🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

15. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِصَاصِ .
قصاص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18411
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَوْلَا مَخَافَةُ الْقِصَاصِ لَأَوْجَعْتُكِ بِهَذَا السَّوْطِ". رَوَى هَذَا كُلَّهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَقَالَ: دَعَا وَصِيفَةً لَهُ، وَلَمْ يَشُكَّ، وَقَالَ:" لَوْلَا مَخَافَةُ الْقَوَدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيِّ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر قصاص کا خوف نہ ہوتا تو میں نے تمہیں اس کوڑے کے ذریعے تکلیف پہنچانی تھی۔“ یہ تمام روایات امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہیں، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کنیز کو بلایا۔“ یہ الفاظ کسی شک کے بغیر ہیں اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اگر قیامت کے دن بدلہ دیے جانے کا خوف نہ ہوتا۔“ امام ابویعلیٰ اور طبرانی کی نقل کردہ روایت کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18411]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6901)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18412
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ رَجُلٍ يَضْرِبُ عَبْدًا لَهُ إِلَّا أُقِيدَ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے غلام کو مارے گا کہ قیامت کے دن، اس غلام کو اس سے بدلہ دلوایا جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18412]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3452)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18413
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ ضَرَبَ سَوْطًا ظُلْمًا اقْتُصَّ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ظلم کے طور پر ایک چھڑی مارے گا کہ قیامت کے دن اس سے بدلہ دلوایا جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18413]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3454)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18414
وَعَنْ ثَوْبَانَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُقْبِلُ الْجَبَّارُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَثْنِي رِجْلَهُ عَلَى الْجِسْرِ فَيَقُولُ: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي، لَا يُجَاوِزُنِي ظُلْمُ ظَالِمٍ، فَيَنْصِفُ الْخَلْقَ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ، حَتَّى إِنَّهُ لَيَنْصِفُ الشَّاةَ الْجَمَّاءَ مِنَ الشَّاةِ الْعَضْبَاءِ بِنَطْحَةٍ تَنْطَحُهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن جب ”جبار تبارک و تعالیٰ“ آئے گا اور پل پر اپنی ٹانگ موڑ لے گا اور یہ فرمائے گا، میری عزت اور میرے جلال کی قسم ہے، کسی ظالم کا ظلم میرے آگے سے نہیں گزر سکے گا، پھر وہ مخلوق کے درمیان ان کے باہمی معاملات کے حوالے سے انصاف کرے گا، یہاں تک کہ وہ بغیر سینگ والی بکری کو سینگ والی بکری سے بدلہ دلوائے گا، جو سینگ اُس نے اسے مارا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیع ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن عدی کہتے ہیں: مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18414]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1421)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1421»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18415
وَعَنْ سَلْمَانَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَجِيءُ الرَّجُلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْحَسَنَاتِ بِمَا يَرْجُو أَنَّهُ يَنْجُو بِهَا، فَلَا يَزَالُ رَجُلٌ يَجِيءُ قَدْ ظَلَمَهُ بِمَظْلَمَةٍ فَيُؤْخَذُ مِنْ حَسَنَاتِهِ، فَيُعْطَى الْمَظْلُومُ حَتَّى لَا تَبْقَى لَهُ حَسَنَةٌ، ثُمَّ يَجِيءُ مَنْ يَطْلُبُهُ وَلَمْ يَبْقَ مِنْ حَسَنَاتِهِ شَيْءٌ، فَيُؤْخَذُ مِنْ سَيِّئَاتِ الْمَظْلُومِ فَتُوضَعُ عَلَى سَيِّئَاتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِسْحَاقَ الْعَطَّارِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ حَمْزَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن ایک شخص اتنی نیکیاں لے کر آئے گا کہ وہ یہ گمان کرے گا کہ ان کی وجہ سے وہ نجات پا جائے گا، لیکن پھر کوئی شخص آئے گا جس پر اس نے ظلم کیا ہو گا، تو اس شخص کی نیکیاں لے کر مظلوم کو دے دی جائیں گی، یہاں تک کہ اس شخص کی کوئی نیکی باقی نہیں رہے گی، پھر کوئی اور شخص آئے گا جو اس سے مطالبہ کرے گا لیکن اس کی کوئی نیکی باقی نہیں رہی ہو گی تو مظلوم کی برائیاں لے کر اُس کی برائیوں میں شامل کر دی جائیں گی۔“
یہ روایت طبرانی اور امام بزار نے عبداللہ بن اسحاق عطار کے حوالے سے خالد بن حمزہ سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18415]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6153)، أخرجه مسند البزار برقم: 2524، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6153»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18416
وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَبِيبٍ الْمُحَارِبِيِّ قَالَ: خَرَجْتُ غَازِيًا، فَلَمَّا مَرَرْتُ بِحِمْصَ خَرَجْتُ إِلَى السُّوقِ لِأَشْتَرِيَ مَا لَا غِنًى لِلْمُسَافِرِ عَنْهُ، فَلَمَّا نَظَرْتُ إِلَى بَابِ الْمَسْجِدِ قُلْتُ: لَوْ أَنِّي دَخَلْتُ فَرَكَعْتُ رَكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا دَخَلْتُ نَظَرْتُ إِلَى ثَابِتِ بْنِ مَعْبَدٍ، وَمَكْحُولٍ فِي نَفَرٍ فَقَالُوا: إِنَّا نُرِيدُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ. فَقَامُوا وَقُمْتُ مَعَهُمْ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ فَإِذَا شَيْخٌ قَدْ رَقَّ وَكَبِرَ، وَإِذَا عَقْلُهُ وَمَنْطِقُهُ أَفْضَلُ مِمَّا نَرَى مِنْ مَنْظَرِهِ، فَكَانَ أَوَّلَ مَا حَدَّثَنَا أَنْ قَالَ: إِنَّ مَجْلِسَكُمْ هَذَا مِنْ بَلَاغِ اللَّهِ إِيَّاكُمْ، وَحُجَّتِهِ عَلَيْكُمْ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ بَلَّغَ مَا أُرْسِلَ بِهِ، وَإِنَّ أَصْحَابَهُ قَدْ بَلَّغُوا مَا سَمِعُوا، فَبَلِّغُوا مَا تَسْمَعُونَ: ثَلَاثَةٌ كُلُّهُمْ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: رَجُلٌ خَرَجَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ ضَامِنٌ عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، أَوْ يُرْجِعَهُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ، وَرَجُلٌ دَخَلَ بَيْتَهُ بِسَلَامٍ.
ثُمَّ قَالَ: إِنَّ فِي جَهَنَّمَ جِسْرًا لَهُ سَبْعُ قَنَاطِرَ، عَلَى أَوْسَطِهِ الْعُصَاةُ، فَيُجَاءُ بِالْعَبْدِ حَتَّى إِذَا انْتَهَى إِلَى الْقَنْطَرَةِ الْوُسْطَى قِيلَ لَهُ: مَاذَا عَلَيْكَ مِنَ الدَّيْنِ؟ وَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ:" وَلَا يَكْتُمُونَ اللَّهَ حَدِيثًا". قَالَ: فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، عَلَيَّ كَذَا وَكَذَا، فَيُقَالُ لَهُ: اقْضِ دَيْنَكَ. فَيَقُولُ: مَا لِي شَيْءٌ، وَمَا أَدْرِي مَا أَقْضِي مِنْهَا! فَيُقَالُ: خُذُوا مِنْ حَسَنَاتِهِ، فَمَا يَزَالُ يُؤْخَذُ مِنْ حَسَنَاتِهِ حَتَّى مَا تَبْقَى لَهُ حَسَنَةٌ، حَتَّى إِذَا فَنِيَتْ حَسَنَاتُهُ قِيلَ: قَدْ فَنِيَتْ حَسَنَاتُهُ. فَيُقَالُ: خُذُوا مِنْ سَيِّئَاتِ مَنْ يَطْلُبُهُ، فَرَكِّبُوا عَلَيْهِ، فَلَقَدْ بَلَغَنِي: أَنَّ رِجَالًا يَجِيئُونَ بِأَمْثَالِ الْجِبَالِ مِنَ الْحَسَنَاتِ، فَمَا يَزَالُ يُؤْخَذُ لِمَنْ يَطْلُبُهُمْ حَتَّى مَا تَبْقَى لَهُ حَسَنَةٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كُلْثُومُ بْنُ زِيَادٍ، وَبَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، وَكِلَاهُمَا وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةٌ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سلیمان بن حبیب محاربی بیان کرتے ہیں: میں جنگ میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہوا، جب میرا گزر ”حمص“ سے ہوا تو میں بازار کی طرف گیا تاکہ وہاں سے وہ چیزیں لے لوں جو مسافر کے لیے ضروری ہوتی ہیں، جب میں نے مسجد کے دروازے کی طرف دیکھا تو میں نے سوچا کہ اگر میں مسجد کے اندر جا کر دو رکعت ادا کر لوں (تو یہ مناسب ہو گا) جب میں مسجد کے اندر آیا تو میں نے دیکھا کہ وہاں ثابت بن معبد اور مکحول کچھ افراد کے ہمراہ موجود تھے، انہوں نے کہا: ہم سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کی طرف جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ لوگ اُٹھے تو ان کے ساتھ میں بھی اُٹھ گیا، ہم لوگ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ ایک بوڑھے کمزور عمر رسیدہ فرد تھے، لیکن ان کی ظاہری حالت کی بہ نسبت ان کی عقل اور ان کی گفتگو زیادہ فضیلت رکھتی تھی، انہوں نے ہمیں جو بات ارشاد فرمائی، اس میں سب سے پہلی بات یہ تھی، تمہاری یہ نشست اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے لئے تبلیغ ہے اور تمہارے خلاف اللہ تعالیٰ کی حجت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جس چیز کے ہمراہ معبوث کیا گیا تھا، آپ نے اس کی تبلیغ کر دی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے جو کچھ سنا تھا، اُس کی انہوں نے تبلیغ کر دی، تو تم لوگ جو سنو گے، تم بھی اس کی تبلیغ کر دینا! ”تین لوگ ہیں، جن کا اللہ تعالیٰ ضامن ہے، ایک وہ شخص جو اللہ کی راہ میں نکلتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات ہے، اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے، یا پھر اسے اجر اور غنیمت کے ہمراہ واپس لے آئے، اور ایک وہ شخص جو اپنے گھر میں سلامتی کے ہمراہ داخل ہوتا ہے۔“ پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: جہنم پر پل ہو گا جس میں سات طبقے ہوں گے، ان میں سے درمیان والے پر نافرمان لوگ ہوں گے، کسی بندے کو لایا جائے گا، یہاں تک کہ جب وہ درمیانی درجے پر پہنچے گا تو اس سے دریافت کیا جائے گا: تمہارے ذمہ کتنا قرض ہے؟ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور وہ اللہ تعالیٰ سے کوئی بات چھپا نہیں سکیں گے۔“ وہ شخص کہے گا: اے میرے پروردگار! میرے ذمہ اتنا، اتنا قرض ہے، تو اُسے کہا: جائے گا: تم اپنا قرض ادا کرو! وہ کہے گا: میرے پاس تو کوئی چیز نہیں ہے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کس چیز کے ذریعے ادائیگی کروں؟ تو کہا: جائے گا: اس کی نیکیاں لے لو! اس شخص سے نیکیاں لی جائیں گی، یہاں تک کہ اس کی کوئی نیکی باقی نہیں رہے گی، جب اس کی نیکیاں ختم ہو جائیں گی تو کہا: جائے گا: اس کی نیکیاں ختم ہو گئی ہیں، تو یہ کہا: جائے گا: اس سے مطالبہ کرنے والے کے گناہ لو اور اس کے ذمہ ڈال دو! (راوی کہتے ہیں:) مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے: کچھ لوگ پہاڑوں جتنی نیکیاں لے کر آئیں گے اور ان سے (بدلہ) طلب کرنے والے لوگوں کے لئے اُن کی نیکیاں لی جاتی رہیں گی، یہاں تک کہ اس شخص کے پاس کوئی نیکی باقی نہیں رہے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کلثوم بن زیاد اور ایک راوی بکر بن سہل دمیاطی ہے اور ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18416]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7493)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7493، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8069»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18417
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَجِيءُ الظَّالِمُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى إِذَا كَانَ عَلَى جِسْرِ جَهَنَّمَ بَيْنَ الظُّلْمَةِ وَالْوُعْرَةِ لَقِيَهُ الْمَظْلُومُ فَعَرَفَهُ وَعَرَفَ مَا ظَلَمَهُ بِهِ، فَمَا يَبْرَحُ الَّذِينَ ظُلِمُوا يَقُصُّونَ مِنَ الَّذِينَ ظَلَمُوا حَتَّى يَنْزِعُوا مَا فِي أَيْدِيهِمْ مِنَ الْحَسَنَاتِ، فَإِنْ لَمْ تَكُنْ لَهُمْ حَسَنَاتٌ رُدَّ عَلَيْهِمْ مِنْ سَيِّئَاتِهِمْ حَتَّى يُورَدَ الدَّرْكَ الْأَسْفَلَ مِنَ النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ظالم آئے گا، یہاں تک کہ وہ جہنم کے پل کے پاس پہنچے گا، جہاں تاریکی اور گھبراہٹ ہو گی، تو مظلوم اس سے ملے گا، وہ اسے پہچان لے گا، اس نے جو ظلم اس پر کیا تھا اُسے بھی پہچان لے گا، پھر ظلم کرنے والوں سے، مظلوموں کو مسلسل بدلہ دلایا جاتا رہے گا، یہاں تک کے ان ظالموں کے پاس جتنی نیکیاں ہوں گی وہ ان سے لے لی جائیں گی اور جب ان کی نیکیاں باقی نہیں رہیں گی، تو مظلوموں کی برائیاں اُن پر ڈال دی جائیں گی، یہاں تک کہ انہیں جہنم کے سب سے نیچے والے طبقے میں پہنچا دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18417]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5973»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18418
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يُجَاءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَمْثَالِ الْجِبَالِ مِنْ مَظَالِمِ النَّاسِ بَيْنَهُمْ وَحُقُوقِهِمْ، فَمَا يَزَالُ اللَّهُ يَقُصُّهَا حَتَّى لَا يَبْقَى مِنْهَا شَيْءٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں کے پہاڑوں جیسے مظالم لائے جائیں گے جو انہوں نے ایک دوسرے پر کئے ہوں گے اور ان کے حقوق لائے جائیں گے اور پھر اللہ تعالیٰ مسلسل ان کے حوالے سے بدلہ دلواتا رہے گا، یہاں تک کہ ان میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن یزید جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18418]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18419
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - حَابِسٌ الْغَرِيمَ عَلَى غَرِيمِهِ كَأَشَدِّ مَا حُبِسَ شَيْءٌ عَلَى شَيْءٍ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، كَيْفَ أُعْطِيهِ وَقَدْ حَشَرْتَنِي عُرْيَانًا حَافِيًا، فَمِنْ أَيْنَ؟! فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: سَأُعْطِيهِمْ مِنْ حَسَنَاتِكَ، فَتُطْرَحُ عَلَى حَسَنَاتِ الْقَوْمِ، فَإِنْ كَفَتْ وَإِلَّا أَخَذْتَ مِنْ سَيِّئَاتِ الْقَوْمِ فَطُرِحَتْ عَلَى سَيِّئَاتِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ایک غریم (یعنی جس کے ذمہ کوئی ادائیگی ہو گی، اس) کو دوسرے کے لئے روک لے گا، اتنی زیادہ سختی کے ساتھ جتنی سختی کی جا سکتی ہے، وہ کہے گا: اے پروردگار! میں اسے کیسے کچھ دوں؟ جبکہ تو نے میرا حشر ایسی حالت میں کیا ہے کہ میں برہنہ ہوں اور برہنہ پاؤں ہوں، تو ادائیگی کیسے ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ہم ان لوگوں کو تمہاری نیکیاں دے دیتے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) پھر اس کی نیکیاں لوگوں کو دے دی جائیں گی، اگر وہ کفایت کر جائیں گی تو ٹھیک ہے ورنہ لوگوں کے گناہ لے کر اُس کے گناہوں میں شامل کر دیے جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18419]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3548»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18420
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الرُّوحِ الْأَمِينِ قَالَ:" قَالَ الرَّبُّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: يُؤْتَى بِسَيِّئَاتِ الْعَبْدِ وَحَسَنَاتِهِ فَيُقْتَصُّ أَوْ يُقْضَى، فَإِنْ بَقِيَتْ لَهُ حَسَنَةٌ وَاحِدَةٌ وُسِّعَ لَهُ فِي الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے سیدنا روح الامین علیہ السلام کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: پروردگار فرماتا ہے: ”بندے کی برائیاں اور نیکیاں لائی جائیں گی اور پھر بدلہ دلوایا جائے گا (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ادائیگیاں کی جائیں گی، اگر اُس کی ایک بھی نیکی باقی رہ گئی تو وہ اس کے لئے جنت میں گنجائش کر دے گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے بعض راویوں میں موجود ضعف کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18420]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3456)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں