🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18702
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ فِي أَصْلَابِ أَصْلَابِ أَصْلَابِ رِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِي رِجَالًا وَنِسَاءً يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ". ثُمَّ قَرَأَ:" وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بیشک میرے اصحاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی اولاد کی اولاد کی اولاد میں ایسے مرد اور عورتیں ہوں گے جو جنت میں کسی حساب کے بغیر داخل ہوں گے، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور ان میں سے بعد والے، جو ان (پہلے والوں) سے نہیں ملے، اور وہ (پروردگار) غلبے والا، حکمت والا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18702]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6005)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6005»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18703
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ مِنْ أُمَّتِي أُمَّةً يُدْخِلُ اللَّهُ الْجَنَّةَ مِنْهُمْ سَبْعِينَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت میں سے ایک گروہ کو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کرے گا، جن میں سے ستر ہزار لوگ کسی حساب کے بغیر (جنت میں داخل ہوں گے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے،
یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18703]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3549) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7104)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18704
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ قَامَتْ ثُلَّةٌ مِنَ النَّاسِ يَسُدُّونَ الْأُفُقَ، نُورُهُمْ كَالشَّمْسِ، فَيُقَالُ: النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ فَيَتَحَسْحَسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، ثُمَّ تَقُومُ ثُلَّةٌ أُخْرَى تَسُدُّ مَا بَيْنَ الْأُفُقَيْنِ، نُورُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ". فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَيَتَحَسْحَسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، ثُمَّ تَقُومُ ثُلَّةٌ أُخْرَى تَسُدُّ مَا بَيْنَ الْأُفُقِ، نُورُهُمْ مِثْلُ كُلِّ كَوْكَبِ الشَّمْسِ، فَيُقَالُ: النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ، فَيَتَحَسْحَسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ [ فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتَهُ ] ، ثُمَّ يَحْثِي حَثْيَتَيْنِ فَيُقَالُ: هَذَا لَكَ يَا مُحَمَّدُ، وَهَذَا مِنِّي لَكَ يَا مُحَمَّدُ، ثُمَّ يُوضَعُ الْمِيزَانُ وَيُؤْخَذُ فِي الْحِسَابِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب قیامت کا دن ہو گا تو لوگوں کا ایک گروہ کھڑا ہو گا، وہ افق کو بھر دیں گے، ان کا نور سورج کی مانند ہو گا، تو کہا: جائے گا: اُمی نبی، ہر نبی اس گروہ کے لئے حرکت کرے گا، تو کہا: جائے گا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت، پھر ایک اور گروہ کھڑا ہو گا، جو دو افقوں کے درمیان کی جگہ کو بھر دے گا، اُن کا نور چودہویں رات کے چاند کی مانند ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر نبی اس کے لئے حرکت کرے گا، تو کہا: جائے گا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اور ان کی امت، پھر تیسرا گروہ کھڑا ہو گا، جو افق کے درمیان کی جگہ کو بھر دے گا، ان کا نور آسمان میں موجود ہر ستارے کی مانند ہو گا، تو کہا: جائے گا: اُمی نبی، ہر نبی اس کے لیے حرکت کرے گا، تو کہا: جائے گا: سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کی امت، پھر وہ (یعنی پروردگار) دو لپ بنائے گا (یعنی اُن کو بھرے گا) اور یہ کہا: جائے گا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! یہ تمہارے لیے، اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ میری طرف سے تمہارے لئے ہے، پھر میزان رکھا جائے گا اور حساب شروع ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18704]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (778)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7780»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18705
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: تَخْرُجُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثُلَّةٌ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ، فَتَسُدُّ الْأُفُقَ، نُورُهُمْ مِثْلُ نُورِ الشَّمْسِ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ، فَيَتَحَشْحَشُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ أُمِّيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ لَيْسَ عَلَيْهِمْ حِسَابٌ وَلَا عَذَابٌ، ثُمَّ تَخْرُجُ ثُلَّةٌ أُخْرَى غُرًّا مُحَجَّلِينَ، نُورُهُمْ مِثْلُ نُورِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَتَسُدُّ الْأُفُقَ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ، فَيَتَحَسْحَسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ أُمِّيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ، ثُمَّ تَخْرُجُ ثُلَّةٌ أُخْرَى [ غَرٌّ مُحَجَّلُونَ ] نُورُهُمْ مِثْلُ أَعْظَمِ كَوْكَبٍ فِي السَّمَاءِ، يَسُدُّ الْأُفُقَ نُورُهُمْ، فَيُنَادِي مُنَادٍ: النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ، فَيَتَحَسْحَسُ لَهَا كُلُّ نَبِيٍّ أُمِّيٍّ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ وَأُمَّتُهُ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ، ثُمَّ يَجِيءُ رَبُّكَ - عَزَّ وَجَلَّ - ثُمَّ يُوضَعُ الْمِيزَانُ وَالْحِسَابُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِيهِمْ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قیامت کے دن چمکدار پیشانی والے لوگوں کا ایک گروہ آئے گا اور وہ افق کو بھر دیں گے، ان کا نور سورج کے نور کی مانند ہو گا، ایک منادی پکار کر کہے گا: اُمی نبی، تو ہر امی نبی اس کے لیے حرکت کرے گا، تو کہا: جائے گا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت، اور وہ لوگ کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔ پھر ایک اور گروہ نکلے گا جو چمکدار پیشانیوں کا مالک ہو گا اور ان کا نور چودھویں رات کے چاند کے نور کی مانند ہو گا، وہ افق کو بھر دیں گے، ایک منادی پکار کر کہے گا: امی نبی، تو ہر امی نبی اس کے لیے حرکت کرے گا، تو کہا: جائے گا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت، اور وہ لوگ کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔ پھر ایک اور گروہ نکلے گا، وہ چمکدار پیشانیوں کے مالک ہوں گے، ان کا نور آسمان میں موجود سب سے بڑے ستارے کی مانند ہو گا ان کا نور افق کو بھر دے گا ایک منادی پکار کر یہ کہے گا: امی نبی، تو ہر امی نبی اس کے لیے حرکت کرے گا، تو کہا: جائے گا: سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت، اور وہ لوگ کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔ پھر تمہارا پروردگار آئے گا اور میزان رکھا جائے گا اور حساب (شروع ہو گا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ ان میں سے بعض افراد میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18705]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7723)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18706
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عُرِضَتْ عَلَيَّ الْأُمَمُ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. إِلَى أَنْ قَالَ: فَقَامَ عُكَاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ، فَقَالَ: أَنَا مِنْهُمْ يَا رَسُولُ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ" ثُمَّ قَامَ آخَرُ فَقَالَ: أَنَا مِنْهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ لِلثَّانِي:" نَعَمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى الْحَرَشِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے سامنے مختلف اُمتوں کو پیش کیا گیا۔۔۔۔۔۔“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: ”تو سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں ان میں سے ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: کیا میں ان میں سے ہوں؟ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں!۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت صحیح میں منقول ہے، البتہ اس میں دوسرے فرد کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ نہیں ہیں: جی ہاں!
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن موسیٰ حرشی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18706]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3551)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3229، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 220، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2444»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18707
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زِدْنَا، فَقَالَ:" وَهَكَذَا". فَقَالَ عُمَرُ: يَا أَبَا بَكْرٍ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَدْخَلَهُمُ الْجَنَّةَ بِحَفْنَةٍ وَاحِدَةٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ عَلَى ضَعْفٍ فِي أَبِي هِلَالٍ الرَّاسِبِيِّ قَلِيلٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کے ستر ہزار لوگ کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے مزید (طلب) کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور اس طرح ہو گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے سیدنا ابوبکر! اگر اللہ تعالیٰ چاہے، تو ایک ہی لپ کے ذریعے ان لوگوں کو جنت میں داخل کر سکتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اگرچہ ابوہلال راسبی نامی راوی میں تھوڑا سا ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18707]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3548)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18708
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ رَبِّي وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ، ثُمَّ يَشْفَعُ كُلُّ أَلْفٍ لِسَبْعِينَ أَلْفًا". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ طَوِيلٌ وَيَأْتِي فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ عَامِرِ بْنِ زَيْدٍ الْبَكَالِيِّ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پروردگار نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے ستر ہزار افراد کو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل کرے گا اور پھر ان میں سے ہر ایک ہزار، ستر ہزار لوگوں کے لیے شفاعت کریں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے جو طویل روایت ہے اور آگے چل کر جنت کی صفت سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں عامر بن زید بکالی کے حوالے سے نقل کی ہے ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے انہوں نے اس پر کوئی جرح بھی نہیں کی اور اس کی توثیق بھی نہیں کی، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18708]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (126/17) اخرجه احمد فى المسند (183/4)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 406»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18709
وَعَنْ أَبِي سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ رَبِّي وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَيَشْفَعُ كُلُّ أَلْفٍ لِسَبْعِينَ أَلْفًا، ثُمَّ يَحْثِي رَبِّي ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ بِكَفَّيْهِ". قَالَ قَيْسٌ: فَقُلْتُ لِأَبِي سَعْدٍ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ بِأُذُنَيَّ، وَوَعَاهُ قَلْبِي. وَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: وَذَلِكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ يَسْتَوْعِبُ مُهَاجِرِي أُمَّتِهِ، وَيُوَفِّي اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بَقِيَّتَهُ مِنْ أَعْرَابِنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْأَوْسَطِ: أَبُو سَعِيدٍ الْأَنْمَارِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعد انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بیشک میرے پروردگار نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے ستر ہزار افراد کو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل کرے گا اور ہر ایک ہزار، مزید ستر ہزار لوگوں کے لیے شفاعت کرے گا، پھر میرے پروردگار کے دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر تین لپ ہوں گے (یعنی اُن کو بھر کر وہ جہنم میں سے لوگوں کو نکالے گا)۔“ قیس کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعد رضی اللہ عنہ دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی خود یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میرے کانوں نے یہ بات سنی ہے اور میرے دل نے اسے محفوظ رکھا ہے۔ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر اللہ نے چاہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے مہاجرین اس تعداد کو پورا کر دیں گے اور باقی بچ جانے والی تعداد کو اللہ تعالیٰ ہمارے دیہاتیوں کے ذریعے پورا کر دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے معجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ابوسعید انماری، اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18709]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (304/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ رجال
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18710
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: خُسِفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُ رَجَّةَ النَّاسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: آيَةٌ، وَنَحْنُ فِي فَارِعٍ يَوْمَئِذٍ، فَخَرَجْتُ مُتَلَفِّعَةً بِقَطِيفَةٍ لِلزُّبَيْرِ حَتَّى دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ يُصَلِّي لِلنَّاسِ، قُلْتُ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ:" وَقَدْ رَأَيْتُ خَمْسِينَ أَوْ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ فِي مِثْلِ صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ، أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّكُمْ لَنْ تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ حَتَّى أَنْزِلَ إِلَّا أَخْبَرْتُكُمْ بِهِ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: مَنْ أَبِي؟ فَقَالَ:" أَبُوكَ فُلَانٌ". - لِلَّذِي كَانَ يُنْسَبُ إِلَيْهِ -. قُلْتُ: حَدِيثُ أَسْمَاءَ فِي الْكُسُوفِ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ الطَّبَرَانِيُّ: قَالَتْ: رَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَنْخَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ، وَالصَّدَقَةِ، وَذِكْرِ اللَّهِ، وَقَدْ رَأَيْتُ مِنْكُمْ خَمْسِينَ أَلْفًا - أَوْ سَبْعِينَ أَلْفًا - يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، میں نے لوگوں کی آواز کی گونج سنی، وہ کہہ رہے تھے: نشانی (ظاہر ہوئی ہے) ہم اس وقت (مدینہ منورہ کے ایک قلعے) ”فارع“ میں موجود تھے، میں نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی چادر کو لپیٹا اور نکل کھڑی ہوئی، میں عائشہ کے پاس آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے پچاس (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ستر ہزار افراد کو دیکھا کہ وہ جنت میں داخل ہوں گے، تو چودہویں رات کے چاند کی مانند ہوں گے، ایک صاحب کھڑے ہوئے: انہوں نے عرض کی: آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: اے اللہ! تو اس کو اُن میں شامل کر دے (پھر آپ نے فرمایا:) میرے منبر سے نیچے اترنے تک تم مجھ سے جس چیز کے بارے میں بھی سوال کرو گے، میں تمہیں اس کے بارے میں بتا دوں گا، ایک شخص کھڑا ہوا اس نے دریافت کیا: میرا باپ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا باپ فلاں ہے، آپ نے اسی شخص کا ذکر کیا، جس کی طرف اس کی نسبت کی جاتی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سورج گرہن کے بارے میں سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کی نقل کردہ حدیث ”صحیح“ اور دیگر کتابوں میں مذکور ہے۔

یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک شخص سورج اور چاند، اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ دونوں کسی کے مرنے یا جینے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ہیں، جب تم ان کو (گرہن کی حالت میں) دیکھو تو نماز اور صدقہ اور اللہ کے ذکر کی طرف جاؤ، میں نے تم میں سے پچاس ہزار افراد (رادی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ستر ہزار افراد کو دیکھا کہ وہ کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18710]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (90/24)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26452»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18711
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: لَبِثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا لَا يَخْرُجُ إِلَى صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ:" إِنِّي وَجَدْتُ رَبِّي مَاجِدًا كَرِيمًا، أَعْطَانِي مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنَ السَّبْعِينَ الْأَلْفِ الَّذِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ سَبْعِينَ أَلْفًا، فَقُلْتُ: إِنَّ أُمَّتِي لَا تَبْلُغُ هَذَا أَوْ تُكْمِلُ هَذَا، فَقَالَ: أُكْمِلُهُمْ لَكَ مِنَ الْأَعْرَابِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ، وَاضْطَرَبَ فِي اسْمِ صَحَابِيِّهِ فَقِيلَ: عَمْرُو بْنُ عُمَيْرٍ، وَقِيلَ: عُمَيْرُ بْنُ عَمْرٍو، وَقِيلَ: عُمَارَةُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَقِيلَ: عَمْرُو بْنُ حَزْمٍ، وَقِيلَ: عَمْرُو بْنُ بِلَالٍ.
سیدنا عامر بن عمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین دن تک ٹھہرے رہے، آپ فرض نماز کے لئے تشریف نہیں لائے، آپ سے اس بارے میں بات چیت کی گئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے پروردگار کو بزرگی والا، کرم کرنے والا پایا ہے، اس نے مجھے ستر ہزار لوگ، جو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے، ان میں سے ہر ایک کے ہمراہ مزید ستر ہزار لوگ عطا کیے ہیں، میں نے عرض کی: میری امت اس تعداد تک نہیں پہنچے گی، یا اس کو مکمل کر دے گی؟ تو اس نے فرمایا: میں دیہاتیوں کے ذریعے تمہارے لئے ان کو مکمل کر دوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے اور اس روایت میں صحابی کے نام کے بارے میں بھی اضطراب پایا جاتا ہے، ایک قول کے مطابق ان کا نام سیدنا عمرو بن عمیر ہے اور ایک قول کے مطابق سیدنا عمیر بن عمرو ہے اور ایک قول کے مطابق سیدنا عمارہ بن عمیر ہے اور ایک قول کے مطابق سیدنا عمرو بن حزم ہے اور ایک قول کے مطابق سیدنا عمرو بن بلال ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ أَهْلِ الْجَنَّةِ/حدیث: 18711]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8492، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 243، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7890»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں