الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ .
انصار کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16500
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِ الْأَنْصَارِ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ، وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انصار کے اچھائی کرنے والے کو قبول کرو، ان کے برے فرد سے درگزر کرو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے جسے دحیم اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16500]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے جسے دحیم اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16500]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2796)، أخرجه مسند البزار برقم: 1117»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16501
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا نُعِيَتْ إِلَيْهِ نَفْسُهُ خَرَجَ مُتَلَفِّعًا فِي أَخْلَاقِ ثِيَابٍ عَلَيْهِ، حَتَّى جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَسَمِعَ النَّاسُ بِهِ وَأَهْلُ السُّوقِ، فَحَضَرُوا الْمَسْجِدَ، فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، احْفَظُونِي فِي هَذَا الْحَيِّ مِنَ الْأَنْصَارِ ; فَإِنَّهُ كَرِشِي الَّذِي آكُلُ فِيهَا، وَعَيْبَتِي، اقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَزَيْدُ بْنُ سَعْدِ بْنِ زَيْدٍ الْأَشْهَلِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
زید بن سعد اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اطلاع دی گئی کہ آپ عنقریب دنیا سے رخصت ہو جائیں گے تو آپ گھر سے باہر تشریف لائے آپ نے کپڑا سر پر لپیٹا ہوا تھا، یہاں تک کہ آپ منبر پر تشریف فرما ہوئے، لوگوں کو آپ کے بارے میں پتہ چلا اور بازار والوں کو پتہ چلا، تو وہ سب مسجد میں آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! انصار کے اس قبیلے کے بارے میں میری حفاظت کرنا، کیونکہ یہ میرے خاص قریبی ساتھی ہیں، تم ان میں کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کرنا اور ان کے برے فرد سے درگزر کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی زید بن سعد بن زید اشہلی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16501]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی زید بن سعد بن زید اشہلی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16501]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5425)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5425»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16502
وَعَنْ مُهَاجِرِ بْنِ دِينَارٍ: أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيَّ مَرَّ بِمَرْوَانَ يَوْمَ الدَّارِ وَهُوَ صَرِيعٌ فَقَالَ: يَا ابْنَ الزَّرْقَاءِ، لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ حَيٌّ أَجَزْتُ عَلَيْكَ، فَحَقَدَهَا عَلَيْهِ عَبْدُ الْمَلِكِ، فَلَمَّا اسْتُخْلِفَ عَبْدُ الْمَلِكِ أَتَى بِهِ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: احْفَظْ فِيَّ وَصِيَّةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَرْوَانَ: وَمَا ذَاكَ؟ فَقَالَ:" احْفَظُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ". وَكَانَ أَبُو سَعِيدٍ زَوْجَ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ بْنِ السَّكَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مہاجر بن دینار بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسعید انصاری رضی اللہ عنہ ایک دن مروان کے پاس سے گزرے، یہ اس وقت کی بات ہے جب جنگ ہوئی تھی اور وہ پچھاڑا گیا تھا، انہوں نے کہا: اے ابن زرقاء! اگر مجھے یہ پتہ ہوتا کہ تم زندہ ہو، تو میں نے تم پر حملہ کر دینا تھا، عبدالملک نے ان کے خلاف یہ بات یاد رکھی، پھر جب عبدالملک خلیفہ بن گیا تو انہیں لایا گیا تو سیدنا ابوسعید انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا: تم میرے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کا خیال رکھنا، عبدالملک بن مروان نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ تو انہوں نے بتایا: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:) ”ان کے (یعنی انصار کے) اچھے افراد کی حفاظت کرنا اور برے لوگوں سے درگزر کرنا۔“ راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بنت یزید بن سکن بن عمرو بن حرام کے شوہر تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16502]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16502]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (306/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16503
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَتَبَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: أَمَّا بَعْدُ، فَقَدْ عَرَفْتَ وَصِيَّةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْأَنْصَارِ عِنْدَ مَوْتِهِ:" اقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَحَسُنَ إِسْنَادُهُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِيهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو خط لکھا: ”امابعد! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے وصال کے قریب انصار کے بارے میں جو وصیت کی تھی، اس کا تمہیں علم ہے کہ تم لوگ ان کے اچھے فرد کی اچھائی قبول کرنا اور ان کے برے فرد سے درگزر کرنا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، اسے امام طبرانی نے بھی روایت کیا ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16503]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، اسے امام طبرانی نے بھی روایت کیا ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16503]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2795) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (45)، أخرجه مسند البزار برقم: 30، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 45»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16504
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقِيلَ لَهُ: هَذِهِ الْأَنْصَارُ رِجَالُهَا وَنِسَاؤُهَا فِي الْمَسْجِدِ يَبْكُونَ، قَالَ:" وَمَا يُبْكِيهَا؟". قَالَ: يَخَافُونَ أَنْ تَمُوتَ. قَالَ: فَخَرَجَ فَجَلَسَ عَلَى مِنْبَرِهِ مُتَعَطِّفٌ بِثَوْبٍ، طَارِحٌ طَرَفَيْهِ عَلَى مَنْكِبَيْهِ، عَاصِبٌ رَأْسَهُ بِعِصَابَةِ سَخْتٍ، فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ، أَيُّهَا النَّاسُ، فَإِنَّ النَّاسَ يَكْثُرُونَ وَتَقِلُّ الْأَنْصَارُ حَتَّى يَكُونُوا كَالْمِلْحِ فِي الطَّعَامِ، فَمَنْ وَلِيَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِهِمْ فَلْيَقْبَلْ مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَلْيَتَجَاوَزْ عَنْ مُسِيئِهِمْ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا أَوَّلَهُ إِلَى قَوْلِهِ: فَخَرَجَ فَجَلَسَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنِ ابْنِ كَرَامَةَ، عَنِ ابْنِ مُوسَى، وَلَمْ أَعْرِفِ الْآنَ أَسْمَاءَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا أَوَّلَهُ إِلَى قَوْلِهِ: فَخَرَجَ فَجَلَسَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنِ ابْنِ كَرَامَةَ، عَنِ ابْنِ مُوسَى، وَلَمْ أَعْرِفِ الْآنَ أَسْمَاءَهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی آیا اور آپ کو بتایا کہ انصار کے مرد اور خواتین مسجد میں موجود ہیں اور وہ رو رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں رو رہے ہیں؟ آپ کو بتایا گیا کہ ان لوگوں کو یہ اندیشہ ہے کہ کہیں آپ کا انتقال نہ ہو جائے، راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ منبر پر تشریف فرما ہوئے، آپ نے کپڑا سر پر باندھا ہوا تھا، جس کے کنارے آپ کے کندھے پر آ رہے تھے، آپ نے سر پر پٹی باندھی ہوئی تھی جو پرانے کپڑے کی تھی، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امابعد! اے لوگو! بے شک دوسرے لوگ زیادہ ہو جائیں گے اور انصار کم ہوتے رہیں گے، یہاں تک کہ وہ یوں ہو جائیں گے جیسے کھانے میں نمک ہوتا ہے، تو جو شخص لوگوں کے معاملے میں کسی چیز کا نگران بنے، تو وہ انصار کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کرے اور برے فرد کی برائی سے درگزر کرے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس کا ابتدائی حصہ یہاں تک نہیں ہے: ”آپ تشریف لائے اور تشریف فرما ہوئے۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام بزار نے ابن کرامہ کے حوالے سے ابن موسیٰ سے نقل کی ہے اور اس وقت میں ان دونوں کے ناموں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16504]
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس کا ابتدائی حصہ یہاں تک نہیں ہے: ”آپ تشریف لائے اور تشریف فرما ہوئے۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام بزار نے ابن کرامہ کے حوالے سے ابن موسیٰ سے نقل کی ہے اور اس وقت میں ان دونوں کے ناموں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16504]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2798)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16505
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَلَّى بِالنَّاسِ، ثُمَّ أَوْصَى بِالنَّاسِ خَيْرًا، ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ، يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ، إِنَّكُمْ أَصْبَحْتُمْ تَزِيدُونَ، وَأَصْبَحَتِ الْأَنْصَارُ لَا تَزِيدُ عَلَى هَيْئَتِهَا الَّتِي هِيَ عَلَيْهَا الْيَوْمَ، وَالْأَنْصَارُ عَيْبَتِي الَّتِي آوَيْتُ إِلَيْهَا، فَأَكْرِمُوا كَرِيمَهُمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقه رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر آپ نے لوگوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امابعد! اے مہاجرین کے گروہ! تم لوگ زیادہ ہوتے جاؤ گے اور انصار زیادہ نہیں ہوں گے، یہ اسی طرح رہیں گے جس طرح یہ اس وقت ہیں اور انصار میرے مقربین ہیں، جن کی پناہ میں نے لی ہے، تو تم ان کے معزز افراد کی عزت افزائی کرنا اور ان کے برے فرد سے درگزر کرنا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16505]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16505]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2799)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27665، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 81، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6710»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16506
وَعَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أَنَّ سَهْلًا دَخَلَ عَلَى الْحَجَّاجِ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى يَدِهِ فَقَالَ لَهُ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي الْأَنْصَارِ:" أَحْسِنُوا إِلَى مُحْسِنِهِمْ، وَاعْفُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ". فَقَالَ: مَنْ يَشْهَدُ لَكَ؟ قَالَ: هَذَانِ كَنَفَيْكَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ، فَقَالَا: نَعَمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عباس بن سہل بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا سہل رضی اللہ عنہ، حجاج کے پاس آئے، وہ اس وقت ہاتھ کے ذریعے ٹیک لگائے ہوئے تھا، سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے بارے میں یہ فرمایا ہے: کہ ان کے اچھے فرد کے ساتھ اچھائی کرو اور ان کے برے فرد سے درگزر کرو، حجاج نے دریافت کیا: کون آپ کے حق میں گواہی دے گا؟ تو انہوں نے کہا: یہ دو افراد جو تمہارے پہلو میں بیٹھے ہوئے ہیں، عبداللہ بن جعفر اور ابراہیم بن محمد بن حاطب، تو ان دونوں نے جواب دیا: جی ہاں! (یعنی ایسا ہی ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس بن سہل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16506]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس بن سہل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16506]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16507
وَعَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْأَنْصَارُ كَرِشِي وَعَيْبَتِي، وَإِنَّ النَّاسَ يَكْثُرُونَ وَهُمْ يَقِلُّونَ، فَاقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اُسید بن حضیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انصار میرے انتہائی قریبی اور رازدار ہیں، دوسرے لوگ زیادہ ہوتے جائیں گے اور یہ لوگ کم ہوتے جائیں گے، تو تم اُن کے اچھے فرد کی اچھائی قبول کرنا اور ان کے برے فرد سے درگزر کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16507]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16507]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (552)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 552»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16508
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ - وَكَانَ أَحَدَ الثَّلَاثَةِ الَّذِينَ تِيبَ عَلَيْهِمْ -: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ خَطِيبًا، فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَاسْتَغْفَرَ لِلشُّهَدَاءِ الَّذِينَ قُتِلُوا يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ:" إِنَّكُمْ يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ، تَزِيدُونَ إِنَّ الْأَنْصَارَ لَا يَزِيدُونَ، وَإِنَّ الْأَنْصَارَ عَيْبَتِي الَّتِي أَوَيْتُ إِلَيْهَا، فَأَكْرِمُوا كَرِيمَهُمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن کعب بن مالک اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: اُن کے والد ان تین افراد میں سے ایک ہیں جن کی توبہ قبول ہوئی تھی، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور ان شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی جو غزوہ اُحد میں شہید ہو گئے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے مہاجرین کے گروہ! تم لوگ زیادہ ہوتے جاؤ گے، اور انصار زیادہ نہیں ہوں گے، انصار میرے رازدار ہیں، جن کی میں نے پناہ لی، تو تم ان کے معزز فرد کی عزت افزائی کرنا اور اُن کے برے فرد سے درگزر کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16508]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16508]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (79/19)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21444، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19917»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16509
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: آخِرُ خُطْبَةٍ خَطَبَنَاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن کعب بن مالک اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: وہ آخری خطبہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ارشاد فرمایا:۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16509]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16509]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (79/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح