🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

67. بَابٌ فِي تَوَاضُعِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی تواضع کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14219
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرْكَبُ الْحِمَارَ، وَيَلْبَسُ الصُّوفَ، وَيَعْتَقِلُ الشَّاةَ، وَيَأْتِي مُرَاعَاةَ الضَّيْفِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گدھے پر سوار ہو جاتے تھے، اونی کپڑا پہن لیتے تھے، بکری کا دودھ دوہ لیتے تھے اور خود مہمان کی دیکھ بھال کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14219]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 212»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14220
وَعَنْ جَرِيرٍ: أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ، فَاسْتَقْبَلَتْهُ رِعْدَةٌ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَوِّنْ عَلَيْكَ ; فَإِنِّي لَسْتُ بِمَلِكٍ، إِنَّمَا أَنَا ابْنُ امْرَأَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ كَانَتْ تَأْكُلُ الْقَدِيدَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے آیا، تو اُس پر کپکپی طاری ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آرام سے رہو! میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں، میں قریش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا بیٹا ہوں، جو ”قدید“ کھایا کرتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14220]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1282)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4423، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1282»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14221
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنْ كَانَ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ الْعَوَالِي لَيَدْعُو رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنِصْفِ اللَّيْلِ عَلَى خُبْزِ الشَّعِيرِ فَيُجِيبُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بعض اوقات نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص نصف رات کے وقت جَو کی روٹی کے بارے میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کرتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی دعوت قبول کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، انہوں نے اسے معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14221]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (41) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (257)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11059، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 257، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 40»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14222
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: يَجْلِسُ عَلَى الْأَرْضِ، وَيَأْكُلُ عَلَى الْأَرْضِ، وَيَعْقِلُ الشَّاةَ، وَيُجِيبُ دَعْوَةَ الْمَمْلُوكِ عَلَى خُبْزِ الشَّعِيرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر تشریف فرما ہو جاتے تھے، زمین پر بیٹھ کر کھا لیتے تھے، آپ بکری کا دودھ دوہ لیتے تھے اور جَو کی روٹی کے بارے میں، غلاموں کی دعوت قبول کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14222]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12494)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12494»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14223
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُجِيبُ دَعْوَةَ الْمَمْلُوكِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غلاموں کی دعوت بھی قبول کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14223]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2463)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14224
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: أَنَّ رَجُلًا نَادَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا كُلُّ ذَلِكَ يَرُدُّ عَلَيْهِ:" لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ عَنْ شَيْخِهِ جُبَارَةَ بْنِ الْمُغَلِّسِ وَثَّقَهُ ابْنُ نُمَيْرٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین مرتبہ پکار کر بلایا، ہر مرتبہ آپ اسے یہی جواب دیتے رہے: کہ میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں اپنے استاد جبارہ بن مغلس کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے ابن نمیر نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14224]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5278، 6427»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14225
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُبَيْرٍ الْخُزَاعِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَمْشِي فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَتَسَتَّرَ بِثَوْبٍ، فَلَمَّا رَأَى ظِلَّهُ رَفَعَ رَأْسَهُ فَإِذَا هُوَ بِمُلَاءَةٍ قَدْ سُتِرَ بِهَا، فَقَالَ لَهُ:" مَهْ!". وَأَخَذَ الثَّوْبَ فَوَضَعَهُ، فَقَالَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مَثَلُكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن جبیر خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے درمیان چل رہے تھے، آپ کے لئے ایک کپڑے کے ذریعے پردہ کیا گیا، جب آپ نے اس کے سائے کو ملاحظہ کیا، تو سر اُٹھا کے دیکھا تو پتہ چلا کہ وہ کپڑا ہے، جس کے ذریعے آپ پر پردہ کیا گیا ہے (تاکہ آپ کو دھوپ نہ لگے) تو آپ نے فرمایا: رک جاؤ! آپ نے وہ کپڑا لیا اور اسے رکھ دیا اور پھر یہ فرمایا: میں تمہاری طرح ایک انسان ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14225]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 119»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14226
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ، آكُلُ كَمَا يَأْكُلُ الْعَبْدُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَارَةَ الطَّاحِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں ایک بندہ ہوں، اور اسی طرح کھاتا ہوں، جس طرح کوئی بندہ کھاتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمارہ طلحی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14226]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2469)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14227
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَتِ امْرَأَةٌ تُرَافِثُ الرِّجَالَ، وَكَانَتْ بَذِيئَةً، فَمَرَّتْ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَأْكُلُ ثَرِيدًا عَلَى طِرْبَالٍ، فَقَالَتِ: انْظُرُوا إِلَيْهِ يَجْلِسُ كَمَا يَجْلِسُ الْعَبْدُ، وَيَأْكُلُ كَمَا يَأْكُلُ الْعَبْدُ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَأَيُّ عَبْدٍ أَعْبَدُ مِنِّي؟". قَالَتْ: وَيَأْكُلُ وَلَا يُطْعِمُنِي. قَالَ:" فَكُلِي". قَالَتْ: نَاوِلْنِي بِيَدِكَ. فَنَاوَلَهَا، فَقَالَتْ: أَطْعِمْنِي مِمَّا فِي فِيكَ. فَأَعْطَاهَا فَأَكَلَتْ، فَغَلَبَهَا الْحَيَاءُ فَلَمْ تُرَافِثْ أَحَدًا حَتَّى مَاتَتْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون مردوں کے ساتھ فحش گفتگو کیا کرتی تھی وہ بدزبان خاتون تھی، ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزری، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ایک اونچی جگہ پر ثرید کھا رہے تھے، اس نے کہا: ان کی طرف دیکھو! یہ اس طرح بیٹھے ہوئے ہیں جس طرح کوئی غلام بیٹھتا ہے، اور اس طرح کھا رہے ہیں، جس طرح کوئی غلام کھاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ سے بڑا بندہ اور کون ہو گا؟ اس خاتون نے کہا: یہ خود کھا رہے ہیں، اور مجھے کھانے کے لئے نہیں دے رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھی کھا لو، اس نے کہا: آپ اپنے ہاتھ کے ذریعے مجھے پکڑائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑایا، تو اس نے کہا: آپ اس میں سے مجھے کھانے کے لئے دیں، جو آپ کے منہ میں ہے، آپ نے وہ (لقمہ) اس کو دے دیا تو اس نے وہ کھا لیا، پھر اس عورت پر حیاء غالب ہو گئی، اس کے بعد وہ مرتے دم تک کسی سے فحش گفتگو نہیں کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14227]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7812)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7812»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14228
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: أَحِبُّونَا بِحُبِّ الْإِسْلَامِ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَرْفَعُونِي فَوْقَ حَقِّي ; فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى اتَّخَذَنِي عَبْدًا قَبْلَ أَنْ يَتَّخِذَنِي رَسُولًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اسلام سے محبت کی وجہ سے، تم ہم سے محبت رکھو، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”تم مجھے میرے حق سے بلند نہ کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ”بندہ“ بنایا ہے، اس سے پہلے کہ اس نے مجھے ”رسول“ بنایا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14228]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2889)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2889، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6426»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں