🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

98. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15048
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَوْفٍ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ وَأَبُو الْأَعْوَرِ السُّلَمِيُّ لِمُعَاوِيَةَ: إِنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ عَيِيٌّ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: لَا تَقُولَا ذَلِكَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ تَفَلَ فِي فِيهِ، وَمَنْ تَفَلَ فِي فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَيْسَ بِعَيِّيٍّ. فَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ: أَمَّا أَنْتَ يَا عَمْرُو فَتَنَازَعَ فِيكَ رَجُلَانِ، فَانْظُرْ أَيُّهُمَا أَبَاكَ؟ وَأَمَّا أَنْتَ يَا أَبَا الْأَعْوَرِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ رِعْلًا، وَذَكْوَانَ، وَعَمْرَو بْنَ سُفْيَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَوْنٍ السِّيرَافِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن ابوعوف بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور ابواعور سلمی نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ تہ سے کہا: حسن بن علی ایک کمزور شخص ہیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم دونوں یہ بات نہ کہو، کیونکہ اللہ کے رسول نے ان کے منہ میں لعاب دہن ڈالا ہے، اور جس کے منہ میں اللہ کے رسول نے لعاب دہن ڈالا ہو وہ بولنے میں کمزور نہیں ہو سکتا، سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اے عمرو! جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تو تمہارے بارے میں دو آدمیوں نے جھگڑا کیا تھا، تو تم اس بات کا جائزہ لو کہ تمہارا باپ کون ہے؟ اور اے ابواعور! جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تو اللہ کے رسول نے رعل اور ذکوان قبیلے اور عمرو بن سفیان پر لعنت کی ہوئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد محمد بن عون سیرافی سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15048]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6769) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (2699)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2699، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7537»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15049
عَنِ الْمَقْبُرِيِّ قَالَ: كُنَّا مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَسَلَّمَ، فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَوْمُ وَمَضَى، وَمَعَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ لَا يَعْلَمُ، فَقِيلَ لَهُ: هَذَا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُسَلِّمُ، فَلَحِقَهُ فَقَالَ: وَعَلَيْكَ يَا سَيِّدِي، فَقِيلَ لَهُ: تَقُولُ يَا سَيِّدِي؟ فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّهُ سَيِّدٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مقبری بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے اسی دوران سیدنا امام حسن بن على رضی اللہ عنہما تشریف لے آئے، انہوں نے سلام کیا، حاضرین نے انہیں سلام کا جواب دیا اور وہ تشریف لے گئے، ہمارے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ انہیں پتہ نہیں چلا، انہیں بتایا گیا کہ امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے سلام کیا ہے، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پیچھے ان کے پاس گئے اور بولے: اے میرے سردار! آپ پر بھی سلام ہو، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا، آپ یہ کہہ رہے تھے اے میرے سردار! تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”یہ (یعنی سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرمایا ہے، یہ) سردار ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15049]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6561) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (2596)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2596، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10304»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15050
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ:" إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ، وَلَيُصْلِحَنَّ اللَّهُ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ عَظِيمَتَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ فرمایا: ”میرا یہ بیٹا سردار ہے، اور اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے مسلمانوں کے دو بڑے گروہوں کے درمیان صلح کروائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ع اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مغراء ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ہزار کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15050]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2635) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1831)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2597، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7067»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15051
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: وَأَظُنُّهُ عَنْ أَنَسٍ رَفَعَهُ قَالَ:" ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ". - يَعْنِي الْحَسَنَ - قَالَ: وَكَانَ يُشْبِهُهُ. أَوْ نَحْوَ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن بیان کرتے ہیں: راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، انہوں نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”میرا یہ بیٹا سردار ہے“ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ (یعنی سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشابہت رکھتے تھے، یہ یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ انہوں نے ارشاد فرمایا:
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15051]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2634)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6692، وأخرجه مسند البزار برقم: 3657، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6664»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15052
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَسَنُ سَيِّدُ شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حسن، اہل جنت کے نوجوانوں کا سردار ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15052]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2636)، أخرجه مسند البزار برقم: 885»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15053
وَعَنْ رَقَبَةَ بْنِ مَصْقَلَةَ قَالَ: لَمَّا حَضَرَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: أَخْرِجُونِي إِلَى الصَّحْرَاءِ ; لَعَلِّي أَتَفَكَّرُ أَنْظُرُ فِي مَلَكُوتِ السَّمَاوَاتِ - يَعْنِي الْآيَاتِ - فَلَمَّا أُخْرِجَ بِهِ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَحْتَسِبُ نَفْسِي عِنْدَكَ ; فَإِنَّهَا أَعَزُّ الْأَنْفُسِ عَلَيَّ، وَكَانَ مِمَّا صَنَعَ اللَّهُ لَهُ أَنَّهُ احْتَسَبَ نَفْسَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ رَقَبَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ الْحَسَنِ فِيمَا أَعْلَمُ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْ أَنْسٍ فِيمَا قِيلَ.
رقبہ بن مصقلہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا آخری وقت آیا تو انہوں نے فرمایا: مجھے نکال کر صحراء کی طرف لے جاؤ تاکہ میں غور و فکر کروں اور آسمانوں میں موجود نشانیوں کا جائزہ لوں، جب انہیں لے جایا گیا تو انہوں نے یہ کہا: ”اے اللہ! میں اپنی ذات کے بارے میں تیری بارگاہ سے ثواب کی امید رکھتا ہوں کیونکہ یہ میرے نزدیک سب سے زیادہ عزیز ذات ہے“ تو وہ چیز جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے کی وہ یہ تھی کہ انہوں نے اپنی ذات (کی جدائی) پر اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ رقبہ نامی راوی نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، جو میرے علم کے مطابق ہے، ایک قول کے مطابق انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15053]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2692)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15054
وَعَنْ شُرَحْبِيلَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، وَأُخْرِجَ بِسَرِيرِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، فَأَرَادَ أَنْ يَدْفِنَهُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَافَ أَنْ يَمْنَعَهُ بَنُو أُمَيَّةَ، فَلَمَّا انْتَهَوْا بِهِ إِلَى الْمَسْجِدِ قَامَتْ بَنُو أُمَيَّةَ، فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنْ مَنَعُونِي فَادْفِنُونِي مَعَ أُمِّي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شُرَحْبِيلُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
شرحبیل بیان کرتے ہیں: میں سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا، انہوں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی چارپائی (یعنی میت کی چارپائی) کو باہر نکالا، ان کا یہ ارادہ تھا کہ ان کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دفن کروائیں، لیکن انہیں یہ بھی اندیشہ تھا کہ بنوامیہ انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے، جب وہ ان کی میت لے کے مسجد تک آئے، تو بنوامیہ کھڑے ہو گئے، تو سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے بتایا: میں نے ان صاحب کو (یعنی سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کو) یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اگر لوگ منع کریں تو تم مجھے میری والدہ کے ساتھ دفن کر دینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شرحبیل بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15054]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2697)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15055
وَعَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - لَمَّا كُفَّ بَصَرُهُ يَقُولُ لِقَائِدِهِ: إِذَا أَدْخَلْتَنِي عَلَى مُعَاوِيَةَ فَسَدِّدْنِي لِفِرَاشِهِ، ثُمَّ أَرْسِلْ يَدِي ؛ لَا يَشْمَتُ بِي مُعَاوِيَةُ، فَفَعَلَ ذَلِكَ يَوْمًا، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ لِبَعْضِ جُلَسَائِهِ: لَيَغْتَمَّنَّ، فَلَمَّا جَلَسَ مَعَهُ عَلَى فِرَاشِهِ قَالَ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، آجَرَكَ اللَّهُ فِي الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ؟! قَالَ: أَمَاتَ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ: رَحْمَةُ اللَّهِ وَرِضْوَانُهُ عَلَيْهِ، وَأَلْحَقَهُ بِصَالِحِ سَلَفِهِ، أَمَا وَاللَّهِ يَا مُعَاوِيَةُ لَا تَسُدُّ حُفْرَتَهُ، وَلَا تَأْكُلُ رِزْقَهُ، وَلَا تَخْلُدُ بَعْدَهُ، وَلَقَدْ رُزِئْنَا بِأَعْظَمَ فَقْدًا مِنْهُ ؛ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا خَذَلَنَا اللَّهُ بَعْدَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
میمون بن مہران بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی جب بینائی رخصت ہو گئی، تو وہ اپنے ساتھ لے کر چلنے والے فرد سے یہ کہتے تھے کہ جب تم مجھے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچاؤ تو مجھے ان کے بچھونے تک پہنچانا اور پھر تم میرا ہاتھ چھوڑ دینا تاکہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ میری حالت پر خوش نہ ہوں، ایک دن انہوں نے ایسا ہی کیا، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے کسی سے کہا: یہ ابھی غمگین ہو جائیں گے، جب سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اُن کے ساتھ ان کے بچھونے پر بیٹھ گئے تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوعباس! سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اللہ تعالیٰ آپ کو اجر نصیب کرے! سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا: کیا ان کا انتقال ہو گیا ہے؟ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی رضامندی اُن پر نازل ہو اور اللہ تعالیٰ انہیں ان کے نیک اسلاف کے ساتھ ملا دے، اللہ کی قسم! اے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نہ تو آپ ان کی قبر کو بھر سکیں گے اور نہ ہی ان کا رزق کھا سکیں گے اور نہ ہی آپ نے ان کے بعد ہمیشہ رہنا ہے، اور ہمیں تو اس سے بھی زیادہ بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال تھا، لیکن اس کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں رسوائی کا شکار نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15055]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10622)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15056
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: هَلَكَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - سَنَةَ أَرْبَعٍ وَأَرْبَعِينَ. قَالَ: هَكَذَا قَالَ الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ وَخُولِفَ.
ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا انتقال سن چوالیس ہجری میں ہوا تھا۔ راوی کہتے ہیں: ہیثم بن عدی نے اسی طرح بیان کیا ہے لیکن اس کے برخلاف بھی نقل کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15056]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2550)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15057
وَعَنْ أَبِي نُعَيْمٍ قَالَ: وَفِيهَا مَاتَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، سَنَةَ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ.
ابونعیم بیان کرتے ہیں: اس سال یعنی اٹھاون ہجری میں سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15057]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2558)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں