الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كتاب التطبيق کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل 30. بَابُ: اللَّعْنِ فِي الْقُنُوتِ باب: دعائے قنوت میں لعنت بھیجنے کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ تک دعائے قنوت پڑھی۔ شعبہ کی روایت میں ہے آپ نے چند لوگوں پر لعنت بھیجی، اور ہشام کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرب کے کچھ قبیلوں پر رکوع کے بعد بد دعا فرماتے تھے، پھر آپ نے اسے چھوڑ دیا، یہ قول ہشام کا ہے، اور شعبہ قتادہ سے اور قتادہ انس رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینہ تک قنوت پڑھی، آپ رعل، ذکوان اور لحیان قبائل پر لعنت بھیج رہے تھے۔
تخریج الحدیث: «حدیث شعبة عن قتادة عن أنس أخرجہ: صحیح مسلم/المساجد 54 (677)، مسند احمد 3/216، 259، 278، (تحفة الأشراف: 1273)، وحدیث ہشام عن قتادة عن أنس أخرجہ: صحیح البخاری/المغازي 28 (4089)، صحیح مسلم/المساجد 54 (677)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 145 (1243)، مسند احمد 3/115، 180، 217، 249، 261، (تحفة الأشراف: 1354) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|