الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
161. مِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان، ابوبکر بن مالک (القطیعی) کی عبداللہ (بن احمد) کے علاوہ دیگر شیوخ سے روایات میں سے۔
حدیث نمبر: 1169
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبِي نَصْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُسَاوِرٌ الْحِمْيَرِيُّ ، عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِعَلِيٍّ: "لَا يُبْغِضُكَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يُحِبُّكَ مُنَافِقٌ".
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم سے کوئی مؤمن بغض نہیں رکھے گا، اور کوئی منافق تم سے محبت نہیں کرے گا۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1169]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لأجل مساور وأمه فكلاهما مجهولان ومضى الحديث برقم ١٠٥٩ من طريق مساور . .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1065، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14760، 14761»
«تقدم تخريجه في رقم: 1059»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1065، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14760، 14761»
«تقدم تخريجه في رقم: 1059»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1170
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ يَعْنِي ابْنَ بَهْرَامَ، قَالَ: حَدَّثَنِي شَهْرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ جَاءَ نَعْيُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ لَعَنَتْ أَهْلَ الْعِرَاقِ فَقَالَتْ: قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ، غَرُّوهُ وَذَلُّوهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَتْهُ فَاطِمَةُ غُدَيَّةً بِبُرْمَةٍ قَدْ صَنَعَتْ لَهُ فِيهَا عَصِيدَةً، تَحْمِلُهَا فِي طَبَقٍ لَهَا حَتَّى وَضَعَتْهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ لَهَا: "أَيْنَ ابْنُ عَمِّكِ؟" قَالَتْ: هُوَ فِي الْبَيْتِ، قَالَ: "اذْهَبِي فَادْعِيهِ، وَائْتِينِي بِابْنَيْهِ"، قَالَتْ: فَجَاءَتْ تَقُودُ ابْنَيْهَا كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِيَدٍ، وَعَلِيٌّ يَمْشِي فِي أَثَرِهِمَا، حَتَّى دَخَلُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَجْلَسَهُمَا فِي حِجْرِهِ، وَجَلَسَ عَلِيٌّ عَلَى يَمِينِهِ، وَجَلَسَتْ فَاطِمَةُ عَلَى يَسَارِهِ، قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: فَاجْتَبَذَ كِسَاءً خَيْبَرِيًّا كَانَ بِسَاطًا لَنَا عَلَى الْمَنَامَةِ فِي الْمَدِينَةِ، فَلَفَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمِيعًا، فَأَخَذَ بِشِمَالِهِ طَرَفَيِ الْكِسَاءِ، وَأَلْوَى بِيَدِهِ الْيُمْنَى إِلَى رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: "اللَّهُمَّ أَهْلُ بَيْتِي أَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا، اللَّهُمَّ أَهْلِي أَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا، اللَّهُمَّ أَهْلُ بَيْتِي أَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَسْتُ مِنْ أَهْلِكَ؟ قَالَ: "بَلَى، فَادْخُلِي فِي الْكِسَاءِ"، قَالَتْ: فَدَخَلْتُ فِي الْكِسَاءِ بَعْدَمَا قَضَى دُعَاءَهُ لِابْنِ عَمِّهِ عَلِيٍّ وَابْنَيْهِ وَابْنَتِهِ فَاطِمَةَ .
شہر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سنا، جب سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی شہادت کی خبر آئی تو انہوں نے اہل عراق پر لعنت بھیجی اور فرمایا: ”انہوں نے انہیں قتل کر دیا، اللہ انہیں ہلاک کرے، انہوں نے انہیں دھوکا دیا اور انہیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا، اللہ ان پر لعنت کرے۔“
(واقعہ بیان کرتے ہوئے) انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا صبح کے وقت ایک پتھر کی ہانڈی میں «عصیدہ» (ایک خاص عربی کھانا) بنا کر لائیں، وہ اسے ایک طباق میں اٹھائے ہوئے تھیں یہاں تک کہ انہوں نے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تمہارے چچا زاد کہاں ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”وہ گھر میں ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ انہیں بلا لاؤ اور ان کے دونوں بیٹوں کو بھی میرے پاس لے آؤ۔“ پس وہ آئیں جبکہ اپنے دونوں بیٹوں میں سے ہر ایک کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھیں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کے پیچھے پیچھے چل رہے تھے، یہاں تک کہ وہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں (صاحبزادوں) کو اپنی گود میں بٹھا لیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں جانب اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں جانب بیٹھ گئیں۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خیبری چادر کھینچی جو مدینہ میں ہمارے بستر پر بچھی ہوتی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب کو اس میں ڈھانپ لیا اور اپنے بائیں ہاتھ سے چادر کے دونوں کنارے پکڑ لیے، اور اپنا داہنا ہاتھ اپنے رب عزوجل کی طرف اٹھا کر عرض کیا: «اللَّهُمَّ أَهْلُ بَيْتِي أَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا، اللَّهُمَّ أَهْلِي أَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا، اللَّهُمَّ أَهْلُ بَيْتِي أَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا» ”اے اللہ! یہ میرے اہل بیت ہیں، ان سے ناپاکی دور فرما دے اور انہیں خوب پاک کر دے۔ اے اللہ! یہ میرے اہل خانہ ہیں، ان سے ناپاکی دور فرما دے اور انہیں خوب پاک کر دے۔ اے اللہ! یہ میرے اہل بیت ہیں، ان سے ناپاکی دور فرما دے اور انہیں خوب پاک کر دے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں آپ کے اہل میں سے نہیں ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں! پس تم بھی چادر میں داخل ہو جاؤ۔“ ام المومنین فرماتی ہیں: چنانچہ میں بھی چادر میں داخل ہو گئی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چچا زاد سیدنا علی، ان کے دونوں بیٹوں اور اپنی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہم کے لیے دعا مکمل فرما چکے تھے۔ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1170]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن وأخرجه في المسند (٦: ٢٩٨) بهذا الإسناد مثله . ورواه الطبراني في الكبير (٣: ١١٤) من طريق ابن بهرام الشطر الأول . .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3871، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26010، وأخرجه مسند البزار برقم: 2251، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4759، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2662، 2663، 2664، 2665، 2666، 2667، 2668، 2669، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7610، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 768»
«مسند الامام احمد: 298/6؛ المعجم الكبير للطبراني: 114/3»

إسناده حسن
حدیث نمبر: 1171
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أُمِّ مُوسَى، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: وَالَّذِي أَحْلِفُ بِهِ إِنْ كَانَ عَلِيٌّ لَأَقْرَبَ النَّاسِ عَهْدًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: عُدْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةً بَعْدَ غَدَاةٍ، يَقُولُ: "جَاءَ عَلِيٌّ ؟" مِرَارًا، قَالَتْ فَاطِمَةُ : كَانَ بَعَثَهُ فِي حَاجَةٍ، قَالَتْ: فَجَاءَ بَعْدُ، قَالَتْ: فَظَنَنْتُ أَنَّ لَهُ إِلَيْهِ حَاجَةً، فَخَرَجْنَا مِنَ الْبَيْتِ فَقَعَدْنَا عِنْدَ الْبَابِ وَكُنْتُ مِنْ أَدْنَاهُمْ إِلَى الْبَابِ، فَأَكَبَّ عَلَيْهِ عَلِيٌّ فَجَعَلَ يُسَارُّهُ وَيُنَاجِيهِ، ثُمَّ قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ يَوْمِهِ ذَلِكَ، فَكَانَ أَقْرَبَ النَّاسِ بِهِ عَهْدًا.
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کی میں قسم اٹھاتی ہوں! سیدنا علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (آخری وقت میں) ملاقات کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے زیادہ قریب تھے۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ ہم صبح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کیا کرتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بار بار دریافت فرماتے تھے: «جَاءَ عَلِيٌّ؟» ”کیا علی آ گئے؟“ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کسی کام سے بھیجا ہوا ہے۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ پھر وہ تشریف لے آئے، تو میں نے یہ خیال کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے کوئی نجی کام ہے، چنانچہ ہم گھر سے باہر نکل کر دروازے کے پاس بیٹھ گئیں اور میں سب عورتوں میں دروازے کے زیادہ قریب تھی۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے سرگوشی اور رازو نیاز کی باتیں کرنے لگے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی روز وفات پا گئے۔ پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہی (وفات کے وقت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کے اعتبار سے سب سے قریب ترین شخص تھے۔ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. وهو في المسند (٦: ٣٠٠) بهذا الإسناد مثله إلا ان فيه قالت «وأظنه كان بعثه» ويظهر أن هذا هو الصواب وقالت فاطمة مصحف منه لأنه لا ذكر لفاطمة سابقاً ولا لاحقاً. .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26025، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14661»
«مسند الامام احمد: 300/6؛ اخبار اصبهان لابي نعيم: 250/1»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 26025، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14661»
«مسند الامام احمد: 300/6؛ اخبار اصبهان لابي نعيم: 250/1»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1172
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، قَثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خُثَيْمٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خُثَيْمٍ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَعَلِيٌّ رَفِيقَيْنِ فِي غَزْوَةِ ذِي الْعَشِيرَةِ، فَلَمَّا نَزَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَقَامَ بِهَا رَأَيْنَا نَاسًا مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ يَعْمَلُونَ فِي عَيْنٍ لَهُمْ فِي نَخْلٍ، فَقَالَ لِي عَلِيٌّ: يَا أَبَا الْيَقْظَانِ، هَلْ لَكَ أَنْ تَأْتِيَ هَؤُلَاءِ فَتَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلُونَ؟ فَجِئْنَاهُمْ، فَنَظَرْنَا إِلَى عَمَلِهِمْ سَاعَةً، ثُمَّ غَشِيَنَا النَّوْمُ، فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَعَلِيٌّ فَاضْطَجَعْنَا فِي صَوْرٍ مِنَ النَّخْلِ فِي دَقْعَاءَ مِنَ التُّرَابِ فَنِمْنَا، فَوَاللَّهِ مَا أَهَبَّنَا إِلَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَرِّكُنَا بِرِجْلِهِ، وَقَدْ تَتَرَّبْنَا مِنْ تِلْكَ الدَّقْعَاءِ، فَيَوْمَئِذٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: "يَا أَبَا تُرَابٍ" لِمَا يَرَى عَلَيْهِ مِنَ التُّرَابِ، قَالَ: "أَلَا أُحَدِّثُكُمَا بِأَشْقَى النَّاسِ رَجُلَيْنِ؟" فَقُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "أُحَيْمِرُ ثَمُودَ الَّذِي عَقَرَ النَّاقَةَ، وَالَّذِي يَضْرِبُكَ يَا عَلِيُّ عَلَى هَذِهِ - يَعْنِي قَرْنَهُ - حَتَّى تُبَلَّ مِنْهُ هَذِهِ" يَعْنِي لِحْيَتَهُ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ غزوہ ذی العشیرہ میں ایک دوسرے کے رفیق تھے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لائے اور وہاں قیام فرمایا تو ہم نے بنو مدلج کے کچھ لوگوں کو دیکھا جو کھجوروں کے جھنڈ میں اپنے ایک چشمے پر کام کر رہے تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: «یا ابا الیقظان» ! کیا آپ کا ارادہ ہے کہ ہم ان لوگوں کے پاس چلیں اور دیکھیں کہ وہ کس طرح کام کر رہے ہیں؟ چنانچہ ہم ان کے پاس گئے اور تھوڑی دیر ان کا کام دیکھتے رہے، پھر ہم پر نیند کا غلبہ ہو گیا، تو میں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ وہاں سے ہٹ کر کھجوروں کے چھوٹے پودوں کے ایک جھنڈ میں ریتلی مٹی پر لیٹ کر سو گئے۔ اللہ کی قسم! ہمیں کسی نے بیدار نہیں کیا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اپنے پاؤں مبارک سے ہلا کر جگانے لگے، اور ہم اس ریت کی وجہ سے مٹی میں اٹ چکے تھے۔ اسی دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے جسم پر مٹی لگی دیکھ کر انہیں «یا ابا تراب» (اے مٹی والے) کہہ کر پکارا
پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں دو ایسے آدمیوں کی خبر نہ دوں جو تمام لوگوں میں سب سے زیادہ بدبخت ہیں؟“ ہم نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک قومِ ثمود کا وہ سرخ مائل رنگت والا شخص جس نے اونٹنی کی کونچیں کاٹی تھیں، اور دوسرا وہ شخص اے علی! جو تمہارے یہاں یعنی سر کے اس حصے پر وار کرے گا یہاں تک کہ اس کے خون سے تمہاری یہ یعنی داڑھی تر ہو جائے گی۔““ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1172]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن متصل. .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 17857، وأخرجه فتح الباري برقم: 3500، وأخرجه مسند البزار برقم: 1424، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4734، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8789، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 810»
«مسند الامام احمد: 263/4؛ دلائل النبوة لابي نعيم: 202/3»

حدیث نمبر: 1173
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ الْحَرَّانِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُوكَ يَزِيدُ بْنُ خُثَيْمٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَعَلِيٌّ رَفِيقَيْنِ فِي غَزْوَةِ الْعَشِيرَةِ، فَمَرَرْنَا بِرِجَالٍ مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ يَعْمَلُونَ فِي نَخْلٍ، فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ عِيسَى بْنِ يُونُسَ.
محمد بن کعب قرظی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے تمہارے والد یزید بن خثیم رحمہ اللہ نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ غزوہ عشیرہ میں ایک دوسرے کے رفیق تھے، پس ہمارا گزر بنو مدلج کے کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا جو کھجور کے درختوں میں کام کر رہے تھے“، پھر راوی نے عیسیٰ بن یونس رحمہ اللہ کی حدیث کے ہم معنی روایت ذکر کی۔ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1173]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن. وأحمد بن عبدالملك بن واقد الحراني الأسدي مولاهم أبو يحيى ثقة وثقه غير واحد، مات ٢٢١. .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 17857، وأخرجه فتح الباري برقم: 3500، وأخرجه مسند البزار برقم: 1424، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4734، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8789، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 810»
«الآحاد والمثاني لابن ابي عاصم: 147/1؛ تاريخ الامم والملوك للطبري: 14/2»

حدیث نمبر: 1174
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَفَعَ الرَّايَةَ إِلَى عَلِيٍّ يَوْمَ خَيْبَرَ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن جھنڈا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سپرد فرمایا۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1174]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. ومضى برقم ١٠٠٩ بهذا الإسناد أطول منه. .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22500»
«تقدم تخريجه في رقم:1009»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22500»
«تقدم تخريجه في رقم:1009»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1175
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ بُرَيْدَةَ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْثَيْنِ إِلَى الْيَمَنِ، عَلَى أَحَدِهِمَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، وَعَلَى الْآخَرِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، فَقَالَ: "إِذَا لَقِيتُمْ فَعَلِيٌّ عَلَى النَّاسِ، وَإِنِ افْتَرَقْتُمَا فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْكُمَا عَلَى جُنْدِهِ"، قَالَ: فَلَقِينَا بَنِي زَيْدٍ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ، فَاقْتَتَلْنَا، فَظَهَرَ الْمُسْلِمُونَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، فَقَتَلْنَا الْمُقَاتِلَةَ، وَسَبَيْنَا الذُّرِّيَّةَ، فَاصْطَفَى عَلِيٌّ امْرَأَةً مِنَ السَّبْيِ لِنَفْسِهِ، قَالَ بُرَيْدَةُ: فَكَتَبَ، يَعْنِي خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ ، إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخْبِرُهُ بِذَلِكَ، فَلَمَّا أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَفَعْتُ الْكِتَابَ، فَقُرِئَ عَلَيْهِ، فَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا مَكَانُ الْعَائِذِ، بَعَثْتَنِي مَعَ رَجُلٍ وَأَمَرْتَنِي أَنْ أُطِيعَهُ، قَدْ بَلَّغْتُ مَا أُرْسِلْتُ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَقَعْ فِي عَلِيٍّ ، فَإِنَّهُ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، وَهُوَ وَلِيُّكُمْ بَعْدِي".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف دو لشکر روانہ فرمائے، ایک کی قیادت سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے سپرد کی اور دوسرے کی سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے، اور فرمایا: ”جب تم دونوں ایک جگہ جمع ہو جاؤ تو لوگوں کی امارت علی کے سپرد ہو گی، اور اگر تم الگ الگ رہو تو تم میں سے ہر ایک اپنے اپنے لشکر کا امیر ہو گا۔“
وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر ہمارا مقابلہ اہل یمن کے قبیلے بنو زید سے ہوا اور ہم نے ان سے قتال کیا، چنانچہ مسلمان مشرکین پر غالب آگئے، ہم نے ان کے جنگجوؤں کو قتل کیا اور ان کی اولاد کو قیدی بنا لیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان قیدیوں میں سے ایک خاتون کو اپنے لیے منتخب کر لیا۔
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس پر سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک خط لکھا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعے کی اطلاع دی، چنانچہ جب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے وہ خط آپ کے سپرد کیا، جب وہ خط آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھ کر سنایا گیا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر غصہ دیکھا، میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں پناہ کا طلب گار ہوں، آپ نے مجھے ایک شخص کے ساتھ بھیجا اور مجھے اس کی اطاعت کا حکم دیا، تو جس پیغام کے ساتھ مجھے بھیجا گیا تھا میں نے وہ پہنچا دیا ہے۔“
تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علی کی برائی نہ کرو، کیونکہ وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ میرے بعد تمہارا ولی ہے۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1175]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن وهو في المسند (٥: ٣٥٦) بهذا الإسناد مثله وأخرجه البخاري مختصراً من طريق عبدالله بن بريدة. ومضى برقم ٩٨٩. .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4093، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22503، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14732، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8725، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4391»
«مسند الامام احمد: 356/5»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4093، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22503، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14732، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8725، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4391»
«مسند الامام احمد: 356/5»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 1176
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ: أَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَمَرَنِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِحُبِّ أَرْبَعَةٍ مِنْ أَصْحَابِي"، أُرَى شَرِيكٌ، قَالَ: "وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يُحِبُّهُمْ، عَلِيٌّ مِنْهُمْ، عَلِيٌّ مِنْهُمْ، وَأَبُو ذَرٍّ ، وَسَلْمَانُ، وَالْمِقْدَادُ الْكِنْدِيُّ".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے مجھے اپنے چار صحابہ سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے“
میرا خیال ہے کہ شریک رحمہ اللہ نے یہ بھی بیان کیا (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): ”اور اللہ نے مجھے یہ خبر دی ہے کہ وہ خود بھی ان سے محبت فرماتا ہے؛ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان میں سے ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان میں سے ہیں، نیز سیدنا ابوذر، سیدنا سلمان اور سیدنا مقداد کندی رضی اللہ عنہم“۔ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1176]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف لأجل شريك فإنه صدوق لكنه سيء الحفظ وهو في المسند (٥: ٣٥٦) بهذا الاسناد مثله. ومضى برقم ١١٠٣. .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3718، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 149، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22505، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4705»
«مسند الامام احمد: 356/5»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3718، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 149، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22505، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4705»
«مسند الامام احمد: 356/5»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1177
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا أَبِي، نَا وَكِيعٌ ، نَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ مَرَّ عَلَى مَجْلِسٍ وَهُمْ يَتَنَاوَلُونَ مِنْ عَلِيٍّ ، فَوَقَفَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ كَانَ فِي نَفْسِي عَلَى عَلِيٍّ شَيْءٌ، وَكَانَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ كَذَلِكَ، فَبَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي فِي سَرِيَّةٍ عَلَيْهَا عَلِيٌّ ، فَأَصَبْنَا سَبْيًا، قَالَ: فَأَخَذَ عَلِيٌّ جَارِيَةً مِنَ الْخُمُسِ لِنَفْسِهِ، فَقَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: دُونَكَ، قَالَ: فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلْتُ أُحَدِّثَهُ بِمَا كَانَ، ثُمَّ قُلْتُ: إِنَّ عَلِيًّا أَخَذَ جَارِيَةً مِنَ الْخُمُسِ، قَالَ: وَكُنْتُ رَجُلًا مِكْبَابًا، قَالَ: فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَإِذَا وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ تَغَيَّرَ، فَقَالَ: "مَنْ كُنْتُ وَلِيَّهُ فَعَلِيٌّ وَلِيُّهُ".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک ایسی مجلس کے پاس سے گزرے جہاں لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی عیب جوئی کر رہے تھے، تو وہ ان کے پاس رک گئے اور فرمایا: میرے دل میں بھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے خلاف کچھ رنجش تھی اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا بھی یہی حال تھا۔
پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک لشکری مہم میں بھیجا جس کا امیر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بنایا تھا، وہاں ہمیں کچھ قیدی ملے۔
انہوں نے بیان کیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خمس (مالِ غنیمت کا پانچواں حصہ) میں سے ایک لونڈی اپنے لیے لے لی، تو سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے (مجھ سے) کہا: یہ معاملہ تمہارے سامنے ہے (یعنی اسے یاد رکھو)۔
وہ کہتے ہیں کہ پھر جب ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام واقعات سنانے لگا، پھر میں نے عرض کیا: بیشک سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خمس میں سے ایک لونڈی لے لی ہے۔
انہوں نے بیان کیا کہ میں اکثر سر جھکا کر رکھنے والا آدمی تھا، پھر جب میں نے اپنا سر اٹھایا تو دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کا رنگ بدل چکا تھا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مَنْ كُنْتُ وَلِيَّهُ فَعَلِيٌّ وَلِيُّهُ» ”جس کا میں ولی ہوں، علی بھی اس کا ولی ہے۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1177]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح وهو في المسند (٥: ٣٥٨) بهذا الإسناد مثله. وأخرجه في (٣٥٠) عن أبي معاوية عن الأعمش. .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4093»
«مسند الامام احمد: 358/5»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4093»
«مسند الامام احمد: 358/5»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1178
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا أَبِي، نَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِيُّ ، نَا أَبِي، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ سَلِيطٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: لَمَّا خَطَبَ عَلِيٌّ فَاطِمَةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّهُ لَا بُدَّ لِلْعُرْسِ مِنْ وَلِيمَةٍ"، قَالَ: فَقَالَ سَعْدٌ: عَلَيَّ كَبْشٌ، وَقَالَ فُلَانٌ: عَلَيَّ كَذَا وَكَذَا مِنْ ذُرَةٍ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے نکاح کا پیغام دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شادی کے لیے ولیمہ ہونا ضروری ہے۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ (یہ سن کر) سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”ایک مینڈھا میرے ذمے ہے“ اور فلاں نے کہا: ”اتنی اتنی مقدار میں جوار میرے ذمے ہے۔“ [فضائل الصحابة/أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ/حدیث: 1178]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22526، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3016، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3292/1»
«مسند الامام احمد: 359/5»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22526، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3016، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3292/1»
«مسند الامام احمد: 359/5»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح