🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

67. بَابٌ فِي تَوَاضُعِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی تواضع کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14209
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَلَسَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَظَرَ إِلَى السَّمَاءِ، فَإِذَا مَلَكٌ يَنْزِلُ، فَقَالَ جِبْرِيلُ: إِنَّ هَذَا الْمَلَكَ مَا نَزَلَ مُنْذُ يَوْمِ خُلِقَ قَبْلَ السَّاعَةِ، فَلَمَّا نَزَلَ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ رَبُّكَ قَالَ: أَفَمَلِكًا نَبِيًّا أَجْعَلُكَ، أَوْ عَبْدًا رَسُولًا؟ قَالَ جِبْرِيلُ: تَوَاضَعْ لِرَبِّكَ يَا مُحَمَّدُ. قَالَ: بَلْ عَبْدًا رَسُولًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ الْأَوَّلَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے آسمان کی طرف دیکھا، ایک فرشتہ اتر رہا تھا، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: یہ فرشتہ جب سے پیدا ہوا ہے، آج سے پہلے کبھی نیچے نہیں اترا، جب وہ نیچے اتر آیا، تو اس نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کے پروردگار نے مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے اور فرمایا ہے: کیا میں آپ کو ”بادشاہ“ نبی بناؤں یا ”عبد“ رسول بناؤں؟ سیدنا جبرائیل نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ اپنے پروردگار کے سامنے تواضع اختیار کیجئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ ”عبد“ رسول (میں بننا چاہتا ہوں)۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور پہلی روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14209]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6105) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (7160)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7120، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6429/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14210
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا عَائِشَةُ، لَوْ شِئْتُ لَسَارَتْ مَعِي جِبَالُ الذَّهَبِ، جَاءَنِي مَلَكٌ إِنَّ حُجْزَتَهُ لَتُسَاوِي الْكَعْبَةَ، فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ، وَيَقُولُ لَكَ: إِنْ شِئْتَ نَبِيًّا عَبْدًا، وَإِنْ شِئْتَ نَبِيًّا مَلِكًا؟ قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلَى جِبْرِيلَ قَالَ: فَأَشَارَ إِلَيَّ: أَنْ ضَعْ نَفْسَكَ قَالَ: فَقُلْتُ: نَبِيًّا عَبْدًا".
قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ لَا يَأْكُلُ مُتَّكِئًا، يَقُولُ:" آكُلُ كَمَا يَأْكُلُ الْعَبْدُ، وَأَجْلِسُ كَمَا يَجْلِسُ الْعَبْدُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! اگر میں چاہوں، تو پہاڑ میرے ساتھ سونے کے بن کے چلیں، میرے پاس ایک فرشتہ آیا , جس کا ڈب، خانہ کعبہ جتنا تھا، اس نے کہا: آپ کے پروردگار نے آپ کو سلام کہا: ہے، اور آپ سے یہ فرمایا ہے: اگر آپ چاہیں، تو آپ ”عبد“ نبی بن جائیں اور اگر آپ چاہیں تو ”بادشاہ“ نبی بن جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی طرف دیکھا تو انہوں نے مجھے یہ اشارہ کیا کہ آپ تواضع اختیار کریں، تو میں نے کہا: ”عبد“ نبی (میں، بننا چاہوں گا)۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی ٹیک لگا کر نہیں کھاتے تھے، آپ یہ فرماتے تھے: میں اس طرح کھاؤں گا، جس طرح کوئی عبد کھاتا ہے، اور اس طرح بیٹھوں گا، جس طرح کوئی عبد بیٹھتا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14210]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4920)، أخرجه شرح السنة برقم: 3683، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6428»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14211
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَقَدْ هَبَطَ عَلَيَّ مَلَكٌ مِنَ السَّمَاءِ مَا هَبَطَ عَلَى نَبِيٍّ قَبْلِي، وَلَا يَهْبِطُ عَلَى أَحَدٍ بَعْدِي، وَهُوَ إِسْرَافِيلُ، وَعِنْدَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ، أَنَا رَسُولُ رَبِّكَ إِلَيْكَ، أَمَرَنِي أَنْ أُخَيِّرَكَ إِنْ شِئْتَ نَبِيًّا عَبْدًا، وَإِنْ شِئْتَ نَبِيًّا مَلِكًا؟ فَنَظَرْتُ إِلَى جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَأَوْمَأَ جِبْرِيلُ إِلَيَّ: أَنْ تَوَاضَعْ". فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ ذَلِكَ:" لَوْ أَنِّي قُلْتُ: نَبِيًّا مَلِكًا ; لَسَارَتِ الْجِبَالُ مَعِي ذَهَبًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابْلُتِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”آسمان سے ایک فرشتہ نازل ہوا، وہ مجھ سے پہلے کسی نبی پر نازل نہیں ہوا تھا، اور میرے بعد بھی کسی پر نازل نہیں ہو گا، اور وہ اسرافیل علیہ السلام ہے، اس کے ساتھ جبرائیل علیہ السلام بھی تھے، اس نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کو سلام ہو، میں آپ کے پروردگار کا آپ کی طرف قاصد ہوں، اس نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں آپ کو یہ اختیار دوں کہ اگر آپ چاہیں تو ”عبد“ نبی بن جائیں، اور اگر چاہیں تو ”بادشاہ“ نبی بن جائیں، میں نے جبرائیل علیہ السلام کی طرف دیکھا، تو جبرائیل علیہ السلام نے مجھے اشارہ کیا کہ آپ تواضع اختیار کریں! تو اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں یہ کہہ دیتا کہ میں ”بادشاہ“ نبی بنوں گا، تو پہاڑوں نے ”سونے“ کا ہو کر میرے ساتھ چلنا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14211]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13309)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13309»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14212
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يُنَاجِيهِ، إِذِ انْشَقَّ أُفُقُ السَّمَاءِ، فَأَقْبَلَ جِبْرِيلُ يَدْنُو مِنَ الْأَرْضِ وَيَتَمَايَلُ، فَإِذَا مَلَكٌ قَدْ مَثُلَ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا مُحَمَّدُ، يَأْمُرُكَ رَبُّكَ أَنْ تَخْتَارَ بَيْنَ نَبِيٍّ عَبْدٍ أَوْ مَلِكٍ نَبِيٍّ؟ فَأَشَارَ جِبْرِيلُ إِلَيَّ بِيَدِهِ: أَنْ تَوَاضَعْ، فَعَرَفْتُ أَنَّهُ لِي نَاصِحٌ، فَقُلْتُ: عَبْدٌ نَبِيٌّ، فَعَرَجَ ذَلِكَ الْمَلَكُ إِلَى السَّمَاءِ، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، قَدْ كُنْتُ أَرَدْتُ أَنْ أَسْأَلَكَ عَنْ هَذَا، فَرَأَيْتُ مِنْ حَالِكَ مَا شَغَلَنِي عَنِ الْمَسْأَلَةِ، فَمَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذَا إِسْرَافِيلُ خَلَقَهُ اللَّهُ يَوْمَ خَلَقَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ صَافًّا قَدَمَيْهِ، لَا يَرْفَعُ طَرْفَهُ، بَيْنَهُ وَبَيْنَ الرَّبِّ سَبْعُونَ نُورًا، مَا مِنْهَا نُورٌ يَكَادُ يَدْنُو مِنْهُ إِلَّا احْتَرَقَ، بَيْنَ يَدَيْهِ لَوْحٌ، فَإِذَا أَذِنَ اللَّهُ فِي شَيْءٍ فِي السَّمَاءِ أَوْ فِي الْأَرْضِ ارْتَفَعَ ذَلِكَ فَضَرَبَ جَبْهَتَهُ فَيَنْظُرُ، فَإِنْ كَانَ ذَلِكَ مِنْ عَمَلِي أَمَرَنِي بِهِ، وَإِنْ كَانَ مِنْ عَمَلِ مِيكَائِيلَ أَمَرَهُ بِهِ، وَإِنْ كَانَ مِنْ عَمَلِ مَلَكِ الْمَوْتِ أَمَرَهُ بِهِ. قُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، عَلَى أَيِّ شَيْءٍ أَنْتَ؟ قَالَ: عَلَى الرِّيحِ وَالْجُنُودِ. قُلْتُ: عَلَى أَيِّ شَيْءٍ مِيكَائِيلُ؟ قَالَ: عَلَى النَّبَاتِ وَالْقَطْرِ. قُلْتُ: عَلَى أَيِّ شَيْءٍ مَلَكُ الْمَوْتِ؟ قَالَ: عَلَى قَبْضِ الْأَنْفُسِ، وَمَا ظَنَنْتُهُ إِلَّا لِقِيَامِ السَّاعَةِ. وَمَا الَّذِي رَأَيْتَ مِنِّي إِلَّا خَوْفًا مِنْ قِيَامِ السَّاعَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَلَكِنَّهُ سَيِّئُ الْحِفْظِ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، آپ کے ساتھ سیدنا جبرائیل علیہ السلام موجود تھے، وہ آپ کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران آسمان کا افق کھل گیا، سیدنا جبرائیل علیہ السلام زمین کی طرف قریب ہونے لگے اور اِدھر اُدھر مائل ہونے لگے، تو اسی دوران ایک فرشتہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا، اس نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کے پروردگار نے آپ کو یہ اختیار دیا ہے کہ آپ ”عبد“ نبی بننے، یا ”بادشاہ“ نبی بننے کے درمیان کسی ایک صورت کو اختیار کر لیں، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے اپنے ہاتھ کے ذریعے میری طرف اشارہ کیا کہ آپ تواضع اختیار کریں، مجھے علم تھا کہ وہ میرے خیرخواہ ہیں، میں نے کہا: ”عبد“ نبی بننا چاہوں گا، تو وہ فرشتہ آسمان کی طرف بلند ہوا، میں نے کہا: اے جبرائیل! میں نے یہ ارادہ کیا تھا کہ تم سے اس بارے میں دریافت کروں، تو تمہاری صورت حال جو میں نے دیکھی، تو اس وجہ سے میں پوچھ نہیں پایا، اے جبرائیل! یہ کون تھا؟ تو جبرائیل نے بتایا کہ یہ سیدنا اسرافیل علیہ السلام تھے، اللہ تعالیٰ نے انہیں اس دن پیدا کیا تھا، جب اس نے انہیں پیدا کیا تھا، تو انہیں اپنے آگے پیدا کیا تھا، انہوں نے نگاہ اٹھا کر بھی آگے نہیں دیکھا، ان کے اور ان کے پروردگار کے درمیان ستر نور ہیں، ان میں سے ہر ایک نور ایسا ہے کہ اگر اس کے قریب ہونے کی کوشش کی جائے، تو آدمی جل جائے، ان کے آگے لوح ہے، جب اللہ تعالیٰ آسمان میں یا زمین میں کسی چیز کے بارے میں کوئی حکم دیتا ہے، تو وہ لوح بلند ہو کر ان کی پیشانی سے ٹکراتی ہے اور وہ دیکھتے ہیں، اگر وہ کام مجھ سے متعلق ہوتا ہے، تو مجھے اس کی ہدایت دیتے ہیں، اور اگر وہ میکائیل سے متعلق ہوتا ہے، تو اسے اس کی ہدایت دیتے ہیں، اگر وہ ملک الموت سے متعلق کوئی کام ہوتا ہے، تو اسے ہدایت دیتے ہیں، میں نے کہا: اے جبرائیل! تم کس چیز پر مقرر ہو؟ انہوں نے جواب دیا: ہوا پر اور جنود پر، میں نے کہا: میکائیل کس چیز پر مقرر ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نباتات پر اور بارش پر، میں نے دریافت کیا: ملک الموت کس چیز پر مقرر ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جان قبض کرنے پر، اور میں نے یہی گمان کیا تھا کہ وہ (فرشتہ) قیامت قائم ہونے کے لئے ہی اترا ہے، اور آپ نے جو میری صورت حال دیکھی تھی، وہ اس خوف سے تھی کہ کہیں قیامت نہ قائم ہو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن وہ خراب حافظے کا مالک ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14212]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12061)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12061»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14213
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يُحَدِّثُ: إِنَّ اللَّهَ أَرْسَلَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَلَكًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ مَعَ الْمَلَكِ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ الْمَلَكُ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ اللَّهَ يُخَيِّرُكَ بَيْنَ أَنْ تَكُونَ نَبِيًّا عَبْدًا أَوْ نَبِيًّا مَلِكًا؟ فَالْتَفَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - كَالْمُسْتَشِيرِ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ: أَنْ تَوَاضَعْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَلْ نَبِيًّا عَبْدًا". فَمَا رُئِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكَلَ مُتَّكِئًا حَتَّى لَحِقَ بِرَبِّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک فرشتے کو سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ بھیجا، اس فرشتے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! بے شک اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ اختیار دیا ہے کہ یا آپ ”عبد“ نبی بن جائیں یا ”بادشاہ“ نبی بن جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی طرف توجہ کی، جیسے ان سے مشورہ لے رہے ہوں، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کیا کہ آپ تواضع اختیار کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ میں ”عبد“ نبی بننا چاہوں گا، اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی ٹیک لگا کر کھانا کھاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا، یہاں تک کہ آپ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14213]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10686)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10686، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 95، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6995، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2091، وأخرجه شرح السنة برقم: 3684»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14214
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: خُيِّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، فَاخْتَارَ الْآخِرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا اور آخرت کے درمیان اختیار دیا گیا، تو آپ نے آخرت کو اختیار کر لیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14214]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 601»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14215
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُوتِيتُ بِمَقَالِيدِ الدُّنْيَا عَلَى فَرَسٍ أَبْلَقَ، عَلَيْهِ قَطِيفَةٌ مِنْ سُنْدُسٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے دنیا کی چابیاں، ایک ابلق گھوڑے (جس کے رنگ میں سیاہ اور سفید رنگ ہو) پر رکھ کر پیش کی گئیں، جس پر سندس کا بنا ہوا کپڑا موجود تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14215]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (327/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14104»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14216
وَعَنْ أَبِي غَالِبٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: كَانَ حَدِيثُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ يُكْثِرُ الذِّكْرَ، وَيُقَصِّرُ الْخُطْبَةَ، وَيُطِيلُ الصَّلَاةَ، وَلَا يَأْنَفُ، وَلَا يَسْتَكْبِرُ أَنْ يَذْهَبَ مَعَ الْمِسْكِينِ وَالضَّعِيفِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ حَاجَتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوغالب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث، قرآن ہی ہوتا تھا، آپ بکثرت ذکر کرتے تھے، مختصر خطبہ دیتے تھے طویل نماز ادا کرتے تھے اور کسی غریب کے ساتھ یا کمزور کے ساتھ چل کر جانے میں عار محسوس نہیں کرتے تھے (اور اس وقت تک اس کے ساتھ رہتے تھے) یہاں تک کہ وہ (غریب شخص) اپنی حاجت سے فارغ ہو جاتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14216]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8103)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8103»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14217
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَرْكَبُ حِمَارًا اسْمُهُ: عُفَيْرٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جس گدھے پر سوار ہوتے تھے، اس کا نام ”عفیر“ تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14217]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الصغير (886)، أخرجه مسند أحمد برقم: 888»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14218
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِمَارٌ اسْمُهُ: عُفَيْرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک گدھا تھا، جس نام ”عفیر“ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14218]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5026) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12074)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10274، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7838»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں