الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
167. بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 15598
- وَفِي الْأَوْسَطِ مِنْهُ:" مَنْ سَبَّ عَمَّارًا سَبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَ عَمَّارًا أَبْغَضَهُ اللَّهُ". فَقَطْ. وَفِي إِسْنَادِهِ غَيْرُ وَاحِدٍ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.
معجم اوسط میں اس روایت میں سے یہ الفاظ مذکور ہیں: ”جو شخص عمار کو برا کہے، اللہ تعالیٰ اُسے برا کہے، جو شخص عمار سے بغض رکھے، اللہ تعالیٰ اُس سے بغض رکھے۔“ اس کی سند میں ایک سے زیادہ ایسے افراد ہیں، جن کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15598]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15599
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: مَا كُنَّا نَرَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَاتَ يَوْمَ مَاتَ وَهُوَ يُحِبُّ رَجُلًا فَيُدْخِلُهُ اللَّهُ النَّارَ.
قِيلَ: قَدْ كَانَ يَسْتَعْمِلُكَ، فَقَالَ: اللَّهُ أَعْلَمُ، وَلَكِنَّهُ كَانَ يُحِبُّ رَجُلًا قَالُوا: مَنْ هُوَ؟ قَالَ: عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَزَادَ فِيهِ: قَالَ: ذَاكَ قَتِيلُكُمْ يَوْمَ صِفِّينَ قَالَ: [ قَدْ ] وَاللَّهِ قَتَلْنَاهُ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي فَضْلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ نَحْوُهُ بِمَحَبَّةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَمَّارٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم یہی سمجھتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا جب وصال ہوا، تو اس وقت آپ جس شخص سے محبت رکھتے تھے، اللہ تعالیٰ اُسے جہنم میں داخل نہیں کرے گا، اُن سے کہا: گیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تو آپ کو بھی عامل (یعنی لشکر کا امیر) مقرر کیا تھا، تو انہوں نے فرمایا: اللہ بہتر جانتا ہے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص سے محبت رکھتے تھے، لوگوں نے دریافت کیا: وہ کون ہے؟ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: عمار بن یاسر۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”کسی شخص نے کہا: وہ تو جنگ صفین میں، آپ کے ہاتھوں مارے گئے تھے، تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! ہم نے ہی انہیں قتل کیا ہے۔“ اس سے پہلے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی فضیلت سے متعلق باب میں اس نوعیت کی حدیث گزر چکی ہے، جس میں یہ بات مذکور ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتے تھے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15599]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (615)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 615»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15600
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كَمْ مِنْ ذِي طِمْرَ بْنِ لَا ثَوْبَ لَهُ، لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ، مِنْهُمْ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ قِرْطَاسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ قِرْطَاسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کتنے ہی دو چھوٹی چادروں والے ایسے ہوتے ہیں، جن کے پاس مناسب لباس نہیں ہوتا، لیکن اگر وہ اللہ کے نام کی قسم اٹھا لیں، تو اللہ تعالیٰ اُسے پوری کروا دیتا ہے اور اُن (لوگوں) میں سے ایک عمار بن یاسر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن قرطاس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15600]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن قرطاس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15600]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5682»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 15601
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ: أَنَّ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ أَقْسَمَ يَوْمَ أُحُدٌ فَهُزِمَ الْمُشْرِكُونَ، وَأَقْسَمَ يَوْمَ الْجَمَلِ فَغَلَبُوا أَهْلَ الْبَصْرَةِ، وَقِيلَ لَهُ يَوْمَ صِفِّينَ: لَوْ أَقْسَمْتَ! فَقَالَ: لَوْ ضَرَبُونَا بِأَسْيَافِهِمْ حَتَّى نَبْلُغَ سَعَفَاتِ هَجَرَ لَعَلِمْنَا أَنَّا عَلَى الْحَقِّ وَهُمْ عَلَى الْبَاطِلِ، فَلَمْ يُقْسِمْ، فَقُتِلَ يَوْمَئِذٍ، فَقَالَ يَوْمَ أُحُدٍ: أَقْسَمْتُ يَا جِبْرِيلُ وَيَا مِيكَالُ: لَا يَغْلِبَنَّا مَعْشَرٌ ضُلَّالٌ إِنَّا عَلَى الْحَقِّ وَهُمْ جُهَّالٌ.
حَتَّى خَرَقَ صَفَّ الْمُشْرِكِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حَتَّى خَرَقَ صَفَّ الْمُشْرِكِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے دن سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے قسم اٹھائی تھی، تو مشرکین پسپا ہو گئے تھے اور جنگ جمل کے دن اُنہوں نے قسم اٹھائی تھی، تو اہل بصرہ مغلوب ہو گئے تھے، جنگ صفین کے دن اُن سے کہا: گیا: اگر آپ قسم اُٹھا لیں تو یہ مناسب ہو گا، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر وہ اپنی تلواروں کے ذریعے ہم پر وار کرتے ہوئے (یعنی ہمیں دھکیلتے ہوئے) ”سعفات ہجر“ نامی جگہ تک لے جائیں، تو بھی ہم یہ بات جانتے ہیں کہ بے شک ہم حق پر ہیں اور وہ لوگ باطل پر ہیں، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے قسم نہیں اُٹھائی، اور اُسی دن وہ شہید ہو گئے۔ اُنہوں نے غزوہ احد کے دن یہ کہا: تھا: ”اے جبرائیل اور اے میکائیل، میں یہ قسم اٹھاتا ہوں کہ گمراہ لوگوں کا گروہ ہم پر ہرگز غالب نہیں آئے گا، بے شک ہم حق پر ہیں اور وہ جاہل لوگ ہیں۔“ یہاں تک کہ انہوں نے مشرکین کی صف کو چیر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، یہ سند کے اعتبار سے ”منقطع“ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15601]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، یہ سند کے اعتبار سے ”منقطع“ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15601]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 15602
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ابْنُ سُمَيَّةَ مَا عُرِضَ عَلَيْهِ أَقْرَانٌ قَطُّ إِلَّا اخْتَارَ الْأَرْشَدَ مِنْهُمَا
حَتَّى خَرَقَ صَفَّ الْمُشْرِكِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حَتَّى خَرَقَ صَفَّ الْمُشْرِكِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سمیہ کے بیٹے (یعنی سیدنا عمار بن یاسر) کے سامنے جب بھی دو مختلف معاملے پیش کئے گئے تو اُس نے ہمیشہ اس کو اختیار کیا جو ان دونوں میں سے زیادہ رہنمائی والا ہو (یعنی زیادہ سمجھداری والا ہو)۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15602]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3693)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15602M
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ابْنُ سُمَيَّةَ مَا عُرِضَ عَلَيْهِ امْرَأَةٌ قَطُّ إِلَّا اخْتَارَ الْأَرْشَدَ مِنْهُمَا
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سمیہ کے بیٹے (سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما) کے سامنے جب بھی دو معاملے پیش کیے گئے، تو انہوں نے ان میں سے ہمیشہ زیادہ ہدایت و صواب اور درست راستے ہی کو اختیار کیا“۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15602M]
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15602M]
حدیث نمبر: 15603
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" دَمُ عَمَّارٍ وَلَحْمُهُ حَرَامٌ عَلَى النَّارِ أَنْ تَطْعَمَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عمار کا خون اور اُس کا گوشت، آگ پر یہ حرام ہے کہ اُن کو کھائے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں ایسا ضعف پایا جاتا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15603]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں ایسا ضعف پایا جاتا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15603]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2684)، أخرجه مسند البزار برقم: 760»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15604
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: مَا أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا لَوْ شِئْتُ لَقُلْتُ فِيهِ مَا خَلَا عَمَّارًا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مُلِئَ إِيمَانًا إِلَى مُشَاشِهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کسی بھی فرد کے بارے میں اگر میں چاہوں، تو کوئی بات کہہ سکتی ہوں، صرف سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ اپنی ہڈیوں کے کناروں تک ایمان سے بھرا ہوا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15604]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15604]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2685)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15605
وَعَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَى قَالَ: لَمَّا قُتِلَ عُثْمَانُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أُتِيَ حُذَيْفَةُ فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، قُتِلَ هَذَا الرَّجُلُ وَقَدِ اخْتَلَفَ النَّاسُ فِيمَا يَقُولُ؟ قَالَ: أَسْنِدُونِي، فَأَسْنَدُوهُ إِلَى صَدْرِ رَجُلٍ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَبُو الْيَقْظَانِ عَلَى الْفِطْرَةِ، لَا يَدَعُهَا حَتَّى يَمُوتَ أَوْ يَمَسَّهُ الْهَرَمُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
بلال بن یحیی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کر دیا گیا، تو ایک شخص سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے کہا: اے ابوعبداللہ! ان صاحب کو قتل کر دیا گیا ہے، لوگوں میں اس بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ مجھے ٹیک دو! پھر ایک شخص نے سینے کے ذریعے انہیں ٹیک دی، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ابوالیقظان فطرت پر ہے، وہ مرتے دم تک فطرت کو نہیں چھوڑے گا، البتہ اگر اسے بڑھاپا لاحق ہو گیا، تو معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15605]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15605]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2686)، أخرجه مسند البزار برقم: 2945»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15606
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْتَدُوا بِالَّذِينَ مِنْ بَعْدِي: أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَاهْتَدَوْا بِهَدْيِ عَمَّارِ، وَتَمَسَّكُوا بِعَهْدِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ:" اقْتَدُوا بِالَّذِينَ مِنْ بَعْدِي: أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -". فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد ان دو لوگوں کی پیروی کرنا، ابوبکر اور عمر اور عمار کی ہدایت کے ذریعے رہنمائی حاصل کرنا، اور ابن اُم عبد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود) کے عہد کو مضبوطی سے تھام کے رکھنا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: ”میرے بعد دو افراد کی پیروی کرنا، ابوبکر اور عمر۔“ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15606]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3799، 3662، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5499، 5836، 3828، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 467، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22734، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4508»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف