کہ یہ مجھے قربان کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہاں موجود ہر چیز یہ بات جانتی ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں، صرف کافر (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) صرف فاسق جنات اور انسانوں کا معاملہ مختلف ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 14160
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ - قَالَ وَكِيعٌ مُرَّةَ يَعْنِي الثَّقَفِيَّ وَلَمْ يَقُلْ لِي مُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهَا صَبِيٌّ لَهَا بِهِ لَمَمٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْرُجْ عَدُوَّ اللَّهِ أَنَا رَسُولُ اللَّهِ". قَالَ: فَبَرِئَ. قَالَ: فَأَهْدَتْ إِلَيْهِ كَبْشَيْنِ، وَشَيْئًا مِنْ سَمْنٍ وَشَيْئًا مِنْ أَقِطٍ.
قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خُذِ الْأَقِطَ وَالسَّمْنَ، وَأَحَدَ الْكَبْشَيْنِ، وَرُدَّ عَلَيْهَا الْآخَرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خُذِ الْأَقِطَ وَالسَّمْنَ، وَأَحَدَ الْكَبْشَيْنِ، وَرُدَّ عَلَيْهَا الْآخَرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس کے ساتھ اس کا بچہ تھا، جسے جنون کی شکایت تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ کے دشمن! تم نکل جاؤ، میں اللہ کا رسول ہوں، راوی کہتے ہیں: تو وہ بچہ تندرست ہو گیا، راوی بیان کرتے ہیں: اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو دنبے تحفے کے طور پر دیے، تھوڑا سا گھی اور تھوڑا سا پنیر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پنیر اور گھی لے لو! اور دو دنبوں میں سے ایک لے لو، اور دوسرا اُسے واپس کر دو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14160]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14160]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (171/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17098»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14161
وَبِسَنَدِهِ عَنْ مُرَّةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَنَزَلَ مَنْزِلًا فَقَالَ:" ائْتِ تِلْكَ الْأَشَايَتَيْنِ، فَقُلْ لَهُمَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُكُمَا أَنْ تَجْتَمِعَا". فَأَتَيْتُهُمَا فَقُلْتُ لَهُمَا، فَوَثَبَتْ إِحْدَاهُمَا إِلَى الْأُخْرَى فَاجْتَمَعَتَا، فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَتَرَ بِهِمَا، فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ وَثَبَتْ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا إِلَى مَكَانِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ أَيْضًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ أَيْضًا.
اسی سند کے ساتھ سیدنا مرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا، آپ نے ایک جگہ پر پڑاؤ کیا، آپ نے مجھ سے فرمایا: تم اُن دو چھوٹے درختوں کے پاس جاؤ اور ان دونوں سے یہ کہو: کہ اللہ کے رسول تمہیں یہ حکم دے رہے ہیں کہ تم دونوں اکٹھے ہو جاؤ، میں ان دو درختوں کے پاس آیا، میں نے ان دونوں سے یہ بات کی تو ان میں سے ایک دوسرے کی طرف بڑھ گیا اور وہ دونوں اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ نے ان دونوں کی اوٹ میں قضائے حاجت کی، پھر ان دونوں (درختوں) میں ہر ایک واپس اپنی جگہ پر چلا گیا۔“
یہ روایت امام أحمد نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14161]
یہ روایت امام أحمد نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14161]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (172/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14162
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ سِيَابَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ، فَأَرَادَ أَنْ يَقْضِيَ حَاجَتَهُ، فَأَمَرَ وَدْيَتَيْنِ فَانْضَمَّتِ إِحْدَاهُمَا إِلَى الْأُخْرَى، ثُمَّ أَمَرَهُمَا فَرَجَعَتَا إِلَى مَنَابِتِهِمَا.
وَجَاءَ بَعِيرٌ يَضْرِبُ بِجِرَانِهِ إِلَى الْأَرْضِ، وَجَرْجَرَ حَتَّى ابْتَلَّ مَا حَوْلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَدْرُونَ مَا يَقُولُ الْبَعِيرُ؟ إِنَّهُ يَزْعُمُ أَنَّ صَاحِبَهُ يُرِيدُ نَحْرَهُ". فَبَعَثَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَوَاهِبُهُ أَنْتَ لِي؟". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي مَالٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ. فَقَالَ:" اسْتَوْصِ بِهِ مَعْرُوفًا". فَقَالَ: لَا جَرَمَ، وَلَا أُكْرِمُ مَالًا لِي كَرَامَتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَتَى عَلَى قَبْرٍ يُعَذَّبُ صَاحِبُهُ فَقَالَ:" إِنَّهُ يُعَذَّبُ فِي غَيْرِ كَبِيرٍ". فَأَمَرَ بِجَرِيدَةٍ فَوُضِعَتْ عَلَى قَبْرِهِ، وَقَالَ:" عَسَى أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُ مَا دَامَتْ رَطْبَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: ثُمَّ أَتَى عَلَى قَبْرَيْنِ. وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
وَجَاءَ بَعِيرٌ يَضْرِبُ بِجِرَانِهِ إِلَى الْأَرْضِ، وَجَرْجَرَ حَتَّى ابْتَلَّ مَا حَوْلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَدْرُونَ مَا يَقُولُ الْبَعِيرُ؟ إِنَّهُ يَزْعُمُ أَنَّ صَاحِبَهُ يُرِيدُ نَحْرَهُ". فَبَعَثَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَوَاهِبُهُ أَنْتَ لِي؟". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي مَالٌ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ. فَقَالَ:" اسْتَوْصِ بِهِ مَعْرُوفًا". فَقَالَ: لَا جَرَمَ، وَلَا أُكْرِمُ مَالًا لِي كَرَامَتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَتَى عَلَى قَبْرٍ يُعَذَّبُ صَاحِبُهُ فَقَالَ:" إِنَّهُ يُعَذَّبُ فِي غَيْرِ كَبِيرٍ". فَأَمَرَ بِجَرِيدَةٍ فَوُضِعَتْ عَلَى قَبْرِهِ، وَقَالَ:" عَسَى أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُ مَا دَامَتْ رَطْبَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: ثُمَّ أَتَى عَلَى قَبْرَيْنِ. وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا یعلی بن سیابہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا، آپ نے قضائے حاجت کرنے کا ارادہ کیا تو آپ نے کھجور کے دو چھوٹے درختوں کو حکم دیا، تو ان میں سے ایک دوسرے کے ساتھ مل گیا، پھر آپ نے ان دونوں کو حکم دیا، تو وہ دونوں اپنے اُگنے کی جگہ واپس چلے گئے۔ اسی طرح ایک اونٹ آیا اور اس نے اپنی گردن زمین پر رکھ دی، وہ آوازیں نکالنے لگا اور رونے لگا، یہاں تک کہ اس کے اردگرد کی جگہ تر ہو گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو کہ یہ اونٹ کیا کہہ رہا ہے؟ اس کا یہ کہنا ہے کہ اس کا مالک اسے ذبح کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے مالک کو پیغام بھیج کر بلوایا اور فرمایا: کیا تم یہ اونٹ مجھے ہبہ کرتے ہو؟ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ہاں کوئی ایسا مال نہیں ہے، جو میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اس کے بارے میں بھلائی کی تلقین کو قبول کرو، اس نے عرض کی: یہ ضروری ہے یا رسول اللہ! کہ میں اس مال کا احترام کروں۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے، آپ اس کے پاس تشریف لائے، اس قبر والے فرد کو عذاب ہو رہا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے (بظاہر) کسی بڑے گناہ کی وجہ سے عذاب نہیں ہو رہا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شاخ کے بارے میں حکم دیا، وہ اس کی قبر پر رکھ دی گئی، تو آپ نے فرمایا: ہو سکتا ہے، جب تک یہ تر رہے گی (اس وقت تک) اس شخص کے عذاب میں تخفیف ہو جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس تشریف لائے۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14162]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس تشریف لائے۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14162]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (172/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17109»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔