🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

161. مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1159
وَفِيمَا كَتَبَ إِلَيْنَا، يَذْكُرُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عُبَيْدٍ حَدَّثَهُمْ قَثَنَا أَبُو مَالِكٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ الْمُهَاجِرُونَ يَوْمَ بَدْرٍ سَبْعَةً وَسَبْعِينَ رَجُلًا، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِي آخِرِهِ: وَكَانَ صَاحِبَ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”غزوۂ بدر کے دن مہاجرین ستتر مرد تھے“
راوی نے بقیہ حدیث ذکر کی اور اس کے آخر میں کہا: ”اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پرچم کے علمبردار سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تھے“۔ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1159]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف أبو مالك هو عمرو بن هاشم الجنبي ضعيف. .» ‏‏‏‏
«تقدم تخريجه في رقم: 1106»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1160
وَفِيمَا كَتَبَ إِلَيْنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ، يَذْكُرُ أَنَّ مُوسَى بْنَ زِيَادٍ حَدَّثَهُمْ قَثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى بْنِ بَسَّامٍ الصَّيْرَفِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو الْفُقَيْمِيِّ ، عَنْ رِشْدِينَ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ، عَنْ حَبَّةَ، وَهُوَ الْعُرَنِيُّ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: نَحْنُ النُّجَبَاءُ، وَأَفْرَاطُنَا أَفْرَاطُ الْأَنْبِيَاءِ، وَحِزْبُنَا حِزْبُ اللَّهِ، وَحِزْبُ الْفِئَةِ الْبَاغِيَةِ حِزْبُ الشَّيْطَانِ، وَمَنْ سَوَّى بَيْنَنَا وَبَيْنَ عَدُوِّنَا فَلَيْسَ مِنَّا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم عالی نسب اور برگزیدہ ہیں، ہمارے (فوت ہو کر) آگے جانے والے انبیاء کے پیش روؤں کی مانند ہیں، ہمارا گروہ اللہ کا گروہ ہے، جبکہ باغی گروہ کا ٹولہ شیطان کا گروہ ہے، اور جس نے ہمارے اور ہمارے دشمن کے درمیان برابری کی وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1160]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: موسى بن زياد ورشيد بن راشد لم أجدهما. وحبة العرني ضعيف. .» ‏‏‏‏
«لم اقف عليه»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1161
قَثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَثَنَا أَبِي، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، وَهُوَ أَبُو طُوَالَةَ الْأَنْصَاِرِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ زَيْنَبَ، وَابْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: شَكَى عَلِيٌّ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي طَالِبٍ ، النَّاسَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ فِينَا خَطِيبًا فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: "أَيُّهَا النَّاسُ، لَا تَشْكُوا عَلِيًّا ، فَوَاللَّهِ لَهُوَ أَخَيْشِنُ فِي ذَاتِ اللَّهِ، وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شکایت نہ کرو، کیونکہ اللہ کی قسم! وہ اللہ کی ذات کے معاملے میں اور اللہ کی راہ میں بہت زیادہ صلابت رکھنے والے ہیں۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1161]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«مسند الامام احمد: 86/3؛ المستدرك على الصحيحين للحاكم: 134/3»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1162
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حَزَوَّرَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مَرْيَمَ الثَّقَفِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِعَلِيٍّ: "يَا عَلِيُّ ، طُوبَى لِمَنْ أَحَبَّكَ، وَصَدَقَ فِيكَ، وَوَيْلٌ لِمَنْ أَبْغَضَكَ، وَكَذَبَ فِيكَ".
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے علی! خوشخبری (طوبیٰ) ہے اس شخص کے لیے جو تم سے محبت کرے اور تمہارے متعلق سچ کہے، اور ہلاکت (ویل) ہے اس شخص کے لیے جو تم سے بغض رکھے اور تمہارے بارے میں جھوٹ بولے۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1162]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: باطل وآفته علي بن الحزور (بالزاي المعجمة والواو المشددة) الكوفي ويقال علي بن أبي فاطمة فانه متروك تركه غير واحد قال ابن معين ليس لأحد أن يروي عنه، وقال الفسوي لا يكتب حديثه ولا يذكر الا للمعرفة، مات بعد ١٣٠. .» ‏‏‏‏
«أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4713، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14754، 14755، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6677»
«تاريخ بغداد للخطيب: 72/9؛ كتاب العلل لابن الجوزي: 242/1»

الحكم على الحديث:
باطل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1163
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا سَيَّارٌ، يَعْنِي: ابْنَ حَاتِمٍ، قَالَ: نَا جَعْفَرٌ، يَعْنِي: ابْنَ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: نَا مَالِكٌ، يَعْنِي: ابْنَ دِينَارٍ، قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَنْ كَانَ حَامِلَ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَنَظَرَ إِلَيَّ وَقَالَ: كَأَنَّكَ رَخِيُّ الْبَالِ، فَغَضِبْتُ وَشَكَوْتُهُ إِلَى إِخْوَانِهِ مِنَ الْقُرَّاءِ قُلْتُ: أَلَا تَعْجَبُونَ مِنْ سَعِيدٍ؟ إِنِّي سَأَلْتُهُ: مَنْ كَانَ حَامِلَ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَنَظَرَ إِلَيَّ وَقَالَ: إِنَّكَ لَرَخِيُّ الْبَالِ، قَالُوا: أَرَأَيْتَ حِينَ تَسْأَلُهُ وَهُوَ خَائِفٌ مِنَ الْحَجَّاجِ قَدْ لَاذَ بِالْبَيْتِ، كَانَ حَامِلَهَا عَلِيٌّ .
مالک بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے پوچھا کہ اے ابو عبداللہ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا اٹھانے والے کون تھے؟
انہوں نے میری طرف دیکھا اور فرمایا: ” «كَأَنَّكَ رَخِيُّ الْبَالِ» (شاید تم بہت ہی بے فکر ہو)۔“
پس مجھے غصہ آ گیا اور میں نے قراء میں سے ان کے ساتھیوں سے ان کی شکایت کی اور کہا: ”کیا تمہیں سعید رحمہ اللہ پر تعجب نہیں ہوتا؟ میں نے ان سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا علم بردار کون تھا، تو انہوں نے میری طرف دیکھا اور کہا کہ تم تو بڑے بے فکر ہو۔“
انہوں نے کہا: ”کیا تم نے غور نہیں کیا کہ جس وقت تم ان سے یہ سوال کر رہے تھے، وہ حجاج کے خوف سے بیت اللہ میں پناہ لیے ہوئے تھے؟ (بہر حال) جھنڈا اٹھانے والے سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1163]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن. وسيار بن حاتم العنزي أبو سلمة البصري صدوق يخطئ، قال القواريري لم يكن له عقل قيل يتهم لكذب؟ قال: لا، وقال أبو أحمد الحاكم في حديثه بعض المناكير وقال العقيلي احاديثه مناكير وضعفه كذلك ابن المديني وذكره ابن حبان في الثقات وقال الذهبي صالح الحديث أكثر عنه أحمد، مات ٢٠٠. .» ‏‏‏‏
«المستدرك على الصحيحين للحاكم: 137/3»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1164
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْجَهْمِ الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَدَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَا: نَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَبَّةَ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا ضَحِكَ يَوْمًا ضَحِكًا لَمْ أَرَهُ ضَحِكَ أَكْثَرَ مِنْهُ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ لَا أَعْتَرِفُ أَنَّ عَبْدًا لَكَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عَبَدَكَ قَبْلِي غَيْرَ نَبِيِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَقَالَ ذَلِكَ مِرَارًا، ثُمَّ قَالَ: لَقَدْ صَلَّيْتُ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ أَحَدٌ سَبْعًا ".
حَبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ ایک دن اتنا زیادہ ہنسے کہ میں نے انہیں کبھی اس سے بڑھ کر ہنستے نہیں دیکھا تھا، یہاں تک کہ ان کی ڈاڑھیں ظاہر ہو گئیں؛ انہوں نے فرمایا: ”جس وقت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا“، اور پھر انہوں نے پوری حدیث ذکر کی۔
راوی کہتے ہیں کہ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: «اللَّهُمَّ لَا أَعْتَرِفُ أَنَّ عَبْدًا لَكَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ عَبَدَكَ قَبْلِي غَيْرَ نَبِيِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» ”اے اللہ! میں اس بات کا اعتراف نہیں کرتا کہ تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اس امت میں تیرے کسی بندے نے مجھ سے پہلے تیری عبادت کی ہو۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ بات کئی مرتبہ کہی، پھر فرمایا: ”بلاشبہ میں نے کسی اور کے نماز پڑھنے سے سات (سال) پہلے ہی نماز ادا کر لی تھی۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1164]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لأجل محمد بن سلمة بن كهيل وحبة العرني. وأخرجه النسائي في الخصائص في الكبرى من طريق شعبة عن سلمة بن كهيل كما في تحفة الأشراف (٧: ٣٥٨) وعن الأجلح عن عبدالله بن أبي الهذيل عن علي نحوه كما في تحفة الأشراف (٧: ٤١٧) والخصائص (ص ٣) وفيه تسع سنين. وأخرجه الحاكم (٣: ١١٢) عن شعيب بن صفوان عن الأجلح عن سلمة مختصراً وفيه عبدالله مع رسول الله ﷺ سبع سنين وسكت عنه وتعقبه الذهبي بقوله: وهذا باطل لأن النبي ﷺ من اول ما أوحي اليه آمن به خديجة وأبو بكر وبلال وزيد مع علي قبله بساعات أو بعده بساعات وعبدوا الله مع نبيه فأين السبع سنين ولعل السمع أخطأ فيكون أمير المؤمنين قال عبدت الله ولي سبع سنين ولم يضبط الراوي ما سمع ثم حبة شيعي جبل وشعيب والأجلح متكلم فيهما. أ. هـ. .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 778، وأخرجه مسند البزار برقم: 751»
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 3/112؛ خصائص علي للنسائي: ص: 3؛ وفيه تسع سنين»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1165
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، نَا أَبِي، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ جَابِرٍ يَعْنِي الْجُعْفِيَّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُجَيٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ سِنِينَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ مَعَهُ أَحَدٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تین سال تک اس وقت نماز پڑھی ہے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی اور نے نماز نہیں پڑھی تھی۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1165]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لأجل جابر بن يزيد الجعفي .» ‏‏‏‏
«لم اقف عليه»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1166
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي قَثَنَا أَبُو حَمْزَةَ، عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُجَيٍّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: لَقَدْ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ سِنِينَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ مَعَهُ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”یقیناً میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تین سال تک اس وقت (بھی) نماز پڑھی ہے جب لوگوں میں سے کسی اور نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز نہیں پڑھی تھی۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1166]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف كسابقه. .» ‏‏‏‏
«لم اقف عليه»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1167
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، قَالَا: نَا فِطْرٌ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، قَالَ: جَمَعَ عَلِيٌّ النَّاسَ فِي الرَّحَبَةِ ثُمَّ قَالَ: أَنْشُدُ بِاللَّهِ كُلَّ امْرِئٍ مُسْلِمٍ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ مَا سَمِعَ إِلَّا قَامَ، فَقَامَ ثَلَاثُونَ مِنَ النَّاسِ، قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ: فَقَامَ أُنَاسٌ كَثِيرٌ فَشَهِدُوا حِينَ قَالَ لِلنَّاسِ: "أَتَعْلَمُونَ أَنِّي أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟" قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالِاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے «الرحبہ» (میدان) میں لوگوں کو جمع کیا، پھر فرمایا: ”میں ہر اس مسلمان شخص کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں جس نے غدیرِ خم کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو فرماتے ہوئے سنا ہو، وہ (اپنی جگہ) کھڑا ہو جائے۔“ تو لوگوں میں سے تیس افراد کھڑے ہوئے۔
ابو نعیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ (اس موقع پر) بہت سے لوگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے گواہی دی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا تھا: ”کیا تم جانتے ہو کہ میں مومنوں کی جانوں سے بھی زیادہ ان کا حق دار ہوں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهَذَا مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالِاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ» ”جس کا میں مولیٰ ہوں، اس کا یہ (علی) مولیٰ ہے۔ اے اللہ! جو اسے دوست رکھے تو اسے دوست رکھ، اور جو اس سے عداوت رکھے تو اس سے عداوت رکھ۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1167]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح ومضى برقم ٩٤٧، ٩٥٤، ٩٥٩، ٩٦١، ٩٦٧. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3713، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18815، وأخرجه مسند البزار برقم: 492، 632، 786، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3049، 5059، 5066، 5068، 5070، 5071، 5092، 5096، 5097، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1987، 2130، 2131، 2275، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14610، 14612، 14635، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8728»
«تقدم تخريجه في رقم: 947۔954۔959»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1168
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، قَثَنَا أَبُو بَلْجٍ قَثَنَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ، قَالَ: إِنِّي لَجَالِسٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، إِذْ أَتَاهُ تِسْعَةُ رَهْطٍ قَالُوا: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، إِمَّا أَنْ تَقُومَ مَعَنَا، وَإِمَّا أَنْ تَخْلُوَ بِنَا عَنْ هَؤُلَاءِ، قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : بَلْ أَنَا أَقُومُ مَعَكُمْ، قَالَ: وَهُوَ يَوْمَئِذٍ صَحِيحٌ قَبْلَ أَنْ يَعْمَى، قَالَ: فَابْتَدَؤُوا فَتَحَدَّثُوا فَلَا نَدْرِي مَا قَالُوا، قَالَ: فَجَاءَ يَنْفُضُ ثَوْبَهُ وَيَقُولُ: أُفْ وَتُفْ، وَقَعُوا فِي رَجُلٍ لَهُ عَشْرٌ، وَقَعُوا فِي رَجُلٍ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَأَبْعَثَنَّ رَجُلًا لَا يُخْزِيهِ اللَّهُ أَبَدًا، يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ"، قَالَ: فَاسْتَشْرَفَ لَهَا مَنِ اسْتَشْرَفَ، قَالَ: "أَيْنَ عَلِيٌّ ؟" قَالُوا: هُوَ فِي الرَّحَى يَطْحَنُ، قَالَ: "وَمَا كَانَ أَحَدُكُمْ يَطْحَنُ؟" قَالَ: فَجَاءَ وَهُوَ أَرْمَدُ لَا يَكَادُ أَنْ يُبْصِرَ، قَالَ: فَنَفَثَ فِي عَيْنِهِ ثُمَّ هَزَّ الرَّايَةَ ثَلَاثًا، فَأَعْطَاهَا إِيَّاهُ، فَجَاءَ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، قَالَ: ثُمَّ بَعَثَ فُلَانًا بِسُورَةِ التَّوْبَةِ فَبَعَثَ عَلِيًّا خَلْفَهُ فَأَخَذَهَا مِنْهُ، وَقَالَ: "لَا يَذْهَبُ بِهَا إِلَّا رَجُلٌ مِنِّي، وَأَنَا مِنْهُ"، قَالَ: وَقَالَ لِبَنِي عَمِّهِ: "أَيُّكُمْ يُوَالِينِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟" قَالَ: وَعَلِيٌّ جَالِسٌ مَعَهُمْ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا أُوَالِيكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، قَالَ: فَبَرَّكَهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى رَجُلٍ رَجُلٍ مِنْهُمْ فَقَالَ: "أَيُّكُمْ يُوَالِينِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟" فَأَبَوْا، قَالَ: فَقَالَ: "أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ"، قَالَ: وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ آمَنَ مِنَ النَّاسِ بَعْدَ خَدِيجَةَ، وَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَوْبَهُ فَوَضَعَهُ عَلَى عَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ وَحَسَنٍ، وَحُسَيْنٍ فَقَالَ: إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا، قَالَ: وَشَرَى عَلِيٌّ بِنَفْسِهِ لَبِسَ ثَوْبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ نَامَ مَكَانَهُ، قَالَ: وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَرْمُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ ، وَعَلِيٌّ نَائِمٌ، قَالَ: وَأَبُو بَكْرٍ يَحْسَبُ أَنَّهُ نَبِيُّ اللَّهِ، قَالَ: فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، قَالَ: فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ قَدِ انْطَلَقَ نَحْوَ بِئْرِ مَيْمُونٍ فَأَدْرِكْهُ، قَالَ: فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ فَدَخَلَ مَعَهُ الْغَارَ، قَالَ: وَجُعِلَ عَلِيٌّ يُرْمَى بِالْحِجَارَةِ كَمَا كَانَ يُرْمَى نَبِيُّ اللَّهِ، وَهُوَ يَتَضَوَّرُ قَدْ لَفَّ رَأْسَهُ فِي الثَّوْبِ لَا يُخْرِجُهُ حَتَّى أَصْبَحَ، ثُمَّ كَشَفَ عَنْ رَأْسِهِ فَقَالُوا: إِنَّكَ لَلَئِيمٌ، كَانَ صَاحِبُكَ نَرْمِيهِ فَلَا يَتَضَوَّرُ، وَأَنْتَ تَضَوَّرُ، وَقَدِ اسْتَنْكَرْنَا ذَلِكَ، قَالَ: وَخَرَجَ بِالنَّاسِ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَخْرُجُ مَعَكَ؟ قَالَ لَهُ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا"، فَبَكَى عَلِيٌّ ، فَقَالَ لَهُ: "أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى، إِلَّا أَنَّكَ لَسْتَ بِنَبِيٍّ، إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ أَذْهَبَ إِلَّا وَأَنْتَ خَلِيفَتِي"، قَالَ: وَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَنْتَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ بَعْدِي وَمُؤْمِنَةٍ"، قَالَ: وَسَّدَ أَبْوَابَ الْمَسْجِدِ غَيْرَ بَابِ عَلِيٍّ ، قَالَ: فَيَدْخُلُ الْمَسْجِدَ جُنُبًا وَهُوَ طَرِيقُهُ لَيْسَ لَهُ طَرِيقٌ غَيْرَهُ، قَالَ: وَقَالَ: "مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَإِنَّ مَوْلَاهُ عَلِيٌّ "، قَالَ: وَأَخْبَرَنَا اللَّهُ فِي الْقُرْآنِ أَنَّهُ قَدْ رَضِيَ عَنْهُمْ، عَنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ، فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ، هَلْ حَدَّثَنَا أَنَّهُ سَخِطَ عَلَيْهِمْ بَعْدُ؟ قَالَ: وَقَالَ: نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ حِينَ قَالَ: ائْذَنْ لِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ، قَالَ: " وَكُنْتَ فَاعِلًا، وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدِ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ".
عمرو بن میمون رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ان کے پاس نو افراد کی ایک جماعت آئی اور کہنے لگی: ”اے ابن عباس! یا تو آپ ہمارے ساتھ اٹھ کر چلیں، یا ان لوگوں سے الگ ہو کر ہمارے ساتھ علیحدگی میں بات کریں۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”بلکہ میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں۔“ راوی کہتے ہیں کہ ان دنوں وہ تندرست تھے اور ابھی ان کی بصارت زائل نہیں ہوئی تھی۔ وہ لوگ ان سے گفتگو کرنے لگے، ہمیں معلوم نہیں کہ انہوں نے کیا باتیں کیں؛ پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اپنا کپڑا جھاڑتے ہوئے آئے اور فرما رہے تھے: ”اف اور تف! انہوں نے ایک ایسے شخص کے بارے میں نازیبا باتیں کی ہیں جس کے لیے دس خصوصی فضائل ہیں؛ انہوں نے ایک ایسے مرد پر طعن کیا ہے جس کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: «لَأَبْعَثَنَّ رَجُلًا لَا يُخْزِيهِ اللَّهُ أَبَدًا، يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ» ”میں ضرور ایسے شخص کو (میدانِ جنگ میں) بھیجوں گا جسے اللہ کبھی رسوا نہیں کرے گا، وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے“۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ اس اعزاز کے حصول کے لیے لوگوں نے گردنیں اٹھا اٹھا کر دیکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”علی کہاں ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: وہ تو چکی پیس رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایسا نہیں تھا جو ان کی جگہ چکی پیس دیتا؟“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے جبکہ ان کی آنکھیں دکھ رہی تھیں اور وہ بمشکل دیکھ پا رہے تھے؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھ میں اپنا لعابِ دہن لگایا، پھر تین بار جھنڈا لہرایا اور انہیں عطا کر دیا۔ پس وہ سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو (فتح کے بعد بطور قیدی) لے کر آئے۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مزید فرمایا: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) کو سورہ توبہ دے کر بھیجا، پھر ان کے پیچھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا اور وہ سورت ان سے لے لی اور فرمایا: ”اسے لے کر وہی جائے گا جو مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔“
نیز انہوں نے (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے) بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا زاد بھائیوں سے پوچھا: ”تم میں سے کون ہے جو دنیا اور آخرت میں میرا ولی (مددگار) بنے گا؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے عرض کیا: میں دنیا اور آخرت میں آپ کا ولی بنوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے برکت کی دعا فرمائی، پھر باری باری ان میں سے ایک ایک شخص کی طرف متوجہ ہو کر پوچھا: ”تم میں سے کون ہے جو دنیا اور آخرت میں میرا ولی بنے گا؟“ تو ان سب نے انکار کر دیا۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے) فرمایا: ”تم دنیا اور آخرت میں میرے ولی ہو۔“
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: اور وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد لوگوں میں سب سے پہلے ایمان لانے والے تھے؛ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر لی اور اسے سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم پر ڈال دیا اور یہ آیت پڑھی: ﴿ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا ﴾ ”اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی کو دور رکھے اے اہل بیت! اور تمہیں خوب پاک صاف کر دے۔“
نیز سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی جان کا سودا کر لیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر اوڑھ کر ان کے بستر پر سو گئے؛ مشرکین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پتھراؤ کر رہے تھے، اتنے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے جبکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سو رہے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ یہی سمجھے کہ وہ اللہ کے نبی ہیں۔ انہوں نے آواز دی: ”اے اللہ کے نبی!“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کے نبی تو میمون کے کنویں کی طرف جا چکے ہیں، آپ وہیں جا کر ان سے مل لیں۔“ چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے اور غار میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ داخل ہو گئے۔ ادھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر اسی طرح پتھر برسائے جاتے رہے جیسے اللہ کے نبی پر برسائے جاتے تھے، وہ درد سے کراہ رہے تھے لیکن انہوں نے اپنا سر کپڑے میں لپیٹے رکھا اور اسے صبح ہونے تک باہر نہ نکالا؛ جب صبح ہوئی تو انہوں نے اپنے سر سے کپڑا ہٹایا، مشرکین نے (انہیں دیکھ کر) کہا: ”تم تو بڑے کم ظرف نکلے، تمہارے ساتھی پر جب ہم پتھر مارتے تھے تو وہ نہیں کراہتے تھے اور تم کراہ رہے تھے، ہمیں یہ بات عجیب معلوم ہوئی تھی۔“
مزید فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ تبوک کے لیے نکلے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: کیا میں بھی آپ کے ساتھ چلوں؟ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”نہیں۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ رونے لگے، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ میرے نزدیک تمہارا وہی مقام ہو جو موسیٰ کے نزدیک ہارون کا تھا، مگر یہ کہ تم نبی نہیں ہو؟ یہ مناسب نہیں کہ میں (مدینہ سے) جاؤں سوائے اس کے کہ تم میرے خلیفہ (جانشین) ہو۔“
نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم میرے بعد ہر مومن اور مومنہ کے ولی ہو۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے تمام دروازے بند کروا دیے تھے سوائے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دروازے کے؛ وہ حالتِ جنابت میں بھی مسجد سے گزر سکتے تھے کیونکہ یہی ان کا راستہ تھا اور اس کے سوا کوئی راستہ نہ تھا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَإِنَّ مَوْلَاهُ عَلِيٌّ» ‏‏‏‏ ”جس کا میں مولیٰ ہوں، اس کا علی مولیٰ ہے۔“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن میں خبر دی ہے کہ وہ شجرہ (بیعتِ رضوان) والوں سے راضی ہو گیا ہے، پس اللہ نے جان لیا جو کچھ ان کے دلوں میں تھا؛ تو کیا اللہ نے ہمیں (بعد میں) بتایا ہے کہ وہ ان سے ناراض ہو گیا ہے؟
نیز اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس وقت فرمایا تھا جب انہوں نے عرض کیا تھا کہ مجھے اجازت دیں کہ میں اس کی گردن اڑا دوں: ”تم ایسا کرنے والے ہو؟ تمہیں کیا معلوم شاید اللہ عزوجل اہلِ بدر کے حالات سے واقف تھا اور فرما دیا: «اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ» تم جو چاہو کرو (میں نے تمہیں بخش دیا ہے)۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1168]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3732، 3734، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3052، وأخرجه فتح الباري برقم: 3452، 1، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4322، 4708، 4711، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12593، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2836، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14696، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 32، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8658، 8722، 8678، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1762، 3556، 3586، 4083، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6662/1»
«مسند الامام احمد: 331/1؛ المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 132/3»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں