سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ: النَّهْيِ عَنِ الدَّوَاءِ الْخَبِيثِ
باب: ناپاک دواؤں سے علاج کرنے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 3459
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاق , عَنْ مُجَاهِدٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ الدَّوَاءِ الْخَبِيثِ , يَعْنِي: السُّمَّ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناپاک (یا حرام) دوا سے منع فرمایا، یعنی زہر سے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3459]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بری دوا سے منع فرمایا ہے، اس سے مراد زہر ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3459]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطب 10 (3870)، سنن الترمذی/الطب 7 (2075)، (تحفة الأشراف: 14346)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/305، 446، 478) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: دوسری روایت میں ہے کہ حرام سے دوا مت کرو، اور زہر سب حرام ہے اس مقدار میں جس سے مرنے کا اندیشہ ہو، بیہقی نے کہا: اگر یہ دونوں حدیثیں صحیح ہوں، تو مراد خبیث حرام سے مسکر ہے، یعنی جس چیز میں نشہ ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3460
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شَرِبَ سُمًّا فَقَتَلَ نَفْسَهُ , فَهُوَ يَتَحَسَّاهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِيهَا أَبَدًا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے زہر پی کر اپنے آپ کو مار ڈالا، تو وہ اسے جہنم میں بھی پیتا رہے گا جہاں وہ ہمیشہ ہمیش رہے گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3460]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے زہر پی کر خود کشی کر لی وہ جہنم میں ہمیشہ ہمیشہ ابد تک زہر پیتا رہے گا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3460]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الإیمان 47 (175)، سنن الترمذی/الطب 7 (2044)، (تحفة الأشراف: 12466)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الطب 56 (5778)، سنن ابی داود/الطب 11 (3872)، سنن النسائی/الجنائز 68 (1976)، مسند احمد (2/254، 478، 488)، سنن الدارمی/الدیات 10 (2407) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم