الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِصَاصِ .
قصاص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18401
قَالَ: النَّاسَ - عُرَاةً، غُرْلًا، بُهْمًا". قَالَ: قُلْنَا: وَمَا بُهْمًا؟ قَالَ:" لَيْسَ مَعَهُمْ شَيْءٌ، ثُمَّ يُنَادِيهِمْ بِصَوْتٍ يَسْمَعُهُ مَنْ بَعُدَ كَمَا يَسْمَعُهُ مَنْ قَرُبَ: أَنَا الدَّيَّانُ، أَنَا الْمَلِكُ، لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ أَنْ يَدْخُلَ النَّارَ وَلَهُ عِنْدَ أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ حَقٌّ حَتَّى أَقُصَّهُ مِنْهُ، وَلَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ وَلِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ عِنْدَهُ حَقٌّ حَتَّى أَقُصَّهُ مِنْهُ، حَتَّى اللَّطْمَةُ". قَالَ: قُلْنَا: كَيْفَ وَإِنَّمَا نَأْتِي عُرَاةً، غُرْلًا، بُهْمًا؟! قَالَ:" الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ". وَهُوَ عِنْدَ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بندوں کو (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) لوگوں کو برہنہ جسم حالت میں، ختنے کے بغیر ”بہم“ حالت میں زندہ کرے گا، ہم نے دریافت کیا: ”بہم“ حالت سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ ان کے پاس کوئی چیز نہیں ہو گی، پھر ایک منادی (یعنی پروردگار) بلند آواز میں انہیں مخاطب کر کے کہے گا، جس آواز کو دور کا فرد بھی اسی طرح سن سکے گا جس طرح نزدیک کا فرد سن سکے گا (وہ فرمائے گا) میں ”دیان“ ہوں (یعنی فیصلہ کرنے والا یا بدلہ دینے والا ہوں) میں بادشاہ ہوں، اہل جہنم میں سے کسی کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جہنم میں داخل ہو جائے، جبکہ اس نے اہل جنت میں سے کسی ایک سے کوئی حق لینا ہو، جب تک میں اسے بدلہ نہیں دلوا دیتا، اہل جنت میں سے کسی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جنت میں داخل ہو جائے جبکہ اہل جہنم میں سے کسی کا حق اس کے پاس ہو، جب تک میں اسے بدلہ نہیں دلوا لیتا، یہاں تک کہ طمانچہ مارنے (کا بدلہ بھی میں دلواؤں گا)۔“ راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: جب ہم برہنہ جسم ہوں گے، ختنے کے بغیر ہوں گے اور ہمارے پاس کوئی چیز بھی نہیں ہو گی (تو بدلہ کیسے دیا جائے گا؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نیکیوں اور برائیوں (کے ذریعے بدلہ دیا جائے گا)۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18401]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18401]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18402
وَعَنْ عَائِشَةَ، وَبَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ لِي مَمْلُوكِينَ يَكْذِبُونَنِي، وَيَخُونُونَنِي وَيَعْصُونَنِي، وَأَضْرِبُهُمْ وَأَشْتُمُهُمْ، فَكَيْفَ أَنَا مِنْهُمْ يَا رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِحَسَبِ مَا خَانُوكَ، وَعَصَوْكَ، وَكَذَبُوكَ، وَعِقَابِكَ إِيَّاهُمْ، فَإِنْ كَانَ عِقَابُكَ إِيَّاهُمْ دُونَ ذُنُوبِهِمْ كَانَ فَضْلًا لَكَ، وَإِنْ كَانَ عِقَابُكَ إِيَّاهُمْ بِقَدْرِ ذُنُوبِهِمْ كَانَ كَفَافًا، لَا لَكَ وَلَا عَلَيْكَ، وَإِنْ كَانَ عِقَابُكَ إِيَّاهُمْ فَوْقَ ذُنُوبِهِمُ اقْتُصَّ لَهُمْ مِنْكَ الْفَضْلُ الَّذِي بَقِيَ قِبَلَكَ". فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَبْكِي بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَهْتِفُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لَكَ؟ مَا تَقْرَأُ كِتَابَ اللَّهِ:" وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَإِنْ كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا وَكَفَى بِنَا حَاسِبِينَ". فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَجِدُ شَيْئًا خَيْرًا لِي مِنْ فِرَاقِ هَؤُلَاءِ - يَعْنِي عَبِيدَهُ - أُشْهِدُكَ أَنَّهُمْ أَحْرَارٌ كُلُّهُمْ. قُلْتُ: حَدِيثُ عَائِشَةَ وَحْدَهُ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِ الصَّحَابِيِّ الَّذِي لَمَّ يُسَمَّ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ أَيْضًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور ایک صحابی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے کچھ غلام ہیں، جو میرے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں، وہ میرے ساتھ خیانت کرتے ہیں، وہ میری نافرمانی کرتے ہیں، میں اُنہیں مارتا ہوں اور انہیں برا کہتا ہوں، یا رسول اللہ! تو اُن کے ساتھ میرا یہ رویہ کیسا شمار ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: وہ لوگ تمہارے ساتھ جو خیانت کرتے ہیں، تمہاری جو نافرمانی کرتے ہیں، تمہاری جو تکذیب کرتے ہیں (ان کا) یہ عمل اور تمہارا انہیں سزا دینا (ان دونوں کا جائزہ لیا جائے گا) اور اگر تمہاری اُنہیں دی ہوئی سزا اُن کے جرم سے کم ہوئی تو یہ چیز تمہارے لئے اضافی ہو گی اور اگر تمہاری اُنہیں دی ہوئی سزا اُن کے جرم کے مطابق ہو گی تو پھر معاملہ برابری کی بنیاد پر ہو گا، نہ تمہارے حق میں کوئی چیز ہو گی نہ تمہارے ذمہ کوئی چیز لازم ہو گی، اور اگر تمہارا انہیں سزا دینا، ان کے جرم سے زیادہ ہو گا تو تمہاری طرف سے جو چیز اضافی ہو گی اس کے حوالے سے تم سے بدلہ دلوایا جائے گا۔“ راوی کہتے ہیں: تو وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ کر رونے لگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ کیا تم نے اللہ کی کتاب میں یہ نہیں پڑھا ہے: ”اور ہم قیامت کے دن عدل کا ترازو رکھیں گے تو کسی پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا، اگر کوئی چیز رائی کے دانے کے وزن جتنی بھی ہو گی، تو ہم اس کو لے آئیں گے اور حساب لینے کے لیے ہم کافی ہیں۔“ اُس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسی صورت نہیں ملتی جو میرے حق میں اُن سے علیحدگی اختیار کرنے سے زیادہ بہتر ہو، میں آپ کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ وہ سب آزاد ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی نقل کردہ حدیث کو امام ترمذی نے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں صحابی کا نام بیان نہیں کیا گیا اس سند میں ایک اور ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، ان دونوں کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18402]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں صحابی کا نام بیان نہیں کیا گیا اس سند میں ایک اور ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، ان دونوں کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18402]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (280/6)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3165، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25869»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18403
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ جَالِسًا وَشَاتَانِ تَعْتَلِفَانِ، فَنَطَحَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى فَأَجْهَضَتْهَا، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقِيلَ: مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ:" عَجِبْتُ لَهَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لِيُقَادَنَّ لَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، دو بکریاں چر رہی تھیں، اُن دونوں میں سے ایک نے دوسری کو سینگ مار کر اس کا حمل گرا دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ کیوں ہنستے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس پر حیرانی ہوئی، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، قیامت کے دن اُسے بدلہ دلوایا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18403]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3450) اخرجه احمد فى المسند (173/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21000»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد فی صحیح مسلم
حدیث نمبر: 18404
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى شَاتَيْنِ تَنْتَطِحَانِ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، هَلْ تَدْرِي فِيمَا انْتَطَحَتَا؟". قَالَ: لَا. قَالَ:" وَلَكِنَّ اللَّهَ يَدْرِي وَسَيَقْضِي بَيْنَهُمَا". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِالرِّوَايَةِ الْأُولَى، وَكَذَلِكَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْمُعْجَمِ الْأَوْسَطِ، وَفِيهَا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِهِ ابْنِ عَائِشَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِيهَا رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
ایک روایت میں یہ بات مذکور ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بکریوں کو دیکھا کہ وہ ایک دوسرے کو سینگ مار رہی تھیں، آپ نے فرمایا: اے ابوذر! کیا تم اس بارے میں جانتے ہو؟ یہ جو ایک دوسرے کو سینگ مار رہی ہیں، سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیکن اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے اور وہ عنقریب ان دونوں کے درمیان فیصلہ دے گا۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام بزار نے پہلی روایت نقل کی ہے امام طبرانی نے اسی طرح کی روایت معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابی سلیم ہے اور وہ مدلس ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ان کے استاد ابن عائشہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ دوسری روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18404]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (162/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18405
وَعَنْ عُثْمَانَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْجَمَّاءَ لَتَقْتَصُّ مِنَ الْقَرْنَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْعَوَّامِ بْنِ مُزَاحِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن سینگ کے بغیر والی بکری کو، سینگ والی بکری سے بدلہ دلوایا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، بزار کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عوام بن مزاحم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18405]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، بزار کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عوام بن مزاحم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18405]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3449)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18406
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُقْتَصُّ لِلْخَلْقِ بَعْضِهِمْ مِنْ بَعْضٍ حَتَّى لِلْجَمَّاءِ مِنَ الْقَرْنَاءِ، وَحَتَّى لِلذَّرَّةِ مِنَ الذَّرَّةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مخلوق کو ایک دوسرے سے بدلہ دلوایا جائے گا، یہاں تک کہ سینگ کے بغیر والی بکری کو، سینگ والی بکری سے، اور ایک چیونٹی کو دوسری چیونٹی سے بدلہ دلوایا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18406]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18406]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (363/2)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2582، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2420، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8538، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3284، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5473»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18407
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي الصَّادِقُ الْمَصْدُوقُ: أَبُو الْقَاسِمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَوَّلَ خَصْمٍ يُقْضَى فِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَنْزَانِ: ذَاتُ قَرْنٍ، وَغَيْرُ ذَاتِ قَرْنٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا صادق و مصدوق، ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بیان کی ہے: ”بے شک پہلے دو فریق قیامت کے دن، جن کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا، وہ دو بکریاں ہوں گی، ایک سینگ والی ہو گی اور ایک سینگ کے بغیر ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن یزید جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18407]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر بن یزید جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18407]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7854»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18408
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ لَيَبْلُغُ مِنْ عَدْلِ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يَقْتَصَّ لِلْجَمَّاءِ مِنْ ذَاتِ الْقَرْنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کا عدل یہاں تک جائے گا کہ بغیر سینگ والی بکری کو، سینگ والی سے بدلہ دلوایا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی عطا بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18408]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی عطا بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18408]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9424»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18409
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِي وَكَانَ بِيَدِهِ سِوَاكٌ، فَدَعَا وَصِيفَةً لَهُ - أَوْ لَهَا - حَتَّى اسْتَبَانَ الْغَضَبُ فِي وَجْهِهِ، فَخَرَجَتْ أُمُّ سَلَمَةَ إِلَى الْحُجُرَاتِ فَوَجَدَتِ الْوَصِيفَةَ وَهِيَ تَلْعَبُ بِبَهْمَةٍ، فَقَالَتْ: أَلَا أَرَاكِ تَلْعَبِينَ بِهَذِهِ الْبَهْمَةِ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُوكِ؟ فَقَالَتْ: لَا. وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا سَمِعْتُكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْلَا خَشْيَةُ الْقَوَدِ لَأَوْجَعْتُكِ بِهَذَا السِّوَاكِ".
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں موجود تھے، آپ کے دست مبارک میں مسواک تھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کنیز کو (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی کنیز کو بلایا (وہ نہیں آئی) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر غضب کے آثار نمایاں ہوئے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا اُٹھ کر کمرے کے اندر گئیں، تو انہوں نے اس کنیز کو پایا کہ وہ بکری کے بچے کے ساتھ کھیل رہی تھی، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم یہاں بکری کے بچے کے ساتھ کھیل رہی ہو اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں بلا رہے ہیں، اس کنیز نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے آپ کی آواز نہیں سنی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر بدلہ دیے جانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں نے تمہیں اس مسواک کے ذریعے مارنا تھا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18409]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6944) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (376/23)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3423، 5497/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18410
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَوْلَا الْقِصَاصُ لَضَرَبْتُكِ بِهَذَا السِّوَاكِ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر قصاص نہ ہوتا تو میں نے تمہیں اس مسواک کے ذریعے مارنا تھا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18410]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6928)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح