🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16480
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ الْفَيْءَ الَّذِي أَفَاءَ اللَّهُ بِحُنَيْنٍ مِنْ غَنَائِمِ هَوَازِنَ، فَأَحْسَنَ فَأَفْشَى [ الْقَسْمَ ] فِي أَهْلِ [ مَكَّةَ ] مِنْ قُرَيْشٍ وَغَيْرِهِمْ، فَغَضِبَتِ الْأَنْصَارُ، فَلَمَّا سَمِعَ بِذَلِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُمْ فِي مَنَازِلِهِمْ، ثُمَّ قَالَ:" مَنْ كَانَ هَاهُنَا [ لَيْسَ ] مِنَ الْأَنْصَارِ فَلْيَخْرُجْ إِلَى رَحْلِهِ". ثُمَّ يَشْهَدْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَمِدَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - ثُمَّ قَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، قَدْ بَلَغَنِي مِنْ حَدِيثِكُمْ فِي هَذِهِ الْمَغَانِمِ الَّتِي آثَرْتُ بِهَا أُنَاسًا أَتَأَلَّفُهُمْ عَلَى الْإِسْلَامِ ; لَعَلَّهُمْ أَنْ يَشْهَدُوا بَعْدَ الْيَوْمِ، وَقَدْ أَدْخَلَ اللَّهُ قُلُوبَهُمُ الْإِسْلَامَ". ثُمَّ قَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَلَمْ يَمُنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ بِالْإِيمَانِ؟ وَخَصَّكُمْ بِالْكَرَامَةِ، وَسَمَّاكُمْ بِأَحْسَنِ الْأَسْمَاءِ: أَنْصَارِ اللَّهِ، وَأَنْصَارِ رَسُولِهِ، وَلَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ، وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكْتُمْ وَادِيًا لَسَلَكْتُ وَادِيَكُمْ، أَفَلَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ [ بِهَذِهِ الْغَنَائِمِ ] الشَّاءِ وَالنَّعَمِ وَالْبَعِيرِ، وَتَذْهَبُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟!".
فَلَمَا سَمِعَتِ الْأَنْصَارُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا: رَضِينَا، قَالَ:" أَجِيبُونِي فِيمَا قُلْتُ". قَالَتِ الْأَنْصَارُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَجَدْتَنَا فِي ظُلْمَةٍ فَأَخْرَجَنَا اللَّهُ بِكَ إِلَى النُّورِ، وَوَجَدْتَنَا عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَنَا اللَّهُ بِكَ، وَوَجَدْتَنَا ضُلَّالًا فَهَدَانَا اللَّهُ بِكَ، قَدْ رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، فَاصْنَعْ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شِئْتَ فِي أَوْسَعِ الْحَلِّ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَاللَّهِ، لَوْ أَجَبْتُمُونِي بِغَيْرِ هَذَا الْقَوْلِ لَقُلْتُ: صَدَقْتُمْ، لَوْ قُلْتُمْ: أَلَمْ تَأْتِنَا طَرِيدًا فَآوَيْنَاكَ، وَمُكَذَّبًا فَصَدَّقْنَاكَ، وَمَخْذُولًا فَنَصَرْنَاكَ، وَقَبِلْنَا مَا رَدَّ النَّاسُ عَلَيْكَ، لَوْ قُلْتُمْ هَذَا لَصَدَقْتُمْ". فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: بَلْ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ الْمَنُّ وَالْفَضْلُ عَلَيْنَا وَعَلَى غَيْرِنَا، ثُمَّ بَكَوْا فَكَثُرَ بُكَاؤُهُمْ، وَبَكَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُمْ [ فَكَانُوا بِالَّذِي قَالَ لَهُمْ أَشَدَّ ارْتِبَاطًا وَأَفْضَلَ عِنْدَهُمْ مِنْ كُلِّ مَالٍ ] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَحَدِيثُهُ فِي الرِّقَاقِ وَنَحْوِهَا حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے ”ہوازن“ کے مال غنیمت میں سے غزوہ حنین میں مال فئے عطا کیا تھا، وہ آپ نے تقسیم کر دیا، آپ نے وہ (مال و اسباب) قریش سے تعلق رکھنے والے اہل مکہ اور دیگر لوگوں کے درمیان تقسیم کیا، اس بات پر انصار غصے میں آ گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ ان کی رہائشی جگہوں پر ان کے پاس تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: یہاں جو ایسا فرد موجو ہو، جس کا تعلق انصار سے نہ ہو وہ نکل کر اپنی رہائشی جگہ پر چلا جائے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کلمہ شہادت پڑھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا:
”اے انصار کے گروہ! اس مال غنیمت کے بارے میں تمہاری جو بات ہے، وہ مجھ تک پہنچی ہے، جس کے ذریعے میں نے کچھ لوگوں کو ترجیح دی ہے، میں اس کے ذریعے ان لوگوں کو اسلام سے مانوس کرنا چاہتا تھا، ہو سکتا ہے کہ وہ آج کے بعد (اسلام کی) گواہی دیں، اور اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں اسلام داخل کر دیا ہے“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”اے انصار کے گروہ! کیا اللہ تعالیٰ نے ایمان کے ذریعے تم پر احسان نہیں کیا؟ اور تمہیں خصوصی کرامت عطا نہیں کی اس نے تمہارا نام سب سے عمدہ رکھا ہے کہ اللہ کے مددگار، اس کے رسول کے مددگار، اگر ہجرت نہ ہوتی، تو میں انصار سے تعلق رکھنے والا ایک فرد ہوتا، اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور تم دوسری وادی میں چلو، تو میں تمہاری وادی میں چلوں گا، تو کیا تم اس چیز سے راضی نہیں ہو؟ کہ لوگ اس مال غنیمت کو لے جائیں، بھیڑ بکریاں اور اونٹ لے جائیں اور تم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو لے جاؤ“
جب انصار نے یہ بات سنی تو انہوں نے کہا: ہم راضی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جو تمہیں کہا: ہے، اس کے بارے میں تم مجھے جواب دو، انصار نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں ظلمت میں پایا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعے ہمیں اس میں سے نکال کر نور کی طرف لے گیا، آپ نے ہمیں جہنم کے گڑھے کے کنارے پر پایا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعے ہمیں اس سے بچا لیا، آپ نے ہمیں گمراہ پایا تھا تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ کے ذریعے ہدایت نصیب کی، ہم اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی ہیں، یا رسول اللہ! آپ جیسے چاہیں، جو چاہیں کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! اگر تم مجھے اس کے علاوہ کوئی اور جواب دیتے تو میں یہ کہتا کہ تم نے ٹھیک کہا: ہے، اگر تم یہ کہتے کہ کیا آپ ایسی حالت میں ہمارے پاس نہیں آئے تھے کہ آپ کو نکال دیا گیا تھا، تو ہم نے آپ کو پناہ دی، آپ کو جھٹلایا جا رہا تھا، تو ہم نے آپ کی تصدیق کی، آپ کو چھوڑ دیا گیا تو ہم نے آپ کی مدد کی، اور لوگوں نے آپ کو جواب دیا تھا تو ہم نے آپ کو قبول کیا، اگر تم لوگ یہ بات کہتے، تو تم سچے ہوتے، انصار نے کہا: بلکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فضل اور احسان ہے، جو ہم پر ہے اور ہمارے علاوہ دوسرے لوگوں پر ہے، پھر وہ لوگ رونے لگے، یہاں تک کہ ان کا رونا بہت زیادہ ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ساتھ رونے لگے پھر ان لوگوں کو اس حوالے سے زیادہ فخر محسوس ہوا اور یہ چیز ان کے نزدیک ہر قسم کے مال سے زیادہ فضیلت رکھتی تھی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا تھا۔

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، اس کی نقل کردہ حدیث، دلوں کو نرم کرنے سے متعلق موضوعات اور اس جیسے دیگر موضوعات میں حسن شمار ہوتی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16480]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6665)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6665»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16481
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَصَابَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ غَنَائِمَ، فَقَسَّمَ لِلنَّاسِ، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: نَلِي الْقِتَالَ وَالْغَنَائِمُ لِغَيْرِنَا. فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ" أَنِ اجْتَمِعُوا". فَأَتَاهُمْ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ؟". قَالُوا: لَا. إِلَّا ابْنَ أُخْتٍ لَنَا وَمَوْلَانَا، فَقَالَ:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ، وَمَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ". فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالشَّاةِ وَالْبَعِيرِ، وَتَذْهَبُونَ أَنْتُمْ بِمُحَمَّدٍ إِلَى أَبْيَاتِكُمْ؟". قَالُوا: رَضِينَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ السُّحَيْمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مال غنیمت حاصل ہوا، وہ آپ نے لوگوں کے درمیان تقسیم کیا تو انصار نے کہا: جنگ ہم کریں اور غنیمت دوسرے لوگوں کو مل جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے انہیں پیغام بھیج کر بلوایا کہ تم لوگ اکٹھے ہو جاؤ، پھر آپ ان لوگوں کے پاس تشریف لے گئے، آپ نے فرمایا: اے انصار کے گروہ! کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا فرد ہے؟ جو تمہارے علاوہ ہو؟ ان لوگوں نے عرض کی: جی نہیں! ہمارا ایک بھانجا ہے اور ہمارا ایک غلام ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم کا بھانجا، اُن کا ایک فرد ہوتا ہے، اور قوم کا غلام، اُن کا ایک فرد ہوتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے انصار کے گروہ! کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ لوگ بھیڑ بکریاں اور اونٹ لے جائیں اور تم لوگ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھروں کی طرف لے جاؤ، تو ان لوگوں نے عرض کی: ہم اس سے راضی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر سحیمی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16481]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12879)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12789»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16482
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُبَيْرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِلْأَنْصَارِ:" أَلَا تَرْضَوْنَ أَنَّ أَصْلَ النَّاسِ دِثَارٌ وَأَنْتُمْ شِعَارٌ؟ أَلَا تَرْضَوْنَ أَنَّ النَّاسَ لَوْ سَلَكُوا وَادِيًا وَسَلَكْتُمْ آخَرَ اتَّبَعْتُ وَادِيَكُمْ وَتَرَكْتُ النَّاسَ؟ وَلَوْلَا أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - سَمَّانِي مِنَ الْمُهَاجِرِينَ لَأَحْبَبْتُ أَنْ أَكُونَ [امْرَأً] مِنَ الْأَنْصَارِ؟". قَالُوا: [بَلَى] رَضِينَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جُبَيْرٍ قِيلَ: إِنَّهُ تَابِعِيٌّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن جبیر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے فرمایا: کیا تم لوگ اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ لوگ اوپر اوڑھنے والا لباس ہوں اور تم جسم کے ساتھ لگنے والا لباس ہو، کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور تم دوسری میں چلو، تو میں تمہاری وادی میں جاؤں گا اور لوگوں کو چھوڑ دوں گا، اگر ایسا نہ ہوتا کہ اللہ تعالیٰ نے میرا نام مہاجرین میں شامل کیا ہے، تو مجھے یہ بات پسند ہوتی کہ میں انصار سے تعلق رکھنے والا ایک فرد ہوتا، تو ان لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! ہم اس بات سے راضی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، عبداللہ بن جبیر کے بارے میں ایک قول یہ ہے کہ یہ تابعی ہیں اور یہ ثقہ ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16482]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16483
وَعَنْ عَبَّادِ بْنِ بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَنْتُمُ الشِّعَارُ وَالنَّاسُ الدِّثَارُ، لَا أُوتَيَنَّ مِنْ قِبَلِكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ إِلَّا وَاحِدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عباد بن بشیر انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! تم لوگ جسم کے ساتھ لگنے والا لباس ہو، دوسرے لوگ اوپری لباس ہیں اور مجھے تمہاری طرف سے کوئی اندیشہ نہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کے حوالے سے صرف ایک فرد نے روایت نقل کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16483]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16484
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ - يَعْنِي ابْنَ عَقِيلٍ - قَالَ: قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ، فَتَلَقَّاهُ أَبُو قَتَادَةَ فَقَالَ: أَمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَمَا إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً". قَالَ: فَبِمَا أَمَرَكُمْ؟ قَالَ: أَمَرَنَا أَنْ نَصْبِرَ، قَالَ: اصْبِرُوا إِذًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن محمد بن عقیل بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ منورہ تشریف لائے، وہاں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے ان کی ملاقات ہوئی تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (انصار سے) یہ ارشاد فرمایا تھا: ”تم لوگ میرے بعد ترجیحی سلوک کا سامنا کرو گے“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ لوگوں کو کیا حکم دیا تھا؟ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم صبر سے کام لیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر آپ لوگ صبر سے کام لیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن محمد بن عقیل نامی راوی حسن الحدیث ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16484]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (304/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22085»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16485
وَعَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ عَيْبَةً، وَعَيْبَتِي هَذَا الْحَيُّ مِنَ الْأَنْصَارِ، وَلَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ، وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكَ الْأَنْصَارُ شِعْبًا، لَسَلَكْتُ شِعْبَ الْأَنْصَارِ، الْأَنْصَارُ شِعَارٌ وَالنَّاسُ دِثَارٌ، فَمَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ شَيْئًا فَلْيُحْسِنْ إِلَى مُحْسِنِهِمْ، وَيَتَجَاوَزْ عَنْ مُسِيئِهِمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر نبی کا ایک قریبی گروہ ہوتا ہے اور میرا قریبی گروہ، انصار کا یہ گروہ ہے، اگر ہجرت نہ ہوتی، تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا، اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار ایک گھاٹی میں چلیں، تو میں انصار کی گھاٹی میں چلوں گا، انصار جسم کے ساتھ لگنے والا لباس ہیں اور لوگ اوپر اوڑھنے والا لباس ہیں، جو شخص لوگوں کے کسی بھی معاملے کا نگران بنے، اسے انصار کے اچھے فرد کے ساتھ اچھائی کرنی چاہیے اور ان کے برے فرد سے درگزر کرنا چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16485]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2800)، أخرجه مسند البزار برقم: 3716»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16486
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَلَا [إِنَّ] لِكُلِّ نَبِيٍّ تَرِكَةً وَصَنِيعَةً، وَإِنَّ تَرِكَتِي وَصَنِيعَتِي الْأَنْصَارُ، فَاحْفَظُونِي فِيهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خبردار! ہر نبی کے پسماندگان اور مقربین ہوتے ہیں اور میرے پسماندگان اور مقربین انصار ہیں، تو تم ان کے بارے میں میری حفاظت کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16486]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5394»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16487
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا، فَخَطَبَ فَقَالَ لِلْأَنْصَارِ:" أَلَمْ تَكُونُوا أَذِلَّاءَ فَأَعَزَّكُمُ اللَّهُ بِي؟ أَلَمْ تَكُونُوا ضُلَّالًا فَهَدَاكُمُ اللَّهُ بِي؟ أَلَمْ تَكُونُوا خَائِفِينَ فَأَمِنَكُمُ اللَّهُ بِي؟ أَلَا تَرُدُّونَ عَلَيَّ؟". قَالُوا: أَيُّ شَيْءٍ نُجِيبُكَ؟ قَالَ:" تَقُولُونَ: أَلَمْ يَطْرُدْكَ قَوْمُكَ فَآوَيْنَاكَ؟ أَلَمْ يُكَذِّبْكَ قَوْمُكَ فَصَدَّقْنَاكَ؟". يُعَدِّدُ عَلَيْهِمْ، [قَالَ] : فَجَثَوْا عَلَى رُكَبِهِمْ وَقَالُوا: أَمْوَالُنَا وَأَنْفُسُنَا لَكَ. فَنَزَلَتْ:"قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ، وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی بات سنی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے انصار سے ارشاد فرمایا:
”کیا ایسا نہیں ہے؟ کہ تم لوگ کمتر حیثیت کے مالک تھے تو اللہ تعالیٰ نے میری وجہ سے تمہیں عزت سے نوازا، کیا ایسا نہیں ہے؟ کہ تم لوگ گمراہ تھے تو اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعے تمہیں ہدایت نصیب کی، کیا ایسا نہیں ہے؟ کہ تم لوگ خوف کا شکار تھے تو اللہ تعالی نے میری وجہ سے تمہیں امان عطا کی، تم لوگ مجھے جواب نہیں دو گے؟ لوگوں نے عرض کی: ہم آپ کو کیا جواب دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ مجھے یہ جواب دو کہ کیا آپ کی قوم نے آپ کو چھوڑ نہیں دیا تھا؟ تو ہم نے آپ کو پناہ دی، کیا آپ کی قوم نے آپ کو جھٹلا نہیں دیا تھا؟ تو ہم نے آپ کی تصدیق کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد باتیں شمار کروائیں، تو وہ لوگ اپنے گھٹنوں کے بل کھڑے ہو گئے اور انہوں نے عرض کی: ہمارے اموال اور ہماری جانیں آپ کی ملکیت ہیں، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی:
”تم یہ فرما دو! کہ میں اس بارے میں تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا ہوں، البتہ رشتے داری کے حوالے سے محبت کا حکم مختلف ہے۔“

یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید بن بشیر کے حوالے سے نقل کی ہے اس میں کمزوری پائی جاتی ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16487]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3876»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16488
وَعَنْ مَطَرٍ أَبِي مُوسَى مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: اجْتَمَعَ أَبُو هُرَيْرَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ - وَإِنِّي لَقَاعِدٌ مَعَهُمَا وَأَنَا غُلَامٌ - فَقَالَ: أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنَّ النَّاسَ يَزْعُمُونَ أَنِّي أَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَيُّ أَرْضٍ تُقِلُّنِي؟ وَأَيُّ سَمَاءٍ تُظِلُّنِي؟ فَقَالَ: أَنْتَ خَيْرٌ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا، وَسَلَكَتِ الْأَنْصَارُ وَادِيًا لَسَلَكْتُ مَعَ الْأَنْصَارِ فِي ذَلِكَ الْوَادِي". فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُ.
وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ". قَالَ: صَدَقْتَ، سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَلَمْ يُحَدِّثْ يَوْمَئِذٍ إِلَّا صَدَّقَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
مطر ابوموسی، جو سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کی آل کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اکٹھے ہوئے، میں ان دونوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، میں لڑکا تھا، انہوں (یعنی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرتا ہوں، کون سی زمین مجھ کو سہارا دے گی اور کون سا آسمان مجھ پر سایہ کرے گا؟ (اگر میں ایسا کروں؟) تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: آپ اس سے زیادہ بہتر ہیں، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار دوسری وادی میں چلیں، تو میں انصار والی وادی میں اُن کے ساتھ چلوں گا۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار سے تعلق رکھنے والا ایک فرد ہوتا۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: آپ نے سچ بیان کیا ہے، میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، اس دن سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جو بھی حدیث بیان کی، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اُن کی تصدیق کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16488]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 3568، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10131»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16489
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: عَلِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ الشِّعْبَ أَحْسَنُ مِنَ الْوَادِي. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات جانتے تھے کہ گھاٹی، وادی سے بہتر ہوتی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16489]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2801)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں