الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16520
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَحْمَدَ بْنِ حَاتِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص انصار سے محبت رکھے گا، تو وہ میرے ساتھ محبت رکھنے کی وجہ سے ان سے محبت رکھے گا اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو وہ میرے ساتھ بغض رکھنے کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف أحمد بن حاتم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16520]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف أحمد بن حاتم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16520]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1003)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1003»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16521
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْأَنْصَارَ عَيْبَتِي الَّتِي آوَيْتُ إِلَيْهَا، فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ ; فَإِنَّهُمْ قَدْ أَدَّوُا الَّذِي عَلَيْهِمْ، وَبَقِيَ الَّذِي لَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک انصار میرے قریبی ہیں، جن کی میں نے پناہ لی ہے، تو تم ان کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کرو اور ان کے برے فرد سے درگزر کرو، کیونکہ ان لوگوں نے وہ چیز ادا کر دی ہے جو ان کے ذمہ تھی، اب وہ چیز باقی رہ گئی ہے جو ان کا حق ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16521]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16521]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19911»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16522
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حُبُّ الْأَنْصَارِ آيَةُ كُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُنَافِقٍ، فَمَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ كُرَيْدُ بْنُ رَوَاحَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ كُرَيْدُ بْنُ رَوَاحَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انصار سے محبت رکھنا ہر مومن اور منافق (کے درمیان فرق) کی نشانی ہے، جو شخص انصار سے محبت رکھے گا، تو وہ میرے ساتھ محبت رکھنے کی وجہ سے ان سے محبت رکھے گا اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا، تو وہ میرے ساتھ بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کرید بن رواحہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16522]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4175)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16523
وَعَنْ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُوَيْطِبٍ قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي: أَنَّهَا سَمِعَتْ أَبَاهَا: سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى عَلَيْهِ، وَلَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِي، وَلَا يُؤْمِنُ بِي مَنْ لَا يُحِبُّ الْأَنْصَارَ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ خَالِيًا عَنْ ذِكْرِ الْأَنْصَارِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو ثِفَالٍ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رباح بن عبدالرحمن بن حويطب بیان کرتے ہیں: میری دادی نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ اس خاتون نے اپنے والد سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس شخص کی نماز نہیں ہوتی، جس کا وضو نہ ہو، اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا، جس نے اُس سے پہلے اللہ کا نام نہ لیا ہو، اور وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہوتا جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو، اور وہ شخص مجھ پر ایمان رکھنے والا نہیں ہوتا، جو انصار سے محبت نہ کرتا ہو۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤ اور امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم اس میں انصار والا حصہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابوثفال مری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16523]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (381/5)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 25، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 101، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 397، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9137، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 691، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6983، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5699، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1119»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16524
وَعَنْ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُوَيْطِبٍ، عَنْ جَدَّتِهِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَمْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي، وَلَمْ يُؤْمِنْ بِي مَنْ لَا يُحِبُّ الْأَنْصَارَ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَتَرْجَمَ لِهَذِهِ الْمَرْأَةِ، فَلَعَلَّهَا سَمِعَتْهُ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمِنْ أَبِيهَا فَرَوَتْهُ مَرَّةً هَكَذَا، وَمَرَّةً هَكَذَا، وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو ثِفَالٍ أَيْضًا، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رباح بن عبدالرحمن بن حویطب اپنی دادی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ شخص اللہ پر ایمان نہیں رکھتا، جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا، جو انصار سے محبت نہ کرتا ہو۔“
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے انہوں نے اس خاتون کے حالات بیان کیے ہیں، شاید اس خاتون نے
یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے براہ راست خود بھی سنی ہو، اور اپنے والد سے بھی سنی ہو، تو ایک مرتبہ اس طرح روایت کر دی اور دوسری مرتبہ دوسری طرح روایت کر دی، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوثقال ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16524]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (382/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16525
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اسْتَحْدِثُوا الْإِسْلَامَ بِحُبِّ الْأَنْصَارِ ; فَإِنَّهُ لَا يُحِبُّهُمْ إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَلَا يُبْغِضُهُمْ إِلَّا مُنَافِقٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انصار سے محبت کے ذریعے اسلام کی تجدید کرتے رہو، کیونکہ مومن ہی ان سے محبت رکھے گا اور کوئی منافق ہی اُن سے بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16525]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16525]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5710)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5710»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16526
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَتِ الْأَنْصَارُ إِذَا جَرُّوا نَخْلَهُمْ قَسَّمَ الرَّجُلُ تَمْرَةً إِلَى قِسْمَيْنِ: أَحَدُهُمَا أَقَلُّ مِنَ الْآخَرِ، ثُمَّ يَجْعَلُونَ السَّعَفَ مَعَ أَقَلِّهِمَا، ثُمَّ يُخَيِّرُونَ الْمُسْلِمِينَ فَيَأْخُذُونَ أَكْثَرَهُمَا، وَيَأْخُذُ الْأَنْصَارُ أَقَلَّهُمَا مِنْ أَجْلِ السَّعَفِ، حَتَّى فُتِحَتْ خَيْبَرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ وَفَّيْتُمْ لَنَا بِالَّذِي كَانَ عَلَيْكُمْ، فَإِنْ شِئْتُمْ أَنْ تَطِيبَ أَنْفُسُكُمْ بِنَصِيبِكُمْ مِنْ خَيْبَرَ، وَتَطِيبَ لَكُمْ ثِمَارُكُمْ فَعَلْتُمْ". قَالُوا: إِنَّهُ قَدْ كَانَ لَكَ عَلَيْنَا شُرُوطٌ، وَلَنَا عَلَيْكَ شَرْطٌ بِأَنَّ الْجَنَّةَ لَنَا، فَقَدْ فَعَلْنَا الَّذِي سَأَلْتَنَا بِأَنَّ لَنَا شَرْطَنَا، قَالَ:" فَذَاكُمْ لَكُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَفِيهِمَا مَجَالِدٌ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ إِحْدَاهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار جب اپنی کھجوروں کے درخت سے کھجوریں اُتارتے تھے تو ہر آدمی کھجوروں کو دو حصوں میں تقسیم کر لیتا تھا، ان میں سے ایک حصہ، دوسرے سے کم ہوتا تھا، پھر وہ شاخوں کو کم والے حصے کے ساتھ ملا دیتے تھے، پھر مسلمانوں کو اختیار دیا جاتا تھا تو وہ ان میں سے زیادہ والا حصہ لے لیتے تھے، اور انصار تھوڑا حصہ لیتے تھے، کیونکہ اس میں شاخیں وغیرہ ہوتی تھیں، یہاں تک کہ جب خیبر فتح ہو گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں کے ذمہ جو چیز لازم تھی وہ تم نے ہمیں پوری ادا کر دی، اب اگر تم چاہو کہ خیبر میں سے اپنے حصے پر مطمئن ہو جاؤ اور تمہارے پھل (پورے کے پورے) تمہارے لئے ہو جائیں، تو ایسا کر لو تو ان لوگوں نے عرض کی: آپ کے لئے ہمارے ذمہ ایک شرط تھی اور ہمارے لئے آپ کے ذمہ ایک شرط تھی کہ ہمیں جنت ملے گی تو ہم نے تو وہ کر دیا، جو آپ نے ہم سے مانگا تھا، کیا ہمیں وہ چیز ملے گی جو ہم نے شرط عائد کی ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ چیز تمہیں ملے گی۔
یہ روایت امام بزار نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور ان دونوں میں ایک راوی مجالد ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ان دونوں میں سے ایک کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16526]
یہ روایت امام بزار نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور ان دونوں میں ایک راوی مجالد ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ان دونوں میں سے ایک کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16526]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16527
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يَضُرُّ امْرَأَةً نَزَلَتْ بَيْنَ بَيْتَيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ، أَوْ نَزَلَتْ بَيْنَ أَبَوَيْهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسی کسی خاتون کو کوئی نقصان نہیں ہو گا جو انصار کے دو گھرانوں کے درمیان ٹھہرتی ہے، یا وہ اپنے ماں باپ کے ہاں ٹھہرتی ہے“ (یعنی کوئی فرق نہیں ہو گا)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16527]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16527]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (286) أخرجه احمد فى المسند (257/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25675، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7068»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16528
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: شَقَّ عَلَى الْأَنْصَارِ النَّوَاضِحُ، فَاجْتَمَعُوا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُونَهُ أَنْ يَكْرِيَ لَهُمْ نَهْرًا سَيْحًا، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَرْحَبًا بِالْأَنْصَارِ، مَرْحَبًا بِالْأَنْصَارِ، وَاللَّهِ لَا تَسْأَلُونِي الْيَوْمَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَيْتُكُمُوهُ، وَلَا أَسْأَلُ اللَّهَ لَكُمْ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَانِيهِ". فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: اغْتَنِمُوهَا وَسَلُوهُ الْمَغْفِرَةَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ لَنَا بِالْمَغْفِرَةِ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار کے لئے یہ پانی لاد کر لانا مشکل کا باعث بن رہا تھا، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اکٹھے ہوئے اور آپ سے یہ درخواست کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے ایک نہر کھدوا دیں، جو مستقل بہتی رہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا: انصار کو خوش آمدید ہے! انصار کو خوش آمدید ہے! اللہ کی قسم! آج تم مجھ سے جو بھی مانگو گے وہ میں تمہیں دے دوں گا اور میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ سے جو بھی چیز مانگوں گا وہ مجھے دیدے گا۔ ان میں سے ایک نے دوسروں سے کہا: تم لوگ اس صورت حال کو غنیمت سمجھو اور تم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دعائے مغفرت کی درخواست کرو، تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے مغفرت کی دعا کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! انصار کی مغفرت کر دے، انصار کے بچوں کی مغفرت کر دے، انصار کے بچوں کے بچوں کی مغفرت کر دے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16528]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (354) أخرجه البزار فى المسند (2808) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (735) اخرجه احمد فى المسند (139/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12006»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16529
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَلِأَزْوَاجِ الْأَنْصَارِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَقَالَ:" مَرْحَبًا بِالْأَنْصَارِ" - ثَلَاثًا -.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ:" وَلِلْكَنَائِنِ". وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ:" وَلِلْكَنَائِنِ". وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”انصار کی بیویوں کی مغفرت کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”انصار کو خوش آمدید۔“ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ معجم اوسط، معجم صغیر اور معجم کبیر میں اس کی مانند روایت منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”انصار کی بہو، بیٹیوں کی مغفرت کر دے۔“ امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16529]