🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

456. باب إعطاء السائل والنهي عن رده وما يقوله للسائل وما جزاء الغني من الفقير
سائل کو دینے اور اسے لوٹانے کی ممانعت کا بیان، سائل سے کیا کہا جائے، اور مال دار کو فقیر (کو دینے) کا کیا بدلہ ملتا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2151
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْلَا أَنَّ الْمَسَاكِينَ يَكْذِبُونَ مَا أَفْلَحَ مَنْ رَدَّهُمْ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر یہ بات نہ ہوتی کہ مساکین (اپنی حاجت مندی کے بیان میں) جھوٹ بولتے ہیں، تو جو شخص انہیں (خالی ہاتھ) لوٹا دیتا وہ کبھی فلاح نہ پاتا۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزكاة/حدیث: 2151]
تخریج الحدیث: «المعروف: عمر بن موسى الوجيهي (متروك) أو جعفر بن الزبير (متروك) عن القاسم عن أبي أمامة؛ وأورده ابن الجوزي في الموضوعات، ونقل مهنا عن أحمد أنه ليس بصحيح. لم أقف على إسناد مسدد بعينه.»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7967، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3961»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ مداره على القاسم أبي عبد الرحمن، رواه عنه متروكون
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2152
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مُعَاذٍ الْأَنْصَارِيِّ: "أَنَّ سَائِلًا قَامَ عَلَى بَابِهِمْ، فَقَالَتْ جَدَّتُهُ حَوَّاءُ: أَطْعِمُوهُ تَمْرًا. قَالُوا: لَيْسَ عِنْدَنَا. قَالَتْ: اسْقُوهُ سَوِيقًا. قَالُوا: الْعَجَبُ لَكِ! نَسْتَطِيعُ أَنْ نُطْعِمَهُ مَا لَيْسَ عِنْدَنَا؟ قَالَتْ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا تَرُدُّوا السَّائِلَ وَلَوْ بِظِلْفٍ مُحَرَّقٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرَوَى النَّسَائِيُّ فِي الصُّغْرَى وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ الْمَرْفُوعَ مِنْهُ فَقَطْ.
عمرو بن معاذ انصاری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کے دروازے پر ایک سائل آ کر کھڑا ہوا تو ان کی دادی سیدہ حواء رضی اللہ عنہا نے کہا: ”اسے کھجور کھلا دو۔“ گھر والوں نے کہا: ہمارے پاس تو کھجور میسر نہیں ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”پھر اسے ستو پلا دو۔“ انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا: آپ بھی کمال کرتی ہیں! جو چیز ہمارے پاس موجود ہی نہیں ہم اسے وہ کیسے کھلا سکتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سائل کو خالی ہاتھ نہ لوٹاؤ، خواہ (دینے کے لیے) جلا ہوا کھر ہی کیوں نہ ہو۔““ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، جبکہ امام نسائی نے سنن صغریٰ میں اور امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں اس کا صرف مرفوع حصہ (یعنی فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ) روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزكاة/حدیث: 2152]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26905، وأخرجه فتح الباري برقم: 6401، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19669، 20019، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1564، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2473، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 2118، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1257»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2153
وَعَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَاعٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا جَزَاءُ الْغَنِيِّ مِنَ الْفَقِيرِ؟ قَالَ: النَّصِيحَةُ وَالدُّعَاءُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.
سیدہ ام حکیم بنت وداع رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: ”کسی مالدار کے لیے فقیر کی جانب سے کیا بدلہ ہونا چاہیے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خیر خواہی اور دعا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کے بعض راوی مجہول ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزكاة/حدیث: 2153]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى بسند ضعيف؛ لجهالة بعض رواته»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2154
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "إِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَأْتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَلِّمُ لِشَيْءٍ مِنَ الدُّنْيَا لَا يُسَلِّمُ إِلَّا لَهُ، فَمَا يُمْسِي حَتَّى يَكُونَ الْإِسْلَامُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بسا اوقات کوئی شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوتا اور محض کسی دنیاوی غرض کی خاطر اسلام لاتا، لیکن ابھی شام نہ ڈھلتی کہ اسے اسلام دنیا اور اس کی تمام تر نعمتوں سے زیادہ محبوب ہو جاتا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزكاة/حدیث: 2154]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى، ورجاله ثقات»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2155
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "إِذَا وَقَفَ الْمِسْكِينُ عَلَى الْبَابِ فَلَا تَقُولُوا: بُورِكَ فِيكَ، وَلَكِنْ قُولُوا: يَرْزُقُكَ اللَّهُ، فَإِنَّ اللَّهَ يَرْزُقُ الْبَرَّ وَالْفَاجِرَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِتَدْلِيسِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب کوئی مسکین دروازے پر آ کھڑا ہو تو تم اسے «بُورِكَ فِيكَ» ”تم میں برکت دی جائے“ نہ کہو، بلکہ اسے یوں کہو: «يَرْزُقُكَ اللَّهُ» ”اللہ تمہیں رزق عطا فرمائے“، کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نیکوکار اور بدکار دونوں ہی کو رزق عطا فرماتا ہے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند محمد بن اسحاق کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزكاة/حدیث: 2155]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى بسند ضعيف؛ لتدليس محمد بن إسحاق»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں