🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16490
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ:" أَلَا إِنَّ النَّاسَ دِثَارٌ، وَإِنَّ الْأَنْصَارَ شِعَارٌ، وَلَوْ أَنَّ النَّاسَ سَلَكُوا وَادِيًا، وَسَلَكَتِ الْأَنْصَارُ شُعْبَةً لَاتَّبَعَتْ شُعْبَةَ الْأَنْصَارَ، وَلَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ، فَمَنْ وَلِيَ مَنْ أَمْرِهِمْ شَيْئًا، فَلْيُحْسِنْ إِلَى مُحْسِنِهِمْ، وَلْيَتَجَاوَزْ عَنْ مُسِيئِهِمْ، وَمَنْ أَفْزَعَهُمْ فَقَدْ أَفْزَعَ هَذَا الَّذِي بَيْنَ هَذَيْنِ" وَأَشَارَ إِلَى صَدْرِهِ يَعْنِي قَلْبَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ: مِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ دَقِيقِ الْعِيدِ: إِنَّهُ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”خبردار! دوسرے لوگ اوپر اوڑھنے والا لباس (یعنی چادر) ہیں، اور انصار جسم کے ساتھ لگنے والا لباس ہیں، اگر دوسرے لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار ایک گھاٹی میں چلیں، تو میں انصار کی گھاٹی میں جاؤں گا، اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار سے تعلق رکھنے والا ایک فرد ہوتا، جو شخص لوگوں کے معاملے میں سے کسی بھی چیز (یعنی حکومت) کا نگران بنے تو اسے انصار کے اچھے افراد کے ساتھ اچھائی کرنی چاہیے اور برے لوگوں سے درگزر کرنا چاہیے، جو شخص انصار کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کرے گا، وہ اس کو خوف زدہ کرنے والا شمار ہو گا جو ان دونوں کے درمیان ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے یعنی اپنے دل کی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن دقیق العید کہتے ہیں: اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16490]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22109، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8892»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16491
وَعَنِ ابْنِ شَفِيعٍ - وَكَانَ طَبِيبًا - قَالَ: دَعَانِي أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ فَقَطَعْتُ لَهُ عِرْقَ النَّسَا، فَحَدَّثَنِي بِحَدِيثَيْنِ قَالَ: أَتَانِي أَهْلُ بَيْتَيْنِ مِنْ قَوْمِي: أَهْلُ بَيْتٍ مِنْ [ بَنِي ] ظَفَرٍ، وَأَهْلُ بَيْتٍ مِنْ بَنِي مُعَاوِيَةَ، فَقَالُوا: كَلِّمْ لَنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَسِّمُ لَنَا، أَوْ يُعْطِينَا، أَوْ نَحْوَ [ مِنْ ] هَذَا، فَكَلَّمْتُهُ فَقَالَ:" نَعَمْ أَقْسِمُ لِكُلِّ [ أَهْلِ ] بَيْتٍ مِنْهُمْ شَطْرًا، فَإِنْ عَادَ اللَّهُ عَلَيْنَا عُدْنَا عَلَيْهِمْ". قَالَ: قُلْتُ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَأَنْتُمْ فَجَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا ; فَإِنَّكُمْ مَا عَلِمْتُكُمْ أَعِفَّةٌ صُبُرٌ"." قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ أَثَرَةً بَعْدِي". فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ قَسَّمَ حُلَلًا بَيْنَ النَّاسِ فَبَعَثَ إِلَيَّ مِنْهَا بِحُلَّةٍ فَاسْتَصْغَرْتُهَا [ فَأَعْطَيْتُهَا ابْنَتِي ] ، فَبَيْنَا أَنَا أُصَلِّي إِذْ مَرَّ بِي شَابٌّ مِنْ قُرَيْشٍ، عَلَيْهِ حُلَّةٌ مِنْ تِلْكَ الْحُلَلِ يَجُرُّهَا، فَذَكَرْتُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ أَثَرَةً بَعْدِي". فَقُلْتُ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَانْطَلَقَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ فَأَخْبَرَهُ، فَجَاءَ وَأَنَا أُصَلِّي فَقَالَ: صَلِّ أَبَا أُسَيْدٍ، فَلَمَّا قَضَيْتُ صَلَاتِي قَالَ: كَيْفَ قُلْتَ؟ فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: تِلْكَ حُلَّةٌ بَعَثْتُ بِهَا إِلَى فُلَانٍ، وَهُوَ بَدْرِيٌّ أُحُدِيٌّ عَقَبِيٌّ، فَأَتَاهُ هَذَا الْفَتَى فَابْتَاعَهَا مِنْهُ فَلَبِسَهَا، فَظَنَنْتَ أَنْ ذَلِكَ يَكُونَ فِي زَمَانِي؟ قَالَ: قُلْتُ: قَدْ وَاللَّهِ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، ظَنَنْتُ أَنَّ ذَلِكَ لَا يَكُونُ فِي زَمَانِكَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ مِنْهُ:" إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابن شفیع، جو ایک طبیب تھے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا اُسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے مجھے بلایا اور میں نے ان کی عرق النساء کاٹ دی، انہوں نے مجھے دو حدیثیں بیان کیں، انہوں نے فرمایا: میری قوم کے افراد میرے پاس آئے، ایک گھرانے کا تعلق بنوظفر سے تھا اور ایک گھرانے کا تعلق بنو معاویہ سے تھا تو ان لوگوں نے کہا: آپ ہمارے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات چیت کریں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں بھی تقسیم میں کچھ دیں، یا ہمیں کچھ اور عطا کریں، یا اس کی مانند کوئی بات انہوں نے بیان کی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں بات چیت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! میں ان میں سے ہر گھرانے کو نصف حصہ دوں گا اور اگر اللہ تعالیٰ ہمیں مزید دے گا تو میں انہیں مزید دوں گا۔
راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ اللہ تعالیٰ تم لوگوں (یعنی انصار) کو جزائے خیر عطا کرئے، کیونکہ تم لوگوں کے بارے میں میرا علم یہ ہے کہ تم لوگ مانگنے سے بچنے والے اور صبر کرنے والے لوگ ہو۔
راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
”بے شک تم لوگ میرے بعد ترجیحی سلوک کا سامنا کرو گے۔“
راوی کہتے ہیں: جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا اور انہوں نے کچھ حلے لوگوں کے درمیان تقسیم کئے تو ان میں سے ایک حلہ انہوں نے مجھے بھی بھیجا، میں نے اسے چھوٹا سمجھا، وہ میں نے اپنی بیٹی کو دے دیا، ایک وقت میں، میں نماز ادا کر رہا تھا اسی دوران قریش سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان میرے پاس سے گزرا، اس نے ان حلوں میں سے ایک حلہ پہنا ہوا تھا اور وہ اتنا بڑا تھا کہ وہ اس کو گھسیٹ رہا تھا، مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان یاد آ گیا:
”تم لوگ میرے بعد ترجیحی سلوک کا سامنا کرو گے۔“
میں نے کہا: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، وہ شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور انہیں اس بارے میں بتایا، وہ تشریف لائے، میں اس وقت نماز پڑھ رہا تھا، انہوں نے فرمایا: اے ابواسید! آپ نماز پڑھتے رہیں، جب میں نے نماز مکمل کی تو انہوں نے دریافت کیا: آپ نے کیا کہا: تھا؟ میں نے انہیں اس بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا: وہ ایک ایسا حلہ ہے، جو میں نے فلاں کی طرف بھیجا تھا اور وہ ایسا شخص ہے جسے غزوہ بدر میں، غزوہ احد میں اور بیعت عقبہ میں شرکت کا شرف حاصل ہے، پھر یہ نوجوان اس شخص کے پاس گیا اور اس نوجوان نے اس شخص سے وہ حلہ خرید کر اسے پہن لیا، مجھے یہ اندازہ نہیں ہے کہ ایسا (یعنی ترجیحی سلوک) میرے زمانے میں ہو گا، راوی کہتے ہیں: تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! اے امیر المؤمنین! مجھے بھی یہ گمان نہیں تھا کہ یہ صورت حال آپ کے زمانے میں ہو گی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں، اس میں سے صرف یہ حصہ منقول ہے:
”بے شک تم لوگ میرے بعد ترجیحی سلوک کا سامنا کرو گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16491]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16492
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَمَرَ أَبِي بِخَزِيرَةٍ صُنِعَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ فِي مَنْزِلِهِ، قَالَ: فَقَالَ لِي:" مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ؟ أَلَحْمٌ هَذَا؟". قُلْتُ: لَا. فَأَتَيْتُ أَبِي فَقَالَ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَهَلْ سَمِعْتَهُ يَقُولُ شَيْئًا؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ لِي:" مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ؟ أَلَحْمٌ هَذَا؟". قَالَ: لَعَلَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَكُونَ اشْتَهَى اللَّحْمَ، فَأَمَرَ بِشَاةٍ لَنَا دَاجِنٍ فَذُبِحَتْ، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَشُوِيَتْ، ثُمَّ أَمَرَنِي فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" مَاذَا مَعَكَ يَا جَابِرُ؟". فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" جَزَى اللَّهُ الْأَنْصَارَ عَنَّا خَيْرًا، وَلَا سِيَّمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ، وَسَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے ”خزیرہ“ تیار کرنے کا حکم دیا، وہ تیار کیا گیا، پھر میرے والد نے مجھے ہدایت کی تو میں وہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، راوی کہتے ہیں: جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ اپنے گھر میں تھے، آپ نے مجھ سے دریافت کیا: اے جابر! تمہارے پاس کیا ہے؟ کیا یہ گوشت ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! پھر میں اپنے والد کے پاس آیا، انہوں نے دریافت کیا: کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! انہوں نے دریافت کیا: کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے جابر! تمہارے پاس کیا ہے؟ کیا یہ گوشت ہے؟ تو میرے والد نے کہا: شاید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت کھانے کی خواہش ہو رہی تھی، تو انہوں نے ہماری ایک بکری کے بارے میں حکم دیا اسے ذبح کیا گیا پھر ان کے حکم کے تحت اسے پکایا گیا، پھر انہوں نے مجھے حکم دیا میں اس کا گوشت لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے جابر! تمہارے ساتھ کیا ہے؟ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ انصار کو ہماری طرف سے جزائے خیر عطا کرے، خاص طور پر عبداللہ بن عمرو بن حرام اور سعد بن عبادہ کو (جزائے خیر عطا کرے)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن حبیب بن شہید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16492]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2707) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2080 و 2079)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16493
وَعَنْ أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ بَشِيرِ بْنِ أَبَانِ بْنِ بَشِيرِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: كَتَبَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ إِلَى النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ يَخْطُبُ عَلَى ابْنِهِ عَبْدِ الْمَلِكِ أُمَّ أَبَانٍ بِنْتَ النُّعْمَانِ، وَكَانَ فِي كِتَابِهِ إِلَيْهِ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، مِنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ إِلَى النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، سَلَامٌ عَلَيْكَ، فَإِنِّي أَحْمَدُ اللَّهَ إِلَيْكَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّ اللَّهَ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، وَالْعَظَمَةِ وَالسُّلْطَانِ، قَدْ خَصَّكُمْ - مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ - بِنَصْرِ دِينِهِ، وَاعْتِزَازِ نَبِيِّهِ، وَقَدْ جَعَلَكَ اللَّهُ مِنْهُمْ فِي الْبَيْتِ الْعَمِيمِ، وَالْفَرْعِ الْقَدِيمِ، وَقَدْ دَعَانِي ذَلِكَ إِلَى اخْتِيَارِي مُصَاهِرَتَكَ، وَإِيثَارِكَ عَلَى الْأَكْفَاءِ مِنْ وَلَدِ أَبِي، وَقَدْ رَأَيْتُ أَنْ تُزَوِّجَ ابْنِي عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ مَرْوَانَ ابْنَتَكَ أُمَّ أَبَانٍ بِنْتَ النُّعْمَانِ، وَقَدْ جَعَلْتُ صَدَاقَهَا مَا نَطَقَ بِهِ لِسَانُكَ، وَتَرَمْرَمَتْ بِهِ شَفَتَاكَ، وَبَلَغَهُ مُنَاكَ، وَحَكَمْتَ بِهِ فِي بَيْتِ الْمَالِ قِبَلَكَ. فَلَمَّا قَرَأَ النُّعْمَانُ كِتَابَهُ كَتَبَ إِلَيْهِ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، مِنَ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ إِلَى مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، بَدَأْتُ بِاسْمِي سُنَّةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; وَذَلِكَ لِأَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا كَتَبَ أَحَدُكُمْ إِلَى أَحَدٍ فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ". أَمَّا بَعْدُ: فَقَدْ وَصَلَ إِلَيَّ كِتَابُكَ، وَقَدْ فَهِمْتُ مَا ذَكَرْتَ فِيهِ مِنْ مَحَبَّتِنَا، فَإِمَّا أَنْ تَكُونَ صَادِقًا فَغُنْمٌ أَصَبْتَ، وَبِحَظِّكَ أَخَذْتَ ; لِأَنَّا أُنَاسٌ جَعَلَ اللَّهُ تَعَالَى حُبَّنَا إِيمَانًا، وَبُغْضَنَا نِفَاقًا. وَأَمَّا مَا أَطْنَبْتَ فِيهِ مِنْ ذِكْرِ شَرَفِنَا، وَقَدِيمِ سَلَفِنَا، فَفِي مَدْحِ اللَّهِ تَعَالَى لَنَا وَذِكْرِهِ إِيَّانَا فِي كِتَابِهِ الْمُنَزَّلِ، وَقُرْآنِهِ الْمُفَصَّلِ عَلَى نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا أَغْنَانَا عَنْ مَدْحِ أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ.
وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ أَنَّكَ آثَرْتِنِي بِابْنِكَ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ عَلَى الْأَكْفَاءِ مِنْ وَلَدِ أَبِيكَ، فَحَظِّي مِنْكَ مَرْدُودٌ عَلَيْهِمْ، مَوْفُورٌ لَهُمْ، غَيْرُ مُشَاحٍّ لَهُمْ فِيهِ، وَلَا مُنَازِعٍ لَهُمْ عَلَيْهِ.
وَأَمَّا مَا ذَكَرْتَ بِأَنَّ صَدَاقَهَا مَا نَطَقَ بِهِ لِسَانِي، وَتَرَمْرَمَتْ بِهِ شَفَتَايَ، وَبَلَغَهُ مُنَايَ، وَحَكَمْتُ بِهِ فِي بَيْتِ الْمَالِ قِبَلِي، فَقَدْ أَصْبَحَ بِحَمْدِ اللَّهِ لَوْ أَنْصَفْتَ حَظِّي فِي بَيْتِ الْمَالِ أَوْفَرَ مِنْ حَظِّكَ، وَسَهْمِي فِيهِ أَجْزَلَ مِنْ سَهْمِكَ، فَأَنَا الَّذِي أَقُولُ:
فَلَوْ أَنَّ نَفْسِي طَاوَعَتْنِي لَأَصْبَحْتُ لَهَا حَفْدٌ مِمَّا يُعَدُّ كَثِيرُ وَلَكِنَّهَا نَفْسٌ عَلَيَّ كَرِيمَةٌ عَيُوفٌ لِأَصْهَارِ اللِّثَامِ قُدُورُ لَنَا فِي بَنِي الْعَنْقَاءِ وَابْنَيْ مُحَرِّقٍ مُصَاهَرَةٌ
يُسَمَّى بِهَا وَمُهُورُ وَفِي آلِ عِمْرَانَ وَعَمْرِو بْنِ عَامِرٍ عَقَائِلُ لَمْ يُدَنَّسْ لَهُنَّ حُجُورُ
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ بَشِيرِ بْنِ النُّعْمَانِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ حِبَّانَ قَالَ فِي أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ بَشِيرِ بْنِ أَبَانٍ قَالَ فِيهِ: بَشِيرُ بْنُ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرِ بْنِ أَبَانٍ. فَزَادَ فِي نَسَبِهِ النُّعْمَانَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
ابومحمد بن بشیر بن ابان بن بشیر بن نعمان بن بشیر بن سعد انصاری، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: مروان بن حکم نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو اپنے بیٹے عبدالملک کے لئے شادی کا پیغام دیا، جو سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ام ابان کے لئے تھا۔ مردان نے جو انہیں خط لکھا اس میں یہ تحریر تھا:
”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ مروان بن حکم کی طرف سے نعمان بن بشیر کے نام ہے، تم پر سلام ہو! میں تمہارے سامنے اس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے امابعد! بے شک اللہ تعالیٰ کی ذات جلال والی ہے، اکرام والی ہے، عظمت والی ہے، غلبے والی ہے، اے انصار کے گروہ! اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ خصوصیت عطا کی ہے کہ تم نے اس کے دین کی مدد کی، اس کے نبی کا ساتھ دیا، تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں ان میں سے عمومی گھر میں رکھا اور قدیم شاخ میں رکھا، تو اس چیز نے مجھے اس بات کی طرف راغب کیا کہ میں تمہارے ساتھ رشتے داری قائم کروں، اور تمہیں اپنے باپ کی اولاد کے ہم پلہ افراد پر ترجیح دوں، تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ تم میرے بیٹے عبدالملک بن مروان کے ساتھ اپنی بیٹی اُم ابان بنت نعمان کی شادی کروا دو، اس کا مہر وہ ہو گا جو تمہاری زبان بیان کرے گی، اور جو تمہارے ہونٹ ادا کریں گے، اور جو تمہاری خواہش ہو گی، میں نے اس سے پہلے ہی بیت المال (کے نگران کو) اس بارے میں حکم دے دیا ہے۔“
جب سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ نے وہ خط پڑھا تو انہوں نے اُسے جوابی خط میں لکھا:
”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ نعمان بن بشیر کی طرف سے مروان بن حکم کے نام ہے، میں نے اپنا نام پہلے اس لئے لکھا ہے کیونکہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
”جب کوئی شخص کسی دوسرے کو خط لکھے تو پہلے اپنا ذکر کرے۔“
امابعد! تمہارا مکتوب مجھ تک پہنچا، جو تم نے ذکر کیا ہے، اس کی مجھے سمجھ آ گئی کہ جو تم نے ہمارے ساتھ محبت کا ذکر کیا ہے، تو یا تو تم اس دعوے میں سچے ہو گے، تو یہ غنیمت ہے جو تمہیں حاصل ہو گئی، اور ایک حصہ ہے جو تم نے لے لیا، کیونکہ ہم ایسے لوگ ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سے محبت کو ایمان قرار دیا ہے اور ہمارے ساتھ بغض کو نفاق قرار دیا ہے، اور تم نے جو ہمارے شرف اور پرانے مرتبے کا ذکر کیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے ہماری تعریف کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی نازل کی ہوئی کتاب میں اس حوالے سے ہمارا ذکر کیا ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی پر نازل کی، تو اس کے بعد ہمیں لوگوں میں سے کسی کی تعریف کی ضرورت نہیں رہ جاتی، جہاں تک تم نے یہ بات ذکر کی ہے کہ تم نے اپنے بیٹے عبدالملک بن مروان کے لئے اپنے باپ کی اولاد میں سے اپنے ہم پلہ لوگوں پر مجھے ترجیح دی ہے، تو تمہاری طرف سے میرا حصہ ان پر لوٹ جائے گا اور انہیں پوری ادائیگی کی جائے گی، ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی، ان کے ساتھ اس حوالے سے کوئی تنازع نہیں ہو گا، جہاں تک تم نے یہ بات ذکر کی ہے کہ اس لڑکی کا مہر وہ ہو گا جو میری زبان بیان کرے گی اور جو میرے ہونٹ حرکت میں آئیں گے اور جو میری خواہش ہو گی اور اس بارے میں تم نے بیت المال کے حکام کو حکم بھی دے دیا ہے، تو الحمدللہ صورت حال یہ ہے کہ اگر تم میرے حصے کے بارے میں انصاف سے کام لو، تو بیت المال میں میرا حصہ تمہارے حصے سے زیادہ بنتا ہے، اور اس بارے میں میرا حصہ تمہارے حصے سے زیادہ ہے، تو میں یہ کہتا ہوں:
”اگر میرا نفس میری بات مان لے تو اس کے بہت سے خدمتگار ہو جائیں گے، اور وہ اتنے ہوں گے جنہیں کثیر شمار کیا جائے، لیکن میرا نفس میرے نزدیک معزز ہے اور اس کو کمینے اور گندے لوگوں کے ساتھ رشتہ مصاہرت قائم کرنا ناگوار گزرتا ہے، عنفاء کے بیٹوں اور محرق کے دو بیٹوں کے ساتھ ہمارا رشتہ مصاہرت ہے، جس سے بلندی بھی حاصل ہوئی اور مہر بھی، عمران اور عمرو بن عامر کی آل میں ایسی معزز خواتین ہیں جن کے دامن کبھی میلے نہیں ہوئے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن بشیر بن نعمان ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، البتہ ابن حبان نے ابومحمد بن بشیر بن ابان کے بارے میں یہ کہا: ہے: بشیر بن نعمان بن بشیر بن ابان ہے، تو انہوں نے اس کے نسب میں نعمان کا اضافہ کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16493]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16494
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ أَيَّدَنِي بِأَشِدِّ الْعَرَبِ أَلْسُنًا وَأَذْرُعًا، بِابْنَيْ قَيْلَةَ: الْأَوْسِ وَالْخَزْرَجِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میری تائید قیلہ کے ان دو بیٹوں کے ذریعے کی ہے، جو عربوں میں زبان کے اعتبار سے، سب سے زیادہ مضبوط ہیں اور سب سے زیادہ مضبوط کلائیوں والے ہیں اور وہ اوس اور خزرج قبیلے کے لوگ ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16494]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12014)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12014»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16495
وَعَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَمَسُّ رُكْبَتِي رُكْبَتَهُ، فَأَتَاهُ آتٍ، فَالْتَقَمَ أُذُنَهُ، فَتَغَيَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَثَارَ الدَّمُ فِي أَسَارِيرِهِ، وَقَالَ:" هَذَا يَا رَسُولُ عَامِرُ بْنُ الطُّفَيْلِ يَتَهَدَّدُنِي وَيَتَهَدَّدُ مَنْ بِإِزَائِي، فَكَفَانِيهِ اللَّهُ بِالْبَنِينَ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، بِابْنَيْ قَيْلَةَ" يَعْنِي الْأَنْصَارَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ:" فَكَفَانِيهِ اللَّهُ بِالنَّبِيِّ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَبِابْنَيْ قَيْلَةَ". وَفِي إِسْنَادِهِمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، میرا گھٹنا آپ کے گھٹنے کو مس ہو رہا تھا اسی دوران ایک شخص آپ کے پاس آیا، اس نے آپ کے کان کے پاس منہ کیا اور کوئی بات بیان کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ تبدیل ہو گیا اور آپ کی رگوں میں خون پھیل گیا (یعنی رگیں نمایاں ہو گئیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ عامر بن طفیل کا قاصد ہے اور اس نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو دھمکی دی ہے، حالانکہ اس کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ اولاد اسماعیل میں سے (بعض افراد یعنی مہاجرین) اور قیلہ کے دو بیٹوں (کی اولاد) کے ذریعے میری مدد کر دے گا“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد انصار تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اس کے مقابلے میں اپنے نبی کی کفایت، اسماعیل کی اولاد میں سے (بعض افراد یعنی مہاجرین) اور قیلہ کے دو بیٹوں (کی اولاد یعنی انصار) کے ذریعے کر دے گا۔“ ان دونوں کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بکری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16495]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3299)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3299، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6754»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16496
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ لِلْأَنْصَارِ:" أَلَا إِنَّ النَّاسَ دِثَارِي وَالْأَنْصَارَ شِعَارِي، لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكَتِ الْأَنْصَارُ شُعْبَةً، لَاتَّبَعَتْ شُعْبَةَ الْأَنْصَارِ، وَلَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكَنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ، فَمَنْ وَلِيَ أَمْرَ الْأَنْصَارِ فَلْيُحْسِنْ إِلَى مُحْسِنِهِمْ، وَلْيَتَجَاوَزْ عَنْ مُسِيئِهِمْ، وَمَنْ أَفْزَعَهُمْ فَقَدْ أَفْزَعَ هَذَا الَّذِي بَيْنَ هَذَيْنِ". وَأَشَارَ إِلَى نَفْسِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَحْيَى بْنِ النَّضْرِ الْأَنْصَارِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر انصار سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”خبردار! دوسرے لوگ اوپر اوڑھنے والی چادر ہیں اور انصار جسم کے ساتھ لگنے والا لباس ہیں، اور اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار ایک گھاٹی میں چلیں، تو میں انصار کی گھاٹی میں چلوں گا اور اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار سے تعلق رکھنے والا ایک فرد ہوتا، جو شخص انصار کے معاملے کا نگران بنے تو وہ ان کے اچھے فرد کے ساتھ اچھائی کرے اور ان کے برے فرد سے درگزر کرے جو شخص انہیں خوف زدہ کرے گا، وہ اس کو خوف زدہ کرے گا، جو ان دونوں کے درمیان ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن نضر انصاری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16496]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (307/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22109»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16497
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ - وَكَانَ أَبُوهُ أَحَدَ الثَّلَاثَةِ الَّذِينَ تِيبَ عَلَيْهِمْ - عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ خَطِيبًا، فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَاسْتَغْفَرَ لِلشُّهَدَاءِ الَّذِينَ قُتِلُوا بِأُحُدٍ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّكُمْ يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ تَزِيدُونَ، وَإِنَّ الْأَنْصَارَ لَا يَزِيدُونَ، وَإِنَّ الْأَنْصَارَ عَيْبَتِي الَّتِي آوَيْتُ إِلَيْهَا، أَكْرِمُوا كَرِيمَهُمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ ; فَإِنَّهُمْ قَدْ قَضَوُا الَّذِي عَلَيْهِمْ، وَبَقِيَ الَّذِي لَهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن کعب بن مالک، ان کے والد ان تین افراد میں سے ایک ہیں، جن کی توبہ قبول ہوئی تھی، وہ صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک فرد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور آپ نے غزوہ اُحد کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”اے مہاجرین کے گروہ! تم لوگ زیادہ ہوتے جاؤ گے، اور انصار زیادہ نہیں ہوں گے، انصار میرے خاص ساتھی ہیں، میں جن کی پناہ میں آیا، تو تم ان کے معزز فرد کی عزت افزائی کرنا اور ان کے برے فرد سے درگزر کرنا کیونکہ انہوں نے اس چیز کو ادا کر دیا ہے جو اُن کے ذمہ بنتا تھا اور اب وہ چیز باقی رہ گئی ہے، جو ان کا حق بنتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16497]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (224/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15645، 21444»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16498
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيِّ - وَهُوَ أَحَدُ الثَّلَاثَةِ الَّذِينَ تِيبَ عَلَيْهِمْ - يَعْنِي: أَبَاهُ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ يَوْمًا عَاصِبًا رَأْسَهُ فَقَالَ فِي خُطْبَتِهِ:" أَمَّا بَعْدُ، يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ، فَإِنَّكُمْ قَدْ أَصْبَحْتُمْ تَزِيدُونَ، وَأَصْبَحَتِ الْأَنْصَارُ لَا تَزِيدُ عَلَى هَيْئَتِهَا الَّتِي هِيَ عَلَيْهَا الْيَوْمَ، وَإِنَّ الْأَنْصَارَ عَيْبَتِي الَّتِي آوَيْتُ إِلَيْهَا، فَأَكْرِمُوا كَرِيمَهُمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن کعب بن مالک انصاری (یہ سیدنا کعب بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ) ان تین افراد میں سے ایک ہیں، جن کی توبہ قبول ہوئی تھی، عبداللہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی نے انہیں یہ بات بتائی ہے: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر پر پٹی باندھی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبے کے درمیان ارشاد فرمایا: ”امابعد! اے مہاجرین کے گروہ! تم لوگ زیادہ ہوتے جاؤ گے اور انصار زیادہ نہیں ہوں گے، وہ اسی حالت پر رہیں گے جس پر اب ہیں اور انصار میرے قریبی ہیں، جن کی پناہ میں نے لی ہے، تو تم ان کے معزز فرد کی عزت افزائی کرنا ان کے برے فرد سے درگزر کرنا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16498]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (500/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15645، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19917»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16499
وَعَنْ قُدَامَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: رَأَيْتُ الْحَجَّاجَ يَضْرِبُ عَبَّاسَ بْنَ سَهْلٍ فِي أَمْرِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، فَأَتَاهُ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ لَهُ ضَفْرَانِ، وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ: إِزَارٌ وَرِدَاءٌ، فَوَقَفَ بَيْنَ السِّمَاطَيْنِ فَقَالَ: أَبَا حَجَّاجٍ، أَلَا تَحْفَظُ فِينَا وَصِيَّةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: وَمَا أَوْصَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيكُمْ؟ قَالَ: أَوْصَى أَنْ يُحْسَنَ إِلَى مُحْسِنِ الْأَنْصَارِ، وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ. قَالَ: فَأَرْسَلَهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ، فِي أَحَدِهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبٍ، وَفِي الْآخَرِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
قدامہ بن ابراہیم بیان کرتے ہیں: میں نے حجاج کو دیکھا کہ وہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی وجہ سے عباس بن سہل کی پٹائی کر رہا تھا، اسی دوران سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ حجاج کے پاس آئے اور وہ ایک عمر رسیدہ شخص تھے، ان کے دونوں طرف بال تھے، ان کے جسم پر دو لباس تھے، ایک تہبند تھا اور ایک چادر تھی، وہ پاس آ کر کھڑے ہوئے اور بولے: اے حجاج! کیا تم ہمارے بارے میں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کا خیال نہیں رکھو گے؟ حجاج نے دریافت کیا: آپ لوگوں کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا وصیت کی ہے؟ تو انہوں نے بتایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ وصیت کی ہے کہ انصار کے اچھے فرد کے ساتھ اچھائی کی جائے اور ان کے برے فرد سے درگزر کیا جائے گا، راوی کہتے ہیں: تو حجاج نے عباس کو چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی عبداللہ بن مصعب ہے اور دوسری میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16499]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7532) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5719 و 6028)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6028، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 839، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3000»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں